22/11/2025
🌹کبھی ہوا نے رخ بدلا،
تو تم یاد آئے!!!
جیسے خاموش دل پر کوئی ساز بج اٹھے۔
نہ موسم بدلا تھا،
نہ ساعت رُکی تھی،
بس ایک لمحہ ٹھہرا!!!
اور کائنات نے تمہارا نام لیا۔
تمہاری چال میں اک شان ہے،
جیسے زمین تمہارے قدموں سے روشنی مانگے،
تمہاری آنکھوں میں
اک عجیب سا سمندر،
جو کنارے کو بھی خود میں کھینچ لیتا ہے۔
تمہارے بال، تمہاری قامت،
تمہارا دبنگ سا لہجہ!!!
یہ سب نہیں،
شاید تمہارا “ہونا” ہی جادو ہے۔🌹
میں نے بہت سے چہرے دیکھے،
مگر تمہارا چہرہ
یوں لگتا ہے جیسے خدا نے
محبت کو پہلی بار شکل دی ہو۔ ❤️