Shah Zaib Kahloon

Shah Zaib Kahloon visit my youtube channel
https://youtube.com/

*مندرجہ ذیل امراض کے ساتھ ہسپتال جانے کی بجاۓ قریبی میڈیکل سٹور سے یہ ادویات لے کر استعمال کریں اور گھر میں رہیں.**اپنی ...
12/04/2024

*مندرجہ ذیل امراض کے ساتھ ہسپتال جانے کی بجاۓ قریبی میڈیکل سٹور سے یہ ادویات لے کر استعمال کریں اور گھر میں رہیں.*
*اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کرے. شکریہ*...

*سر درد اور بخار کیلئے*
Panadol , Panadol Extra , Brufen

*نزلہ ، زکام کیلئے*
Arinac Fort, Panadol CF

*پیٹ کے درد ، موشن وغیرہ کیلئے*
Flagyl 400mg , Imodium 2mg , ORS

*قبض اور پیٹ درد کے لیے*
Laxoberon 5mg, No Spa fort

*جسم کے کسی حصے میں درد کیلئے*
Caflam 50mg , Nuberol Forte, Brexin 20mg etc

*ضرورت سے زیادہ اور ہائی بلڈ پریشر کیلئے*
Capotin 25mg
Extor 5/80mg

*الٹی، متلی وغیرہ کیلئے*
Gravinate 50mg, Motilium 10mg

*گیس کے مسائل کیلئے*
Gaviscon Syp
Mucain Syp

*تیزابیت سینے کی جلن اور معدے کیلئے*
Omega 40mg ,Esso 40mg

*زخم وغیرہ کیلئے*
Polyfax Skin Ointment, Pyodin ,Spirit, Cotton Bandage

*دانت یا داڑھ درد کے لیے*
Calamox 625 mg
Caflam 50mg

*پھُنسی پھوڑوں کے لیے*
Septran DS

*بچوں /بڑوں کے بخار کے فوری آرام کےلیے*
Brufen syp

*نو نہال بچے کے بخار کے لیے*
Panadol Drop

*نو نہال کے پیٹ درد یا موشن کے نہ آنے کی صورت میں یا پیٹ میں گیس کے لیے*
Colic Drops or Digas Drop

*نو نہال بچے کو زیادہ دن پیمپرز لگانے سے زخم ہونے کی صورت میں*
Hydrozole Cream

*خشک کھانسی کے لیے*
Pulomonol Syp, Cosome Syp

*ریشے والی کھانسی کے لیے*
Coferb Plus Syp, Cosome E Syp

رنگ گورا کرنے والی زیادہ تر کریموں میں گھٹیا ترین کیمیکل استعمال ہوتے ہیں کیمیکل گھٹیا ہو یا اچھا سکن کیلئے خاص طور پر چ...
10/04/2024

رنگ گورا کرنے والی زیادہ تر کریموں میں گھٹیا ترین کیمیکل استعمال ہوتے ہیں کیمیکل گھٹیا ہو یا اچھا سکن کیلئے خاص طور پر چہرے کیلئے کسی صورت ٹھیک نہیں۔

پاکستان میں 50 فیصد عورتیں رنگ صاف ہونے کے باوجود رنگ گورا کرنے والی کریموں کا استعمال کرتی ہیں اور صرف عورتیں ہی نہیں بلکہ اکثر مرد حضرات بھی یہ کریمیں استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ کے چہرے پر رونق نہیں ہے، دانےاور کیل وغیرہ بھی نکلتے ہیں، جھریاں پڑ رہی ہیں، چہرے کا رنگ صاف نہیں ہے اور آپ اپنے چہرے کو صاف رکھنا چاہتے ہیں، تو ان کریموں سے بہتر ہے کہ یہ ہومیوپیتھک نسخہ اپنے گھر میں خود بنا کر رکھ لیں اور روزانہ استعمال کریں۔

آپ نے صرف 2 چیزیں خریدنی ہیں:
1️⃣ ہومیوپیتھک مدر ٹنکچر
"Berberis Aquifolium Q"
2️⃣ اصل عرقِ گلاب (Rose water)

ان دونوں کو مکس کریں اور کسی سپرے والی بوتل میں ڈال لیں اب صبح منہ دھو کر اس پر یہ سپرے کریں اور پھر ٹشوپیپر سے صاف کر لیں اب دوبارہ سپرے کریں لیکن اب ٹشو پیپر سے صاف نہیں کرنا اور اسے خود ہی خشک ہونے دیں اسطرح دن میں 3 مرتبہ صبح دوپہر رات استعمال کریں
کچھ ہی دنوں بعد آپ کے چہرے پر رونق آجائے گی۔ سکن صاف رہے گی آپ کا رنگ خراب نہیں ہو گا۔ اگر جیب اجازت دے تو جرمن خرید لیں نہیں تو پاکستانی بھی ٹھیک ہے۔
رزلٹ دیکھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں..!

اشوا گندھا دماغ کو طاقت دیتی ہے یاداشت خراب ہونے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کی کمی کی صورت میں فائدہ مند ہےایسے افراد جو...
06/04/2024

اشوا گندھا دماغ کو طاقت دیتی ہے یاداشت خراب ہونے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کی کمی کی صورت میں فائدہ مند ہے
ایسے افراد جو یکسوئی سے ذہنی کام نہ کر سکتے ہوں بالخصوص طالب علم پڑھ نہ سکتے ہوں اور انکا حافظہ کمزور ہو تو ایسے افراد کے لیے ایک نعمت کا درجہ رکھتی ہے.
مردوں کے مخصوص امراض کے حوالہ سے نایاب دوا ہے.
جریان منی کے باعث عضلات کی کمزوری
عضلات کے در میان ربط کا فقدان
کمر میں درد کا رہنا
ایسے امراض جنکا تعلق عضلات کی کمزوری سے ہو اشواگندہ ان تمام امراض کے لیے فائدہ مند ہے.

عورتوں میں لیکوریا اور جریان خون میں مفید ہے

مردوں کے جنسی امراض میں فائدہ مند ہے.

جن مردوں میں اولاد پیدا کرنے والے سپرم نہیں ہوتے ان کو پیدا کرتی ہے اور گلشن میں بہار لاتی ہے
طاقت :
مدرٹنکچر اور چھوٹی طاقتیں

ہربل استعمال .

اس کے تازہ پتے اتار لیں اور تازہ جڑوں کے چھلکے اور نرم جڑيں باریک کاٹ کر ساۓ میں خشک کر لیں، اس دوا کو محفوظ کر لیں،
روزانہ ۔ ایک ٹیبل سپون دوا پانی میں ڈال کر ابال کر قہوہ تیار کر لیں ایک کپ صبح اور ایک کپ شام ، یہ فورا اثر نہیں کرتا ثابت قدمی سے اسے پیتے رہیں ان شاءاللہ بہت سکون پہنچائے گا دماغی ٹینشن کو کم کرے گا .

،ہڈیوں اور پٹھوں کو طاقت دے گا ،جوڑوں کی صحت کیلۓ بہت ہی مفید ہے ، خون کے سرخ ذرات بنانے میں بیمثال ہے ، بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں لاثانی ہے ،

ذہنی دباؤ کم کرنے میں مفید ہے ، اس کے علاوہ مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی افزائش کرتا ہے

اسگندھ مسلز کی گروتھ میں کمال ہے ۔
یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
اسگندھ یاداشت کو بحال کرتا ہے
اس سے جسمانی طور پربہت طاقت بھی ملتی ہے ، جوڑوں کی سوزش ختم ہوئی ، بال گر رہے تھے رک جاتے ہیں ، چہرے سے چھائياں ختم کرتا ہے ، پر سکون نیند آتی ہے ، اس کے استعمال سے گنٹھیا میں فائدہ مند ہے
اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ، ہاں کچھ نازک مزاج لوگوں کا معدہ اپ سیٹ ہو کر پیٹ خراب ہوسکتا ہے.

نوٹ :حاملہ عورتیں اسے استعمال نہ کریں۔

بچوں کے قد بڑھانے کے لئے
اسگندھ کی جڑ کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ایک گلاس گائے کا دودھ
اور حسب ذائقہ چینی
مکس کرکے رات کو سونے کے ٹائم پلا دیا کریں ۔

بچوں کے قد کے لئے اس نسخے کے ساتھ ہومیو پیتھک میڈیسن کا استعمال سونے پہ سہاگہ ہے ۔
ہومیو پیتھک میڈیسن ڈاکٹر کے زیرنگرانی ہی استعمال کر سکتے ہیں ۔
سیلف میڈیکیشن سے پرہیز کریں.

ڈپریشن کس طرح سے ختم کی جائے؟کسی قسم کا بھی ڈپریشن ہو ، کسی بھی وجہ سے ہو ، کسی بھی دردجہ تک پہنچا ہو ، اگرچہ ایلوپیتھک ...
29/03/2024

ڈپریشن کس طرح سے ختم کی جائے؟
کسی قسم کا بھی ڈپریشن ہو ، کسی بھی وجہ سے ہو ، کسی بھی دردجہ تک پہنچا ہو ، اگرچہ ایلوپیتھک کے کاغذوں میں وہ لاعلاج ہو تو بھی اس کی دواء نیٹرم میور ہوگی۔ یہ ڈپریشن کی یقینی اور مجرب دواء ہے۔ آپ کے پاس یہ ضرور ہونی چاہئے۔کسی بھی ہومیوپیتھک سٹور سے مل جائے گی۔ دواء جرمنی شوابے کی خریدیں۔
ڈپریشن مرض ، اس مرض کی تمام تر تکلیفات اور درد کی علامات نیٹرم میور کے مشابہ ہیں۔ نیٹرم میور کی ان کی دواء ہے۔ ڈپریشن کو جڑ سے ختم کرنے کی صلاحیت نیٹرم میور میں موجود ہے۔الحمد للہ، اس دواء کی وجہ سے بہت سے مریضوں کی ڈپریشن جڑ سے ختم ہوئی ہے اور ان کو خوشگوار زندگی ملی ہے۔نیٹرم میور ڈپریشن مرض كی مخصوص دواء هے۔
نیٹرم میور ، الحمد للہ ، اتنی قابل دواء ہے کہ ایک گھنٹے کے اندر اندر ہی ڈپریشن کو دور کر دیتی ہے۔ اس کا مستقل کم از کم 6 ماہ کا استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔
طریقہ استعمال یہ ہے کہ: پہلے ایک ماہ نیٹرم میور 30 کا دن ۴ بجے ایك ایك قطره دیں۔ پھر نیٹرم میور 200 کا ہر 7 دن بعد ایک قطرہ دیں۔ ٹوٹل 14خوراکیں۔ پھر نیٹرم میور 1M کا ہر چالیس دن بعد ایک قطرہ دیں۔ٹوٹل چار خوراکیں۔جب چوتھی ڈوز کے چالیس دن مکمل ہوجائیں، تو نیٹرم میور 10M کی ایک ڈوز دیں۔ ان شاء اللہ ،اس سے ڈپریشن اور ڈپریشن کی وجہ سے ہونے والا گنج پن وغیر ختم ہوجائے گا۔الحمد للہ، نیٹرم میور سے بہت زیادہ ڈپریشن کے مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔یہ دواء اللہ تعالی کی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے۔ دنیا میں نیٹرم میور سے زیادہ موثر ڈپریشن کے لئے کوئی دواء نہیں ہے۔ہاں، 7ماہ بعد اگر مزید دواء کی ضرورت ہو تو نیٹرم میور CN کا ایک قطرہ زبان پر ڈال کریں۔یہ آخری خوراک ہے۔
نیٹرم میور ان تمام تکلیفات، امراض، دماغی خرابیوں اور جسمانی مسائل کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو ڈپریشن،اور پریشانی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں۔ وہ بڑی امراض ہوں یا چھوٹی امراض ہوں، اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔
الحمد للہ، مجھے ڈپریشن کا علاج بالغذا بھی مل گیا ہے۔ یہ طویل مدت سے ریسرچ کرنے اور بہت سے تجربات کے بعد مجھے معلوم ہوا ہے۔ یہ ایسا علاج ہے تو مسلسل تمام زندگی بھی ہمیشہ ڈپریشن سے بچنے اور ڈپریشن کے خاتمہ کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ میں نے اس کو اپنے اوپر بھی تجربہ باربار کیا ہے ،یہ کامیاب رہا ہے۔ بہت سے مریضوں پر بھی تجربہ کیا ہے، کامیاب رہا ہے۔ جدید سائنس سے بھی اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ وہ ڈرائی فروٹ ہیں۔ ان میں چار اہم ترین چیزں پائی جاتی ہیں جو ڈپریشن کم کرنے میں یقین اثر رکھتی ہیں۔ وہ امیگا 3 فیٹی ایسڈ، پروٹین ، ہیلدی فیٹ، اور وٹامنز ، منرلز ہیں۔ یہ سب ڈماغ کو طاقت دیتے ، اس کی غذائیت کو پورا کرتے اور ڈپریشن کو یقینی طور پر ختم کرتے ہیں۔ان میں سے سب سے ضروری چیز امیگا 3 فیٹی ایسڈ ہے۔ جدید سائنس کے مطابق یہ چیز ڈپریشن کو ختم کرتی اور حافظہ کو مضبوط کرتی ہے۔کھانے کا طریقہ کار یہ ہے۔ رات کے کھانے کو کم سے کم کر دیں اور رات کے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد 25گرام اخروٹ،25 گرام پستہ، 25 گرام کاجو، 25 گرام بادام،25گرام انجیر، 25 گرام مونگ پھلی کھائیں ۔ بعد میں ایک گلاس دودھ پی لیں۔ ان شاء اللہ ، ایک ہفتہ کے اندر ہیں ڈپریشن ختم ہوجائے گی۔ کم از کم ایک سال تک یہ کھائیں۔ یہ بہت ہی قیمتی بات ہے جو میں نے آپ کو بتائی ہے۔
ڈرائی فروٹ میں ڈپریشن کو ختم کرنے میں سب سے زیادہ مفید اخروٹ ہے۔ان میں وافر مقدار میں امیگا تھری فیٹی ایسڈ فیٹ موجود ہے۔آپ ایسا بھی کر سکتے ہیں کہ ہر روز رات کے کھانے کے فورا بعد 7 عدد اخروٹ اور نصف گلاس دودھ پی سکتے ہیں۔ 7اخروٹ تقریبا 100 گرام بنتے ہیں۔ 100 گرام اخروٹ میں ایک دن میں جتنی امیگا تھری فیٹی ایسڈ کی ضرورت ہے ، وہ موجود ہے۔صرف اخروٹ سے بھی ڈپریشن ختم ہوجاتی ہے۔ اس لئے ہر انسان کو چاہئے کہ جس طرح ہر روز روٹی کھانا لازمی سمجھتا ہے، اسی طرح اخروٹ کھانا بھی لازمی سمجھے تاکہ آپ کو کبھی ڈپریشن نہ ہو۔ دنیا میں 80% لوگ ڈپریشن کے مریض ہیں۔ اکثر کو علم ہی نہیں کہ وہ ڈپریشن کے مریض ہیں۔الحمد للہ، میں نے ڈپریشن کے بہت سے مریضوں کو 7 عدد اخروٹ کھانے کو کہا ،اس سے ان کی ڈپریشن ختم بھی ہوئی ہے۔ اخروٹ کو اپنے یومیہ غذائی معمولات میں شامل کریں۔
اگر آپ مستقل طور پر ڈپریشن کے مریض ہیں، تو سب سے قبل اپنا معدہ ٹھیک کریں پھر اپنی غذا میں طاقتور اشیاء کو شامل کریں۔
معدہ ٹھیک کرنے والی ۵ غذائیں یہ ہیں:ایک عددسیب، تین عدد انجیر، نصف چمچ اسپغول، دو عدد کھیرا، مناسب مقدار میں تازاناریل۔
ڈپریشن کو ختم کرنے کے لئے عمدہ غذا کا ہونا ضروری ہے۔ اس لئے دماغ کو طاقت دینے والی غذائیں یہ ہیں:
ہر روز 200گرام چھوٹا گوشت کھایا کریں۔گوشت ابلا ہوا کھائیں۔ نمک مرچ مصالہ کم رکھیں۔گوشت چانپ کا لیں۔ تاز ہ ہونا چاہئے۔ بیمار یا بوڑھے بکرے کا نہ ہو۔200 گرام دیسی مرغی بھی کھاسکتے ہیں۔ یہ مٹن سے سستی ہے اور زیادہ مفید ہے۔ اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو 200 گرام مچھلی کھائیں۔ان تینوں میں سے کوئی ایک ہر روز ضرور کھانا ہے۔ گوشت کو دیسی گھی، یا زیتون کے تیل، یا گری کے تیل یا سرسوں کے تیل میں بنائیں۔ اگر کوشت نہ کھاسکیں تو مسور، یا لوبیا، یا کالے چنے کھاسکتے ہیں۔ ان میں بھی بہت مقدار میں پروٹین ہوتا ہے۔ان میں گوشت سے 5% کم پروٹین ہوتا ہے۔
پراٹھے سے پرہیز کریں۔نان ، آٹا ، چاول، تلی اشیاء، اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔
صبح شام سالن میں ایک ایک چمچ دیسی گھی یا زیتون کا تیل یا روغن بادام ڈال کر کھائیں۔
ناشتہ کے بعد دو عدد ابلے ہوئے دیسی انڈے کھائیں اور ساتھ ایک گلاس دودھ پئیں ۔ناشتہ کے ساتھ مکھن یا دہی کا استعمال لازمی کریں۔ناشتہ کے بعد ایک انڈے کی سفیدی بھی کھائیں۔
ایک وقت میں ایک سے زیادہ روٹی نہیں کھانی۔روٹی تین ٹائم کھائیں اور ایک ایک کھائیں۔
ان تمام غذاؤں سے جسم کو پروٹین،آئرن، چکنائی اور گرمی ملے گی۔ جسم میں قوت برداشت پیدا ہوگی۔ آپ ہر پریشانی کا مقابلہ کر سکیں گے۔ یہ بات خوب یاد رکھنا کہ پاکستان میں اکثر لوگوں کی غذا ہی ناقص ہے ۔ ان کی غذا ان کی جسم کی ضروریات کو پورا نہیں کر پاتی ۔ اس وجہ سے خون کی کمی اور تھکاوٹ ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ڈپریشن بھی ہوجایا کرتی ہے۔
نوٹ:کچھ لوگ ڈپریشن میں ٹھنڈی چیزیں میٹھی چیزیں ، خوشگوار چیزں ، باربی کیو زیادہ کھاتے ہیں۔ یہ وقتی طور پر سکون دیتی ہیں۔ مگر ان کا بعد میں نقصان ہی ہوتا ہے۔ آپ جب ڈپریشن میں ہوں تو ہائی پروٹین غذا کھائیں۔ یہ وقتی فائدہ بھی دے گی اور بعد میں بھی فائدہ دے گی۔
ایک اہم ترین یہ بات یاد رکھنا کہ فیٹی لیور کے مریض، موٹے مریض اور جن مریضوں کا پیٹ معمولی سا بھی بڑھا ہوا ہے، ان کا بی پی ہر وقت ہائی رہتا ہے اور وہ مسلسل ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں، ان کی مردانہ طاقت بھی تقریبا نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے،اس میں ادویہ بھی صحیح طریقہ سے کام نہیں کرتی ہیں۔ اس قسم پر نیٹرم میور دواء بھی صحیح اثر نہیں کرتی ہے۔ پہلے وزن کم کرنے والی اور فیٹی لیور کو ختم کرنے والی ڈائٹ دیں، جب ان کا وزن کم ہوجائے اور فیٹی لیور ختم ہوجائے تو پھر ان کو نیٹرم میور ڈپریشن کی دواء دینا۔ تب جا کر ڈپریشن کی دواء نیٹرم میور کام کرے گی۔ یہ انتہائی اہم بات ہے۔ اسے خوب یاد رکھنا۔ ہر مریض یہ سے ضرور پوچھ لیں کہ تم کو فیٹی لیور تو نہیں یا تمہارا وزن زیادہ تو نہیں ہے یا پیٹ باہر تو نہیں نکلا ہوا۔ میں نے جو فیٹی لیور پر اور وزن کم کرنے پر مضمون لکھا ہے اسے بار بار پڑھیں۔
متوازن غذا کے بعد سب سے ضروری ایکسرسائز ہے۔ایکسرسائز کا بہت ہی گہرا اثر ہمارے دماغ پر ہوتا ہے۔ ایکسرسائز ڈپریشن کو ختم کرنے میں بہت اہم کردار اداء کرتی ہے۔ اس لئے ہر روز کم از کم 11 منٹ کی سخت تریں ایکسرسائز کریں۔ صبح سورج نکلنے سے پہلے کا وقت بہت اچھا ہوتا ہے۔جب ٹھنڈی ہوا چلتی ہیں۔ ایکسرسائز کھانے سے پہلے کرنا بہتر ہے۔ایکسرسائز سے خوشی کے ہارمونز پید اہوتے ہیں۔ اس لئے یہ بے حد ضروری ہے۔
آپ اپنی ذہانت اور علمیت سے بھی اپنی ڈپریشن پر قابو ڈال سکتے ہیں۔ وہ اس طرح کہ آپ نے اپنے آپ کو رونے نہیں دینا، غمگین نہیں ہونے دینا، پریشانی نہیں ہونے دینا، اداس اور افسردہ نہیں ہونے دینا۔ اپنے اپ کو خود سمجھانا ہے کہ پریشانی ہونا میری صحت، اور میرے تما م کاموں کے لے اچھا نہیں ہے۔ جب یہ پریشانیاں زندگی کا حصہ ہیں، تو ان سے کیا پریشان ہونا۔ بہت مرتبہ آپ پریشان بیٹھے ہوتے ہیں مگر حقیقت میں آپ کو کوئی بھی ظاہری پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ آپ ان نعمتوں کی طرف توجہ دیں، جو اللہ تعالی نے آ پ کو دی ہیں، ان کا غم نہ لیں جو آپ کو نہیں ملی۔ آپ اپنی نظر کو صرف ان نعمتوں او ر سہولتوں کی طرف رکھیں، جو مل چکی ہیں ۔ جو نہیں ملی ، وہ آپ کے حق میں ٹھیک نہیں تھی یا ان کے ملنے کا ابھی وقت نہیں ۔ یہ سوچیں کہ اگر دنیا میں نہیں ملی، تو آخرت میں مل جائیں گی۔ اگر نہ بھی ملی تو جنت میں مل جائے گی۔ ابھی نہیں ملی کچھ سالوں بعد میں مل جائیں گی۔
لوگوں کے ساتھ فیزیکل تعلق رکھنے اور ملنے ، ان سے بات کرنے سے بھی ڈپریشن ختم ہوتا ہے خصوصا 40 سال سے بڑے سمجھدار لوگوں سے ملنے سے۔ ان کو اپنی پریشانی بتائیں۔ ان شاء اللہ ، کوئی نہ کوئی اس کا حل بتا دے گا۔ڈپریشن کے زور کے وقت تنہا یا خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ جو بات دل میں ہے اپنے کسی پیارے بااعتماد کو بتا دیں۔
دل میں کوئی بات نہ رکھیں۔ اپنی بات کسی سے شیئر کریں۔ اس سے ڈپریشن کم ہوتی ہے۔اگر آپ ڈپریشن میں ہیں، تو آپ کسی قابل اعتماد رشتہ دار یا دوست کو بتائیں ، سب کیفیت کے بارے میں بتائیں، اس کو بھی چاہئے کہ آپ کی بات مان لے۔ وہ اس کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکالے گا۔ ورنہ آپ کسی دوسرے سے بات کریں۔
اگر آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا کوئی رشتہ دار یا دوست بہت بڑٰ ی مصیبت سے گزر رہا ہے یا وہ بہت زیادہ ڈپریشن میں ہے تو آپ اس سے بات کریں، اس سے ملیں، اس کو حوصلہ دیں ، اس کو ہمت دیں۔ اگر وہ ساتھ بھی چھوڑنے کو کہیں تب بھی نہ چھوڑیں۔
موٹیویشنر سپیکر کوسنتے رہنے سے بھی ڈپریشن کم ہوتی ہے۔اس کے لئے یوٹیوب پر میوٹیویشن سپیکر مل جائیں گے۔
آپ نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔ یہ ڈپریشن کو زیادہ کرتا ہے۔
اپنے آپ کو خوش رکھنے کے طریقے تلاش کریں۔اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کریں۔
اپنی ذات کے لئے کچھ مقصد طے کریں۔ تاکہ آپ کو کام کرنے کی دلچسپی پیدا ہو۔
اپنے آپ کو یہ یاد دلائیں کہ آپ جس مصیبت میں سے گزر رہے ہیں اور بھی بہت سے لوگ گزرے ہیں۔ اس سے حوصلہ ہوگا۔ جس طرح ان کا مصیبت زدہ دور ختم ہوا آپ کا بھی ہوجانا ہے۔ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، خوشی کا بھی گزرجاتا ہے اور غمی کا بھی گزر جاتا ہے، حتی کہ کچھ سالوں بعد یہ وقت یاد بھی نہیں رہتا۔ دوسرا یہ بھی سوچیں کہ مصیبت، پریشانیاں اور غم زندگی کا ایک یقینی حصہ ہیں ، اس کو کوئی بھی روک نہیں سکتا ۔ اس لئے پریشان اور غمگین ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ بھی سوچیں کہ ہر مصیبت ، غم اور پریشانی کے دور میں اللہ تعالی آپ کا ساتھ دے گا۔ بعد میں بھی وہ آپ کے لئے اچھے مواقع پیدا کرے گا۔ اس لئے ہر مصیبت آگے بڑھنے کا ایک سبب ہے۔ یہ انسان کی ذہانت اور قابلیت کو زیادہ کرتی ہے۔ اس لے مصیبت کو نعمت جانیں۔ یہ بھی سوچیں کہ مصیبت، پریشانی اور غم آپ کی قوت برداشت (stamina،) اور صلاحیت بڑھتی ہے۔ مصیبت کا مقابلہ کرنا سامنا کرنا آنا چاہئے۔ یہ بار بار کی مشق سے ہی ہوسکتا ہے۔ یہ بھی سوچیں کہ وقت کبھی رکتا نہیں ، وہ اچھا ہو یا برا ہو گزر جاتا ہے۔ اس لئے یہ مصیبت ،اور صدمہ کا وقت بھی گزرجانا ہے۔
مصیبت پر صبر کرنے سے اللہ تعالی اجر دیتا ہے اور ساتھ بھی دیتا ہے۔
آپ اپنی مصیبت کو مکمل لکھیں۔ اس کی وجہ بھی لکھیں، اس کی مکمل ہسٹری بھی لکھی، آپ پر اس کا کیا اثر ہوا ہے، اس کا حل کیا کیا ہے، یہ کب تک ختم ہوجائے گی۔ جب آپ یہ سب کچھ لکھ چکیں گے تو آپ کا ذہن ہلکا ہوجائے گا۔ آ پ کو اس کا حل بھی مل جائے گا۔ آپ یہ اپنے دوستوں ، رستہ داروں ، محسنین کو بتائیں۔ آپ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ ، اس کا حل مل جائے گا۔ یہ لکھنے کا طریقہ بھی ڈپریشن کو کم کرتا ہے۔
ڈپریشن ایک ایسی بیماری ہے جو کسی بھی انسان کو ہوسکتی ہے۔ وہ جتنا بھی عقل مند، دولتمند، اور علم والا ہو۔ اس لئے پریشانی ہونی کی ضرورت نہیں۔اس سب حربہ کو استعمال کریں اور نیٹرم میور لیں ان شاء اللہ ڈپریشن دور ہوگی۔
نماز عصر کے بعد سورت الوضحی کی ۱۱ بار تلاوت کرنے سے بھی ڈپریشن ختم ہوتا ہے۔ میں آپ کو اس کی اجازت دیتا ہوں۔ یہ ڈپریشن کو ختم کرنے والی مجرب سورت ہے۔
اگر میرے پاس کوئی ڈپریشن کا مریض آئے تو میں کیسے علاج کروں گا!
میں اس کی غذا کو متوازن بناؤں گا، ہر روز ناشتہ کے بعد تین انڈوں کی سفیدی، ہر روز 200گرام مٹن، اور ڈرائی فروٹ ضرور بر ضرور ایڈ کریں، بہت مرتبہ صرف غذا کے متوازن کرنے سے ہی ڈپریشن ختم ہوجاتی ہے۔خاص کر 7 عدد اخروٹ رات کے کھانے کے فورا بعد کھانا 10منٹ میں ڈپریشن ختم کردیتا ہے۔نیند کو بہتر کروں گا۔ایکسرسائز کا کہوں گا۔ تنہائی ، اور خاموشی سے منع کروں گا۔زندگی انجوائے کرنے کو کہوں گا۔صبر کی تلقین کروں گا۔ اس کی ڈپریشن کی وجہ کو دور کرنے کا طریقہ کار بتاؤ گا۔ اسے خوب سمجھاؤں کا کہ ڈپریشن آپ کی صحت کے لئے بہت بری چیز ہے، اس لئے اپنے آپ کو پریشان ہونے سے اور رونے سے بچاؤ۔نیٹرم میور اور ہیپر سلف کا استعمال کراؤں گا۔نیٹرم میور کا مکمل کورس جو اوپر ذکر کیا ہے، اور ایک ماہ دن میں تین ٹائم ہیپر سلف ۳۰ کا ایک ایک قطرہ ۔اگر اس کی صحت بے حد خراب ہوچکی ہو تو ساتھ کارسی نوسینم کا بھی استعمال کراؤں گا۔
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو ڈپریشن کو ختم کرنے کے لئے وزن کم کرنا لازمی ہے ورنہ ڈپریشن جڑ سے ختم نہیں ہوگی۔زیادہ وزن اور ڈپریشن کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔وزن کم کرنے کے لئے ایک مختصر سی ڈائٹ بتاتا ہوں:رات کو 10 بجے سوجایا کریں، صبح اٹھنے سے دن 4 بجے تک صرف پانی پینا ہے اور دنیا کی کوئی بھی چیز کھانی پینی نہیں ہے، دن 4 بجے ایک گلاس نیم گرم دودھ، پھر چار عدد بوائل انڈے،پھر 7 عدد اخروٹ پھر 7 عدد اخروٹ کھائیں۔ پھر رات 8 بجے ایک روٹی ، دو پلیٹ سالن اور ایک پلیٹ سلاد کھائیں۔ایک دن سبزی، ایک دن دال، ایک دن بکرے کا گوشت بنائیں۔ رات سوتے وقت ڈرائی فروٹ ، یا فروٹ یا سلاد، یا جو کا دلیہ یا بھنے چنے کھاسکتے ہیں۔ اس اس ڈائٹ پلین کو فالو کریں، ان شاء اللہ وزن کم ہوگا، اور جگر بھی صحت مند ہوگا۔وزن آہستہ آہستہ کم کرنا زیادہ بہت ہے۔
اگر زیادہ ماسٹربیشن کی وجہ سے ڈپریشن پیدا ہوئی ہے تو ایگنس کاسٹس کا استعمال ضروری ہے۔
اگر ڈپریشن کے ساتھ خون کی کمی ہوچکی ہے تو آرنیکا کا استعمال ضروری ہے۔ساتھ چھوٹی کلجی کھانے کو بھی کہیں۔
اگر ڈپریشن کےساتھ ہڈیوں کی کمزوری شروع ہوچکی ہے تو مگنیشیا فاس کا استعمال ضروری ہے۔
اگر ڈپریشن کی وجہ سے گروتھ میں یا عضو کے سائز میں کمی ہوچکی ہے تو لائیکوپوڈیم کا استعمال ضروری ہے۔
اگرڈپریشن کی بنیادی وجہ مریض کی مزاج کی خرابی ہے تو مریض کو اس کی مزاجی دواء دینا لازمی ہے۔
اگر ڈپریشن کی بنیادی وجہ ابھی بھی موجود ہے اور اس کی وجہ سے مریض بہت زیادہ پریشان ہے جیسا کہ اس کا کاربار نہیں اور وہ اس کو تلاش کر رہا ہے۔اس سے وہ بہت زیادہ پریشان اور دباؤ میں ہے تو اس کا حل نکالنابھی لازمی ہوتا ہے۔
اگر ڈپریشن کی وجہ مریض کا فیٹی لیور ہے تو مریض کو ایسی ڈائٹ بنا کر دینا لازم ہے جس سے فیٹی لیور کم ہو۔
اگر مریض حد سے زیادہ محنت کرتا ہے تو اس کو یہ سمجھانا لازمی ہے کہ تیرے جسم کا بھی تجھ پر حق ہےاور آپ کو کچھ اس کا بھی احساس کرنا چاہئے۔ اپنے اوپر کچھ رحم کرو۔ کم محنت کرو۔
v ڈپریشن میں آپ کس طرح سے اپنی مدد کر سکتے ہیں؟
•اچھا کھانا کھائیے:متوازن غذا کھانا بہت ضروری ہےچاہے آپ کا دل کھانا کھانے کو نہ چاہ رہا ہو۔مٹن، انڈا، دیسی گھی، ڈرائی فروٹ، تازہ پھلوں اور سبزیوں سے سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ڈپریشن میں لوگ کھانا کھانا چھوڑ دیتے ہیں جس سے بدن میں وٹامنز کی کمی ہو جاتی ہے اور طبیعت اور زیادہ خراب لگتی ہے۔
الحمد للہ، مجھے ڈپریشن کا علاج بالغذا بھی مل گیا ہے۔ یہ طویل مدت سے ریسرچ کرنے اور بہت سے تجربات کے بعد مجھے معلوم ہوا ہے۔ یہ ایسا علاج ہے تو مسلسل تمام زندگی بھی ہمیشہ ڈپریشن سے بچنے اور ڈپریشن کے خاتمہ کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ میں نے اس کو اپنے اوپر بھی تجربہ باربار کیا ہے ،یہ کامیاب رہا ہے۔ بہت سے مریضوں پر بھی تجربہ کیا ہے، کامیاب رہا ہے۔ جدید سائنس سے بھی اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ وہ ڈرائی فروٹ ہیں۔ ان میں چار اہم ترین چیزں پائی جاتی ہیں جو ڈپریشن کم کرنے میں یقین اثر رکھتی ہیں۔ وہ امیگا 3 فیٹی ایسڈ، پروٹین ، ہیلدی فیٹ، اور وٹامنز ، منرلز ہیں۔یہ سب ڈماغ کو طاقت دیتے ، اس کی غذائیت کو پورا کرتے اور ڈپریشن کو یقینی طور پر ختم کرتے ہیں۔ان میں سے سب سے ضروری چیز امیگا 3 فیٹی ایسڈ ہے۔ جدید سائنس کے مطابق یہ چیز ڈپریشن کو ختم کرتی اور حافظہ کو مضبوط کرتی ہے۔کھانے کا طریقہ کار یہ ہے۔ رات کے کھانے کو کم سے کم کر دیں اور رات کے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد 25گرام اخروٹ،25 گرام پستہ، 25 گرام کاجو، 25 گرام بادام،25گرام انجیر، 25 گرام مونگ پھلی کھائیں ۔ بعد میں ایک گلاس دودھ پی لیں۔ ان شاء اللہ ، ایک ہفتہ کے اندر ہیں ڈپریشن ختم ہوجائے گی۔ کم از کم ایک سال تک یہ کھائیں۔ یہ بہت ہی قیمتی بات ہے جو میں نے آپ کو بتائی ہے۔
اس غذا کے ساتھ نیٹرم میور دواء کو صحیح طریقہ سے استعمال کریں ، جو طریقہ میں نے اوپر بتایا ہے۔ آپ مجھے سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
•اپنی جذباتی کیفیات کو راز نہ رکھیں:اگر آپ نے کوئی بری خبر سنی ہو تو اسے کسی قریبی شخص سے شیئر کر لیں اور انھیں یہ بھی بتائیں کہ آپ اندر سے کیسا محسوس کر رہے ہیں۔ اکثر دفعہ غم کی باتوں کوکسی قریبی شخص کے سامنے بار بار دہرانے، رو لینے اور اس کے بارے میں بات کرنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے۔
•جسمانی کام کریں:کچھ نہ کچھ ورزش کرتے رہیں، چاہے یہ صرف آدھہ گھنٹہ روزانہ چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو۔ ورزش سے انسان کی جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اور نیند بھی۔ اپنے آپ کو کسی نہ کسی کام میں مصروف رکھیں چاہے یہ گھر کے کام کاج ہی کیوں نہ ہوں۔ اس سے انسان کا ذہن تکلیف دہ خیالات سے ہٹا رہتا ہے۔
•شراب نوشی نشے سے دور رہیں :بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ شراب پینے سے ان کے ڈپریشن کی شدت میں کمی ہو جاتی ہے۔ حقیقت میں شراب پینے سے ڈپریشن اور زیادہ شدت اختیار کر لیتا ہے۔ اس سے وقتی طور پر کچھ گھنٹوں کے لیے تو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن بعد میں آپ اور زیادہ اداس محسوس کریں گے۔ زیادہ شراب پینے سے آپ کے مسائل اور بڑھتے ہیں، آپ صحیح مدد نہیں لے پاتےاور آپ کی جسمانی صحت بھی خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
•نیند:نیند کے نہ آنے سے پریشان نہ ہوں۔ اگر آپ سو نہ سکیں تو پھر بھی آرام سے لیٹ کر ٹی وی دیکھنے یا ریڈیو سننے سے آپ کو ذہنی سکون ملے گا اور آپ کی گھبراہٹ بھی کم ہو گی۔
•ڈپریشن کی وجہ کو دور کرنے کی کوشش کریں:اگر آپ کولگتا ہے کہ آپ کو اپنے ڈپریشن کی وجہ معلوم ہے تو اس کو لکھنے اور اس پہ غور کرنے سے کہ اسے کیسے حل کیا جائے ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
•مایوس نہ ہوں:اپنے آپ کو یاد دلاتے رہیں کہ:آپ جس تجربے سے گزر رہے ہیں اس سے اور لوگ بھی گزر چکے ہیں۔
ایک نہ ایک روز آپ آپ کا ڈپریشن ختم ہو جائے گا چاہے ابھی آپ کو ایسا نہ لگتا ہو۔
اینٹی ڈپریسنٹ ایلوپیتھک ادویہ سے پرہیز کریں:وہ اعصابی کو کمزور کرتی ہیں۔ نیٹرم میور ہومیوپتھک دواء ہے۔ اس کا کوئی بھی نقصان نہیں ہے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ ڈپریشن کے شکار زیادہ تر لوگ اپنی مدد آپ کے کام کرنے سے خود ہی بہتر ہو جائیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ بذات خود ڈپریشن پر قابو پا سکیں، جس سے آپ کو کامیابی کا احساس ملے گا اور مستقبل میں اگر افسردگی محسوس کریں گے تو دوبارہ ایسے احساسات سے نمٹنے کا اعتماد پیدا ہو گا۔
اس کتابچے میں دی گئی کچھ تجاویز پر عمل کرنے سے ڈپریشن کی مدت کم ہو سکتی ہے اور مستقبل میں آپ کو ٹھیک رہنے میں مدد مل سکتی ہے۔
لیکن کچھ لوگوں کو اضافی مدد کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر اگر ان کی ڈپریشن شدید ہو یا یہ طویل عرصے سے جاری ہو یا جن طریقوں سے انہوں نے بہتری لانے کی کوشش کی وہ کامیاب نہ ہوئے ہوں۔
اگر آپ پہلی بار ڈپریشن کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کے دوبارہ ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا تقریباً 50:50 امکان ہے۔ اس لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ اگر آپ کو ضرورت ہو تو مدد کیسے حاصل کی جائے۔1، 29
لہذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کسی سے اس بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے تو اسے ترک نہ کرنے کی کوشش کریں کیوں کہ اس سے آپ کو وہ کام کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو آپ پہلے کرتے تھے اور جلد زندگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
بعض اوقات دوسرے لوگوں کو یہ سمجھنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کہ آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔ ثابت قدم رہیں اور ہمت نہ ہاریں – آپ کو صحیح مدد مل سکتی ہے۔
کسی سے بات کریں: اگر آپ کو اپنی زندگی میں کوئی بری خبر ملی یا کوئی بڑی پریشانی ہوئی ہے تو اس پر گفتگو بند کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اس سے آپ کو کسی قریبی کو بتانے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ اس کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں۔ اگر آپ محسوس نہیں کرتے کہ آپ کسی سے بات کر سکتے ہیں تو لکھنے کی کوشش کریں کہ آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔
متحرک رہیں: اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو کچھ ورزش کے لئے باہر نکلیں خواہ صرف تھوڑی سی چہل قدمی کے لئے۔ اس سے آپ کو جسمانی طور پر فٹ رہنے اور بہتر نیند آنے میں مدد ملے گی۔ اس سے آپ کو دوسری چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے نہ کہ تکلیف دہ خیالات اور احساسات پر۔
مناسب طریقے سے کھائیں: ہو سکتا ہے آپ کو زیادہ بھوک نہ لگے، لیکن باقاعدگی سے کھانے کی کوشش کریں۔ جب آپ کو ڈپریشن ہو تو بڑی جلدی وزن کم ہوتا ہے اور وٹامنز کی کمی ہو تی ہے یا بہت زیادہ جنگ فوڈ کھانا اور نہ چاہتے ہوئے وزن بڑھ جانا – آسان سی بات ہے۔ متوازن غذا، جس میں، مٹن، انڈا، دیسی گھی، زیتون کا تیل،ڈرائی فروٹ، بہت سارے پھل اور سبزیاں شامل ہوں، آپ کے جسم اور دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔
شراب اور منشیات سے بچیں: شراب سے آپ چند گھنٹے بہتر محسوس کر سکتے ہیں لیکن یہ درحقیقت طویل عرصے میں ڈپریشن کو بد تر بنا دیتی ہے۔ غیر قانونی منشیات، خاص طور پر چرس، ایمفیٹامینز، کوکین اور ایکسٹیسی پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے۔
نیند کا معمول بنائیں: ہر رات ایک ہی وقت پر سونے کی کوشش کریں اور ہر صبح ایک ہی وقت پر اٹھیں۔ سونے سے پہلے کچھ ایسے سکون آور کام کریں جن سے آپ لطف اندوز ہوں، جیسے سکون آور موسیقی سننا یا کتاب پڑھنا۔ اگر آپ سو نہیں سکتے تو بستر سے اٹھیں اور کچھ پرسکون کریں جیسے صوفے پر خاموشی سے بیٹھنا۔
آرام دہ سرگرمیاں آزمائیں: اگر آپ ہر وقت تناؤ محسوس کرتے ہیں تو آرام کرنے کی مشقیں، یوگا، مساج، اروما تھراپی یا کوئی اور سرگرمی آزمائیں۔
کچھ ایسا کریں جس سے آپ لطف اندوز ہوں: کچھ ایسا کرنے کے لئے باقاعدہ وقت نکالیں جس سے آپ واقعی لطف اندوز ہوں – جیسے کوئی گیم کھیلنا، پڑھنا یا کوئی اور مشغلہ۔
ڈپریشن کے بارے میں پڑھیں: ڈپریشن کے بارے میں بہت سی کتابیں اور ویب سائٹس موجود ہیں۔ وہ آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کر سکتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، بہتر طریقے سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی دے سکتے ہیں اور دوستوں اور رشتہ داروں کی یہ سمجھنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں کہ آپ کس تجربے سے گزر رہے ہیں۔
خود پر رحم کھانے کی مشق کریں: آپ ایک کمال پسند ہو سکتے ہیں جو اپنے کام میں بہت محنت کرتا ہو۔ اپنے لئے زیادہ حقیقت پسندانہ اہداف یا توقعات طے کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے آپ پر مہربان بنیں۔
وقفہ کریں: کچھ دنوں کے لئے اپنے روزمرہ معمولات سے دور رہنا واقعی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنے آپ کو اپنے روزمرہ کے تناؤ اور پریشانیوں سے وقفہ دیں۔ اگر آپ اپنے ماحول کو بدل سکتے ہیں، خواہ چند گھنٹوں کے لئے بھی، تو یہ مفید ہو سکتا ہے۔
کسی امدادی گروپ میں شامل ہوں: جب آپ کو ڈپریشن ہو تو اپنی مدد کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اسی طرح کی صورت حال میں دوسرے لوگوں سے بات کرنا مفید ہو سکتا ہے۔ کچھ خیالات کے لئے اس کتابچے کے آخر میں تنظیموں کی فہرست پر ایک نظر ڈالیں۔
پر امید رہیں:اپنے آپ کو یاد دلائیں کہ بہت سے دوسرے لوگوں کو ڈپریشن ہوئی اور وہ بہتر ہو گئے – اس کے لئے مدد دستیاب ہے اور آپ اس مدد کے حق دار ہیں جو خود کو بہتر محسوس کرنے لئے آپ کو درکار ہے۔
نیٹرم میور دواء کا کورس کریں۔ کسی اچھے معالج سے رابطہ کریں۔
سورت والضحی ہر روز40 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔ اللہ تعالی کو بھی یاد کریں۔ قرآن کریم کی بہت تلاوت کریں۔درودھ پرھیں۔
محنت کر کے ، سوچ کر اور کامیاب لوگوں سے مشاوت کر کے مشکل حالات سے نکلنے کی مکمل جد وجہد کریں۔دنیا کی ہر مشکل ، ہر رکاوٹ اور ہر مصیبت کا حل ہوتا ہے ، بس تلاش کرنے کی ضرورت ہے.

مفت کی دوائی لیکن ہزاروں کا فائدہ مکئی کے فصل میں ایک خود رو پودا ہوتا ہے اردو زبان میں اسے پتا نہیں کیا بولتے ہیں لیکن ...
14/08/2023

مفت کی دوائی
لیکن ہزاروں کا فائدہ
مکئی کے فصل میں ایک خود رو پودا ہوتا ہے اردو زبان میں اسے پتا نہیں کیا بولتے ہیں لیکن پنجاب میں ،،، بھکھڑا ،،،کہتے ہیں
اسے پھچاننے کی علامت یہ ہے کہ وہ کپڑوں کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں
ترکیب۔۔۔ان بھرٹوں کا آدھا کلو لیکر ایک کلو پانی میں گرم کریں جب پانی ایک پاؤ بچ جائے تو اسے اتار کر محفوظ کر لیں
استعمال۔۔۔۔15 قطرے روزانہ ناشتے سے پھلے دھی کے ساتھ لیں
اللہ کے فضل سے بواسیر ،کتنی ہی خطرناک ہو بلکل ختم ہو جائے گی ۔۔۔۔
سینکڑوں مریض اس قدرتی دوا سے شفاء یاب ھوچکے ھیں ۔۔

نیٹرم میور 200 ہرگھر کے لئے ضروری دواء ہے. 1. آپ جب بھی غمگین ہو ڈپریشن ہو انگزائٹی ہو یا پریشان ہو یا اداس ہوں یا افسرد...
19/05/2023

نیٹرم میور 200 ہرگھر کے لئے ضروری دواء ہے.

1. آپ جب بھی غمگین ہو ڈپریشن ہو انگزائٹی ہو یا پریشان ہو یا اداس ہوں یا افسردہ ہوں یا بلاوجہ کی طبیعت بوجھل بوجھل ہو، سر پر بوجھ ہو یا کندھوں پر بوجھ ہو تو نیٹرم میور 200 کا ایک قطرہ لیں. ان شاء اللہ طبیعت ٹھیک ہوجائے گی. آج جس ڈپریشن کی وجہ سے 80% لوگوں کی موت ہو رکی ہے اس کی دواء نیٹرم میور ہے۔

2. اگر کسی پریشانی یا صدمہ یا محبت میں ناکامی یا کاروباری نقصان سے درد سر ہو یا گدی میں درد ہو یا کنپٹیوں میں درد ہو یا پیشانی میں درد ہو تو بھی یہ ہی دواء لیں. ان شاء اللہ یہ والا درد سر شفایاب ہوگا.

3. جس طرح ڈسپرین عموما درد سر کو ختم کرتی ہے اسی طرح یہ بھی درد سر کو ختم کرتی ہے. مگر ڈسپرین کا نقصان بھی ہے. نیٹرم میور کا کوئی نقصان نہیں ہے. یہ بات خوب یاد رکھنا کہ اکثر درد سر نیٹرم میور سے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ درد سر کی اکثر دواء نیٹرم میور ہی ہوتی ہے۔

4. اگر کسی پریشانی کی وجہ سے بخار، سردی، سر درد، اور گلے میں نمکین بلغم ہو، بخار پسینہ آنے سے کم ہوتا ہو یا درد سر کی شدت کی وجہ سے قے آنے لگے تو یہ یہ والا بخار نیٹرم میور 200 سے اتر جائے گا.

5. ایسی پریشانی جو عصر کے بعد شروع ہو اور جیسے جیسے رات ہوتی جائے پریشانی بڑتی جائے نیٹرم میور 200 سے شرطہ طور پر ختم ہوجاتی ہے.

6. جب پتلا زکام لگے اور وہ دونوں نتھنوں سے برابر نکلے تو اس زکام کی دواء بھی نیٹرم میور ہے۔ یہ زکام تقریب ہر انسان کو موسم سرما میں لگتا ہے۔

7. اگر پریشانی کی وجہ سے بھوک ختم ہوجائے تو نیٹرم میور سے وہ بھوک ٹھیک ہوجات ہے اور پریشانی ختم ہوجاتی ہے۔

8۔ نیٹرم میور بالوں کو سیاہ، نرم، گھنے ، لمبے کرتی ہے۔ گرے ہوئے بالوں کو واپس لے آتی ہے۔

ایک ڈوز کافی ہوتی ہے۔ اگر ضرورت ہو تو 24 گھنٹے بعد دوسری ڈوز لے سکتے ہیں۔ نصف کپ پانی میں ایک قطرہ ڈال کر پینی ہے۔

تمام دوست نیٹرم میور 200 کی شوابے کمپنی کی لیں. ۔

یہ خون میں پانی کی مقدار کو بڑھاتی اور خون کو پتلا کرتی ہے. جسم میں گرمی زیادہ کرتی ہے.

.         *ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ*جگر معدے مثانہ کی گرمی کا علاجپیشاب کا رنگ پیلا جسم میں سوئیاں چبھنے ❤️ دل ...
09/04/2023

. *ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ*

جگر معدے مثانہ کی گرمی کا علاج
پیشاب کا رنگ پیلا جسم میں سوئیاں چبھنے ❤️ دل کی گھبراہٹ کا دیسی علاج
یہ مسئلہ صرف مردوں کو ہی نہیں عورتوں کو بھی عموماً یہ مسئلہ رہتا ہے
معدے مثانے اور جگر کی گرمی جس سے ہاتھ اور پاؤں کی تلیاں جلتی ہیں دل گھبراتا ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے سر پر وزن رکھ دیا ہو مزاج چڑچڑا ہو جاتاہے یہ سب اس وقت ہوتا ہے جب خون میں ایک چیز کی تھوڑی سی زیادتی ہو جاتی ہے
جسے طبی زبان میں صفرا کہتے ہیں
جب جگر کی کسی نالی میں رکاوٹ آ جائے صفرا سہی طریقے سے ہمارے جسم میں ضرورت سے زیادہ شامل ہو جائے اور صفرا کی وجہ سے ہمارے جگر معدے میں اور مثانے میں پورے دوران خون میں ایک رطوبت صفرا کے شامل ہونے کی وجہ سے حدت بڑھ جاتی ہے اسی کی وجہ سے تھوڑی تھوڑی علامات شروع ہو جاتی ہیں
جسم میں سے یہ صفراوی مادہ خارج کرنے کے لیے قدرت نے آپ کو ایک ایسا تحفہ دیا جو لاکھوں نہیں چند روپوں میں مل جاتا ہے
ان سب علامات کو ختم کرنے کے لیے آلوبخارا کا پوری دنیا میں کوئی جوڑ پیدا نہیں کیا
آج ہم آپ کو جو نسخہ بتا رہے ہیں وہ انتہائی سادہ اور صدیوں سے آزمودہ ہےآپ نے آلوبخارا اور املی پنسار سے لینا ہے اور اس کو استعمال کیسے کرنا ہے وہ نوٹ کر لیں
آپ نے آلوبخارا کے 7 دانے اور املی کے 5 دانے لینے ہیں
پھر اگر ہو سکے تو مٹی کے برتن میں یا پھر شیشے کے گلاس میں ڈال کر پانی ملا کر رات کو بھگو دیں کچی مٹی کے برتن کا اثر 10 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ مٹی کا برتن ملے اس کو کسی دھات کے برتن میں نہیں بھگونا کیونکہ بجائے فائدے کے نقصان ہو گا صبح ہاتھ سے اچھی طرح مل کر ان کی گھٹلیاں نکال دیں اس میں حسب ذائقہ میٹھا ملا کر نہار پیٹ پی لیں اگر آپ میٹھا نہیں ملانا تو اس میں سیاہ نمک یا سفید نمک بھی ملا سکتے ہیں
سات دن تک مسلسل استعمال کریں ان شاءاللہ جسم ایسے ہو گا کہ جسم میں ٹھنڈک پڑ جائے گی اس نسخے کو کم پیسوں کا سمجھ کر نظر انداز نہیں کریں اس کو آپ نے استعمال کرنا ہے ان شاءاللہ آپ کو بیماری میں افاقہ ہو گا یہ صفرا کو نارمل کرتا ہے جگر معدے اور مثانے کی گرمی کا توڑ ہے آلوبخارا خون کی کمی کو دور کرتا ہے ہائی بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے ،بینائی تیز کرتا ہے گردہ مثانہ کی پتھری کا توڑ ہے نیند کی کمی چڑچڑاپن سر درد دماغی کمزوری معدے کی جلن بخار میں مفید ہے.
رمضان المبارک میں افطار کے وقت اس کے استعمال سے جسم کی سارے دن کی گرمی دور ہوتی ہے .

پکرک ایسڈیہ دماغی کمزوری کی خاص دوا ھے جبکہ بے پروائی قوت فیصلہ کی کمی بولنے ،دماغی کام،اور سوچنے سے نفرت دماغی محنت سے ...
09/03/2023

پکرک ایسڈ
یہ دماغی کمزوری کی خاص دوا ھے جبکہ بے پروائی قوت فیصلہ کی کمی بولنے ،دماغی کام،اور سوچنے سے نفرت دماغی محنت سے زبردست تھکان اھم علامات ھی۔گرم مزاج کی حامل دوا ںے

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیمCarbo veg.کاربوویج .یہ گہرا اور لمبا اثر رکھنے والی دوائی ہے ۔ مگر اپنے اثرات کے لحاظ سے نرم دو...
31/01/2023

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
Carbo veg.
کاربوویج .
یہ گہرا اور لمبا اثر رکھنے والی دوائی ہے ۔ مگر اپنے اثرات کے لحاظ سے نرم دوا ہے ۔ اس کا شمار زندگی بچانے والی دواؤں میں ہوتا ہے ۔ کیونکہ اس کا مریض دماغی طور پر کمزور اور جسمانی ٹھنڈا ، سانس ٹھنڈی اور جیسے آخری وقت آگیا ہے اس حالت میں کاربوویج جسم میں دوبارہ جان ڈالتی ہے ۔ اور درجہِ حرارت اور طاقت کو بحال کرتی ہے اور آکسیجن کی کمی کو دور کرتی ہے ۔ یہ Low blood pressure میں بہت مفید دوا ہے ۔ اگر اکثر ہاتھ پاؤں یا ٹانگیں سن ہو جائیں تو اس میں بھی کاربوویج بہت مفید ثابت ہوتی ہے ۔ گیس خصوصاً اوپری حصے میں ، اس کے علاوہ معدہ کی تیزابیت ، معدہ کے منہ کے درد ، کھٹے ڈکار اور اس کی وجہ سے گلے کی جلن میں اسے اکیلے یا نکس وامیکا Nux vomica کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو اکثر آفاقہ ہوتا ہے ۔ اپنی مزاجی علامتوں کے ساتھ یہ دمہ اور کالی کھانسی میں بھی بہت مفید دوا ہے ۔

Address

Rahimyar Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah Zaib Kahloon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Shah Zaib Kahloon:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category