Health Department, Balochistan

Health Department, Balochistan Department of Health works under the Government of Balochistan. 'Minister Health is In-charge. Secretary Health is Head of the Department while -DGHS is th

26/09/2025



✨ وعدے سے تکمیل تک ✨
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا۔

🏥 سینڈیمن اسپتال کوئٹہ میں جدید کیتھ لیب اب 24/7 خدمات فراہم کر رہی ہے۔
یہ سہولت دل کے مریضوں کے لیے زندگی بچانے والی جدید علاج کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

یہ اقدام نہ صرف بلوچستان کے عوام کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے بلکہ صوبے کے ہیلتھ سسٹم کی بہتری کی طرف ایک بڑا قدم بھی ہے۔ ❤️

25/09/2025
*سول ہسپتال کوٸٹہ کے شعبہ امراض قلب میں 24/7 مفت اینجیوگرافی ، اینجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کر دی گٸی۔ایس سول ہسپتال کوٸٹ...
25/09/2025

*سول ہسپتال کوٸٹہ کے شعبہ امراض قلب میں 24/7 مفت اینجیوگرافی ، اینجیوپلاسٹی کی سہولت فراہم کر دی گٸی۔ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ*

اب دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کو سول ہسپتال کوٸٹہ کے شعبہ امراض قلب میں 24/7 مفت پراٸمری اینجیوپلاسٹی کی سروس مہیا۶ کر دی گٸی ۔ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزٸی کی راہنماٸی اور مکمل تعاون سے عوام اس سہولیات سے مفت مستفید ہوسکے گے

ابھی رات کے وقت خدانخواستہ کسی کو دل کا مسٸلہ درپیش ہو تو اس کو سول ہسپتال کوٸٹہ کے شعبہ امراض قلب کا عملہ 24/7 آپ کی خدمت اور رہنماٸی کے لیے حاضر ہوگا۔ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ

ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے موقع پر صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فارماسسٹ طبّی خدمات کے نظام...
25/09/2025

ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے موقع پر صوبائی وزیرِ صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فارماسسٹ طبّی خدمات کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردی اور سائنسی تحقیق کے ذریعے روزانہ بے شمار قیمتی جانیں بچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی، نجی اور فلاحی اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ہر فارماسسٹ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ فارماسسٹ نہ صرف ادویات کی فراہمی اور استعمال کو محفوظ بناتے ہیں بلکہ مریضوں کی بہتر نگہداشت اور صحت کے نظام کو مزید مستحکم بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیر صحت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت بلوچستان فارماسسٹ کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ایک محفوظ، مضبوط اور پائیدار صحت کا نظام قائم کرنے کے لیے ان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا

25/09/2025

وزیر صحت بلوچستان جناب بخت محمد کاکڑ نے یونیسیف کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈاکٹر گنٹر بوسی (چیف آف ہیلتھ)، ڈاکٹر سفینہ (منیجر ایم این سی ایچ)، محترمہ صباح (منیجر نیوٹریشن، یونیسیف پاکستان)، سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن ، ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر امین مندوخیل، محکمہ صحت کے دیگر سینئر افسران، ڈاکٹر امیری (منیجر سی ایس ڈی) اور یونیسیف کوئٹہ کا عملہ شریک ہوا۔

اجلاس میں یونیسیف اور حکومت بلوچستان کے مابین جاری منصوبوں اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔ مصروفیات اور حالیہ دنوں میں کوئٹہ میں ہونے والی ملاقاتوں کے باوجود وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے روابط صحت کے شعبے میں اصلاحات کے تسلسل کے لیے نہایت اہم ہیں۔

یونیسیف کی قیادت نے محکمہ صحت بلوچستان کے حالیہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت تسلسل اور پائیداری کے ساتھ اصلاحات ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹر گنٹر نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی بلوچستان کی سنجیدگی اور عزم سے سیکھنا چاہیے تاکہ قومی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔

وزیر صحت نے یونیسیف کے تعاون سے شروع کیے گئے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں ڈی ایچ آئی ایس-2، میڈیسن ٹریکنگ سسٹم، ہیلتھ پروفائل اسسمنٹ ٹول، شکایتی سیل کا قیام اور نگرانی کے نظام کو بہتر بنانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے بیماریوں کے بوجھ کی نشاندہی، شفافیت، عوامی شکایات کے ازالے اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اجلاس میں ماں، نوزائیدہ اور بچے کی صحت (ایم این سی ایچ)، غذائی قلت پر قابو پانے، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں بہتری اور غیر متعدی امراض سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر صحت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو معیاری اور مساوی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یونیسیف نے بھی اپنے تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ بنیادی صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانے، دور دراز علاقوں میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور ہیلتھ ورکرز کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

اختتام پر وزیر صحت نے یونیسیف کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یونیسیف نے بلوچستان کے صحت کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں مزید بہتر نتائج کے حصول کی امید ظاہر کی۔

ہ (اسٹاف رپورٹر): محکمہ صحت بلوچستان نے سوشل میڈیا پر رپورٹ ہونے والے ایک مبینہ واقعے کے تناظر میں سنڈیمین پروونشل اسپتا...
24/09/2025

ہ (اسٹاف رپورٹر): محکمہ صحت بلوچستان نے سوشل میڈیا پر رپورٹ ہونے والے ایک مبینہ واقعے کے تناظر میں سنڈیمین پروونشل اسپتال کوئٹہ میں ایک نوجوان مریض کی اچانک موت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی کی سربراہی ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ کوئٹہ ڈویژن ڈاکٹر فہیم خان آفریدی کریں گے، جبکہ ممبران میں خالد مراد (ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ)، ڈاکٹر عبدالغفور (ایسوسی ایٹ پروفیسر بی ایم سی ایچ کوئٹہ) اور ڈاکٹر رخشندہ اللہ داد (ڈائریکٹر ٹیکنیکل ہیلتھ) شامل ہیں

ڈپٹی سیکرٹری صحت کا بی ایم سی اسپتال پر اچانک دورہکوئٹہ – وزیر صحت جناب بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت جناب مجیب پنیزئی ک...
24/09/2025

ڈپٹی سیکرٹری صحت کا بی ایم سی اسپتال پر اچانک دورہ
کوئٹہ – وزیر صحت جناب بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت جناب مجیب پنیزئی کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری صحت نے 23 ستمبر 2025 کو رات 11 بجے بی ایم سی اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے آئی سی یو، ایمرجنسی، اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور طبی اصولوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ کئی عملہ کے افراد غیر حاضر پائے گئے، جس پر ڈپٹی سیکرٹری نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی۔
اس دورے کا مقصد اسپتال کی کارکردگی بہتر بنانا اور صحت کی سہولیات میں بہتری لانا تھا۔

24/09/2025

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی زیر صدارت صوبے کے ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس کی کمی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری صحت مجیب الرحمن، اسپیشل سیکریٹری شہک بلوچ، پرنسپل بولان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راز محمد کاکڑ سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایچ آر کو ریشنلائز کرنے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی دور کرنے اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

23/09/2025
23/09/2025

پشین جیل میں ہیلتھ اسکریننگ، متعدد امراض کی تشخیص

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی ہدایت پر خصوصی مہم

پشین (نیوز ڈیسک)
طبی رپورٹ کے مطابق:

او پی ڈی مریض: 53

ایکس رے معائنے: 53

ٹی بی مشتبہ کیسز (پریزمپٹو): 1

ہیپاٹائٹس سی کے مریض: 4

ہیپاٹائٹس بی کا مریض: 1

ذیابیطس کے مریض: 3

مہم میں پی ٹی پی ٹیم کے مسٹر زہیر احمد، مسٹر محمد ایاز، محمد مزمل اور ایمل خان شامل تھے، جبکہ ضلعی ٹیم ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر نصیر، شبیر احمد، حکیم اللہ، نور اللہ، مسعود احمد اور ولی خان پر مشتمل تھی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق قیدیوں اور عام شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے اس طرح کی اسکریننگ اور علاج مہمات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ بیماریوں کی بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔

Address

Quetta
87300

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

0092819201954

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Department, Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram