Amanullah Baloch

Amanullah Baloch The aim of this page is to spread awareness, ideas and information among the people.

24/04/2025

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

ہدہ جیل کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور گلزادی بلوچ پر سی ٹی ڈی اور کوئٹہ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے بے رحمانہ تشدد اور جیل کے اندر سے بیبو بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کل، بروز جمعہ، بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

یہ پُرامن مظاہرے ریاستی اداروں کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں کہ بلوچ قوم ظلم، جبر اور استبداد کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گی۔ ہم ہر ظلم و زیادتی کے خلاف ڈٹ کر مزاحمت کریں گے اور حق، انصاف اور امن کی راہ پر ثابت قدمی سے گامزن رہیں گے۔

احتجاجی مظاہروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

۱۔ تُربَت:
وقت: 4:30 PM
جگہ: شھید فدا چوک

۲۔ پَنجگُور:
وقت: 4:30 PM
جگہ: گرمکان پُٹبال چوک

۳۔ دالبندین:
وقت: 4:00 PM
جگہ : باہی پاس تا شھید ھمید چوک

۴۔ یکمچ:
وقت: 4:00 PM
جگہ : ہائی سکول تا سی پیک روڈ

۵۔ چارسر:
وقت: 3:30 PM
جگہ چارسر اسٹیڈیم

۶۔ نوکنڈی :
وقت: 4:30 PM
جگہ : محمدی مارکیٹ تا شہید حمید چوک

۷۔ ماشکیل:
وقت: 4:30 PM
جگہ‌ : گرلز ہاہی اسکول تہ بابا قاضی چوک۔

۸۔ حرماگے:
وقت: 4:00 PM
جگہ: شرکراللہ ھوٹل تا حرماگے چار چوک

۹۔ چاگۓ
وقت: 10:00 AM
جگہ: دالبندین اڈہ تا لشکرآپ اڈہ

۱۰۔ امین آباد
وقت: 4:30 PM
جگہ:اڈہ بازار تا مسجد چوک

۱۱۔ نوشکی:
وقت: 10:00 AM
جگہ: پریس کلب نوشکی

۱۲۔ مل (نوشکی)
وقت: 4:30 PM
جگہ: رحمانزئی نزد فٹبال گراؤنڈ

۱۳۔ خاران:
وقت: 4:30 PM
جگہ: شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم تا خاران پریس کلب

۱۴۔ خضدار:
وقت: 5:00 PM
جگہ: شہید رزاق چوک

۱۵۔ مُنگھچر:
وقت: 4:00 PM
جگہ: بازار تا ذائقہ ہوٹل

۱۶۔ قلات:
وقت: 4:00 PM
جگہ: مغل چوک

۱۷۔ مستونگ:
وقت: 3:30 PM
جگہ: بس اڈہ نزد عید گاہ تا شہید سلطان چوک

۱۸۔ کراچی:
وقت: 3:30 PM
جگہ: فکیر محمدان کلب، فکیر کالونی مین روڈ

۱۹۔ اتھل:
وقت: 4:00 PM
جگہ: لاکھڑا چوک تا سول اہسپتال روڈ

۲۰۔ گڈانی:
وقت: 3:00 PM
جگہ: گڈانی بازار نزد گڈانی شاپنگ مال


24/04/2025
23/04/2025
30/03/2025

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تنظیم کی سربراہ، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مرکزی رہنما سمی دین بلوچ، بیبگر بلوچ، بیبو بلوچ، اور دیگر متعدد کارکنان کی غیر قانونی گرفتاری، ریاستی جبر اور بربریت کے خلاف عید کے روز بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

احتجاجی مظاہروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

۱۔ پَنجگُور:
جگہ: وشبود
وقت: 3:00 PM

۲۔ نوشکی:
جگہ: پریس کلب نوشکی
وقت: 3:00 PM

۳۔ کوہلو
جگہ: بینک چوک تا ختمِ نبوت چوک
وقت: 3:00 PM

۴۔ مستونگ:
جگہ: شہید سفر خان چوک نزد ڈگری کالج سے شہید سلطان چوک بازار تک
وقت: 2:30 PM

۵۔ خضدار:
جگہ: شہید رزاق چوک تا آزادی چوک
وقت: 3:00 PM

۶۔ کلات:
جگہ: مغل چوک تا روح شہر چوک
وقت: 3:00 PM

۷۔ خاران:
جگہ: شہید نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم تا پریس کلب خاران
وقت: 3:00 PM

۸۔ واشک:
جگہ: اللہ اکبر چوک تا غریب آباد
وقت: 4:00 PM

۹۔ حب:
جگہ: لسبیلہ پریس کلب
وقت: 10:00 AM

۱۰۔ ملیر، کراچی
جگہ: بیرو گوٹھ پاکستان ہوٹل ملیر
وقت: 3:00 PM

۱۱۔ تربت،کیچ: (2nd Day)
جگہ: شہید پدا احمد چوک
وقت: 3:00 PM

۱۲۔ بلیدہ، کیچ:
جگہ: مہناز آئی اسکول تا شہید ایوب چوک
وقت: 3:00 PM

۱۳۔ تمپ:
جگہ: گلام نبی پمپ تا یو بی ایل بینک
وقت: 3:00 PM

۱۴۔ چاغی:
جگہ: محمد حسنی مارکیٹ تا بلانوش کراس
وقت: 5:00 PM

۱۵۔ نوکنڈی:
جگہ: محمدی مارکیٹ تا شہید حمید چوک بازار
وقت: 4:00 PM

۱۶۔ دالبندین:
جگہ: بھائی پاس تا بازار شہید حمید چوک
وقت: 4:00 PM

۱۷۔ چارسر:
جگہ :- چارسر تا چہتر بازار
وقت:- 3:00 PM

۱۸۔ ماشکیل:
جگہ: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تا بابا قاضی چوک
وقت: 11:30 AM

۱۹۔ یکمچ:
جگہ: بوائز ہائی اسکول تا سی پیک روڈ
وقت: 5:00 PM


30/03/2025

*ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا ڈاکٹر ثنا اللہ بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی کی شدید مذمت، ڈاکٹرز کے ساتھ ایسے واقعات افسوسناک قرار، ڈاکٹر ثناء اللہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ، ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ کی رہائی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا*

*ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان*

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ ایک قابل، محنتی اور دیانت دار معالج ہیں، جو نہ صرف مریضوں کی خدمت میں مصروف تھے بلکہ طبی شعبے میں بہتری کے بھی کردار ادا کر رہے تھے۔ ان کی عید سے پہلے اچانک گمشدگی ڈاکٹرز کمیونٹی کے لیے شدید صدمے کا باعث بنی ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سمجھتی ہے کہ ڈاکٹرز کا تحفظ اور آزادی یقینی بنانا حکومت اور متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ایسے افسوسناک واقعات نہ صرف ڈاکٹرز کو عدم تحفظ کا شکار کرتے ہیں بلکہ طبی خدمات کی فراہمی پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں۔ ایسے اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں اور کسی بھی مہذب معاشرے میں ڈاکٹرز کے ساتھ ایسے روئیے کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ان کے خلاف اگر کوئی قانونی معاملہ ہے تو اسے عدالت میں لایا جائے۔ حکومت کو اس معاملے میں فوری مداخلت کرنی چاہیے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

اگر ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگی۔ ہم پرامن احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کے تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں اور اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

*ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان*

Address

Quetta Cantonment

Telephone

923337809744

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amanullah Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Amanullah Baloch:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram