12/09/2025
ڈرگ ٹریٹمنٹ سنٹر
کہنے کو ایک چھوٹا سا سنٹر ہے جس میں محظ یہ سمجھا جاتا ہے کہ مریض کو بس بند کر کے رکھ لیا جاتا ہے اور فیس لے لی جاتی ہے اور بس
مریضوں کی کامن شکایات
کھانا نہیں دیتے
دوائی نہیں دیتے
مارتے ہیں
ہم بہت بری حالت میں ہیں یہاں
اور بھی بہت طرح کی شکایات
اب آ تے ہیں حقیقت کی طرف ۔۔۔۔۔۔جو کہ بہت مختلف ہے
مریض کو داخل کر کے نہ صرف فیملی کو کاؤنسل کیا جاتا ہے بلکہ اس سے جڑے اور کئی لوگوں سے بھی واسطہ پڑتا ہے جو کہ بعض دفع ایسے لوگ ہوتے ہیں جو کہ بہت نیگٹواور ٹوکسک ہوتے ہیں ۔۔
اور بعض دفع ایسے لوگ بھی شامل ہو جاتے ہیں جو کہ ڈرگ مافیا کا حصہ ہوتے ہیں
اور ایسی صورت حال بن جاتی ہے وہ اور الٹا ادارے کے لیے پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں علاج پورا نہیں ہونے دیتے اور علاج ہوتا ہی نہیں
ڈرگ مافیا کے القابات
نشے کا کوئی علاج نہیں
نشہ تو شوق ہے بیماری نہیں
مریض کو چھوڑ دیں ورنہ دیکھنا ہم کیا کرتے ہیں
جان سے مار دیں گے
ہم یہ ادارہ نہیں چلنے دیں گے
یہ تمام باتیں اور صورتحال ہمیں تقریباً ہر دوسرے دن فیس کرنا پڑتی ہے
اب ایڈیکشن ٹریٹمنٹ پروفیشنل لوگوں کا علاج کرے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ڈٹ جائے
مر جائے یا ہار جائے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اپنی رائے دیجیے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صبیحہ اشرف کیئر سنٹر رجانہ بحالی مرکز امراض منشیات و نفسیات کمالیہ روڈ رجانہ
03127053060
03074119154