21/02/2026
ڈی ایچ کیو ہسپتال راجنپور میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹر عامر بشیر، سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ راجنپور نے دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مریضوں کی دیکھ بھال، علاج معالجے کے انتظامات اور ادویات کی مفت فراہمی کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ہسپتال کے متعلقہ انچارج نے سی ای او کو ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ڈاکٹر عامر بشیر نے مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