Dr.Feroz Khan Achakzai Cancer Specialist

Dr.Feroz Khan Achakzai Cancer Specialist Oncologist/Cancer specialist ماہر سرطان
at Radiation and Medical oncology help humanity

نعمت اللہ جس کا تعلق پشین سے ہے گھر کا واحد خود کفیل ہے،کافی عرصہ سے کینسر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا رہا لیکن الحمدلل...
18/02/2025

نعمت اللہ جس کا تعلق پشین سے ہے گھر کا واحد خود کفیل ہے،کافی عرصہ سے کینسر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا رہا لیکن الحمدللہ اب بلکل ٹھیک ہو چکے ہیں ان کے چہرے پر امید اور شکریہ کا خوشی آپ دیکھ سکتے ہو اللہ تعالٰی ان کو صحت مند رکھیں آمین ثم آمین دعاؤں کی درخواست ہے، آگے بھی شیر کرے تاکہ لوگوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی اور شعور اجاگر ہوجائے

نیند پوری،،نہ ہونے کے 5 نقصانات  جو جاننا بے حد ضروری ہے نیند اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ایک عظیم نعمت ہے، جو جسم اور دماغ ک...
18/02/2025

نیند پوری،،نہ ہونے کے 5 نقصانات جو جاننا بے حد ضروری ہے

نیند اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ایک عظیم نعمت ہے، جو جسم اور دماغ کو سکون دے کر اسے نئی توانائی فراہم کرتی ہے۔ اگر نیند پوری نہ ہو تو نہ صرف سستی اور تھکن محسوس ہوتی ہے بلکہ صحت کے کئی سنگین مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق روزانہ 6 سے 8 گھنٹے کی نیند لینا صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے (National Sleep Foundation, 2020)۔ اگر نیند کی کمی مسلسل جاری رہے تو جسم اور دماغ پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ نیند پوری نہ ہونے کے 5 بڑے نقصانات کیا ہیں۔

1.👈دماغی کمزوری اور یادداشت پر منفی اثرات

نیند کا تعلق براہِ راست دماغ کے کام کرنے کی صلاحیت سے ہے۔ جب ہم سوتے ہیں تو ہمارا دماغ دن بھر کی معلومات کو ترتیب دیتا ہے اور یادداشت کو مضبوط بناتا ہے۔ اگر نیند پوری نہ ہو تو دماغ صحیح طریقے سے کام نہیں کر پاتا، جس کے نتیجے میں یادداشت کمزور ہو جاتی ہے، فیصلہ سازی کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، اور کام کرنے کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے بعض اوقات دماغی دھند (Brain Fog) بھی محسوس ہوتی ہے، جس میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے (Harvard Medical School, 2019)۔

2.👈موٹاپے اور ہارمونی تبدیلیوں کا سبب

نیند کا ہماری خوراک اور ہارمونی نظام سے گہرا تعلق ہے۔ جب نیند پوری نہ ہو تو جسم میں بھوک بڑھانے والا ہارمون (Ghrelin) زیادہ ہو جاتا ہے اور پیٹ بھرنے والا ہارمون (Leptin) کم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے زیادہ کھانے کی طلب بڑھ جاتی ہے اور وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے (National Institutes of Health, 2016)۔ اس کے علاوہ نیند کی کمی کی وجہ سے جسم کا میٹابولزم سست ہو جاتا ہے، جس سے چربی جلنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور موٹاپے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

3.👈دل کی بیماریوں کا خطرہ

نیند کی کمی دل کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ جو لوگ روزانہ 6 گھنٹے سے کم سوتے ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر بیماریوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں (American Heart Association, 2021)۔ نیند کے دوران ہمارا دل اور خون کی شریانیں آرام کرتی ہیں، لیکن اگر نیند پوری نہ ہو تو بلڈ پریشر مسلسل بڑھا رہتا ہے، جو کہ دل کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے۔

4.👈قوتِ مدافعت میں کمی اور بار بار بیمار ہونے کا خدشہ

نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے جسم کی قوتِ مدافعت بھی کمزور ہو جاتی ہے، جس سے بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ نیند کے دوران جسم Cytokines نامی پروٹین بناتا ہے، جو انفیکشن اور بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔ اگر نیند کی کمی ہو تو جسم میں یہ پروٹین کم مقدار میں بنتے ہیں، جس کی وجہ سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے (Mayo Clinic, 2022)۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ نیند پوری نہیں کرتے، وہ زیادہ جلدی نزلہ، زکام، اور وائرل انفیکشنز کا شکار ہو جاتے ہیں۔

5.👈ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کا سبب

نیند کا ہماری ذہنی صحت سے بھی گہرا تعلق ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے دماغ میں Cortisol (تناؤ پیدا کرنے والا ہارمون) کی مقدار بڑھ جاتی ہے،
جو ذہنی دباؤ (Anxiety) اور ڈپریشن کا سبب بنتی ہے (National
Institute of Mental Health, 2023)۔ نیند نہ پوری ہونے کی صورت میں مزاج میں چڑچڑاپن، اداسی، اور بے چینی جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ طویل مدت تک نیند کی کمی ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔

نتیجہ

نیند صحت مند زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ مسلسل نیند کی کمی کا شکار ہیں تو اپنی روزمرہ کی روٹین میں تبدیلی کریں، جلدی سونے کی عادت اپنائیں، اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

آپ کی رائے ہمارے لئے بہت اہم ہے جواب ضرور دیں

کیا آپ نیند کی کمی کے ان نقصانات سے پہلے واقف تھے؟ اور آپ روزانہ کتنے گھنٹے سوتے ہیں؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں!ا

حاملہ عورت کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک کھانی چاہیے، جس میں شامل ہو:فولک ایسڈ – پالک، دالیں، اورنج جوس (دماغ اور...
17/02/2025

حاملہ عورت کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک کھانی چاہیے، جس میں شامل ہو:
فولک ایسڈ – پالک، دالیں، اورنج جوس (دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی نشوونما کے لیے
آئرن گوشت، ہری سبزیاں، چنے (خون کی کمی سے بچاؤ کے لیے
کیلشیم – دودھ، دہی، بادام (ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے)

پروٹین – انڈے، دالیں، گری دار میوے (پٹھوں اور نشوونما کے لیے
اومیگا 3 – مچھلی، اخروٹ، السی کے بیج دماغی نشوونما کے لیے
وٹامنز اور فائبر – تازہ پھل، سبزیاں، پانی (مدافعتی نظام اور ہاضمے کے لیے
پرہیز کریں: کیفین، فاسٹ فوڈ، زیادہ نمک و چینی، اور کچا گوشت

 #لونگ لونگ کا درخت چھوٹے قد کا ہوتا ہے۔ اس کے پتے لمبے، نوکیلے اور خوشبودار ہوتے ہے۔ درخت نو سال کی عمر کے بعد پھول دین...
16/02/2025

#لونگ
لونگ کا درخت چھوٹے قد کا ہوتا ہے۔ اس کے پتے لمبے، نوکیلے اور خوشبودار ہوتے ہے۔ درخت نو سال کی عمر کے بعد پھول دینا شروع کرتا ہے۔ انہی پھولوں کی کلیاں کھلنے سے پہلے ہی توڑ کر خشک کر لی جاتی ہے، اور خشک ہونے کے بعد یہ لونگ کہلاتی ہے۔ لونگ کا پھول تقریباً آدھ انچ لمبا اور خوشبودار ہوتا ہے۔
لونگ کے فائدے کیا ہے۔
معدے کے لیے مفید لونگ معدے کو مضبوط کرتا ہے اور پیٹ درد کے لیے مفید ہے۔
سانس اور ہاضمے کی بیماریوں میں مفید یوجینول (Eugenol) نامی مرکب سانس کے امراض، اسہال، اور ہرنیہ میں فائدہ مند ہے۔
جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے لونگ فربہ خلیے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے یہ جسم کو طاقتور اور متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
ذیابیطس میں کارگر لونگ انسولین کی تحریک بڑھاتا ہے اور کولیسٹرول اور گلوکوز کی سطح 10 سے 30 فیصد تک کم کر سکتا ہے۔
قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے لونگ سرطان سے بچاؤ میں مددگار ہے اور کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
یادداشت اور دانتوں کے لیے فائدہ مند لونگ کا تیل یادداشت کو بہتر بناتا ہے اور دانتوں کے امراض میں مفید ثابت ہوا ہے۔
اعصاب کو طاقت دیتا ہے لونگ دماغی اور جسمانی قوت میں اضافہ کرتا ہے۔
لونگ قدرتی دواؤں اور مصالحوں میں ایک نایاب خزانہ ہے جو صحت، ہاضمے، مدافعتی نظام، اور توانائی کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔

16/02/2025

کینسر کا مریضہ الحمدللہ ٹھیک ہونے پر مجھے فیملی سمیت عمرہ کا گفٹ دے رہے ہیں کیا مجھے قبول کرنی چاہیے؟؟؟اپنی رائے دے

16/02/2025

آج ایک ایمبولینس میں مریض تھا ایمبولینس کا سائرن پورے زور سے بج رہا تھا اور اگے والی گاڑیاں راستہ نہیں دے رہے تھے یاد رکھوں دنیا کےسب کام ہوجاتے ہیں لیکن اگر بروقت مریض ہاسپٹل نہ پہنچے تو کسی کی جان آپ کی وجہ سے جاسکتی ہے پلیز کم از کم ایک ایمبولینس کو ضرور راستہ دیجیے

زندگی ایک تحفہ ہے، اسے مایوسیوں میں ضائع نہ کریں۔ مضبوط رہیں، کیونکہ مشکلات صرف عارضی ہوتی ہیں، مگر آپ کا حوصلہ ہمیشہ سا...
16/02/2025

زندگی ایک تحفہ ہے،
اسے مایوسیوں میں ضائع نہ کریں۔ مضبوط رہیں،
کیونکہ مشکلات صرف عارضی ہوتی ہیں،
مگر آپ کا حوصلہ ہمیشہ ساتھ دیتا ہے۔
خوشیوں کو تلاش کریں،
چاہے وہ چھوٹے لمحوں میں چھپی ہوں۔
زندگی جینے کا نام ہے، نہ کہ صرف وقت گزارنے کا۔
اپنے خوابوں کا تعاقب کریں،
اپنی غلطیوں سے سیکھیں، اور ہر دن کو ایک نئی شروعات سمجھیں۔ مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھیں،
کیونکہ آپ کی خوشی آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔۔

وفادار شخص ہمیشہ بدقسمت کیوں ہوتا ہے؟اس کی وجہ یہ ہے کہ وفادار لوگ اکثر دوسروں کے لئے اپنی خوشیوں اور خواہشات کو قربان ک...
14/02/2025

وفادار شخص ہمیشہ بدقسمت کیوں ہوتا ہے؟

اس کی وجہ یہ ہے کہ وفادار لوگ اکثر دوسروں کے لئے اپنی خوشیوں اور خواہشات کو قربان کر دیتے ہیں۔ وہ دل سے محبت کرتے ہیں اور قدر کرتے ہیں۔ دوسروں کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ ان کے کام آ سکیں، لیکن بدقسمتی سے ان کی وفا کی قدر کم لوگ سمجھتے ہیں۔ وفاداری ایک خوبصورت صفت ہے، لیکن دنیا میں اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ لوگ اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ وفادار شخص جب دھوکہ کھاتا ہے تو اس کے دل پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ شاید اس کی بدقسمتی یہ ہے کہ وہ انسان اپنی سچائی کے بدلے ہمیشہ وہ عزت اور محبت نہیں پا سکتا جس کا وہ حقدار ہوتا ہے۔ یہ دنیا عموماً مطلب پرست، موقع پرست لوگوں کی قدر کرتی ہے اور جو خلوص کے ساتھ جیتا ہے، اسے اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ لیکن یاد رکھیں، وفاداری کی اصل قیمت دنیا میں نہیں بلکہ خدا کے نزدیک ہوتی ہے، جہاں وہ ایک اعلیٰ درجہ حاصل کرتی ہے۔

دمہ ہوا کی نالیوں میں تنگی سے ہوتا ہےاور بلغم پیدا ہو جاتی ہے  جس کے سبب سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔اس مرض کی سب سے پہ...
14/02/2025

دمہ ہوا کی نالیوں میں تنگی سے ہوتا ہےاور بلغم پیدا ہو جاتی ہے جس کے سبب سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
اس مرض کی سب سے پہلی اور بڑی علامت کھانسی ہے۔ مرض معمولی کھانسی سے شروع ہوتا ہے اور یہ کھانسی شدت اختیار کر لیتی ہے۔

دیگر علامات درج ذیل ہیں۔

•سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنہ۔
•سانس کا پھولنا۔
•مسلسل کھانسی کے دورے پڑنا۔
•پیشاب میں ذیادتی۔
•رات میں کھانسی زیادہ ہونا۔
•نیند میں دشواری اور بے چینی۔
•خواہ یہ علامات الرجی سے ملتی جلتی ہیں مگر شدید کھانسی قابلِ تفتیش ہے۔ کچھ مریضوں میں یہ سب علامات ایک ہی ساتھ ظاہر ہو جاتی ہیں جبکہ کچھ مریضوں میں علامات کم ظاہر ہوتی ہیں۔ بروقت علاج مرض کو بڑھنے سے روک سکتا ہے۔

دمہ کی وجوہات:-

اس کی مرض کی کوئی ایک وجہ نہیں تاہم مختلف افراد میں درج ذیل وجوہات کی بنا سے دمہ کا مرض پایا کا سکتا ہے۔

•سانس کی نالیوں میں تنگی یا خرابی
•نالیوں کا سُکڑنا
•پھپھڑوں کی نالی میں تنگی۔
•اس کے علاوہ دمہ موحولیاتی وجوہات اور عادات کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ
•سگریٹ نوشی
•نشہ آور ادویات
•فضائی آلودگی
•قوتِ مدافت کی کمزوری
•یہ مرض مختلف بیماریوں کی وجہ سے بھی لاحق ہو سکتا ہے جن میں سے چنددرج ذیل ہیں۔
•ٹانسلز
•دل کے امراض
•بدہضمی یا معدے کے امراض
•قبض
•ذہنی کمزوری یا ڈپریشن

علاج کے لیے مستند ڈاکٹر کے پاس تشریف لے جائیں

تیزابیت خشکی    آج سے ساٹھ سال پہلے یہ ایک معمولی علامت سمجھی جاتی تھی اور بہت کم لوگوں میں یہ علامت پائی جاتی تھی ہاں م...
13/02/2025

تیزابیت خشکی
آج سے ساٹھ سال پہلے یہ ایک معمولی علامت سمجھی جاتی تھی اور بہت کم لوگوں میں یہ علامت پائی جاتی تھی ہاں مگر یہ بہت سارے امراض کی ابتدائی علامت سمجھی جا سکتی ھے اور پرانے دور میں ایک تو لوگ ان مسائل میں لاغرضی نہیں کرتے تھے دوسرا مستقل مزاجی سے علاج کرتے تھے ۔
آج کے دور میں اگر سینے میں جلن تیزابیت کی علامت ھو تو سالوں تک لوگ خود ساختہ علاج معالجہ کے طور پر اومیپرازول جیسی ادویات استعمال کرتے رہتے ہیں یا پھر شدت کی صورت میں گلی محلے کے اتائی کو ترجیح دی جاتی ھے اور پھر پیچیدہ مسائل پیدا ھو جاتے ہیں۔
بزرگوں کا قول تھا کہ معدہ جگر ٹھیک تو بندہ ٹھیک اور حقیقت یہی ھے کہ 90 فیصد امراض کا تعلق ہی معدہ جگر سے ھوتا ھے اور ہمارے معاشرے میں معدہ کے امراض کو معمولی سمجھا جاتا ھے۔
بنیادی بات یہ کہ جب انسانی وجود میں خشکی پیوست ھو جاتی ھے تو جسم کے تمام اعضاء مفلوج ھونا شروع ھو جاتے ہیں اور خشکی پیدا تبھی ھوتی ھے جب معدہ جگر کی استطاعت سے زیادہ تیزابیت بننا شروع ھو جاتی ھے
اب بعض اطباء خشکی کا علاج براہ راست تری سے شروع کر دیتے ہیں اور نتائج بہتر نہیں۔ ملتے کیونکہ بنیاد تو تیزابیت تھی یعنی خون Alkaline کی بجائے Acidic ھو چکا تو پھر تر گرم یا گرم تر دوا کیا اثر کرے گی ؟
المختصر یہ کہ طبی اصولوں کے مطابق پہلے دوا تیزابیت کی دی جائے گی تو پھر معاملات سدھرنے لگیں گے ورنہ وقتی افاقہ کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ھوگا۔
اب اس بات پہ نظر ثانی کی جائے تو دادا حکیم شربت حیات دیا کرتے تھے عرق فولادی دیا کرتے تھے یا عام روٹین میں طبیب پھکی دیا کرتے تھے جس میں اجوائن کو جزو اعظم رکھا جاتا تھا اور اجوائن تیزابیت کا بہترین توڑ ثابت ھوتی تھی مگر منفی سوچ اور پروپیگنڈہ نے حکیمی پھکیوں کو مضر صحت قرار دے دیا اور آج اربوں روپے کا روزانہ کی بنیادوں پہ اومیپرازول پاکستان میں فروخت ھو ریا ھے

بیشک موت برحق ہے یہ میرا کھیل نہیں تھا بھائی، میں تو ایک فل سپیڈ والی بلٹ ٹرین میں سوار تھا، میرے تو خواب تھے، کچھ کام ت...
13/02/2025

بیشک موت برحق ہے
یہ میرا کھیل نہیں تھا بھائی، میں تو ایک فل سپیڈ والی بلٹ ٹرین میں سوار تھا، میرے تو خواب تھے، کچھ کام تھے جو کرنے تھے، کچھ خواہشیں تھیں، کچھ ٹارگٹ تھے، کچھ تمنائیں تھیں، آرزوئیں تھیں، اور میں بالکل ان کے درمیان لٹکا ہوا تھا۔
اب کیا ہوتا ہے کہ اچانک پیچھے سے کوئی آکر میرے کندھا تھپتھپاتا ہے، میں جو مڑ کر دیکھتا ہوں تو یہ ٹکٹ چیکر ہے؛
''تمہارا سٹاپ آنے والا ہے بابو، چلو اب نیچے اترو‘‘۔
میں ایک دم پریشان ہو جاتا ہوں؛
''نہیں نہیں بھائی میاں، میری منزل ابھی دور ہے یار‘‘۔ اور پھر ٹکٹ چیکر مجھے سمجھانے والے انداز میں کہتا ہے؛
''نہ، یہی ہے، سٹاپ تو بس یہی ہے، ہو جاتا ہے، کبھی کبھی ایسا بھی ہو جاتا ہے‘‘ . . .
😢😢😢

تھائیرائیڈ کی بیماری: وجوہات اور علاجتھائیرائیڈ کیا ہے؟تھائیرائیڈ ایک غدود ہے جو گردن کے سامنے والے حصے میں پایا جاتا ہے...
12/02/2025

تھائیرائیڈ کی بیماری: وجوہات اور علاج

تھائیرائیڈ کیا ہے؟
تھائیرائیڈ ایک غدود ہے جو گردن کے سامنے والے حصے میں پایا جاتا ہے۔ یہ غدود تھائیرائیڈ ہارمونس (T3 اور T4) پیدا کرتا ہے، جو جسم کے میٹابولزم، توانائی کی پیداوار، اور مختلف جسمانی افعال کو کنٹرول کرتے ہیں۔

---
وجوہات

تھائیرائیڈ کی بیماری عام طور پر دو صورتوں میں ظاہر ہوتی ہے:

1. ہائپر تھائیرائیڈزم (Hyperthyroidism)
یہ حالت تب پیدا ہوتی ہے جب تھائیرائیڈ زیادہ ہارمون پیدا کرتا ہے۔
وجوہات:

گریوز بیماری (Graves' Disease)

تھائیرائیڈ کا سوجنا یا انفیکشن

زیادہ آیوڈین کا استعمال

تھائیرائیڈ نوڈلز (Thyroid Nodules)

2. ہائپو تھائیرائیڈزم (Hypothyroidism)
یہ حالت تب پیدا ہوتی ہے جب تھائیرائیڈ کم ہارمون پیدا کرتا ہے۔
وجوہات:

ہاشیموتو بیماری (Hashimoto's Thyroiditis)

آیوڈین کی کمی

تھائیرائیڈ کے علاج یا سرجری کے بعد کی حالت

ادویات کے مضر اثرات

---
علامات

1. ہائپر تھائیرائیڈزم کی علامات:

دل کی دھڑکن کا تیز ہونا

وزن میں کمی

زیادہ پسینہ آنا

گھبراہٹ اور بےچینی

نیند کی کمی

2. ہائپو تھائیرائیڈزم کی علامات:

تھکن اور کمزوری

وزن میں اضافہ

جلد کا خشک ہونا

ذہنی دھند

بالوں کا گرنا

---
علاج کی ترکیب

1. ہائپر تھائیرائیڈزم کا علاج:

دوائیاں:

اینٹی تھائیرائیڈ ادویات جیسے میتھیمازول (Methimazole) یا پروپیل تھیورا سیل (PTU)۔

ریڈیوایکٹیو آیوڈین تھراپی:
تھائیرائیڈ غدود کے اضافی خلیات کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

سرجری:
اگر دوائیوں یا تھراپی سے مسئلہ حل نہ ہو تو تھائیرائیڈ کو جزوی یا مکمل طور پر نکالا جا سکتا ہے۔

2. ہائپو تھائیرائیڈزم کا علاج:

ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی:
لیو تھائروکسین (Levothyroxine) نامی دوائی دی جاتی ہے جو تھائیرائیڈ ہارمون کی کمی کو پورا کرتی ہے۔

آیوڈین سپلیمنٹ:
اگر آیوڈین کی کمی ہو تو خوراک میں آیوڈین شامل کی جاتی ہے۔

غذائی منصوبہ:
ایسی خوراک کا استعمال جو تھائیرائیڈ کے لیے فائدہ مند ہو جیسے آیوڈین سے بھرپور کھانے (مچھلی، انڈے، ڈیری مصنوعات)۔

