Health Care Homeo Clinic

Health Care Homeo Clinic ہمارے ہاں امراض معدہ امراض جگر امراض گردہ جوڑوں کے امراض اور مردانہ اور زنانہ پوشیدہ امراض کا تسلی بخش علاج کیا جاتا ہے
ڈاکڑزاہد اسلم

18/08/2022

واک سے صحت پر مثبت اثرات۔

واک سب سے موثر ورزش مانی جاتی ہے جو ذہنی دباؤ کم کرنے سے لے کر جسم کے فالتو کیلوریز جلا کر صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے

» واک ذہنی دباؤ سے آزاد کرتی ہے
» تخلیقی صلاحیت کو بہتر بناتی ہے
» فالتو چربی اور کیلوریز جلاتی ہے
» ڈاکٹر روزانہ دس ہزار قدم واک تجویز کرتے ہیں

واک کو معمول بنائیں اور بیماریوں کو بھگا بھگا کر دور کا راستہ دکھائیں ۔

17/07/2022

لیکوڈریکولا...!

لیکوریا یا ڈریکولا..؟
وائٹ ڈسچارج
کے حوالے سے ایسی ایسی خوفناک خبریں
پھیلائی گئی ہیں کہ ١٠٠ فیصد خواتین
زندگی کے کسی نا کسی دور میں اس کی
ہیبت خوف سے پریشانی کا شکار ہو جاتی ہیں
جب کہ
یہ جسم کا ایک قدرتی عمل ہے
جسے پیسوں کے لالچی معالجین نے ایک خوفناک بیماری بنا کر لاکھوں کروڑوں خواتین کی زندگی اجیرن کی ہے
یہ درست ہے کہ
اس وائٹ ڈسچارج کے کچھ مسائل حقیقی بھی ہیں
مگر ان کی پرسنٹیج دس فیصد سے زیادہ نہیں
جب تک یہ لیک یا ڈسچارج بالکل سفید اور پانی کے رنگت کا ہے اور اس میں کوئی بدبو نہیں
یہ بالکل نارمل ہے
خواتین کی پریشانی صرف
کپڑے خراب ہونا
وضو کی فکر
ہوتی ہے
اس
کے علاوہ اگر چند فیصد خواتین میں
یہ ڈسچارج گہرے پیلے رنگ کا اور بدبودار ہے تب بھی
پریشانی کی بہت زیادہ ضرورت نہیں ہے
سب سے پہلے خوفزدہ ہونا چھوڑ دیں
پرسکون ہو کر
یہ تین آزمودہ علاج کر لیں
دو عدد خوب پکے ہوئے کیلے چھری کے ساتھ
لمبائی کے رخ پر چھلکے سمیت کاٹ لیں
اور ایک ایک چمچی اسپغول کا چھلکا ان پر چھڑک کر دوبارہ بند کر دیں اوپر کوئی دھاگہ لپیٹ کر کسی کھلی خشک ہوادار جگہ پر رات بھر رکھ دیں صبح نہار منہ دونوں کیلے اسپغول سمیت کھا لیں
ایسے کھانا مشکل لگے تو ایک گلاس دودھ ملا کر ملک شیک بنا کر پی لیں

دوسرا علاج
ناف کے نیچے اور کمر کے آخری حصے پر
سرسوں یا کوکونٹ آئل سے مساج کیجیئے

تیسرا علاج
ایک کاٹن کا کپڑا پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور
جس طرح سینٹری پیڈ رکھتے رکھ لیں
ہر وضو کے بعد دوبارہ گیلا کر لیں پھر رکھ لیں

کم سے کم ایک ہفتہ
زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں یہ مسئلہ ختم ہو جائے گا
اپنی غذا پر دھیان رکھیں
قدرتی اورگینک تازہ پھل
کچی سبزیوں کا سلاد
سبزیوں کا سوپ
بیسن اور جؤ کی روٹی
جؤ کا دلیہ جؤ کا پانی ززیادہ پئیں

آخر میں پھر عرض ہے
اس خوف کو اپنے اور اپنے اطراف کی تمام خواتین سے نکالیں اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجیئے

نوٹ
مسئلہ بہت زیادہ ہو تو
اپنی فیملی خاتون ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کیجئے

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں

دعاگو اور دعاؤں کا طالب ہوں

12/05/2022

موجودہ شدید گرمی کی لہر میں ہیضے(Cholera) کی وبا بھی بڑی شدت اختیار کر چکی ہے اور روزانہ سیکڑوں مریض شیخ زید اسپتال میں رجسٹر ہو رہے ہیں. مرض کی شدت کے باعث بعض مریضوں کے گردے تک فیل ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں.
ان حالات میں کچھ مجوزہ احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر اس مرض سے بچا جا سکتا ہے.

