YNA - -n

YNA - -n Young Nurses association Nazriyati
betterment of Nurse

پروانشل کالج آف نرسنگ ایس پی ایچ کوئٹہ میں میل  جنرک نرسنگ کے اسٹوڈنٹس جنہوں نے ابھی تا جوائنگ نہیں دی جلداز جلد جوائنگ ...
01/08/2025

پروانشل کالج آف نرسنگ ایس پی ایچ کوئٹہ میں میل جنرک نرسنگ کے اسٹوڈنٹس جنہوں نے ابھی تا جوائنگ نہیں دی جلداز جلد جوائنگ دے سنہری موقع ہاتھ سے جانے نہ دےبہت عرصے بعد بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کو موقع ملا ہے اس موقع کو ضائع نہ کرے۔

28/05/2025
28/05/2025

نرسسز ڈے کی مناسبت سے اج کی اس تقریب میں ہم سب کو عہد کرنا چاہیے ۔کہ ہم نرسنگ پروفیشن کے لیے باقاعدہ طور پر ایک عزم کے ساتھ کام کریں گے اور آنے والی نرسنگ ڈے تک اس پورے سال میں ہم اپنی پوری ایمانداری اور قوت کے ساتھ بلوچستان کی نرسز کے فلاح کے لیے کام کریں گے اور اپنے عمل سے کر کے دکھائیں گے کے ہم نرسز کے نمائندے ہیں ۔
اور امید کرتے ہیں جو نئے نرسنگ کالجز بنے ہیں وہ معیاری تعلیم کو یقینی بنائیں گے ۔
آرگنائزر ینگ نرسز ایسوسی ایشن نظریاتی بلوچستان
عرفان بلوچ

11/05/2025

*ینگ نرسز ایسوسیشن نظریاتی بلوچستان کی جانب سے تمام نرسز کو ورلڈ نرسنگ ڈے مبارک ہو*
یومِ نرسنگ کے موقع پر دنیا بھر کی تمام نرسوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، خاص طور پر پاکستان کی نرسز کو جنہوں نے بےحد کم وسائل اور تنخواہوں کی باوجود اپنی محنت، ایثار، اور خدمت سے انسانیت کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نرسنگ ایک مقدس پیشہ ہے جو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی اور جذباتی طور پر بھی مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ نرسیں وہ خاموش فرشتے ہیں جو دن رات بغیر کسی شکایت کے خدمت انجام دیتی ہیں۔

پاکستان میں نرسوں کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ عملے کی کمی ہے۔ بہت سے اسپتالوں میں نرسوں کی تعداد مریضوں کی تعداد کے مقابلے میں بہت کم ہوتی ہے، جس سے نہ صرف ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، نرسوں کو اکثر غیر مساوی تنخواہیں اور محدود تربیتی مواقع ملتے ہیں، جو ان کی پیشہ ورانہ ترقی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

سماجی سطح پر نرسنگ کے پیشے کو وہ عزت نہیں دی جاتی جو دی جانی چاہیے، جس کی وجہ سے بہت سی باصلاحیت لڑکیاں اس شعبے میں آنے سے ہچکچاتی ہیں۔ کام کے دوران ہراسانی اور عدم تحفظ بھی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، خاص طور پر خواتین نرسوں کے لیے۔

یوم نرسنگ کے موقع پر ہمارا فرض ہے کہ ہم نہ صرف ان کی خدمات کو سراہیں بلکہ ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات بھی کریں۔ بہتر تنخواہیں، تربیتی مواقع، اور محفوظ کام کا ماحول فراہم کر کے ہم ان کا حوصلہ بڑھا سکتے ہیں۔ نرسنگ کا احترام کریں، کیونکہ یہ پیشہ نہیں بلکہ ایک مشن ہے۔ دنیا اور پاکستان کی نرسوں کو سلام۔
*ترجمان ینگ نرسز ایسوسیشن نظریاتی بلوچستان عاقب صدیق*

11/05/2025

*World Nursing Day Message – Young Nurses Association Nazaryati Balochistan*
On this World Nursing Day, the Young Nurses Association Nazaryati Balochistan extends heartfelt gratitude, respect, and admiration to every nurse across our province, country, and the world. Today, we honor your unwavering commitment, compassion, and courage in the face of every challenge—whether in hospitals, clinics, or communities.
Nursing is more than a profession; it is a noble calling rooted in care, empathy, and resilience. You stand at the frontlines, often in silence, healing with your hands and hearts. In Balochistan, where health challenges are immense, your role is even more vital and inspiring.To our young nurses, we salute your dedication and encourage you to rise as leaders, advocates, and torchbearers of change. The future of healthcare in our region depends on your strength, unity, and vision.Let this day remind the world of the indispensable role nurses play. May your efforts always be recognized, your voices always heard, and your service always valued.Happy World Nursing Day to our heroes in white!
With pride and solidarity,
*Young Nurses Association Nazaryati Balochistan*

کالج آف نرسنگ، بولان میڈیکل کمپلیس ہسپتال، کوئٹہ میں پوسٹ آر این بی ایس این نرسنگ کے داخلے شروع ہو چکے ہیں!مستقبل کے بہت...
18/03/2025

کالج آف نرسنگ، بولان میڈیکل کمپلیس ہسپتال، کوئٹہ میں پوسٹ آر این بی ایس این نرسنگ کے داخلے شروع ہو چکے ہیں!
مستقبل کے بہترین مواقع حاصل کرنے کے لیے ابھی اپلائی کریں۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 29 مارچ 2025
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے کالج آف نرسنگ،بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ، کوئٹہ سے رابطہ کریں۔

30/12/2024

*ہسپتالوں کے نجکاری اور ملازموں کے کنٹریکٹ پے بھرتیاں ہر گز منظور نہیں*
آج مورخہ 2024-12-30 بروز سنوار گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ہائی کورٹ بلوچستان کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرے میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن نظریاتی بلوچستان کے ڈپٹی آرگنائزر حکمت الٰہی نے بھی پینڈال میں شریک لوگوں سے تقریر کی۔ حکمت الٰہی نے اس مظاہرے میں شریک تمام تنظیموں کے عہدیدران اور ورکرز کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔
حکمت الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی بنیاد پے ہسپتالوں کے نجکاری اور ملازموں کے کنٹریکٹ پے بھرتیوں کو ہر گز منظور نہیں کرینگے ۔
اگر حکومت وقت ہمارے مطالبات منظور نِہیں کریگی تو یے مظاہرے مزید شدت اختیار کرینگے اور اگر ہمارے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے آرگنائزرز کی کابینہ نے فیصلہ کیا تو بلوچستان بھر میں صحت کی تمام سرگرمیوں سے بائیکاٹ کردیا جائیگا ۔
ینگ نرسز ایسوسیشن نظریاتی ہمیشہ اپنے نرسز کے حقوق کے لیے جد و جہد جرتی رہیگی اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نِہیں کریگی ۔
*ترجمان ینگ نرسز ایسوسی ایشن نظریاتی بلوچستان عاقب صدیق*

23/12/2024

*ینگ نرسز ایسوسی ایشن نظریاتی مذمتی بیان*
حالیہ جنرک نرسنگ کا متنازعہ ٹیسٹ جس کے ہر ٹیسٹنگ سینٹر سے بے قاعدگیوں اور منظور اے نظر امیدواروں کو نقل کروانے کی شکایات کی انبار بمز یونیوورسٹی انتظامیہ کی نااہلی اور اقربا پروری کا واضح ثبوت ہے نرسز ہمیشہ اپنے حقوق کے لیے لڑتےرہے ہیں اور ہمیشہ اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے جدو جہد کرتے رہے گے۔
بلوچستان کا نرسنگ کا تعلیمی نظام جب سے بمز یونیورسٹی کے رحم و کرم پے چھوڑا گیا ہے تب سے بلوچستان کے تمام نرسنگ سٹوڈنٹس ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔ یہ یونیورسٹی جو کے بلوچستان کے اہم تعلیمی ادارہ ہونے کے باوجود ہمیشہ نرسز کے تعلیمی معاملات میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھاتی ۔
نرسنگ جو کے اس ٹائم پورے پاکستان بلکہ پورے دنیا کا سب سے نوبل پروفیشن مانا جاتا ہے بلوچستان میں وہی نرسنگ کے سٹوڈنٹس اور وہی پروفیشنل نرسز یہاں کے نا اہل اور نا کام انتظامیہ کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔
بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جو کے بلوچستان میں میڈیکل کے شعبے کی سب سے بڑی اور واحد یونیورسٹی مانی جاتی ہے پر یہی یونیورسٹی نرسنگ کے سٹوڈنٹس کے ساتھ ایک انتہائی نا روا سلوک اختیار کیے ہوئی ہے ۔
جب بھی سٹوڈنٹس اپنے درپیش مسائل کو لیکر یونیورسٹی کے انتظامیہ کے پاس جاتے ہیں بجائے انکے مسائل حل کرنے کے یونیورسوٹی کی انتظامیہ سٹوڈنٹس سے ناروا سلوک اختیار کرتی ہے جسکی وجہ سے سٹوڈنٹس شدید غم و غصے اور مایوسی کا شکار ہیں ۔
جسکے نتیجے میں بلوچستان میں نرسنگ کے تمام تر تعلیمی سرگرمیاں تاخیر کا شکارہیں ۔نہ ہی نرسنگ سٹوڈنٹس کے سیمسٹر کے امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہورہے ہیں اور ایڈمیشینز بھی تاخیر کا شکار ہیں ۔جسکی وجہ سے بلوچستان کے نرسنگ سٹوڈنٹس
اپنے مستقبل کو لیکر شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ جسکی تمام تر زمہداری کنٹرولر ایگزامنیشن اور وائس چانسلر بولان یونیورسٹی اف میڈیکل ہیلتھ سائنسز پر عائد ہوتی ہے ۔
*ینگ نرسز ایسوسی ایشن نظریاتی* اس معذور تعلیمی نظام کی شدید مذمت کرتی ہے اور یہ مطالبہ کرتی ہے کے یہ یونیورسٹی نرسنگ سٹوڈنٹس کے ان سنجیدہ مسائل پر غورو فکر کرکے ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنےکی کوشش کرے۔

*ترجمان ینگ نرسز ایسوسی ایشن نظریاتی عاقب صدیق*

Address

BMC Quetta
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YNA - -n posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share