---
گھریلو علاج

آیوڈین سے بھرپور غذا کھائیں (نمکین مچھلی، دودھ، انڈے)۔

سبز چائے یا ہربل چائے کا استعمال کریں۔

ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ میٹابولزم متوازن رہے۔

تناؤ کم کرنے کے لیے یوگا یا مراقبہ کریں۔

---
احتیاطی تدابیر

باقاعدگی سے تھائیرائیڈ کا ٹیسٹ کروائیں (TSH، T3، T4 لیول)۔

آیوڈین کا مناسب استعمال کریں، نہ زیادہ نہ کم۔

ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں اور دوائیوں کو وقت پر لیں۔

نوٹ: تھائیرائیڈ کی بیماری کے علاج کے لیے کسی مستند ڈاکٹر سے مشورہ لینا ضروری ہے۔ خود علاج کرنے سے گریز کریں۔

اقتباس:
"صحت مند زندگی کے لیے متوازن ہارمونز کا ہونا ضروری ہے۔" —

میٹھا یعنی چینی کب بند 🚫 کریں؟؟؟؟؟
12/02/2025

میٹھا یعنی چینی کب بند 🚫 کریں؟؟؟؟؟

کیا جگر میں خون بنتا ہے؟ حقیقت یا غلط فہمی؟ہمارے ہاں اکثر یہ جملہ سننے کو ملتا ہے: "فلاں بندے کا جگر خون نہیں بنا رہا!" ...
12/02/2025

کیا جگر میں خون بنتا ہے؟
حقیقت یا غلط فہمی؟

ہمارے ہاں اکثر یہ جملہ سننے کو ملتا ہے: "فلاں بندے کا جگر خون نہیں بنا رہا!" لیکن کیا واقعی جگر خون بناتا ہے؟ یا یہ صرف ایک عام غلط فہمی ہے؟ آئیے، اس حقیقت کو سادہ اور سائنسی انداز میں سمجھتے ہیں۔

خون کہاں اور کیسے بنتا ہے؟

انسانی جسم میں خون بنانے کا عمل ہڈیوں کے گودے (بون میرو) میں ہوتا ہے۔ یہ گودا جسم کی بڑی ہڈیوں جیسے ریڑھ کی ہڈی، پسلیاں، کولہے کی ہڈیاں اور کھوپڑی کی ہڈیوں میں موجود ہوتا ہے۔ خون بنانے کا عمل ہیماٹوپوئیسس کہلاتا ہے، جس میں بنیادی خلیے مختلف اقسام کے خون میں تبدیل ہوتے ہیں:
سرخ خلیات – آکسیجن پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔
سفید خلیات – بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
پلیٹ لیٹس – خون کو جمنے میں مدد دیتے ہیں۔

کیا جگر میں کبھی خون بنتا ہے؟

اصل میں، پیدائش سے پہلے (ماں کے پیٹ میں) کچھ مہینوں تک جگر میں خون بنتا ہے، لیکن پیدائش کے بعد یہ کام مکمل طور پر ہڈیوں کے گودے میں منتقل ہو جاتا ہے۔ یعنی بالغ افراد میں جگر خون نہیں بناتا، بلکہ خون کے دیگر معاملات میں مدد کرتا ہے۔

پھر "جگر خون نہیں بنا رہا" والی بات کہاں سے آئی؟

یہ دراصل ایک غلط تشریح ہے، جو جگر کے دوسرے کاموں کو خون بنانے سے جوڑ دیتی ہے۔ جگر خون تو نہیں بناتا، لیکن خون کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے:

آئرن ذخیرہ کرتا ہے – آئرن خون بنانے کے لیے ضروری ہے، اور اگر جگر میں آئرن کم ہو تو خون کی کمی ہو سکتی ہے۔
وٹامن بی 12 اور فولک ایسڈ جذب کرنے میں مدد دیتا ہے – یہ دونوں خون بنانے کے لیے ضروری ہیں۔
خون صاف کرتا ہے – جگر نقصان دہ مادوں کو نکال کر خون کو صاف رکھتا ہے۔

یہ کہنا کہ "جگر خون نہیں بنا رہا" سائنسی لحاظ سے غلط ہے۔ اصل میں خون ہڈیوں کے گودے میں بنتا ہے، جبکہ جگر خون کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر جگر کمزور ہو جائے تو خون کی کمی یا دیگر مسائل ہو سکتے ہیں، لیکن جگر براہِ راست خون بنانے کا کام نہیں کرتا۔

