Voice of Pakistan's

Voice of Pakistan's Voice of Pakistan's
knowledge, News and the latest trend's - all in one place

04/04/2025
04/04/2025

مستونگ، قلات اور خضدار میں 3 روز تک انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کے بعد دوبارہ سے بحال ہونا شروع ہوگئی۔

04/04/2025

*ذوالفقار بھٹو جونیئر کا لاڑکانہ میں جلسہ !!!*

*دوسری طرف لاڑکانہ میں ہی بلاول زرداری بھی جلسہ کر رہے ہیں*

04/04/2025

حکومت نے 14 اپریل 2025 کے بعد پانی فراہم کرنے میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ دنیا کا المناک سفر شروع ہو چکا ہے!
اس حقیقت کو مت بھولیں کہ دنیا کا صرف %2.7 پانی پینے کے قابل ہے! اپنے علاقے میں لوگوں کو آگاہ کریں ! تمام قریبی ڈیم کم پڑ چکے ہیں اور زیر زمین پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔
روزانہ کار، صحن اور گھر کے باہر والے حصے دھونے سے بچیں؛ کپڑوں کی دھلائی کے دوران پانی کے نل کو مسلسل چلانا بند کریں۔
گھر میں لیک ہونے والے نل اور فلش ٹینکیوں کی مرمت کروائیں
درخت لگائیں ! ماحول کی حفاظت کریں
آئیں مل کر اس خوفناک آنے والے بحران سے آپنے آپ کو نکالنے کا کوشش کریں!
مندرجہ بالا پیغام 5 گروپوں میں بھیجیں ...
آئیں درخت لگائیں !

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کے روز مختلف صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی نے الگ الگ م...
04/04/2025

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کے روز مختلف صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، بجٹ تیاری اور حکومتی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، پارلیمانی سیکرٹریز عبدالصمد گورگیج، حاجی محمد خان لہڑی، میر عبدالمجید بادینی، میر لیاقت علی لہڑی، حاجی ولی محمد نورزئی، سنجے کمار، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم خان بازئی، بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محمد صادق سنجرانی اور پرنس آغا عمر خان احمد زئی شامل تھے ملاقاتوں کے دوران بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نئے انفراسٹرکچر منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مجوزہ اصلاحات پر غور کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور بجٹ کی تیاری میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے

*مستونگ/////////////////**چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ ہم ہر پرامن بلوچ قومی تحریک کی حمایت کرتے ہیں او...
04/04/2025

*مستونگ/////////////////*

*چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ ہم ہر پرامن بلوچ قومی تحریک کی حمایت کرتے ہیں اور سردار اختر جان مینگل کی خواتین کی رہائی کے لیئے لانگ مارچ کا بھی بھر پور حمایت کرتے ہیں میں اپنے بیٹے کی کینسر کے علاج کی غرض سے باہر ہوں اس وجہ سے لانگ مارچ دھرنا میں شریک نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے میر یاد گار کا سال 2022 کو Agha Khan University Hospital میں تشخیص سے معلوم ہوا کہ اسے گلے کے cancer کا مرض لاحق ہے 1st April 2022 کو میر یادگار کا 15 گھنٹہ کا surgery ہوا، اس دوران مرض کے علاج کے لیے radiation therapy بھی ہوتی رہی، اَب دوبارہ 20th March کو چوتھا surgery ہوا جو 7 گھنٹے کی تھی، اس وجہ سے ہم اپنے بیٹے کے ساتھ موجود رہے ہیں۔ ہم نےہمیشہ اس کثیرالقومی فیڈریشن میں بلوچ قومی حقوق کے ہر پُر اَمن جہدوجہد کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ ہم نے اپنے نمائندوں کو سردار اَختر جان مینگل کے پاس پیغام کے ساتھ بھیجا تھا کہ اس long march اور دھرنے میں ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ماورائے آئین گرفتاری ہمارے روایات کی پامالی کے مترادف ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچ خواتین کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری خود حکومت کی اشتعال انگیزی ہے انہوں نے کہا کہ جلد ڈاکٹر ماہ رنگ اور ان کے دیگر گرفتار خواتین اور ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے اور لاپتہ افراد جو اس وقت ایک سنگین مسلہ ہے ان کو منظر عام پر لایا جائے*

کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر موسی خیل کا تبادلہ،  فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد بلال شبیر کو تعینات کردیا گیاکوئٹہ، کیپٹن ریٹائرڈ جمع...
04/04/2025

کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر موسی خیل کا تبادلہ، فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد بلال شبیر کو تعینات کردیا گیا

کوئٹہ، کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت

کوئٹہ، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اعلامیہ جاری کردیا

پاک فوج اور اداروں کیخلاف نہیں  ، لیکن ڈاکو کا ساتھ دینے پر کسی کو نہیں مانیں گے ، محمود خان اچکزئی*ہم اتنے پاگل نہیں کہ...
04/04/2025

پاک فوج اور اداروں کیخلاف نہیں ، لیکن ڈاکو کا ساتھ دینے پر کسی کو نہیں مانیں گے ، محمود خان اچکزئی*

ہم اتنے پاگل نہیں کہ اپنے اداروں کو بُرا بھلا کہیں ، محمود خان اچکزئی

پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کسی کی غلام نہیں ، محمود خان اچکزئی

پاکستان زندہ باد تب کہیں گے جب پشتون ، بلوچ ،سرائیکی اور پنجابی آزاد نہیں ہوں گے ، محمود خان اچکزئی

الیکشن میں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ، محمود خان اچکزئی کا پشین میں جلسہ عام سے خطاب

پشین ، 2024 کے الیکشن میں عمران خان نے کلین سویپ کیا، محمود خان اچکزئی

04/04/2025

*تربت / دھماکہ*

*تربت: مند میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ*

*تربت: دھماکے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا، ذرائع*

04/04/2025

*کچلاک*

*کچلاک کے قریب ٹریفک حادثہ*
*مسافر کوچ اور ٹوڈی کار میں تصادم 4 افراد جاں بحق۔۔۔۔۔*
*جاں بحق افراد کا تعلق لورالائی اور دکی سے بتائی جارہی ہیں ذرائع*

*بہتر ہے سرفراز بگٹی اب کی حالات کو سمجھ کر سنبھل جائے, نہ سمجھے تو اناڑی ہے سینئر وکیل اور جے یو آئی رہنما کامران مرتض...
04/04/2025

*بہتر ہے سرفراز بگٹی اب کی حالات کو سمجھ کر سنبھل جائے, نہ سمجھے تو اناڑی ہے سینئر وکیل اور جے یو آئی رہنما کامران مرتضیٰ کی ہائیکورٹ میں میڈیا ٹاک۔*

بگٹی ہاؤس سانگھڑبگٹی اقوام کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی نے کہا کہ گزشتہ کا رات ڈیرہ بگٹی میں پرامن احتجاج کے اعلان ...
04/04/2025

بگٹی ہاؤس سانگھڑ

بگٹی اقوام کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی نے کہا کہ گزشتہ کا رات ڈیرہ بگٹی میں پرامن احتجاج کے اعلان پر نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرنا حکومت بلوچستان کی بزدلی ہے نواب میر عالی بگٹی کا کہنا ہے اگر گہرام بگٹی کو کچھ بھی ہوا تو اس کا زمہ داری سرفراز بگٹی پر عائد ہوگی

Address

Quetta Cantonment
Quetta

Telephone

+923184252535

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Pakistan's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram