07/01/2026
بلوچستان کی صحت اور تعلیم کے لیے عالمی شراکت کا آغاز
آج آریا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIMS) کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر دن ہے، جہاں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آریا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے امریکہ کے ایک عالمی شہرت یافتہ تعلیمی اور طبی ادارے یونیورسٹی آف یوٹاہ گلوبل ہیلتھ کے ساتھی مفاہمتی یادداشت (MOU)۔ پر دستخط کیے۔
یہ شراکت داری آریا کے بانی و چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سہیل خان کی بصیرت افروز قیادت، انتھک محنت اور اپنے وطن سے وابستگی کا نتیجہ ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف ایک غیر معمولی پیش رفت ہے بلکہ آریا کی خدمات، شفافیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بین الاقوامی اعتماد کی واضح مثال بھی ہے۔ اس کے ذریعے بلوچستان میں صحت کی سہولیات کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے، اور معیاری تحقیق کے فروغ کی راہیں ہموار ہوں گی - ڈاکٹر سہیل خان نے عالمی اداروں میں خدمات کے بعد بلوچستان کو اپنی ترجیح بنایا اور آریا کو ایک بین الاقوامی معیار کے طبی ادارے میں تبدیل کیا، جہاں آج رینل ٹرانسپلانٹ، جدید کارڈیک کیئر اور دیگر اعلیٰ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں
یونیورسٹی آف یوٹاہ کے ساتھ یہ شراکت داری تعلیم، تحقیق اور بالخصوص نرسنگ ایجوکیشن کے فروغ کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔ اس کے ذریعے علاج سے محروم طبقات، خصوصاً کینسر کے مریضوں تک معیاری علاج کی رسائی ممکن بنائی جائے گی، جبکہ غیر متعدی امراض، ماں اور بچے کی صحت سمیت دیگر اہم شعبہ جات میں مشترکہ تحقیق کو فروغ ملے گا اوربلوچستان میں صحت کے نظام کو مضبوط کرے گا بلکہ خواتین کو با اختیار بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