Crushes Of Pharmacy,DPT,BEMS,UOB Quetta

Crushes Of Pharmacy,DPT,BEMS,UOB Quetta This page is all about every thing related to medicine and medical for the students of UoB Quetta.

15/07/2025

**پاکستان فارماسسٹس اسوسیئشن بلوچستان کی کابینہ اپنی مدت پوری کرچکی ہے الیکشن ناگزیر ہے۔*
*
*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔* *

چار ماہ سے پروفیشنل پینل قابض ہے اسٹامپ پیپر پر واضح کیا گیا تھا کہ مدت پوری ہوتے ہی کابینہ تحلیل ہو جائے گی

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔* *

پی پی اے بلوچستان کی کوئی کابینہ نہیں ہے جو کام پی پی اے کے نام سے کرائے جا رہے ہیں وہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان۔*

جلد از جلد الیکشن کا اعلان کیا جائے گا

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔*

ہم ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو کہ تمام حکومتی نمائندوں سے ملاقات کرے گی اور واضح کرے گی کے یہ اب پی پی اے کے نمائندے نہیں رہے ہیں

**ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔*

فارماسسٹ برادری فور ٹیئر کے جھانسے میں نہ آئیں پروفیشنل پینل کا اپنا دعویٰ ہے کہ ہم نے سمارٹ اسٹرکچر بنایا ہے اسکا مطلب ون ٹائم پروموشن

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔*

بیروزگار کے لیے کوئی آسامی نہیں آئے گی پروفیشنل پینل نے سودا لگایا ہے کہ 17 کی آسامیاں ایک سال کے کانٹریٹ پر دی جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں جس کی ہم بھرپور مزہمت کرتے ہیں

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔*۔

بارہا ہماری طرف سے کہا گیا کہ جنرل باڈی کا اجلاس بلایا جائے لیکن حقیقت کھلنے کی وجہ سے بلایا نہیں گیا

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔*۔

اب وقت گزر چکا ہے الیکشن ہر حال میں ہوگا کوئی نہیں روک سکتا

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان*

کل سے تمام سینیئر دوستوں سے رابطہ مہم شروع کیا جائے گا تاکہ ایک منظم الیکشن کمیشن تشکیل دی جائے

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان*
سیٹلائٹ فارمیسی کی بنیاد بھی پروفیشنل پینل کی ہی ایما پر بنائے جا رہے ہیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن یہ لازمی نہیں کہ وارڈ کے فارماسسٹس کو وہاں رکھا جائے بلکہ اس کے لیے الگ فارماسسٹس کا ڈیمانڈ بھی ہو سکتا تھا

**ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان*

بی ایم سی ایچ کے فارماسسٹس کے ٹرانسفرز بھی سیاسی بنیاد پر کئے گئے ہیں پروفیشنل پینل کی ہی ایما پر وہ بھی ٹارگیٹڈ فارماسسٹس کا ہم اسکی پرزور مذہمت کرتے ہیں

**ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان*

24/06/2025

**گرینڈ الائنس بلوچستان کے پر امن احتجاجی ریلی پر آنسو گیس لاٹھی چارج اور انکے لیڈران کی گرفتاریوں کی بھر پور مزہمت کرتے ہیں ۔*
*
*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔* *
حکومتی نمائندوں کا اپنے کئیے گئے وعدوں سے منحرف ہونا کہاں کا انصاف ہے

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔* *
ایک ہی ریاست میں دو دو قانون کیسے ہوسکتے ہیں
*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان۔*

پاکستان پیپلز پارٹی کا "روٹی کپڑا اور مکان دہنے کا نعرہ الٹا لینے کا نعرہ بن گیا

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔*

اپنا حق مانگنا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں

**ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔*

حکمران طبقے اپنے شاہی اخراجات کا بوجھ مظلوم عوام پر ڈالتے ہیں

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔*

ریاست ماں ہے تو ماں کا کردار ادا کرنا چاہیے نہ کہ دشمن کا

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔*۔

حکومت معملات کو سلجھانے کے بجائے گرفتاریاں کر کے مزید پیچیدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان ۔*۔
حکمران طبقہ اداروں کو چلانے کے بجائے ڈی ریل کرنا چاہتی ہے

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان*
ہمارا مطالبہ ہے کہ گرینڈ الائنس بلوچستان کے تمام مطالبات تسلیم کیئے جائیں اور گرفتار لیڈران کو فوری طور پر رہا کیا جائے
*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان*

13/09/2024

اسلام وعلیکم
جیسا کہ آپ سب فارماسسٹس/ڈرگ انسپکٹرز برادری کو پتہ ہوگا کہ گورنمنٹ آف بلوچستان نے اسپتالوں کو پرائیویٹائزیشن اور آسامیاں کنٹریکٹ بنیاد پر کررہی ہے جوکہ ملازم طبقے کے لیے ایک ظلم کے مترادف ہے ۔اس لئیے محکمہ صحت کے تمام تنظیموں نے مل کر گرینڈ الائنس بلوچستان تشکیل دی جس میں YDA, YPPB,PMA,APKA ،PPAB,YPA,YPP,all Nurses & all Paramedics
نے مل کر بنیاد رکھی جس کا مقصد حکومت کو یہ بتانا کہ ہم ایسے تمام ملازم کش فیصلوں کے خلاف ہیں اس زمرے میں کل بروز ہفتہ بتاریخ 14۔09۔2024 دن 12 بجے BMC اسپتال کوئیٹہ میں ایک پریس کانفرنس رکھی گئی جس میں تمام کوئٹہ کے اسپتالوں کے فارماسسٹس/ڈرگ انسپکٹرز و بے روزگار فارماسسٹس سے شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے اس الائنس میں ڈیمانڈ بھی رکھے جائیں گے جس میں ہم نے مشترکہ طور پر
1۔ 4 ٹیئر سروس اسٹرکچر
2۔ بےروزگار فارماسسٹس کے لئی آسامیاں
3۔ HPA رننگ بیسک پر
4۔ پیڈ ہاؤس جاب اسٹوڈنٹس کے لئیے
یہ چار ڈیمانڈز ترجیحی بنیادوں پر رکھی گئی ہیں اس لئے آپ تمام دوست کل کے پریس کانفرنس میں موجود ہوکر یہ باور کروائیں کے فارماسسٹس/ڈرگ انسپکٹرز برادری کسی سے کم نہیں ہیں۔
ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان

*ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے آسامیایوں کو کوٹہ سسٹم پر لانا کوئی آسان کام نہیں اس میں صرف ینگ پروگریسیو فارماسسٹس ب...
10/09/2024

*ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے آسامیایوں کو کوٹہ سسٹم پر لانا کوئی آسان کام نہیں اس میں صرف ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان نہیں بلکہ پورے بلوچستان کے فارماسسٹس/ڈرگ انسپکٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں*

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان*

صرف بلوچستان نہیں بلکہ تمام صوبوں پر ہائی کورٹ بلوچستان کا فیصلہ نافذ ہوگا یہ ایک خوش آئند بات ہے

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان*


ہم آج کے اس میٹنگ کے توسط سے ہائی کورٹ بلوچستان ،ڈاکٹر حلیم اختر صاحب جو ہر قدم ہمارے ساتھ رہے بلکہ کیس کی پیروی بھی کرتے رہے ،ڈاکٹر پروفیسر عمر جان آغا صاحب جنہوں نے ہر مییٹگ میں بلوچستان کی آواز اسلام آباد تک پہنچائی اور ان تمام دوستوں کا جنہوں نے اس کیس میں ہمارا ساتھ دیا شکر گزار ہیں

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان*۔

اس فیصلے کے مطابق تمام آسامیاں پھر سے ایڈورٹائز ہونگی۔

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان*۔*

اور تمام آسامیاں کنٹریکٹ کے بجائے مستقل بنیاد پر ہونگیں۔

*ینگ پروگریسیو فارماسسٹس بلوچستان*۔*

مورخہ 8 جون بروز ہفتہ سابقہ کابینہ، ینگ پروگریسیو، سینئر اور جونیئر فارماسسٹس کا ایک اہم اجلاس ہوا جس دو ایجنڈوں پر تفصی...
09/06/2024

مورخہ 8 جون بروز ہفتہ سابقہ کابینہ، ینگ پروگریسیو، سینئر اور جونیئر فارماسسٹس کا ایک اہم اجلاس ہوا
جس دو ایجنڈوں پر تفصیلی بحث ہوئی ۔
1۔ فور ٹئیر سروس اسٹرکچر
2۔ بےروزگار فارماسسٹس ایکشن کمیٹی کو کی کس طرح مدد فراہم کی جائے
اجلاس میں کہا گیا کہ پی پی اے بلوچستان کی پر اسرار اور ذاتی مفادات کے گرد گھومتی سرگرمیوں نے بلوچستان کے جملہ فارماسسٹس کو بند گلی میں لاکھڑا کیا ہے۔

فورٹہیر سروس اسٹرکچر کے کابینہ سے منظور نہ ہونے کے بعد ایک واضح حکمت عملی کے تحت عملی جدو جہد کے بجائے طفل تسلیوں سے فارماسسٹس کمیونٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح احکامات کی باوجود پی پی اے بلوچستان فورٹہیر سروس اسٹرکچر کی صحیح وکالت اور فارماسسٹس کمیونٹی کی درست نمایندگی نہیں کر پارہی ہے جو قابل تشویش بات ہے۔

دانشمندی کا تقاضا ہے کہ فارماسسٹس کمیونٹی کو سروس اسٹرکچر سے متعلق کمیونٹی کو اعتماد میں لیا جاے۔
اجلاس میں بے روزگار فارماسسٹس ایکشن کمیٹی کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی اور ان سے مل کر انکو ایک درست راہ دکھائی جائے تاکہ وہ کہیں بند راستوں میں نہ پھنس جائیں ۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پی پی اے بلوچستان کو ہر طرح کی مدد کرنے کی پیشکش کی جائے اور ان پر بھی لازم ہے کہ وہ تجربہ کار فارماسسٹس کو ساتھ لیکر چلیں جو فور ٹائیر سروس اسٹرکچر کے بارے میں اچھی معلومات رکھتے ہیں
اجلاس میں سینیئر اور جونیئر ساتھیوں نے کہا کہ یہ وقت ایک ساتھ ہوکر اس مسئلہ کا حل تلاش کرنے کا ہے جس میں ینگ پروگریسیو کے ساتھیوں نے کہلے دل سے پی پی اے بلوچستان کو اس مسئلہ پرایک ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے تاکہ فور ٹائیر سروس اسٹرکچر کا دیرینہ مسئلہ جلد حل کیا جائے

ہر قسم کے سیاست اور اختلاف سے بالا تر ہوکر فارماسسٹس کمیونٹی کو مستقبل کء خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے پی پی اے بلوچستان کے موجودہ کابینہ کے ساتھ ہمیشہ کی طرح ہر قسم کے تعاون اور رہنماہی کے لیے تیار ہیں

پی پی اے کے سابق کابینہ، پروگیسیو اور،فورٹہیر سروس اسٹرکچر کے بانی اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گہی جو فارماسسَس اور ڈرگ انسپکٹرز کے فورٹہیر سروس اسٹرکچر کے حوالے سے پی پی اے بلوچستان اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ہر فورم پر فارماسسٹس کے فورٹہیر سروس اسٹرکچر کادفاع کرے گی۔

07/05/2024

*کوئٹہ* : *نجکاری پر پی پی اے بلوچستان اپنا موقف واضح کرنے کے لئے جلد از جلد جنرل باڈی کا اجلاس بلائے **

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*

*کوئٹہ* : ہمیں ملازم کش فارمولا قبول نہیں ۔ پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان نے کس بنیاد پر وزیر اعلیٰ کے سامنے ہامی بھرلی

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*

*کوئٹہ* : فورٹائر سروس اسٹرکچر کی وضاحت کی جائے کہ کہاں تک یہ معاملا پہنچا ہے اور تھری ٹائر فارمولے کو کس حد تک فارماسسٹس کہ مفاد میں بہتر ہوگا

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*

*کوئیٹہ* : ۔ بےروزگار فارماسسٹس کیلئے کتنی اسامیاں وجود میں لائی گئی ہیں پی پی اے بلوچستان کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*

*کوئٹہ* : ۔ ڈیڑھ سال گزر گئے پی پی اے بلوچستان کو جلد از جلد جنرل باڈی کا اجلاس بلا کر اوپر دیئے گئے تمام سوالات کا جواب دیں اور اپنی پرفارمینس بتائیں

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
فارماسسٹس/ڈرگ انسپکٹرز اور بے روزگار فارماسسٹس سخت تشویش اور بے چینی کا شکار ہیں

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*

*کوئٹہ* : *4 ٹائر سروس اسٹرکچر کو ثبوتاز نہیں ہونے دینگے یہ فارماسسٹس/ڈرگ انسپکٹر کے موت اور زیست کا معاملہ بن چکہ ہے*  ...
31/01/2024

*کوئٹہ* : *4 ٹائر سروس اسٹرکچر کو ثبوتاز نہیں ہونے دینگے یہ فارماسسٹس/ڈرگ انسپکٹر کے موت اور زیست کا معاملہ بن چکہ ہے*

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
*ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان*

*کوئٹہ* : آج کے مشترکہ اجلاس میں 4 ٹائر سروس اسٹرکچر پر زور دیا گیا اور اپ گریڈیشن کی بھر پور مزہمت کی گئی

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
*وائے پی اے بلوچستان*

*کوئٹہ* : جس بات کا ڈر تھا آخر وہی ہوا اسکے زمہ دار کچھ سینیئرز اور حزبِ اقتدار بھی ہے ۔
ہم نے ہر فورم پر مطلع کیا لیکن ہمارے باتوں پر توجہ نہیں دی گئی جس کا خمیازہ آج اپ گریڈیشن کی صورت میں پوری کمیونٹی بھگتے گی ۔
اور اس سے ہمارے بیروزگار فارماسسٹس میں اک نا امیدی کی لہر پیدا ہو گئی ہے

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
*وائے پی اے بلوچستان*

*کوئیٹہ* : آئندہ کے لاء عمل کیلئے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی
*
*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان**
*وائے پی اے بلوچستان*

*کوئٹہ* : 4 ٹائر سروس اسٹرکچر کے جدوجہد کو 3 فیز میں تقسیم کیا گیا ہے

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
*وائے پی اے بلوچستان*

*کوئٹہ* :- پہلے فیز میں پاکستان فارماسسٹس ایسوسیئشن بلوچستان کے مرکزی عہدیداران سے ملاقات کی جاے گی اور سروس اسٹرکچر کی تمام معلومات اکھٹی کی جائیں گی ۔

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
*وائے پی اے بلوچستان*

**کوئٹہ**دوسرے فیز میں منسٹر ہیلتھ کے ساتھ ملاقات کی جائے گی اور منسٹر ہیلتھ کو بھرپور طریقے سے اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ اگر کابینہ میٹنگ ہوتی ہے تو اپ گریڈیشن فارمولا 4 ٹائر پر اثر انداز نہ ہو
*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
*وائے پی اے بلوچستان*

**کوئٹہ** اور تیسرے فیز میں اس بات پر متفق ہوئے کہ آگر ضرورت پڑی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
*وائے پی اے بلوچستان*

**کوئٹہ** ہم فارماسسٹس/ڈرگ انسپکٹر برادری کو مایوس نہیں ہونے دینگے ہماری جنگ فارماسسٹس کی بقا کی جنگ ہے اور ہم نہ اس سے پیچھے ہٹے تھے اور نہ کبھی ہٹیں گے ۔

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
*وائے پی اے بلوچستان*

**کوئٹہ** اس اجلاس میں ہم نے یہ طے کیا ہے کہ کسی قربانی سے دریخ نہیں کیا جائے گا
اور بیوروکریسی کو یہ بتایا جاتا ہے کہ 800 آن جاب فارماسسٹس/ ڈرگ انسپکٹرز اور 500 بیروزگار فارماسسٹس کے مستقبل سے کھیلنے اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ۔

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
*وائے پی اے بلوچستان*

**کوئٹہ** ہم تمام فارماسسٹس برادری کو اس عظیم مفاد میں اکٹھے ہونے کی دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اس نازک وقت میں کندھا کندھے سے ملا کر چلیں ۔۔۔

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
*ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان*

*کل مورخہ 13 ۔12۔23 بروز بدھ کو ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں آن جاب فارماسسٹس ، بیروزگار ...
14/12/2023

*کل مورخہ 13 ۔12۔23 بروز بدھ کو ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں آن جاب فارماسسٹس ، بیروزگار اور فارمیسی اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بلوچستان کے فارماسسٹس کے حالیہ ا مسائل پر سیر حاصل بحث کی گئی*

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*

ہمیں معلوم ہے کہ فور ٹائر فارمولا سروس اسٹرکچر ایک گھمبیر مسئلہ ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں تھا کہ پی پی اے بلوچستان نے 3 ٹائر کو آسانی سے جانے دیا

*وائے پی ایف بلوچستان*

ہمارے بیان واضح ثبوت ہیں کہ ہم 3 ٹائر کا سرے سے ہی مخالف ہیں اور باقاعدہ طور پر پی پی اے بلوچستان کے پوری کابینہ سے ملاقات کر کے انھیں بتایا بھی سہی اور ثبوت بھی دکھایا کہ 3 ٹائر فارمولے کو روکا جائے جس کے بعد پی پی اے بلوچستان کے جنرل سیکرٹری صاحب نے پریس کانفرنس بھی کی اور اسکے بعد سات ماہ بھول ہی گئے کہ یہ بھی ایک مسئلہ ہے

*وائے پی ایف بلوچستان*

پی پی اے بلوچستان کے پریس کانفرنس میں ینگ پروگریسو کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور یہ پریس کانفرنس اور مظاہرہ ہی غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا کیوں کہ نگراں حکومت اتنے اختیارات نہیں رکھتی یہ مظاہرہ پہلے ہوتا یا پھر بعد کے لئیے بچا کہ رکھتے تو عقلمندی ہوتی یا پھر 6 ماہ پہلے 3 ٹائر کو روکنے کیلئے کارآمد ہوتا

*وائے پی ایف بلوچستان*

اور پھر 7 ماہ کے بعد انکے بیانات جاری ہونے لگے کہ کچھ سینیئر فارماسسٹس اسکے زمہ دار ہیں بلکل ایسا ہہوسکتا ہے اور یہ پی پی اے بلوچستان کی کمزوری ظاہر کرتی ہے

*وائے پی ایف بلوچستان*

پھر اس بات پر زور دینے کی کوشش کی گئی کہ ینگ پروگریسو فارماسسٹس 3 ٹائر کہ فیور میں ہے حالانکہ کہ یہ جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی باتیں ہیں ۔ پی پی اے بلوچستان کہ جناب صدر اور سینٹرل پی پی اے کے ممبر محمود بیگ صاحب ہیلتھ کہ ایک ہائر اتھارٹی سے ملے انھوں نے کہا کہ 4 ٹائر فارمولا ایک بڑا مسئلہ ہے اگر پی پی اے بلوچستان کہے تو ہم 3 ٹائر کو روک سکتے ہیں لیکن پی پی اے بلوچستان نے کہا ہمارا 3 ٹائر سےکوئی غرض نہیں اسکو چلنے دو یہاں تک وہ سارے پروسیس طے کرنے کے بعد صرف نوٹیفائی ہونا باقی رہ گیا

*وائے پی ایف بلوچستان*

پھر بھی فارماسسٹس کے عظیم مفاد کہ لئیے ینگ پروگریسو نے اجلاس میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی جو بہت جلد بنائی جائے گی جو 3 ٹائر فارمولے کی سمری پر تحقیق کرے گی کہ آیا وہ رک بھی سکتی ہے کہ نہیں

*وائے پی ایف بلوچستان*

ینگ پروگریسو ایک بار پھر فارماسسٹس کے عظیم مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے پی پی اے بلوچستان کو یہ تجویز دیتی ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے وہ کورٹ سے رجوع کریں اور 3 ٹائر فارمولے پر ایک سی پی دائر کرائیں وہ بھی 26 دسمبر 2023 سے پہلے ورنہ دو ماہ انتظار کرنا پڑے کہ کورٹ کی چھٹیاں ختم ہوں اور اس وقت تک شاید 3 ٹائر بھی نوٹیفائی ہو جائے گی

*وائے پی ایف بلوچستان*

اسکے علاوہ ینگ پروگریسو سیکنڈ ڈویژن فارمیسی گریجویٹ جنکو فارمیسی کونسل کی رجسٹریشن نہیں مل رہی یہ بتاتے چلیں کہ اس بارے میں ینگ پروگریسو کہ عہدیدار دو سے زائد بار فارمیسی کونسل کہ زمیداران سے میٹنگ کی انھوں نے تسلی بخش جواب دیا کہ جتنی جلدی ہوگی فارمیسی کونسل اس مسئلے کو حل کرے گی

*وائے پی ایف بلوچستان*

ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان نے اجلاس میں حکومت بلوچستان سے یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ ہیلتھ منیجمنٹ کیڈر میں فارماسسٹس کو ٪50 کوٹہ دیا جائے

*وائے پی ایف بلوچستان*

اسکے علاوہ اجلاس میں حکومت بلوچستان سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ جتنے بھی ہیلتھ انسٹیوٹ ہیں جہاں ڈبل بیسک دیا جارہا انکے بہ شمول ،TWG ٹیکنیکل گروپ کہ الگ پوسٹ اناوس کرے پبلک سروس کمیشن کے تھرو تاکہ جس سے بے روزگار نوجوان فارماسسٹ کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں

*وائے پی ایف بلوچستان*

پی پی اے بلوچستان یہ بھی بتا دے کردار کشی کے علاوہ کہ 8 ماہ گزرنے کے باوجود سیکرٹری فارمیسی کونسل کے سیکریٹری بلوچستان کی پوسٹ کے کیڈر کو چینج کیا گیا تھا آیا اس پر کچھ ہوا کہ نہیں

*وائے پی ایف بلوچستان*

اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پی پی اے بلوچستان اب تک ڈریپ ایکٹ اور ڈرگ ایکٹ بلوچستان پر اپنی نمائندگی کیوں شو نئیں کر رہی آیا یہ بھی ہم بتائیں کہ کیا کرنا ھوگا
یہاں تک کہ فوڈ لیبارٹری میں چیف پبلک اینالسٹ اور چیف فارماسسٹ کی پوسٹ نئے رولز میں ختم کر دیئے گئے ہیں کیا پی پی اے بلوچستان نے اس پر غور کیا

*وائے پی ایف بلوچستان*

اجلاس میں بے روزگار فارماسسٹس کے نیو جاب کریئیشن پر بھی بات ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک بجٹ گذرنے کے باوجود اور دوسری آنے والی بجٹ میں فارماسسٹس کے کتنے پوسٹ رکھے گئے ہیں کیا اسکا جواب پی پی اے بلوچستان دے سکتی ہے

*وائے پی ایف بلوچستان*

پی پی اے بلوچستان نے کچھ ہواری چھوڑے ہوئے ہیں جو ہر جگہ پر شخصی کردار کشی کر رہے ہیں اجلاس میں انکو باز رہنے کی ہدایت کی گئی ورنہ ینگ پروگریسو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا حق رکھتی ہے اسکے علاوہ پی پی اے بلوچستان اپنے بیان جس میں ینگ پروگریسو فارماسسٹس کے اعلیٰ عہدیدار کی بارے میں غلط بیانی کی گئی اگر وہ اپنے بیان پر معافی نہیں لیتی تو ہم قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں

*وائے پی ایف بلوچستان*

آخر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بے روزگار فارماسسٹس کے لیے جاب کرئیٹ کروائے جائیں جس طرح ینگ پروگریسو نے ڈریپ کیس میں بلوچستان کوٹہ پر اسٹے لیا اسی طرح ہم بے روزگار فارماسسٹس کے حق کیلئے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور انشاللہ جتنا ہوسکا اس پر کام کریں گے
*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*

14/12/2023

انقلاب صبح کی کچھ کم نہیں یہ بھی دلیل
پتھروں کو دے رہے ہیں آئنے کھل کر جواب

14 مارچ 2023 پی پی اے بلوچستان کے الیکشن سے 3 دن پہلے بلوچستان کے فارماسسٹس سے خطاب

08/12/2023

ہم پی پی اے بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ اپنے چند ممبرز جنکو آپ نے ینگ پروگریسیو پینل کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر عبدالجبار مگسی اور ینگ پروگریسیو پینل کے معززین کا بینہ کے کردار کشی کیلئے شوشل میڈیا پہ چوڑا ہے انکو لگام دیا جائے ورنہ بات بہت درو تک پہنچ جائے گی ہم کمیونٹی کے سامنے پروہ حقیقت پیش کرینگے کہ موجودہ پی پی اے بلوچستان کو بے روزگار فارماسسٹ کا خیال ہے یا پھر اپنا پروکریومنٹ کمیٹی، گائنی اور ٹراما، کے مراحات لینے کا خیال کبھی بھی مراحات لینے والےنہ 3 ٹائر کے خلاف نکلیں گے اور نہ کمیونٹی کے حق کیلئے آواز اٹھائینگے مراحات کے مزے اور کمیونٹی کے لیئے قربانی دونوں میں سے ایک کی ایک کی قربانی دینی پڑتی ہے کمیونٹی انتظار میں ہے کہ وہ مراحات کو ترجیح دیتے ہیں یا کمیونٹی کی دفاع کیلئے روڈ پہ نکلتے ہیں

02/12/2023

**
*3 ٹائر فارمولا نہ ہمیں پہلے قبول تھا نہ اب ہے* ۔

*ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان*
*کوئٹہ* ۔ہمیں مجبور کیا گیا کہ ہم اپنا موقف پیش کریں تاکہ مزید انتشار نہ پھیلے ۔

*وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* : ہم نے چار ماہ پہلے پی پی اے بلوچستان کے ایک کابینہ میٹنگ میں یہ بات واضح کی تھی کہ 3 ٹائر فارمولا وزیر اعلیٰ کے پاس منظوری کے لیے بھیجا جا رہا ہے لیکن پی پی اے بلوچستان کے اعلیٰ عہدیداروں نے جواب دیا کے ہونے دو کوئی مسئلہ نہیں اگر اس وقت ہماری باتوں پر غور کیا جاتا تو آج یہ نوبت نہیں آتی

۔ *وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* ۔ پی پی اے بلوچستان ایک الیکٹڈ باڈی ہے اور اس طرح کی باتوں سے وہ اپنی کمزوری ظاہر کر رہی ہے

*وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* : پی پی اے بلوچستان کچھ لوگوں کے نام عیاں کرکے اور کچھ لاڈلوں کے نام راز میں رکھ کر اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے

*۔واے پی ایف بلوچستان* ۔

*کوئٹہ* : جبکہ ہم نے پی پی اے بلوچستان کو یہ بھی صلاح دی تھی کے کورٹ چلتے ہیں لیکن ان کا جواب نفی میں تھا ۔

*وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* : کچھ دن پہلے ینگ پروگریسو فارماسسٹس کے سابقہ اعلیٰ عہدیدار نے باقاعدہ طور پر پی پی اے بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو دعوت دی کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ آئیں میں یہ مسئلہ حل کرتا ہوں لیکن پھر بھی ان پر جوں تک نہیں رینگی۔

**وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* : * پی پی اے بلوچستان اپنی نااہلی چھپانے کے خاطر اب اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔

*وائے پی ایف بلوچستان*

کوئٹہ: پی پی اے بلوچستان ان آٹھ ماہ میں ہی ناکام ہوچکی ہے

*وائے پی ایف بلوچستان*

کوئٹہ ۔ اگر 3 ٹائر فارمولا منظور ہو گیا اسکا زمےدار پی پی اے بلوچستان ہوگا۔

**وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* ۔ پی پی اے بلوچستان اگر آٹھ بندے نہیں سمبھال سکتی تو مستعفی ہوجائیں ۔

*وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* ۔ پی پی اے بلوچستان کے بیان نے اپنی نااہلی کا ثبوت واضح کر دیا کہ وہ کچھ نہیں کرسکتی

*وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* ۔پی پی اے بلوچستان اب بھی سابقہ کابینہ کے کئیے ہوئے کاموں کو کیش کرنے کی کوشش میں میں لگی ہوئی ہے۔

*وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* ۔ ایسی بہت سی رکاوٹیں سابقہ کابینہ کو بھی پیش آئی تھیں لیکن سابقہ کابینہ نے صبر کا مظاہرہ کیا کہ کہیں فارماسسٹس برادری میں انتشار نہ پھیلے ۔

*وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* ۔ بے روزگار نوجوان فارماسسٹسوں سے گزارش ہے کہ ایسے بیانات میں جزباتی نہ ہوں ہم ہر فورم پر آپکے حقوق کی جنگ لڑیں گے جس طرح ڈریپ کیس ایک واضح ثبوت ہے۔

*وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* ۔3 ٹائر فارمولے کی منظوری پی پی اے بلوچستان ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔1800 فارماسسٹس کے مستقبل تاریکی کا زمہ دار پی پی اے ہوگا
اور تاریخ کبھی انکو معاف نہیں کرے گی

*وائے پی ایف بلوچستان*

ہم حزب اختلاف رہ کر بھی تمام فارماسسٹس کے کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمیشہ لڑتے رہیں گے

*وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* ۔ پی پی اے بلوچستان بیان دیتے وقت اپنے لفظوں پر غور کریں انکے لفظ غیر تہذیبی غیر روایتی اور غیر اخلاقی ہیں ۔
حیرت کی یہ بات بھی ہے کہ پی پی اے بی کہ 2 اعلیٰ عہدیدار ایک زاتی پوسٹ پر جاکر اپنی فلسفی جھاڑتے ہیں کوئی کسی لیڈر سے تشبیح دے رہا ، کوئی خوش کرنے کی باتیں اور ایک طرف دار نے تو باپ کی گالی تک بک دی اس سے زیادہ انکی سبق گوئی اور کیا ہوسکتی ہے

*وائے پی ایف بلوچستان*

*کوئٹہ* ۔ہم تمام فارماسسٹس برادری سے گزارش کرتے ہیں کہ پی پی اے بلوچستان کے جھانسے میں نہ آئیں اور غلط قسم کے کومنٹس سے گریز کریں
ہم بھی سئنئرز کہ بیان سے متفق نہیں انکا جواب تسلی بخش نہیں لیکن اسکا یہ مطلب بھی نہیں کہ گالی گلوچ کیا جائے جو ہم تہذیب یافتہ اقوام کو زیب نہیں دیتی
ہم سینیئرز کو بتانا چاہتے ہیں کہ آئیں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل ڈھونڈتے ہیں ۔
پی پی اے بلوچستان کے ٹرک کی بتی کے پیچھے بھاگنے سے گریز کیا جائے جب تک واضح نہ ہو کہ آخر معاملہ کیا ہے۔
*وائے پی ایف بلوچستان*
*کوئٹہ* کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ سابقہ کابینہ 7 سال اقتدار میں رہی تو انکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہی 7 سال سینٹرل میں پروفیشنل پینل بلوچستان سے صدر تھے تو انھوں نے کیا کیا بلوچستان کیلیے
اور ایک بات پی پی اے بی جس پینل سے اقتدار پر آئی ہے اس پینل کی حکومت 50 سال سے مرکز پر چلی آ رہی ہے۔
وہاں کیوں نہیں بولتے
اگر سابقہ کابینہ نے کچھ نہیں کیا لیکن فارماسسٹس کو بیچا تو نہیں جو آج کی پی پی اے اچھے خاصے مراعات اور بندر بانٹ میں لگی ہوئی ہے

*صوبائی ترجمان: ینگ پروگریسو فارماسسٹس بلوچستان۔*

الحمدُاللہ !آپ تمام کمیونٹی کو بہت بہت مبارک ہو ڑرگ ریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد کے پوسٹ پر ہمیں بلوچستان ہائی کورٹ کی ط...
28/11/2023

الحمدُاللہ !
آپ تمام کمیونٹی کو بہت بہت مبارک ہو
ڑرگ ریگولیٹری اتھارٹی اسلام آباد کے پوسٹ پر ہمیں بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے سٹے آرڈر مل گیا جس پہ ہم اپنے رب کے شکر گزار ہیں کہ اپنے صوبےاور اپنے کمیونٹی کی دفاع کرنے اور انکو اپنا جائز حق دلانے کیلئے ہمیں ایک بار پھر سرخرو کردیا ینگ پروگریسیو پینل کے پریذیڈنٹ ڈاکٹر عبدالجبار مگسی نے یقین دلایا کہ کمیونٹی کے دفاع کیلئے ایک انچ بھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہونگے اور اپنے بے روزگار فارماسسٹ نوجوانوں کے لیے اُنکا جائز حق دلا کے رہینگے اللہ الحق ہے کمیونٹی کے حق میں پروپیگنڈہ کا جواب بات سے نہیں کام سے ثابت کرینگے
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بلوچستان کے تمام کینڈیڈیٹ کو باور کراتے ہیں کہ بلوچستان کے نو(9) پرسنٹ کوٹہ اور کنٹریکٹ پوسٹ کو پرمننٹ کروانے میں آخری حد تک جائیں گے جو کہ ہمارا جائز حق ہے
بےروزگار فارماسسٹ اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھے ینگ پرو گریسو پینل اُن کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں
ینگ پروگریسیو پینل کے تمام ایگزیکٹو ممبرز کا دل سے شکریہ اور ان تمام دوستوں کا جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہمیں سپورٹ کیا اس تمام عمل میں ڈاکٹر علیم اختر صاحب کا کردار بہت مثبت رہا جن کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ڈاکٹر سجاد ظہیر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں
بےروزگار کا فارماسسٹ کہ ہم مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا انشاء اللہ ینگ پروگریسیو پینل اپنے بےروزگار فارماسسٹ کمیونٹی کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور اپکا دفاع ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں
شکریہ

Address

Main Saraib Road Quetta, Balochistan Quetta, Pakistan 87300
Quetta

Telephone

081 9211547

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Crushes Of Pharmacy,DPT,BEMS,UOB Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram