Dr. Rizwan Ahmed Gondal

Dr. Rizwan Ahmed Gondal فیسبک فرینڈ لسٹ فل ہو جانے کی وجہ سے پیج بنا دیا گیا ہے۔ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ پیج کو فالو کریں

22/07/2024
27/05/2024

جانوروں کے #چیچڑوں کا مکمل خاتمہ:
علاج نمبر 1:
اکثر جانوروں پر #چیچڑ لگ جاتے ہیں، جو جانور کا خون چوستے ہیں اور ان سے جانور کمزور بھی ہوتا ہے۔
چیچڑوں کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جن میں ایک رت موترا ہے جس میں پیشاب سرخ ہو جاتا ہے.
چیچڑوں کے خاتمے کے لیئے انجکشن آئیورمیکٹن کھال میں صرف ایک ڈوز لگائیں، آئیوٹیک حاملہ جانوروں میں استعمال نہ کریں، ان کی لیئے نیچے بتائی گئی دوسری دوا استعمال کریں انجیکشن کو ٹھنڈا کرکے استعمال کریں اور اس کو صبح یا شام کو استعمال کرتے ہیں مطلب ٹھنڈے موسم میں استعمال کریں. یہ ٹیکہ زیر جلد مطلب جلد کے نیچے لگانا ہے.
علاج نمبر 2: ٹرائی کلورفون پائوڈر چیچڑوں کے لیئے بہترین دوا ہے۔ یہ پاؤڈر ایک کلو پانی میں 10گرام حل کیا جاتا ہے اور کسی کپڑے وغیرہ سے جانور کے جسم پر لگایا جاتا ہے۔ یہ دوا حاملہ جانور کیلئے محفوظ ہے، اسکے علاوه جانور کو جسم پر لگائی گئی دوائی چاٹ نے نہ دیں .

14/04/2023

🐑 بکری کے بچے میں گلے کی سوجن 🐐

بکری کے پیدہ ہونے والے بچوں میں کبھی کبھار ایسے بچے پیدہ ہوتے ہیں جن کا گلہ سوجا ہوا ہوتا ہے ایسے بچے یا تو مردہ حالت میں پیدہ ہوتے ہیں یا پھر کچھ وقت زندہ رہنے کے بعد مر جاتے ہیں اور اس طرح ہمارے لئے نقصان کا بائس بنتے ہیں۔
گلڑ یا Goiter کیا ہے :
اس بیماری میں بکری یا بچے کے گلے میں نرخرے کے نیچے موجود غدود Thyroid سوج جاتا ہے اور یہ سوجن باہر سے واضع طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

وجوہات :

• یہ بیماری بکری میں زیادہ تر آئوڈین Iodine کی کمی سے پیدہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات سیلینیم Selenium یا زنک Zinc نامی معدنیات کی کمی سے بھی ہو سکتی ہے۔
• بکری کے دودھ میں آئوڈین کی مقدار دوسرے دودھ کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اگر بکری ایسی زمین سے نکلا ہوا چارہ کھائے جس میں آئوڈین کی کمی ہو تو بکری میں بھی آئوڈین کی کمی ہو جاتی ہے اور اس کے پیدہ ہونے والے بچے میں بھی یہ بیماری ہو جاتی ہے۔

بچاؤ :

اس بیماری سے بچاؤ کا سب سے آسان طریقہ جانوروں کے چارے یا دانے کے اندر آئوڈین والا نمک 1 سے 2 فیصد کے حساب سے شامل کرنہ ضروری ہے خاص طور پر گبن بکری کے لئے

22/03/2023

ماہ رمضان میں پاکستان میڈیکل سٹور صبح 7:30 تا شام 6 بجے تک کھلا رہے گا۔

*جانوروں میں رت موترا * زیادہ تر پیشاب میں خون آنے کی دو ہی وجوہات ہیں ایک رت موترا بلڈ پراسائٹ  (Babesia)کی وجہ سے ہوتا...
25/12/2022

*جانوروں میں رت موترا *
زیادہ تر پیشاب میں خون آنے کی دو ہی وجوہات ہیں ایک رت موترا بلڈ پراسائٹ (Babesia)کی وجہ سے ہوتا ہے خون کے سرخ خلیے پیشاب میں خارج ہوتے ہیں جس وجہ سے پیشاب کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے اس میں جانور کو بخار ہو جاتا ہے ۔
دوسری قسم
رت موترا کی دوسری قسم فاسفورس کی کمی ہے فاسفورس کی کمی سے ہونے والے رت موترا سے بچاؤ کے لیے چارہ جات میں بیجائی کے وقت ڈی اے پی کھاد کا استعمال کریں۔ سردیوں میں گڑ کا استعمال کریں ساتھ منرل مکسچر کا استعمال کریں۔ اگر منرل مکسچر مہنگا لگے تو 50گرام ڈی سی پی کا استعمال کیا جا سکتا ہے گندم چوکر میں بھی کافی مقدار میں فاسفورس ہوتا ہے ہے کپاس بنولہ السی اور سورج مکھی کی کھل میں فاسفورس اچھی مقدار میں ہوتی ہے ۔ اپنے تازہ سوئے ہوئے جانوروں کے پیشاب کا روزانہ معائنہ کریں کہیں سرخ اور کالا تو نہیں یہ بیماری گائے اور بھینس دونوں میں ہی ہوتی ہے لیکن بھینسیں اس کا شکار زیادہ ہوتی ہیں فاسفورس کی کمی کی وجہ سے ہونے والا رت موترا بھینسوں میں زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور علاج میں تھوڑی دیر ہو جائے تو دوران علاج ہی جانور مر جاتا ہے جیسے ہی آپ کو پتہ چلے اپنے قریبی ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
تحریر و ترتیب ڈاکٹر رضوان احمد گوندل
03007756483

24/09/2022

Address

Phalia Khurd

Telephone

+923007756483

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Rizwan Ahmed Gondal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Rizwan Ahmed Gondal:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram