DAHN TV

DAHN TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DAHN TV, Baluchistan Quetta., Quetta.

(DAHN TV)
میں خوش آمدید! یہ ہمارا آفیشل فیس بک پیج ہے جہاں آپ کو ملیں گی پاکستان بھر کی تازہ ترین خبریں، گہرائی سے تجزیات اور دلچسپ پروگرام۔ سچائی اور بروقت معلومات ہمارا عزم ہے۔ خبروں سے باخبر رہنے اور اپنے چینل کے ساتھ جڑے رہے۔

20/09/2025

Digital Awaran Hub Ñews
Zafar Ameerzai

ٹیارو چوکی انچارج کی آڈیو لیک، کابلی گاڑیاں اسمگلنگ کیس میں مبینہ طور پر پانچ لاکھ روپے کے عوض گاڑیاں اور ملزمان رہا – آڈیو سوشل میڈیا سے لی گئی ہے

19/09/2025

Digital Awaran Hub Ñews

کوئٹہ سے آنے والی بسوں کا شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف — اشوک پمپ کے قریب مسافر جبراً اتار دیے گئے

اشوک پمپ (رپورٹ) — کوئٹہ سے کراچی جانے والی چند بسیں مسافروں کو سڑک کنارے اشوک پمپ کے قریب اتار کر بدمعاشی آمیز رویہ اپناتی رہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ بسوں کے عملے نے انہیں بتایا تھا کہ وہ براہِ راست سورب گوٹ تک چھوڑے جائیں گے، مگر اشوک پمپ پر اتار کر دھمکیاں دیں اور بولے “جو کرنا ہے کرو، ہم آپ لوگوں کو سورب گوٹ نہیں چھوڑیں گے”۔

شہریوں نے انتظامیہ اور متعلقہ ٹرانسپورٹ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کئی مسافر خوف و ہراس میں رہ گئے اور انہیں اپنی منزل تک پہنچنے میں شدید دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی افراد نے بس آپریٹرز کی غفلت اور بدمعاشانہ رویے کو ناقابلِ معافی قرار دیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی رہنماوں اور متاثرین کی اپیل ہے کہ بسوں کے اس گروپ کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے، ورنہ عوامی تحفظ اور سفر کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بس آپریٹرز کے لائسنس معطل کیے جائیں اور متاثرہ مسافروں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

(ظفر امیرزئی)










17/09/2025

Digital Awaran Hub Ñews
Zafar Ameerzai

ضلع حب میں حالیہ بارشوں کے باعث آر سی ڈی روڈ گڈانی اسٹاپ پر پل کے نیچے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کی 12 انچ کی پائپ لائن ٹوٹ گئی ہے، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں پانی ضائع ہو رہا ہے۔ اس خرابی کے باعث حب شہر میں کئی دنوں سے پانی کی فراہمی معطل ہے اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عوام نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کر کے پانی کی سپلائی فوری طور پر بحال کی جائے۔
#حب #گڈانی #بلوچستان

16/09/2025

Digital Awaran Hub Ñews
Zafar Ameerzai

حب لسبیلہ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹس تھانہ (H.I.T.E) صنعت کاروں کو تحفظ کے بجائے اسمگروں سے گٹھ جوڑ میں مصروف صنعت کار غیر محفوظ صنعتیں بند ہونے کے خدشات اعلی حکام سے حب ہائیٹ صنعتی تھانہ دار کے خلاف نوٹس لینے کی درخواست۔

13/09/2025

Digital Awaran Hub Ñews

اوتھل میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں ترقی فاؤنڈیشن اور اقوام متحدہ برائے خواتین کے تعاون سے "نوجوان اور میڈیا: صنفی انصاف کے لیے تبدیلی کی راہ" کے موضوع پر پروگرام منعقد ہوا۔ تقریری مقابلے میں طلبہ و طالبات نے صنفی انصاف میں نوجوانوں کے کردار پر اظہارِ خیال کیا۔ رجسٹرار ڈاکٹر بلاچ رشید مہمانِ خاص تھے، آخر میں نمایاں طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

11/09/2025

"سندھ کی انتظامیہ کی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا حب کنال صرف دو ماہ میں پانی کے ایک چھوٹے ریلے میں بہہ گیا۔ یہ کنال حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، لیکن ناقص میٹیریل اور انجینئرنگ کی وجہ سے یہ بھاری نقصان ہوا۔ اس واقعے نے حکومتی فنڈز کے بے دریغ ضیاع پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔",
12
ارب روپے سے بنائی گئی حب کنال 2 ماہ میں بہہ گئی، کیا یہ کرپشن کا نتیجہ ہے؟

11/09/2025

حب میں ترقیاتی منصوبوں پر دل کھول کر کرپشن کیا گیا ہے۔جس کو جتنا وقت ملا لوٹ لیا۔دونوں حکومت کے نمائندوں نے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازہ اور ٹھیکیداروں نے دل کھول کر اپنے آقاؤں کو خوش کیا جس کے اثرات واضح نظر آرہے ہیں 2024 میں پایہ تکمیل ہونے والا پل سیلابی ریلے کا نظر ناقص مٹیریل نے پول کھول دیا۔

10/09/2025

Digital Awaran Hub Ñews
Zafar Ameerzai

حب شہر میں بیریئر نصب ہونا عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں۔
ہیوی گاڑیاں دن دہاڑے شہر کے بیچوں بیچ دوڑ رہی ہیں اور انتظامیہ تماشائی بنی کھڑی ہے۔
یہ بیریئر انتظامیہ کی نااہلی اور ناکامی کی کھلی علامت ہیں۔
شہری اذیت میں پس رہے ہیں جبکہ قانون صرف کاغذوں پر زندہ ہے۔
یہ صورت حال عوام کے ساتھ کھلا ظلم اور مذاق ہے۔

10/09/2025

حب: کراچی کسٹم سے حب مینار تک ٹریفک جام نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
گاڑیوں کی لمبی قطاریں اور گھنٹوں انتظار روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔
انتظامیہ کو چاہیئے کہ ٹریفک پولیس کی نفری بڑھا کر روڈ پر عملی نگرانی کرے۔
متبادل راستوں کی نشاندہی اور سگنل سسٹم بہتر بنا کر ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

10/09/2025

حب ندی میں طغیانی – حفاظتی اقدامات ناگزیر

07/09/2025

حب: بلوچ موٹر گیراج میں کھڑی بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی
حب کے علاقے میں بلوچ موٹر گیراج پر کھڑی ایک بس اچانک شعلوں میں گھِر گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Address

Baluchistan Quetta.
Quetta
NONEVER

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DAHN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DAHN TV:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram