Azad Dawakhana

Azad Dawakhana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azad Dawakhana, Medical and health, Quetta.

Permanently closed.

آزاد دواخانہ عرصہ 25 سال سے خدمت خلق میں مصروف ہیں
آزاد دواخانہ میں 2 ماہر کولیفائڈ حکماء موجو ہیں
تمام امراض کا تسلی بخش علاج طب یونانی کے اصولوں کے مطابق خالص دیسی جڑی بوٹیوں سے کیا جاتا ہے
زنانہ حجامہ کیلئے لیڈیز اسٹاف موجود ہیں
ہیلپ لائن:03188851166

16/07/2025
نبض شناسی !   آج سے صدیوں پہلے نبض شناسی کا دور تھا اور طبیب بغیر نبض چیک کیئے دوا نہیں دیتے تھے!   نبض شناسی طب کا ایک ...
31/05/2025

نبض شناسی !
آج سے صدیوں پہلے نبض شناسی کا دور تھا اور طبیب بغیر نبض چیک کیئے دوا نہیں دیتے تھے!
نبض شناسی طب کا ایک مکمل باب ھے جسکو سمجھنا اور ماہر ھونا قطعی آسان نہیں مگر آج پاکستان میں کئی ڈاکٹر بھی نبض پہ ہاتھ رکھ کے شوخی مارتے ہیں اور مریض کو مطمئن کرتے ہیں !
اس وقت یورپ اور جدید سائنس طب کے فلسفہ جات کے گرد گھوم رہی ھے اور مختلف ادویات جڑی بوٹیوں پہ نہ صرف خفیہ ریسرچ ھو رہی ھے بلکہ انکے سالٹ تیار کرنے پہ محنت ھو رہی ھے !
ایک تحقیق کے مطابق ایک سائنسدان نے چالیس سال پہلے کی ادویات پہ ریسرچ کی اور لیبارٹری ٹیسٹ کیا تو ثابت ھوا کہ دوا میں ٹوٹل بارہ سالٹ تھے جن میں سے دس جڑی بوٹیوں سے لیئے گئے اور دو کیمائی سالٹ تھے اور جڑی بوٹیوں کے سالٹ کی طاقت بالکل سو فیصد موئثر تھی !
جیسا کہ پہلے بہت مرتبہ طب و جدید سائنس پہ کالم لکھ چکا ھوں اور بتا چکا ھوں کہ نظام دوران خون ہڈیوں کی تعداد تک مسلمان طبیب و سائنسدان فلسفہ جات لکھ چکے تھے اور بعد میں جدید سائنس نے انہیں پالش کر کے اپنا کارنامہ ثابت کر دکھایا !
بہر حال آج جاپان اور چائنہ ملکر طویل عمری کے لیئے انجیکشن تیار کر رہے ہیں اور انسانی خون کا متبادل تیار کیا جا رہا ھے !
اب واپس آئیں ٹاپک کی طرف تو جدید سائنس محض دل کی دھڑکن تک ہی محدود تھی مگر چائنہ نے نبض شناسی کی باریکی پہ کام کیا اور پھر اسے تسلیم کیا !
زیر نظر تصویر میں ایک چائنیز ڈاکٹر ہیں جو جدید طبی آلات کے باوجود نبض چیک کرتی ہیں اور مریض کو گزشتہ چند دن کے احوال اور مرض کی کیفیت بھی بتاتی ہیں !
طب اور جڑی بوٹیوں کی افادیت پوری دنیا پہ واضح ھو چکی ھے مگر ہماری قوم آج بھی بلا وجہ منفی پروپیگنڈا اور تنقید پہ لگی ھے !
روزانہ پین کلر کھا کر گردہ کا ستیاناس کرنے والے لوگ بھی طبیب سے پوچھتے ہیں کہ دوا سے گردے تو فیل نہیں ھونگے !

دیسی مرغی اعصابی قوت بڑھائے، وزن کم کرےدیسی مرغی کے فوائد: دیسی مرغی کے فوائد بے شمار ہیں۔ کچھ فوائد یہاں درج کیے جا رہے...
27/05/2025

دیسی مرغی اعصابی قوت بڑھائے، وزن کم کرے
دیسی مرغی کے فوائد:
دیسی مرغی کے فوائد بے شمار ہیں۔ کچھ فوائد یہاں درج کیے جا رہے ہیں۔
گوشت کی اعلٰی قسم:
دیسی مرغی کا گوشت عام فارمی مرغی کے گوشت سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دیسی مرغی قدرتی خوراک سے نشونما پاتی ہے۔ جس سے انھیں زیادہ پروٹین اور منرلز حاصل ہوتے ہیں۔
زیادہ اچھا ذائقہ:
دیسی مرغی کا ذائقہ عام مرغی سے کہیں زیادہ اچھا ہوتا ہے ۔ دیسی انداز سے پالی گئی مرغی کا گوشت زیادہ دیر تک پکانا پڑتا ہے ۔ اس کا ذائقہ بہت عمدہ ہوتا ہے اور کھانے والا فارمی مرغی کے گوشت پر دیسی مرغی کو ترجیح دیتا ہے۔
چکنائی کی کمی :
دیسی مرغی کھلی فضا میں پرورش پاتی ہے ۔ وہ آزاد انہ ادھر ادھر گھوم کر خوراک حاصل کرتی ہے ۔ اس لیے دیسی مرغی فارمی مرغی کے مقابلے میں کم چکنی ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اسے کم تیل میں پکایا جائے۔ اس طرح کم چکنائی والا یہ گوشت زیادہ پروٹین فراہم کرتا ہے۔
ٹوکسن کی کمی :
فارم میں بنائی جانے والی مرغی میں اکثر ہارمونز ، اینٹی بائیوٹک اور کیڑے مار دواؤں کے اثرات بھی موجود ہوتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں صحت کے لیے مضر ہیں۔ ان مرغیوں کو دی جانے والی غذا کی تیاری میں کیڑے مار دوا اور دوسرے کیمیکلز کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بعض کیڑے مار دوائیں کینسر، جلد کی سوزش ، ڈپریشن اور ہارمونز کو غیر متوازن بنانے کا باعث بنتی ہیں۔ کیونکہ دیسی مرغی کو یہ غذائیں نہیں دی جاتیں اس لیے ان میں کسی طرح کے بھی مضر اثرات نہیں پائے جاتے۔.
ذہنی دباؤ سے پاک:
پنجرے میں بند فارمی مرغیوں کا گوشت انسان میں ذہنی دباؤ اور الجھن کی کیفیات پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے جو بڑھ کر بیماری کی شکل اختیار کرلیتی ہے ۔ اس کے برعکس کھلی فضا میں آزادانہ گھومنے والی مرغی کے گوشت کو استعمال کرنے سے اس طرح کی ذہنی پریشانی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
دیسی مرغی کے استعمال سے درج ذیل فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
۔ قوت مدافعت بڑھتی ہے۔
۔ نظام ہضم بہتر ہوتا ہے ۔.
۔ پروٹین استعمال کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔
ْ۔ پیٹ کے السر، ٹی بی، شوگر، انفیکشن والی بیماریوں اور کینسر کے علاج میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
۔ اس کی یخنی سردی ، نزلہ ، زکام اور فلو کے لیے نہایت مفید ہے اور فوری آرام کا باعث بنتی ہے۔
۔ ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔.

سبزیاں انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں اور ان کے کئی فوائد ہیں۔ ذیل میں کچھ اہم فوائد پیش کیے جاتے ہیں۔• غذائیت سے بھرپ...
25/05/2025

سبزیاں انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں اور ان کے کئی فوائد ہیں۔ ذیل میں کچھ اہم فوائد پیش کیے جاتے ہیں۔

• غذائیت سے بھرپور۔
سبزیاں وٹامنز (جیسے وٹامن اے، سی، کے)، معدنیات (فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم)، فائبر، اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ جسم کو ضروری غذائی اجزا فراہم کرتی ہیں۔

• قوت مدافعت بڑھانا۔
وٹامن سی اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور سبزیاں (مثلاً ٹماٹر، شملہ مرچ، پالک) مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہیں اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔

• دل کی صحت
پوٹاشیم اور فائبر والی سبزیاں (جیسے گاجر، شکرقندی، بروکولی) کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کنٹرول کر کے دل کے امراض کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔

• ہاضمہ درست رکھنا۔
سبزیوں میں موجود فائبر (خاص طور پر پھلیاں، مٹر، گوبھی) آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور قبض جیسے مسائل سے بچاتا ہے۔

• وزن میں کمی۔
سبزیاں کم کیلوریز اور زیادہ فائبر پر مشتمل ہوتی ہیں، جو وزن کنٹرول کرنے اور موٹاپے سے بچانے میں مددگار ہیں۔

• جلد اور بالوں کی صحت
وٹامن اے اور سی والی سبزیاں (جیسے گاجر، پالک، ٹماٹر) جلد کو چمکدار اور بالوں کو مضبوط بناتی ہیں۔

• کینسر سے بچاؤ۔
کچھ سبزیوں میں اینٹی کینسر مرکبات پائے جاتے ہیں، مثلاً بروکولی اور گوبھی میں "سلفورافین" جو کینسر کے خلیات کو روکنے میں مددگار ہے۔

• ذیابیطس کنٹرول
کم گلائسیمک انڈیکس والی سبزیاں (جیسے پالک، بند گوبھی) خون میں شکر کی سطح کو مستحکم رکھتی ہیں۔

• ہڈیوں کی مضبوطی
کیلشیم اور وٹامن کے سے بھرپور سبزیاں (مثلاً پالک، ساگ) ہڈیوں کی کمزوری (آسٹیوپوروسس) سے بچاتی ہیں۔

• بینائی کی بہتری۔
گاجر، شملہ مرچ، اور پالک جیسی سبزیوں میں موجود بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔

• تجاویز
– تازہ اور رنگ برنگے سبزیاں۔ استعمال کریں تاکہ مختلف غذائی اجزا حاصل ہوں۔
– انہیں زیادہ پکانے یا فرائی کرنے سے گریز کریں تاکہ غذائیت برقرار رہے۔
– روزانہ کم از کم 3-4 قسم کی سبزیاں کھانے کی کوشش کریں۔

سبزیاں قدرتی طور پر صحت بخش ہیں اور انہیں اپنی روزمرہ خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے!

بچوں کو سُست بنانے میں والدین کا کرداراسٹیوارٹ کا انتقال 103 سال کی عمر میں کیلیفورنیا میں ہوا۔ یہ اور ان کی بیگم دونوں ...
24/05/2025

بچوں کو سُست بنانے میں والدین کا کردار

اسٹیوارٹ کا انتقال 103 سال کی عمر میں کیلیفورنیا میں ہوا۔
یہ اور ان کی بیگم دونوں پچاس سال راولپنڈی میں پڑھاتے رہے۔

پروفیسر اسٹیوارٹ نے 1960میں اپنی الوداعی تقریر میں اس خطے کے بارے میں بڑی خوب صورت بات کی ‘ ان کا کہنا تھا۔

’’پاکستانی ایک ناکارہ اور مفلوج قوم ہیں‘‘
اس کا کہنا تھا ’’اس قوم کو پہلے اس کی مائیں نکما بناتی ہیں۔
یہ اپنے بچوں کا ہر کام خود کرتی ہیں۔
ان کے کپڑے دھوتی ہیں ۔ استری کرتی ہیں۔
بچوں کو جوتے پالش کر کے دیتی ہیں۔
لنچ باکس تیار کرکے بچوں کے بستوں میں رکھتی ہیں۔
اور
واپسی پر باکسز کو نکال کر دھو کر خشک بھی خود کرتی ہیں۔

بچوں کی کتابیں اور بستے بھی مائیں صاف کرتی ہیں اور ان کے بستر بھی خود لگاتی ہیں چنانچہ بچے ناکارہ اور سست ہو جاتے ہیں اور یہ پانی کے گلاس کے لیے بھی اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو آواز لگادیتے ہیں یا ماں کو اونچی آواز میں کہتے ہیں امی پانی تو دے دو‘ پاکستانی بچے اس کلچر کے ساتھ جوان ہوتے ہیں‘ اس کے بعد ان کی بیویاں آ جاتی ہیں‘ یہ انھیں اپنا مجازی خدا سمجھتی ہیں اور غلاموں کی طرح ان کی خدمت کرتی ہیں‘ یہ بھی ان کا کھانا بناتی ہیں‘ کپڑے دھو کر استری کرتی ہیں۔

ان کے واش رومز صاف کرتی ہیں‘ ان کے بستر لگاتی ہیں اور پھر ان کی نفرت‘ حقارت اور غصہ برداشت کرتی ہیں چناں چہ میں اگر یہ کہوں پاکستانیوں کی مائیں بچوں کی نرسیں‘ بیویاں ملازمائیں اور چھوٹے بہن بھائی غلام ہوتے ہیں تو یہ غلط نہیں ہوگا لہٰذا سوال یہ ہے جو لوگ اس ماحول میں پل بڑھ کر جوان ہوتے ہیں کیا وہ ناکارہ اور مفلوج نہیں ہوں گے؟

‘‘ پروفیسر اسٹیوارٹ کا کہنا تھا ’’اگر تم لوگوں نے واقعی قوم بننا ھے تو پھر تمہیں اپنے بچوں کو شروع سے اپنا کام خود کرنے اور دوسروں بالخصوص والدین کی مدد کی عادت ڈالنا ہو گی تاکہ یہ بچے جوانی تک پہنچ کر خود مختار بھی ہو سکیں اور ذمے دار بھی‘ تم خود فیصلہ کرو جو بچہ خود اٹھ کر پانی کا گلاس نہیں لے سکتا
وہ کل قوم کی ذمے داری کیسے اٹھائے گا“؟

👆 کیا آپ اس سے متفق ہیں_؟

الحمدللہ آزاد دواخانہ کوئٹہ شہر کے تینوں برانچ روزانہ کھلے رہیں گے..... رابطہ نمبر 03188851166
20/05/2025

الحمدللہ آزاد دواخانہ کوئٹہ شہر کے تینوں برانچ روزانہ کھلے رہیں گے..... رابطہ نمبر 03188851166

*ترپھلا کی چائے* اجزاء :-ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچپانی ڈیڑھ کپشہد ایک چمچترکہب و خوراک :-پانی میں ایک چمچ ترپھلہ کا سفوف ڈ...
19/05/2025

*ترپھلا کی چائے*
اجزاء :-
ترپھلہ کا سفوف آدھی چمچ
پانی ڈیڑھ کپ
شہد ایک چمچ

ترکہب و خوراک :-
پانی میں ایک چمچ ترپھلہ کا سفوف ڈالکر ابال کر چھان کے شہد ملا کے صبح نہار منہ گھونٹ گھونٹ کر پئیں.

اسکے دو سو سے زائد فوائد ھیں چند درج زیل ھیں :-
*جسم میں زائد رطوبتیں جمع ھونا
*بالوں کا قبل از وقت سفید ھونا
*جسم میں صفراء کا جمع ھونا
*جسم میں گلٹیاں بننا
*جلد کا بگڑنا پھوڑے پھنسیاں زخم بننا
*قبض کا مستقل رہنا
*معدے کا کام نہ کرنا
*آنتوں کی خشکی
*بلغم کیرہ نزلہ
*صفراوی موٹاپا
*کولیسٹرول بڑھنا
*یورک ایسڈ بڑھنا
*داڑھی کے بال سفید ھونا
*منہ پہ جھریاں سیاہیاں کیل مہاسے ھونا
*عضو خاص کی کمزوریاں
*جریان
*لیکیوریا
*رحم کے تمام مسائل
*پیشاب کے تمام امراض
*سوزاک
*آتشک
*گردے مثانے پتے کی پتھریاں
*نظر کی کمزوری
*مثانے کی کمزوری
*پراسٹیٹ گلینڈ کا بڑھنا
*ہائیپر ھونا
*دماغی کمزوری
*سٹریس
*ٹینشن
*جسمانی کمزوری
*پیشاب کی جلن
*عورتوں کے جملہ امراض مخصوصہ
*نقاہت
*چکر آنا
*بیہوشی
*غشی
*جسمانی دردیں
*بلڈ پریشر ھائی لو
*گردوں کی صفائی
*جگر کی مضبوطی
*جسم سے بلغم کا خاتمہ
*کمردرد
*پٹھوں کا درد
*لنگڑی کا درد
*کمردرد
*قوت مدافعت میں کمی

* ترپھلہ کیا ہے ؟

( آملہ + ھریڑ + بہیڑہ )
ترپھلہ ازحد مفید چیز ھے جو طب یونانی کے مایہ ناز نسخوں کا جزواعظم ھے. یہ لفظ " تری پھلہ " سنسکرت کا ھے جسکا مطلب ھے تین پھل ، جب عرب کے اطبا نے اسکو استعمال کرنا شروع کیا تو اسکو معرب کر کے "اطریفل" کا نام دیا. پہلے ھم الگ الگ تینوں کا جائزہ لیں گے پھر اسکے مجرب اور آزمودہ مرکبات پر بات ھوگی.

1. آملہ ( آنولہ ) :-
اعصاب کیلئے مقوی ھے. دل اور دماغ کیلئے مفرح ھے. معدہ کو طاقت دیتا ھے. نظر کو بڑھاتا ھے. مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ھے. بالوں کی سیاھی کو قائم رکھتا ھے اور پیچش کو فائدہ مند ھے. اسکا مضر اثر بہت کم ھے پھر بھی دودھ ، شہد اور روغن بادام اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے ساتھ استعمال کیئے جاتے ھیں.

2. بہیڑہ ( بلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. بلیلہ کو اکیلا بہت کم استعمال کیا جاتا ھے. اسکی مضرت کو ختم کرنے کیلئے شہد اور دیسی گھی استعمال کیا جاتا ھے

3. ھریڑ ( ھرڑ ، ھلیلہ ) :-اسکا مزاج سرد اور خشک ھے. مقوی دماغ، اعصاب، معدہ، مثانہ، سر کے چکر اور آنکھوں کیلئے مفید ھے. جاذب رطوبات ھے. بلغمی اور سوداوی مادوں کو خارج کرتی ھے. مختلف ترکیبوں سے بیسیوں بیماریوں میں فائدہ کرتی ھے.

¤ ترپھلہ ¤آملہ، ھرڑ اور بلیلہ کے برابر وزن سفوف کو جب بھی کسی جگہ استعمال کرنا ھو تو اسکے سفوف کو روغن بادام یا دیسی گھی سے چرب ضرور کر لیا کریں تاکہ اسکی خشکی ختم ھو جائے.
ترپھلا: ویٹ لاس کے لئے۔
ترپھلا آیورویدک سسٹم کا ایک شاندار مرکب ہے۔ یہ کئ بیماریوں کا علاج ہے۔ لیکن آج صرف وزن کم کرنے کے حوالے سے بات ہوگی۔
ترپھلا میں تین پھل ہوتے ہیں۔
ہریڑ، بہیڑہ اور آملہ
یہ مرکب تینوں باڈی ٹائپ کے لیے یکساں مفید ہے۔
ویٹ لاس کے لئے ان تینوں کی شرح اس طرح سے ہے۔
ہریڑ 100 گرام
بہیڑہ 200 گرام
آملہ 400 گرام
ان سب کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اور جار میں بند کر کے رکھیں۔ 4 ماہ تک کارآمد ہے۔ اس کے بعد اثر پزیری میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔

خوراک: کیسے اور کس طرح لیا جائے۔

10 گرام (ایک بڑا چمچ) صبح نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ لیں یا پھر تھوڑا سا گڑ کے ساتھ یا پھر ایک چمچ شہد کے ساتھ لیں۔

ایک بڑا چمچ رات کو نیم گرم پانی کے ساتھ لیں تو قبض اور معدہ اور آنتوں کی تمام بیماریاں ٹھیک ہوں گی۔ زہریلے مادے خارج ہوں گے اور صبح کے ٹائم لیٹرین میں آسانی ہوگی۔
کم سے کم ایک ماہ تک لیں۔

اس فارمولے سے 60 دن میں 15 کلو وزن کم ہوا ہے۔
منقول

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share