
18/09/2025
سلمان کلینک میں فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ
بدھ 17 ستمبر کو دل چوک کے قریب واقع سلمان کلینک میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ کیمپ میں مریضوں کے بلڈ پریشر، شوگر، ہیپاٹائٹس، یورک ایسڈ کولیسٹرول اور ایچ بی اے ون سی کے ٹیسٹ بالکل مفت کیے گئے۔
اس موقع پر ماہر امراض ڈاکٹر سلمان سعید خاں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر سلمان گزشتہ 25 برسوں سے شیخوپورہ میں مریضوں کو طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
کیمپ کے انعقاد میں الخدمت فاؤنڈیشن شیخوپورہ نے خصوصی تعاون فراہم کیا۔ کیمپ سے مستفید ہونے والے مریضوں اور شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی اقدامات سے عوام کو نہ صرف معیاری طبی سہولیات میسر آتی ہیں بلکہ معاشرے میں صحت کے شعور کو بھی فروغ ملتا ہے۔