25/08/2025
احتشام علی کا دوٹوک مؤقف: الزامات نہیں، حقائق بولتے ہیں!
آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے فلور پر مشیر صحت احتشام علی نے قبائلی ضلع اورکزئی کے ایم پی اے کی جانب سے محکمہ صحت میں بھرتیوں میں مبینہ دھاندلی، بدنظمی اور رشوت ستانی جیسے سنگین الزامات کا نہایت مدلل اور شفاف انداز میں جواب دیا۔
مشیر صحت نے واضح کیا کہ محکمہ صحت میں تمام بھرتیاں ایٹا ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے کی گئی ہیں، جو خیبرپختونخوا کی سب سے معتبر اور شفاف ٹیسٹنگ ادارہ ہے۔ ایٹا کی بھرتی کا عمل میرٹ، اہلیت اور شفافیت پر مبنی ہے، جس میں کسی قسم کی سیاسی یا ذاتی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔
احتشام علی نے کہا کہ اگر کسی کو بھرتیوں سے متعلق تحفظات ہیں تو وہ ثبوت کے ساتھ متعلقہ فورمز پر رجوع کرے، نہ کہ اسمبلی فلور کو الزام تراشی کا میدان بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت میں خود احتسابی کا نظام فعال ہے، اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی کی صورت میں فوری کارروائی کی جاتی ہے۔
"ہم عوام کی خدمت میں یقین رکھتے ہیں، نہ کہ الزامات کی سیاست میں۔"