Green plus Pharmacy pindigheb zafar chowk

Green plus Pharmacy pindigheb zafar chowk medicine , cosmetics and surgical

1: ہڈیوں کی تعداد: 206 2: پٹھوں کی تعداد: 639 3: گردے کی تعداد: 2 4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20 5: پسلیوں کی تعداد: 24 ...
12/07/2025

1: ہڈیوں کی تعداد: 206
2: پٹھوں کی تعداد: 639
3: گردے کی تعداد: 2
4: دودھ کے دانتوں کی تعداد: 20
5: پسلیوں کی تعداد: 24 (12 جوڑے)
6: دل کے چیمبرز کی تعداد: 4
7: سب سے بڑی شریان: شہ رگ
8: نارمل بلڈ پریشر: 120/80 ایم ایم ایچ جی

9: خون کا پی ایچ: 7.4
10: ریڑھ کی ہڈی میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 33
11: گردن میں ریڑھ کی ہڈی کی تعداد: 7
12: درمیانی کان میں ہڈیوں کی تعداد: 6
13: چہرے پر ہڈیوں کی تعداد: 14
14: کھوپڑی میں ہڈیوں کی تعداد: 22
15: سینے میں ہڈیوں کی تعداد: 25
16: بازو میں ہڈیوں کی تعداد: 6
17: انسانی بازو میں پٹھوں کی تعداد: 72
19: قدیم ترین رکن: چمڑا
20: سب سے بڑی خوراک: جگر
21: سب سے بڑا خلیہ: مادہ بیضہ
22: سب سے چھوٹا خلیہ: سپرم سیل
23: سب سے چھوٹی ہڈی: درمیانی کان کی رکاب
24: پہلا ٹرانسپلانٹ شدہ عضو: ایک گردہ
25: پتلی آنت کی اوسط لمبائی: 7 میٹر
26: بڑی آنت کی اوسط لمبائی: 1.5 میٹر
27: نوزائیدہ بچے کا اوسط وزن: 3 کلوگرام
28: ایک منٹ میں دل کی دھڑکن: 72 بار
29: جسمانی درجہ حرارت: 37 °C
30: خون کا اوسط حجم: 4 سے 5 لیٹر
31: خون کے سرخ خلیوں کی عمر: 120 دن
32: سفید خون کے خلیات کی عمر: 10 سے 15 دن
33: حمل کی مدت: 280 دن (40 ہفتے)
34: انسانی پاؤں کی ہڈیوں کی تعداد: 33
35: ہر کلائی میں ہڈیوں کی تعداد: 8
36: ہاتھ کی ہڈیوں کی تعداد: 27
37: سب سے بڑا اینڈوکرائن غدود: تھائرائڈ گلینڈ
38: سب سے بڑا لمفیٹک عضو: تللی
40: سب سے بڑی اور مضبوط ہڈی: فیمر
41: سب سے چھوٹا پٹھوں: سٹیپیڈیئس (درمیانی کان)
41: کروموسوم نمبر: 46 (23 جوڑے)
42: نوزائیدہ بچے کی ہڈیوں کی تعداد: 306
43: خون کی واسکاسیٹی: 4.5 سے 5.5 تک
44: یونیورسل ڈونر بلڈ گروپ: O نیگٹیو
45: یونیورسل ریسیور بلڈ گروپ: AB
46: سب سے بڑا leukocyte: monocyte
47: سب سے چھوٹی leukocyte: lymphocyte
48: خون کے سرخ خلیات کی تعداد میں اضافے کو پولی گلوبولی کہتے ہیں۔
49: جسم کا بلڈ بینک ہے: تللی
50: زندگی کے دریا کو خون کہا جاتا ہے۔
51: عام خون میں کولیسٹرول کی سطح: 100 ملی گرام/ڈی ایل
52: خون کا مائع حصہ ہے: پلازما
تُو پاک ہے، اے رب، تو کتنا عظیم ہے۔
(اللہ نے سب کچھ کامل بنایا)

ایک طیارہ ۔۔۔۔صرف ایک طیارہ۔۔۔ کافی ھے۔۔ پوری امت کی آنکھیں کھولنے کے لیے ۔لیکن  نہیں؟دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ ...
29/06/2025

ایک طیارہ ۔۔۔۔صرف ایک طیارہ۔۔۔ کافی ھے۔۔
پوری امت کی آنکھیں کھولنے کے لیے ۔
لیکن نہیں؟
دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی تعمیری لاگت 1.5 بلین ڈالر جبکہ امریکہ کا ایک B-2 بمبار طیارہ 2.1 بلین ڈالر کا ہے۔
کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ہماری ترجیحات کیا ہیں؟
امتِ مسلمہ عمارتیں بلند کرتی رہی
وہ قومیں اپنی سوچ بلند کرتی ہیں۔
اسی لیے ہم پیچھے ہیں، وہ آگے۔
ہم صرف خواب بناتے رہے اور وہ منصوبے،
ہم صرف دعائیں کرتے رہے اور وہ محنت،
ہم تقاریر کرتے رہے اور وہ تحقیق کرتے رہے،
اور یہی بنیادی فرق ہے کسی بھی ترقی یافتہ اور زوال پذیر قوم میں؟ل
اگر ایک طیارہ ہماری سب سے بڑی عمارت سے مہنگا ہو سکتا ہے، تو شاید ہمیں اپنی سوچ کا نقشہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ ہمییں صرف مسجدیں نہیں، لیبارٹریاں بھی درکار ہیں۔
صرف منبر نہیں
مائیکروسکوپ بھی۔
صرف عالم نہیں
سائنسدان بھی!
خوابِ غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو وقت تاریخ کے کچرے دان میں ڈال دے گا۔ (ویسے اب بھی تاریخ کے کباڑ خانے میں ہی ہیں)
ہم نے بچوں کو ماضی کے قصے سنائے
دشمن نے انہیں مستقبل کا ہنر سکھایا۔۔
نتیجہ:
ہم ماضی میں جیتے رہے
وہ مستقبل میں پہنچ گئے۔

22/06/2025
گرین فارمیسی پنڈی گھیب پہلی اور دوسری عید والے دن شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی رہے گی ۔Ph #03115981898
06/06/2025

گرین فارمیسی پنڈی گھیب پہلی اور دوسری عید والے دن شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی رہے گی ۔
Ph #03115981898

ایک ملٹی نیشنل بینک کمپنی کے چیئرمین نے معاشی ماہرین کو اّس وقت بہت سوچ میں ڈال دیا جب اُس نے ایک اسٹاف میٹنگ میں یہ بتا...
03/06/2025

ایک ملٹی نیشنل بینک کمپنی کے چیئرمین نے معاشی ماہرین کو اّس وقت بہت سوچ میں ڈال دیا جب اُس نے ایک اسٹاف میٹنگ میں یہ بتایا :--

سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث بنتی ہے

سب ماہرین نے حیران ہو کر پوچھا:--
ایسا کس طرح ہوتا ہے ؟؟

سی ای او :-- اِس لیئے کہ سائیکل چلانے والا
‏کار نہیں خریدتا۔

وہ کار خریدنے کے لیئے قرض بھی نہیں لیتا

انشورنس نہیں کرواتا

پیٹرول بھی نہیں خریدتا

اپنی گاڑی سروس اورمرمت کے لیئے نہیں بھیجتا

کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا

وہ ٹول پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا

سائیکل چلانے کی وجہ سےصحت مند رہتا ہے موٹا نہیں ہوتا

صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں نہیں خریدتا

ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا حتیٰ کہ
ملک کے GDP میں کچھ بھی
شامل نہیں کرتا

اُس کے برعکس

ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ
اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30 طرح کے لوگوں کے لیئے روزگار کا سبب بنتا ہے
‏جن میں ڈاکٹر٫ امراض قلب کے ماہر٫
ماہرِ معدہ و جگر٫ماہر ناک کان گلہ٫دندان ساز٫کینسر سپیشلسٹ٫ حکیم
اورمیڈیکل سٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں

چنانچہ یہ بات ثابت ہوئی کہ

‏سائیکل معیشت کی دشمن ہے
اورمضبوط معیشت کے لیئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں

نوٹ:-
پیدل چلنے والے معیشت کےلیئے اور بھی خطرناک ہیں
کیونکہ
وہ سائیکل بھی نہیں خریدتے۔

25/05/2025

معروف ہارٹ سرجن نے ملک بھر کے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کو اچانک سینے کے درمیان کھچاؤ اور درد محسوس ہونے لگے جو بائیں بازو یا گردن کے دونوں طرف بڑھنے لگے۔ پسینہ چھوٹ پڑے۔ رنگ زرد ہو جائے۔ سانس لینے میں دشواری ہو۔ یا ایسا ایسا محسوس ہو جیسے اُسکے سینے پہ کوئی بیٹھا ہے اور اپنے اندر شدید بے چینی محسوس کرے تو یہ ہارٹ اٹیک کی نشانی ہو گی۔
اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ شخص کو ایک ڈسپرین ٹیبلٹ فوری طور پہ چبا کر نگل لینی چاہئے اور زبان کے نیچے ایک ٹیبلٹ اینجی سڈ Angised رکھ لینی چاہئے۔ شرٹ کے اندر سینے کے بائیں جانب Deponid این ٹی فائیو سکن پیچ (PATCH) لگا لینا چاہئے۔ اس کٹ کی مجموعی لاگت صرف پچاس سے پچپن روپے بنے گی۔
فرسٹ ایڈ کے اس فوری عمل سے ہسپتال پہنچنے تک متعلقہ شخص موت کے منہ میں جانے اور ہارٹ اٹیک سے بچ جائے گا۔ انشاء اللہ۔
تمام مرد و خواتین جن کی عمر 40 سال سے زائد ہو چکی ہو اپنی ہارٹ سیفٹی کٹ خود تیار کر کے گھر۔ آفس۔ گاڑی۔ کوٹ کی اندرونی جیب یا لیڈیز ہینڈ بیگ میں اپنے ساتھ رکھیں تو وہ اچانک ہارٹ اٹیک سے موت کا شکار ہونے سے بچ سکتے ہیں.
اللہ کریم سب کو صحت و سلامتی عطا فرمائے۔آمین ثمہ آمین

رشتے زبان سے نہیں، دل سے جیتے جاتے ہیں… مگر اکثر زبان ہی سے ہار جاتے ہیں۔”یہ تصویر ایک سادہ سی مگر گہری حقیقت بیان کرتی ...
20/05/2025

رشتے زبان سے نہیں، دل سے جیتے جاتے ہیں… مگر اکثر زبان ہی سے ہار جاتے ہیں۔”

یہ تصویر ایک سادہ سی مگر گہری حقیقت بیان کرتی ہے — زبان اور دماغ کے درمیان ناتا ٹوٹا ہوا ہے۔
ہم بول تو دیتے ہیں، مگر سوچے بغیر۔
خاص طور پر غصے کی حالت میں جب زبان قابو سے باہر ہو جاتی ہے، تو وہ زخم دے جاتی ہے جو کبھی نہیں بھرتے۔

ہماری زندگی میں بے شمار رشتے صرف چند سخت الفاظ کی وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں۔
اگر ہم لمحہ بھر کو رک کر سوچ لیں،
اگر ہم اپنی زبان کو ضبط میں رکھ لیں،
تو شاید کئی گھر، کئی دل، کئی رشتے ٹوٹنے سے بچ جائیں۔

خاموشی اکثر وہ کام کر جاتی ہے جو الفاظ نہیں کر سکتے۔
سوچ کر بولنا صرف دانشمندی نہیں، بلکہ انسانیت ہے۔

1۔ *معدہ(Stomach)*اس وقت ڈرا ہوتا ہے  جب آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ۔2۔ *گردے(Kidneys)*  اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ 24 ...
18/05/2025

1۔ *معدہ(Stomach)*
اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ۔

2۔ *گردے(Kidneys)* اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں جب آپ 24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے۔

3۔ *پتہ( Gall bladder )* اس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11بجے تک سوتے نہیں اور سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں

4۔ *چھوٹی آنت(small intestines )* اس وقت تکلیف محسوس کرتی ہے جب آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں اور باسی کھانا کھاتے ہیں ۔

5۔ *بڑی آنت(Large intestine)* اس وقت خوفزدہ ہوتی ہے جب زیادہ تلی ہوئی یا مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں


6۔ *پھیپھڑے ( Lungs )* اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں جب آپ دھواں دھول سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں ۔

7۔ *جگر(Liver)* اس وقت خوفزدہ ہوتا ہے جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں ۔

8۔ *دل(Heart )* اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے جب آپ زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں

9۔ *لبلبہ(Pancreas )* لبلبہ اس وقت بہت ڈرتا ہے جب آپ کثرت سے مٹھائی کھاتے ہیں

10۔ *آنکھیں(Eyes )* اس وقت تنگ آ جاتی ہیں جب اندھیرے میں موبائل اور کمپیوٹر پر ان کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں ۔

11۔ *دماغ(Brain )* اس وقت بہت دکھی ہوتا ہے جب آپ منفی negative سوچتے ہیں ۔

اپنے جسم کے اعضاء کا خیال رکھئے اور ان کو خوفزدہ مت کیجیئے۔

*یاد رکھئے یہ اعضاء مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں.ان کی حفاظت کریں۔۔۔

"عید مبارک۔۔۔"محترم۔۔۔ السّلام علیکم۔۔۔روزہ رکھنے والوں کے لئے۔۔۔ عید مبارک!روزہ نہ رکھنے پر معذرت اور توبہ کرنے والوں ک...
31/03/2025

"عید مبارک۔۔۔"

محترم۔۔۔ السّلام علیکم۔۔۔
روزہ رکھنے والوں کے لئے۔۔۔ عید مبارک!
روزہ نہ رکھنے پر معذرت اور توبہ کرنے والوں کے لئے۔۔۔ عید مبارک!
غریبوں کو عید منانے میں مدد دینے والوں کے لئے۔۔۔ عید مبارک!
پاکستان کی سلامتی کی دعا کرنے والوں کے لئے۔۔۔ عید مبارک!
وحدتِ مِلّت کی دعا کرنے والوں کے لئے۔۔۔ عید مبارک!
خود کو دوسروں کے لئے مفید بنانے والوں کے لئے۔۔۔ عید مبارک!
اللّٰه اور اللّٰه کے رسولﷺ پاکستان اور قوم سے محبّت کرنے والوں کے لئے۔۔۔ عید مبارک!
آپ اور آپ کے احباب کے لئے۔۔۔ عید مبارک!

26/03/2025

‏اگر دوائیں خریدنے کے پیسے نہیں ، یا دوائیاں خریدنے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام مفت میں کریں ۔

1. بلڈ پریشر کے مریض اپنا وقت بچوں کے گرد گزاریں ۔ ان کے ساتھ کھیلیں اور بہت سا خوش ہوں۔ ادویات میں کمی آتی جاۓ گی اور بیماری بھاگ جاۓ گی

2. شوگر کے مریض intermittent fasting کریں جس کی ہدایات ڈاکٹر سے لینا ضروری ہے۔ اس میں صرف hypoglycemia سے بچنا ہے ۔ باقی یہ مفت کا عمل آپ کی شوگر کو کنٹرول رکھے گا اور ادویات بھی کم ہو جائیں گی۔

3. نیند کی کمی کا شکار لوگ مغرب کے بعد کچھ نہ کھائیں ۔ اور عشاء کے بعد لائٹس آف کر دیں ۔ ایک ہفتے میں نیند کی عادت اچھی ہو جاۓ گی اور نیند کی گولیاں بھی چھوٹ جائیں گی۔

4. معدے کی تزابیت والے لوگ اپنا تکیہ اونچا رکھ کر سوئیں ۔ اور سونے سے 3 گھنٹے قبل کھانا کھائیں ۔ معدے کی ادویات آدھی ہو جائیں گی۔

5. پٹھوں اور ہڈیوں کے امراض والے لوگ لمبی لمبی نمازیں پڑھیں ۔ نماز انسان کے ہر عضو کے لیے ایک بہترین ورزش ہے۔خاص کر کمر کی ہڈی کے مسائل کے لئے ۔

6. دائمی زکام کے مریض نمک ملے پانی سے روزانہ دو بار اپنی ناک کو صاف کریں ۔ 2 ہفتے میں زکام انتہائی کم ہو جاۓ گا اور مسلسل کرنے سے بہت زیادہ بہتری ۔ ہمارے ENT کے پروفیسر ہر مریض کو یہ طریقہ بتاتے تھے اور مریض شفا یاب ہو جاتے تھے

صحت کے خزانے سادہ اور قدرتی چیزوں میں رکھے ہیں نہ کہ ادویات کے ڈبوں میں ۔

اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ کیونکہ صحت اہم ہے..!

Address

Zafar Chowk
Pindi Gheb

Telephone

+923115981898

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green plus Pharmacy pindigheb zafar chowk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share