27/08/2022
اے عرشوں کے مالک🤲🕋
صبر جواب دے دیا گیا ہمیں معاف کردے، 🙏🤲😥
طوفانی بارشیں سیلابی صورتحال جنوبی پنجاب کے متعدد شہر اور دیہات تباہ حال راجن پور ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف کے سیلاب زدہ علاقے مسلسل بارشِ اور پانی کی زد میں، سیلاب زدگان کے امتحان ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے راجن پور شہر اور ڈیرہ غازی خان کی تمام تحصیلیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، ٹوٹے پھوٹے گھروں سے بچہ کچھہ سامان لے کر لٹے پٹے قافلوں کیلئے کھلا آسمان اور کچی سڑک محفوظ مقام ٹھہرا جہاں تھکے وہیں پڑاؤ ڈال لیا کوئی کھلے آسمان تلے تو کسی نے چارپائیوں پر چادر باندھ کر خیمے بنا لئے کسی نے ٹوٹے ہوئے پل پر پناہ لی تو کسی نے درخت کا سہارا لیا، سیلاب سے متاثرہ کھلے آسمان تلے بیٹھی بے سروسامان جوان بیٹیاں لاچار مائیں، بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں، متعدد شہروں کے شہروں اور شہروں کے دیہاتوں سے زمینی رابطے ختم ہو گئے، جہاں خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، ابتک 800 افراد جاں بحق 1500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، 36 ہزار خاندان متاثر ہو چکے ہیں،، جنوبی پنجاب میں لاکھوں ایکڑ زرعی زمین سیلاب سے متاثر گھر تباہ آمدنی ختم کھانے کو کچھ دستیاب نہیں کمانے کی ہمت نہیں دوائیں موجود نہیں مسلسل سیلابی صورتحال سے غذائی قلت پیدا ہوگئی، پاکستان کے تین صوبوں میں سیلابی صورتحال سے لاکھوں لوگ نقل مکانی پرمجبور ہوئے، بلوچستان میں سیلاب بلوچستان کے باسیوں پر موت کا پیغام بن کر اترا سیلاب سے تقریباً علاقے تباہ ہوگئے، جبکہ سندھ میں ہزاروں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے لوگ پانی میں ہجرت کر کر تھک گئے خشکی کا نام و نشان نہیں گھروں کا سامنا اٹھائے رو روہ کر دعائیں مانگ رہے ہیں