*کیونکہ ہیضے کا جراثیم بغیر پکی ہوئی چیزوں مثلا" کٹے ہوئے پھل، دہی بڑے، فروٹ چاٹ، سلاد اور اسی طرح کی دیگر اشیا پر تیزی سے پرورش پاتا ہے اسلیے بازار سے پہلے سے کٹا ہوا پھل مثلاً تربوز وغیرہ یا فروٹ چاٹ، دہی بڑے اور اسی طرح کی دیگر بازاری اشیاء سے سختی سے پرہیز کریں*

*صرف اور صرف گھر کی اچھی طرح پکی ہوئی خوراک استعمال کریں*

*ہر دست یا قے کے بعد ایک گلاس او آر ایس ضرور پیتے رہیں*

*دوران علاج تمام مجوزہ احتیاطی تدابیر پہ سختی سے عمل درآمد کریں*

A Public Service
*Rahim Yar Khan*

05/05/2022

*آپ کے اعضاء کب ڈرتے ہیں..؟؟*

1۔ *معدہ(Stomach)*
اس وقت ڈرا ہوتا ہے جب آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے۔
2۔ *گردے(Kidneys)*
اس وقت خوفزدہ ہوتے ہیں، جب آپ 24 گھنٹے میں 10 گلاس پانی نہیں پیتے۔
3۔ *پتہ( Gall bladder )*
اس وقت پریشان ہوتا ہے جب آپ رات 11 بجے تک سوتے نہیں، اور سورج طلوع سے پہلے جاگتے نہیں ہیں۔
۔4۔ *چھوٹی آنت(small intestines )*
اس وقت تکلیف محسوس کرتی ہیں، جب آپ ٹھنڈے مشروبات پیتے ہیں، اور باسی کھانا کھاتے ہیں۔
5۔ *بڑی میں آنت(Large intestine)*
اس وقت خوفزدہ ہوتی ہیں، جب زیادہ تلی ہوئی یا مصالحہ دار چیز کھاتے ہیں۔
6۔ *پھیپھڑے ( Lungs )*
اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتے ہیں، جب آپ دھواں دھول سگریٹ بیڑی سے آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں۔
7۔ *جگر(Liver)*
اس وقت خوفزدہ ہوتا ہے، جب آپ بھاری تلی ہوئی خوراک اور فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں ۔
8۔ *دل(Heart )*
اس وقت بہت تکلیف محسوس کرتا ہے، جب آپ زیادہ نمکین اور کولیسٹرول والی غذا کھاتے ہیں۔
9۔ *لبلبہ(Pancreas )*
لبلبہ اس وقت بہت ڈرتا ہے، جب آپ کثرت سے مٹھائی کھاتے ہیں، اور خاص کر جب وہ فری دستیاب ہو۔
10۔ *آنکھیں(Eyes )*
اس وقت تنگ آ جاتی ہیں، جب اندھیرے میں موبائل اور کمپیوٹر پر ان کی تیز روشنی میں کام کرتے ہیں۔
11۔ *دماغ(Brain )*
اس وقت بہت دکھی ہوتا ہے، جب آپ منفی negative سوچتے ہیں۔

اپنے جسم کے اعضاء کا خیال رکھئیے، اور ان کو خوفزدہ مت کیجیئے۔

*یاد رکھئے یہ اعضاء مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں، ان کے اہمیت کو سمجھیں، انکا خیال رکھیں۔*

26/04/2022

سرسوں کا تیل زندگی میں کیسے تبدیلی لاسکتا ہے...

دل کی صحت کے لیے فائدہ مند
ایڑیاں پھٹنے اور جلد ٹوٹ جانے والے ناخن کا مسئلہ دور کرے
انفیکشن سے تحفظ
دوران خون بہتر کرے
جلد کے لیے بہترین
بالوں کی نشوونما بہتر کرے
سرسوں کا تیل وہ چیز ہے جو پاکستان اور بھارت میں بہت عام استعمال ہوتی ہے، بیشتر افراد اسے کھانا پکانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، جبکہ سر کی مالش اور دیگر مقاصد کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

دل کی صحت کے لیے فائدہ مند
کھانوں میں سرسوں کے تیل کو شامل کرنے دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود مونوسچورٹیڈ فیٹی ایسڈز یہ جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتے ہیں جبکہ خون میں چربی کی سطح مستحکم رکھ کر اس کی گردش میں مدد دیتے ہیں۔

ایڑیاں پھٹنے اور جلد ٹوٹ جانے والے ناخن کا مسئلہ دور کرے
ایڑیاں پھٹنے کا مسئلہ مون سون اور سردیوں میں کافی عام ہوجاتا ہے اور اس سے نجات کے لیے موم اور سرسوں کے تیل کی یکساں مقدار کو مکس کرکے گرم کریں، جس سے وہ گاڑھا ہوجائے گا۔ ایڑیوں کے متاثرہ حصے پر اس مکسچر کو لگائیں اور کاٹن کی جرابیں پہن کر سوجائیں۔ اسی طرح سرسوں کا تیل ناخن پر لگانا اس کی سطح پر جذب ہوکر انہیں غذائیت فراہم کرکے مضبوط کرتا ہے۔

انفیکشن سے تحفظ
سرسوں کا تیل بیکٹریا کش ، فنگل کش اور وائرس کو دور رکھنے کی خصوصیات رکھتا ہے، اس کا جسم کے بیرونی سطح پر استعمال یا کھانے میں ڈال کر استعمال کرنا موسمی انفیکشن سمیت نظام ہاضمہ کے انفیکشن کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

دوران خون بہتر کرے
سرسوں کے تیل سے جسم پر مالش کرنا دوران خون ، جلد کی ساخت بہتر ہوتی ہے جبکہ مسلز پر دباﺅ میں کمی آتی ہے۔ یہ پسینے کے غدود کو حرکت میں لاکر جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جلد کے لیے بہترین
سرسوں کا تیل وٹامن ای سے بھرپور ہوتا ہے جو جلد کے لیے بہترین ہوتا ہے، اسے جلد پر لگانے سے فائن لائنز اور جھریوں میں کمی آتی ہے اور یہ سن اسکرین کی طرح کام کرتا ہے۔ تاہم بہت زیادہ تیل جسم پر لگانا نقصان دہ اور خارش کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ آئلی اور حساس جلد والے افراد کو اس کی مالش سے گریز کرنا چاہئے۔ ناریل کے تیل اور سرسوں کے تیل کی یکساں مقدار کو ملاکر مالش کرنا جلد کی رنگت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

بالوں کی نشوونما بہتر کرے
اگر تو بال گر رہے ہیں یا ان کے بڑھنے کی رفتار سست ہوگئی ہو تو سرسوں کے تیل کا استعمال اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ سرسوں کے تیل میں موجود بیٹا کیروٹین بالوں کی نشوونما کی رفتار تیز کردیتا ہے، اس کی مالش سے سر کے اندر دوران خون بہتر ہوتا ہے جبکہ بیکریا کش خصوصیات سر کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔ اسی طرح سرسوں کے بیج کو پیس کر پیسٹ بناکر سرسوں کے تیل میں ملا کر سر پر رات بھر لگا رہنے دیں تو اس سے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر زاہد اسلم رحیم یار خان

15/06/2021

03005384356
واٹس اپ نمبر ڈاکٹر زاہد اسلّم ۔۔۔آفتاب کلینک عقب صادق بازار

09/06/2021

فری کیمپ بہت جلد صادق آباد

09/06/2021
Dr zahid aslam with respected frnd
03/01/2021

Dr zahid aslam with respected frnd

Address

عقب نیو صادق بازار بالمقابل جالندھر سویٹس والی گلی رحیم یار خان
Rahimyar Khan
64200

Telephone

03334165721

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Care Homeo Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category