Regional Blood Center Quetta

Regional Blood Center Quetta Regional Blood Center Quetta

World donor day 14 June 2025
13/06/2025

World donor day 14 June 2025

*عالمی یومِ عطیہ خون 14 جون 2025**خون دیں، امید بانٹیں، زندگی بچائیں*تحریر: ڈاکٹر عثمان وحید، اسلام آباد14 جون 2025 کو د...
13/06/2025

*عالمی یومِ عطیہ خون 14 جون 2025*

*خون دیں، امید بانٹیں، زندگی بچائیں*

تحریر: ڈاکٹر عثمان وحید، اسلام آباد

14 جون 2025 کو دنیا بھر کے ممالک بشمول پاکستان "عالمی یومِ عطیہ خون" (World Blood Donor Day) منائیں گے ۔ ایک ایسا دن جس پر ان گمنام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے جن کی بے لوث خدمت، یعنی خون عطیہ کرنا، ہر سال لاکھوں زندگیاں بچاتی ہے۔ اس سال کا موضوع *خون دیں، امید بانٹیں، زندگی بچائیں* اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ رضاکارانہ عطیہ خون نہ صرف زندگیاں بچاتا ہے بلکہ معاشرتی یکجہتی اور اجتماعی ذمے داری کا بھی مظہر ہے۔

یومِ عطیہ خون کا تصور 2003 میں چار عالمی اداروں - عالمی ادارۂ صحت (WHO)، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (IFRCS)، انٹرنیشنل فیڈریشن آف بلڈ ڈونر آرگنائزیشنز (IFBDO)، اور انٹرنیشنل سوسائٹی آف بلڈ ٹرانسفیوژن (ISBT) - نے متعارف کروایا۔ پہلا عالمی یومِ عطیہ خون 14 جون 2004 کو منایا گیا جبکہ 2005 میں اسے WHO کی کونسل نے سالانہ عالمی دن کے طور پر تسلیم کیا۔

خون کا ایک بیگ تین زندگیاں بچا سکتا ہے - چاہے وہ کسی مریض کی سرجری ہو، زچگی کے دوران خون کی کمی سے دوچار ماں ہو، یا خون کے سرطان اور تھیلیسیمیا سے لڑتا بچہ۔ ترقی پذیر ممالک جیسے پاکستان میں جہاں محفوظ خون تک رسائی اب بھی مکمل نہیں، وہاں ہر خون کا عطیہ ایک زندگی کی ڈور تھامے ہوتا ہے۔ *اس کا حل صرف ایک ہے: رضاکارانہ، بلا معاوضہ اور باقاعدہ خون عطیہ کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ۔*

پاکستان نے پہلی بار عالمی یومِ عطیہ خون 2008 میں وزارتِ صحت کے تحت قومی سطح پر منایا۔ 2010 میں اس دن نے تاریخی موڑ لیا جب وفاقی وزیرِ صحت نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں منعقدہ قومی تقریب میں “قومی سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام” کا آغاز ایک علیحدہ پروجیکٹ کے طور پر کرنے کا اعلان کیا اور پروفیسر حسن عباس ظہیر کو پروجیکٹ کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا۔ یہ پروگرام حکومتِ پاکستان اور جرمنی کے اشتراک سے شروع ہوا اور اور بہت کامیابی سے اپنے مقاصد حاصل کیے۔ اس منصوبے کی کامیابی کی وجہ سے آج عالمی یومِ عطیہ خون پاکستان کے تمام صوبوں، اسپتالوں، یونیورسٹیوں، غیر سرکاری تنظیموں اور سوسائٹی اداروں میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

گزشتہ 18 سالوں میں آگاہی مہمات، موبائل بلڈ ڈرائیوز اور تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کی شمولیت سے مثبت تبدیلی آئی ہے۔ تاہم، دیہی علاقوں اور خواتین میں عطیہ خون کی شرح اب بھی تشویش ناک حد تک کم ہے۔اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی ہنگامی حالات اور آفات کے وقت بہت زیادہ خون عطیہ کرتی ہے لیکن یہ جذبہ مستقل بنیادوں پر نہیں ہوتا۔اگرچہ، ہسپتالوں اور تھیلیسیمیا کے مراکز میں خون کی باقاعدگی سے ضرورت ہوتی ہے۔

پاکستان میں اس وقت تقریباً 700 بلڈ بینکس فعال ہیں، جن میں سے بیشتر اسپتالوں سے منسلک یا علیحدہ مراکز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ 2024 میں پاکستان میں تقریباً 33 لاکھ 50 ہزار خون کے عطیات جمع کیے گئے، جن میں 94 فیصد مردوں اور صرف 6 فیصد خواتین کی جانب سے تھے۔ سب سے تشویش ناک بات یہ ہے کہ صرف 18 فیصد خون رضاکارانہ طور پر عطیہ کیا گیا جو کہ عالمی ادارۂ صحت کے ہدف 100 فیصد رضاکارانہ عطیہ خون سے بہت کم ہے۔لیکن ایک امید افزا بات یہ ہے کہ 2010 میں “قومی سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام” کے شروع ہونے سے پہلے 18 فیصد کی یہ تعداد محض 9 فیصد تھی جو یہ بتاتی ہے کہ اگر ہم درست سمت اور حکمت عملی پر عمل کریں تو بہتری کے امکانات موجود ہیں۔

دنیا بھر میں سالانہ 118.5 ملین خون کے عطیات جمع کیے جاتے ہیں، اور ان میں سے 60 فیصد کا تعلق کم اور درمیانی آمدن والے ممالک، جیسے پاکستان، سے ہوتا ہے۔ کم آمدن والے ممالک میں 54 فیصد سے زیادہ خون پانچ سال سے کم عمر بچوں کو دیا جاتا ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں 76 فیصد خون 60 سال سے زیادہ عمر کے مریضوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ پاکستان جیسے ممالک میں انفراسٹرکچر، آگاہی اور پالیسی سرمایہ کاری کس قدر ضروری ہے۔

ڈیجیٹل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اس جدوجہد میں نیا رخ دیا ہے۔ *پاکستان میں فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے نوجوانوں پر مشتمل مضبوط ڈونر نیٹ ورکس بنائے گئے ہیں۔* حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع صحت مند عادات کو فروغ دینے اور خون عطیہ دہندگان کو متحرک کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت، پروفیشنل ادارے جیسے BBMT-Pakistan، یونیورسٹیوں کے خون عطیہ کرنے والے کلب، اور تھیلیسیمیا سوسائٹیاں ان ذرائع کو مزید مؤثر بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ملک گیر مہمات میں مشہور شخصیات کی شمولیت نے بھی مثبت اثر ڈالا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور کابینہ کے وزراء سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت نے بھی وقتاً فوقتاً رضاکارانہ خون کے عطیہ کے اس عظیم مقصد کو فروغ دیا ہے اور عالمی یومِ عطیہ خون پر پیغامات دیے ہیں۔ 2016 میں پاکستان کی دو مرتبہ آسکر جیتنے والی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو پاکستان کی پہلی “آنریری ایمبیسیڈر فار بلڈ سیفٹی” مقرر کیا گیا۔ 2017 میں معروف فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایبٹ ڈائگناسٹکس کے اشتراک سے پاکستان میں رضاکارانہ خون عطیہ مہم کی حمایت کی، جس سے اس مہم کو بین الاقوامی شہرت ملی۔

*محفوظ اور رضاکارانہ عطیہ خون کا حصول ایک چیلنج ضرور ہے، لیکن ناممکن نہیں۔* اس کے لیے پالیسی سازوں، صحت کے پیشہ وران، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور عوام سب کی مشترکہ کوشش درکار ہے۔ عالمی یومِ عطیہ خون صرف منانے کا دن نہیں بلکہ عملی اقدامات، آگاہی، تعلیم، انفراسٹرکچر میں بہتری، اور عطیہ خون کو قومی فریضہ بنانے کی پکار ہے۔

آئیے عالمی یومِ عطیہ خون 2025 کے موقع پر ہم اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم امید بانٹیں گے، یکجہتی کو فروغ دیں گے، اور ایک ایسی معاشرتی فضا پیدا کریں گے جہاں خدمت اور عطیہ دینا ایک اعزاز سمجھا جائے۔ چاہے آپ خود خون دیں، خون عطیہ کے کیمپ کا انعقاد کریں، آگاہی پھیلائیں یا کسی خون دینے والے کا شکریہ ادا کریں - ہر فرد اس مشن کا اہم حصہ ہے۔ کیونکہ ہم سب مل کر زندگیاں بچاتے ہیں۔
آئیں! خون دے کر انسانیت کا حق ادا کریں۔

*_(مصنف نے طبِ انتقال خون میں پی ایچ ڈی اور فیلوشپ مکمل کی ہے، اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں تدریس سے وابستہ ہیں، قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے بانی رکن اور BBMT-Pakistan کے سیکرٹری جنرل ہیں۔)_*

عالمی یوم عطیہ خون 14 جون 2025 بروز ہفتہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے سلسلے میں آج RBC کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد افضل زرکون صاحب...
12/06/2025

عالمی یوم عطیہ خون 14 جون 2025 بروز ہفتہ
بلڈ ڈونیشن کیمپ کے سلسلے میں آج RBC کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد افضل زرکون صاحب اور ٹیکنیکل اسٹاف انچارچ برادر حلیم
سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کربلائی عصمت اللہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور کیمپ کی تیاریوں کے سلسلے میں بات چیت ہوئی
اور نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا

10/06/2025



07/06/2025
23/05/2025

Dr Afzal zarkoon

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیم نے سربراہ ریجنل بلڈ سینٹرڈائریکٹرڈاکٹر افضل زرکون کی سربراہی میں ڈ...
16/05/2025

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیم نے سربراہ ریجنل بلڈ سینٹرڈائریکٹرڈاکٹر افضل زرکون کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ صحبت پور کی ہیلتھ فیسلیٹز کا دورہ کیا

مانٹیرنگ ٹیم نے ہیلتھ فیسلیٹز کی کارکردگی کا جاٸزہ لیا

مانٹیرنگ ٹیم نے ہیلتھ فیسلیٹز میں دی جانے والی ادویات اور عملے کی حاضری کا جاٸزہ لیا

RBC  ke heros
11/05/2025

RBC ke heros

BBTA orginized a seminar in colaboration  with Regional blood center Quetta on world thalassemia day that celebrate on 8...
08/05/2025

BBTA orginized a seminar in colaboration with Regional blood center Quetta on world thalassemia day that celebrate on 8 May in noori naseer khan auditorium for the aweaness about thalassemia and encorage the patients and give knowledge towards prevent and control of thalassemia disease.our gratitude for sectory health and health minister for coming and make memorable day .we also thankful to our respected director Dr afzal zarkoon , and all hardworking, passionate staff members of regional blood center Quetta that always ready for any tasks and challenge for betterment of patients.

A meeting was held under the chairmanship of Dr. Sultan Ahmed Lehri, Medical Superintendent (MS) of BMC Hospital Quetta,...
08/05/2025

A meeting was held under the chairmanship of Dr. Sultan Ahmed Lehri, Medical Superintendent (MS) of BMC Hospital Quetta, along with the MS team, Dr. Rubina Akram Mengal (DMS), and Dr. Liaqat Ali Rind (DMS), to discuss the upgradation of the Pathology, Microbiology, Histopathology, Blood Bank, and Thalassemia Center.

Dr. Muhammad Ishaq, Head of Pathology Development, briefed the chair on the current issues and challenges faced by the department. The MS assured that these concerns would be addressed on a priority basis, and a comprehensive report would be submitted to the Secretary of Health to support the upgradation of the Pathology Department.

The Pathology Department Team includes Dr. Shafi Muhammad Khosa, Dr. Yasmin Lashari, Dr. Salma Irum, Dr. Samrin (RMO Pathology), Dr. Shaista, Dr. Umair Bugti, Mr. Abdul Haleem (Technical Team Leader, RBC), and Mr. Abdul Aleem (BMCH Pathology).

Dr. Muhammad Ishaq expressed gratitude to the MS and his team for organizing the meeting and supporting the efforts to enhance Pathology services for the benefit of public interest.

أج بمورخہ 2025-05-06ڈاہریکٹر سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام بلوچستان جناب ڈاکٹر افضال زرکون صاحب کے زیر صدارت ریجنل بلڈ سینٹ...
06/05/2025

أج بمورخہ 2025-05-06
ڈاہریکٹر سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام بلوچستان جناب ڈاکٹر افضال زرکون صاحب کے زیر صدارت ریجنل بلڈ سینٹر کوہٹہ میں World thalassemia day کے حوالے ایک اہم مشاورتی میٹنگ ہوہی۔
میٹنک میں BBTA ناصر اسلم صاحب
ٹیکنیکل ٹیم لیڈر RBC عبدالحلیم صاحب اور سینٔیر ٹیکنیکل سٹاف RBC نصیب اللہ
۔ عتیق الرحمن ۔ میڈم رقیہ اور میڈم حراء نے شرکت کی۔

ٹراما سنٹر کوئٹہ کی منیجنگ ڈاہریکٹر کی جانب سے  ریجنل بلڈ سنٹر کوئٹہ کی ٹیکنیکل ٹیم کو اعزازی سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔ تعری...
05/05/2025

ٹراما سنٹر کوئٹہ کی منیجنگ ڈاہریکٹر کی جانب سے
ریجنل بلڈ سنٹر کوئٹہ کی ٹیکنیکل ٹیم کو اعزازی سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔ تعریفی سرٹیفکٹ میں ریجنل بلڈ سینٹر کوہٹہ کے غیر متزلزل تعاون اور ہمارے سنٹر میں ہنگامی حالات میں مختلف گروپوں کے خون کی فوری فراہمی پر۔

آپ کی پیشہ ورانہ مہارت، فوری ردعمل، اور جان بچانے کا عزم انتہائی قابل تعریف ہے۔ آپ کی بروقت امداد نے نازک مریضوں کے علاج میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بے شمار جانیں بچانے میں براہ راست تعاون کیا ہے۔

ہم ٹراما سینٹر کے ساتھ آپ کی شراکت داری کی واقعی قدر اور تعریف کرتے ہیں اور ہماری ہنگامی طبی دیکھ بھال کی سہولت کو سپورٹ کرنے میں آپ کی شاندار خدمات کو تسلیم کرتے ہیں۔

Address

Spiny Road Quetta Back Side BMC Complex
Quetta

Telephone

+92819213429

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Regional Blood Center Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Regional Blood Center Quetta:

Share

Category