25/06/2025
مذمتی بیان
بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن
بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن حکومت بلوچستان کی جانب سے گرینڈ الائنس کے قائدین، معزز اساتذہ کرام، اور دیگر سرکاری ملازمین پر کیے جانے والے ناروا سلوک، بلاجواز گرفتاریوں اور تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ اپنے جائز حقوق کے لیے پرامن احتجاج ہر شہری اور ملازم کا آئینی و جمہوری حق ہے، اور اس پر تشدد آمیز رویہ ریاستی ناانصافی، آمریت پسندی اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ قابل افسوس امر ہے کہ وہ طبقہ جو معاشرے کی تعمیر، تعلیم اور خدمت میں پیش پیش ہے، آج انہیں دبایا جا رہا ہے اور ان کی آواز کو طاقت کے ذریعے خاموش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ:
تمام گرفتار قائدین، اساتذہ اور ملازمین کو فوری طور پر رہا کیا جائے؛
پرامن احتجاج کو تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے؛
اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ہم گرینڈ الائنس کے تمام قائدین، اساتذہ کرام اور دیگر ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اگر ریاستی جبر کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن بھی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
جاری کنندہ:
بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن
تاریخ: 25 جون 2025