کینسر کے مریضوں کیلئے سب سے پہلے احتیاط کا آغاز فریج سے کیجئے ..کوشش کریں کہ انہیں جو اشیاء دی جائیں وہ فریج میں زیادہ ع...
12/02/2025

کینسر کے مریضوں کیلئے سب سے پہلے احتیاط کا آغاز فریج سے کیجئے ..
کوشش کریں کہ انہیں جو اشیاء دی جائیں وہ فریج میں زیادہ عرصہ رکھی ہوئ نہ ہوں .جو سادہ اور تازہ غذا فریج کے بغیر بندو بست کر سکیں وہ زیادہ بہتر ہے .خصوصاً گوشت اور پکی ہوئی اشیاء فریج میں زیادہ وقت رکھ کر استعمال کرانے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے
دوسرا اگر آپ کے علاقے کا پانی پینے کے قابل ہے
تو ابال کر ٹھنڈا کر کے موٹے سوتی کپڑے کی چار تہہ سے چھان کر فی لیٹر میں سو ملی گرام پھٹکری حل کر دیجئے
اور یہی پانی پینے کیلئے دیجئے
منرل واٹر سے جتنی احتیاط کی جائے زیادہ بہتر ہے
یاد رکھیں
ہمیں اپنے ماحول .خوراک .طرز زندگی کو بدلنا ہوگا
ورنہ کینسر جس تیزی سے پھیل رہا ہے
ایک مریض کی وجہ سے پورا گھر مجبوراً تبدیلی کی طرف آئے گا ..
پہلے ہی بہتر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے
آج کا پیغام ..آپ کے نام

‏*40 تا 60 سال کے لوگوں کے لیے نصیحت*نصیحت ان لوگوں کو کرتا ہںوں جو 40، 50، 60 سال یا اس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیں ...
12/02/2025

‏*40 تا 60 سال کے لوگوں کے لیے نصیحت*

نصیحت ان لوگوں کو کرتا ہںوں جو 40، 50، 60 سال یا اس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیں ، حتی کہ 80 سال کی عمر تک بھی !
اللہ آپ کو فرمانبرداری، صحت، اور عافیت عطا فرمائے۔

1. *پہلی نصیحت:*
ہر سال حجامہ کروائیں ، چاہںے آپ بیمار نہ ہںوں یا کوئی مرض نہ ہںو ۔

2. *دوسری نصیحت:*
ہمیشہ پانی پیئیں ، چاہںے پیاس نہ لگے ۔ بہت سی صحت کے مسائل جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہںوتے ہیں ۔

3. *تیسری نصیحت:*
جسمانی سرگرمی کریں ، چاہںے آپ مصروف ہںوں ۔ اپنے جسم کو حرکت دیں ، چاہںے وہ صرف چلنا ہںو یا تیراکی کرنا ہںو ۔

4. *چوتھی نصیحت:*
کھانے میں کمی کریں ۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا،
*"آدمی کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھ سکیں۔"*
زیادہ کھانے سے پرہیز کریں؛ اس میں کوئی بھلائی نہیں ہںے ۔

5. *پانچویں نصیحت:*
جتنا ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ ضرورت نہ ہںو ۔ اپنے مقامات تک پیدل چل کر جائیں ، جیسے مسجد ، دکان ، یا کسی سے ملنے ۔

6. *چھٹی نصیحت:*
غصے کو پیچھے چھوڑ دیں ...
غصہ اور فکر آپ کی صحت کو ختم کرتے ہیں اور آپ کی روح کو کمزور کرتے ہیں ۔
اپنے آپ کو ایسے لوگوں کے ساتھ رکھیں جو آپ کو سکون دیتے ہیں۔

7. *ساتویں نصیحت:*
جیسا کہ کہا جاتا ہںے ، "اپنے پیسے کو دھوپ میں رکھو اور خود سایہ میں بیٹھو۔" یعنی حتیٰ الوسع پیسے کو استعمال میں لائیں اور سہولیات حاصل کریں یہ نہیں کہ پیسے بچائیں اور خود مشقت اٹھائیں ۔ اپنے آپ کو یا اپنے ارد گرد کے لوگوں کو محروم نہ رکھیں ، پیسہ زندگی کو سہارا دینے کے لیے ہںے ، خود زندگی نہیں ہںے ۔

8. *آٹھویں نصیحت:*
اپنی روح کو کسی کے لیے ، کسی ایسی چیز کے لیے جسے آپ حاصل نہیں کر سکتے ، یا کسی ایسی چیز کے لیے جو آپ حاصل نہیں کر سکے ، افسوس میں نہ ڈوبنے دیں ۔ اسے بھول جائیں —
اگر یہ آپ کے لیے مقدر ہںوتا ، تو یہ آپ کے پاس آ جاتا ۔

9. *نویں نصیحت:*
عاجزی اختیار کریں ، کیونکہ دولت ، مرتبہ ، طاقت ، اور اثر و رسوخ سب غرور کے ساتھ زوال پذیر ہںو جاتے ہیں ۔ عاجزی آپ کو لوگوں کے قریب لاتی ہںے اور اللہ کے ہاں آپ کے مقام کو بلند کرتی ہںے ۔

10. *دسویں نصیحت:*
اگر آپ کے بال سفید ہںو گئے ہیں ، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی ختم ہںو گئی ہںے ۔ یہ ایک نشانی ہںے کہ زندگی کا بہترین حصہ ابھی شروع ہںو رہا ہںے ۔
پر امید رہیں ، اللہ کی یاد کے ساتھ جئیں ، سفر کریں ، اور حلال طریقوں سے لطف اندوز ہںوں ۔

**آخری اور سب سے اہم نصیحت:**
کبھی بھی نماز نہ چھوڑیں ، یہ آپ کے جیتنے کا کارڈ ہںے اس زندگی میں اور اس دن میں جب نہ دولت کام آئے گی اور نہ اولاد ۔

اگر آپ کو یہ مفید لگے ، تو اسے پھیلائیں ، اور دوسروں کو محروم نہ کریں جو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں !!!
*حضور خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ " لوگوں میں سب سے بہترین وہ ہے جو لوگوں کے لیے نفع بخش اور فائدہ مند ہو "* !!!
اس لیے دوسروں کیلئے ہر طرح نفع مند ثابت ہوں !!!!

گل بنفشہ کی چائےچائے سے جان چھڑائیں اور چائے کا مزا بھی لیجئے☕کھولتے ہوئے پانی کو آگ سے اتار کر چائے دانی میں ڈالیں جس م...
12/02/2025

گل بنفشہ کی چائے
چائے سے جان چھڑائیں اور چائے کا مزا بھی لیجئے☕

کھولتے ہوئے پانی کو آگ سے اتار کر چائے دانی میں ڈالیں جس میں 2-3 ماشہ فی کپ کے حساب سے گل بنفشہ پہلے سے ڈال رکھا ہو۔ پانچ منٹ تک دم دے کر اسے چھان لیں اور اس میں حسب مرضی چینی اور گرم دودھ شامل کر کے پئیں۔
بلا دودھ بطور قہوہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گل بنفشہ کو جوش دینے سے اس کے فوائد میں کمی آ جاتی ہے۔ اس لیے مندرجہ بالا طریقہ پر ہی تیار کرنا چاہیے۔ اس میں ذائقہ، خوشبو اور دل لبھانے والی رنگت، ہر چیز موجود ہے۔
بنا بریں دل اور دماغ کو فرحت بخشتی ہے۔ بھوک لگاتی ہے۔ قبض کشا ہے۔ نزلہ زکام، کھانسی، دمہ، ورم حلق، منہ اور زبان کے پکنے، خناق، پیشاب کی بندش، نیند کی کمی، نظر کی کمزوری اور ضعف دماغ وغیرہ کے لیے بہت اچھی دوا ہے۔

اس کے کچھ مدت کے استعمال سے چائے کی عادت بھی چھوڑی جا سکتی ہے۔
اکثر لوگ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے جاتے ہی نزلے کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔ تو تازہ تازہ، اُودے اُودے پھول بنفشہ منگوا کر ان کا قہوہ تیار کریں اور اس کی ایک پیالی پئیں۔
یقین جانیئے رات کو یہ خوش ذائقہ چائے پی کر لیٹ جائیں صبح بالکل تندرست ہوں گے۔ ۔
اس کے بعد مزید تجربات ہوئے۔ گل بنفشہ میں برابر وزن گندم ملا کر بطور چائے استعمال کریں تو پرانے نزلہ و زکام کے لیے تیر بہدف علاج ثابت ہوتا ہے۔۔

Address

Dropped Pin, Https://maps. App. Goo. Gl/gk7wN15vk4AjHXkEA
Quetta

Website

https://www.marham.pk/doctors/quetta/oncologist/dr-feroz-khan-achakzai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Feroz Khan Achakzai Cancer Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Feroz Khan Achakzai Cancer Specialist:

Share

Category