YDA Rajanpur Official

YDA Rajanpur Official YDA Rajanpur is the only Elected Organization of all the Young Doctors of District Rajanpur.

Our brother Dr Mudassir Hassan PGR Jinnah Hospital Lahore, Former Media Secretary of YDA Rajanpur, is in ICU on Ventilat...
04/01/2024

Our brother Dr Mudassir Hassan PGR Jinnah Hospital Lahore, Former Media Secretary of YDA Rajanpur, is in ICU on Ventilator after Road Side Accident.
Prayers are requested for his speedy recovery. Thank you 🌸

11/12/2023

*وزیرِ اعلی پنجاب کے بیان کی مذمت*

11-12-23

ڈاکٹرز کو رزقِ حلال کمانے کا مشورہ دے کر بالواسطہ طور پر اُنکی کمائی کو رزقِ حرام قرار دینے والے نگران وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی کو معلوم ہونا چاہیے کہ دوسروں کو ایسا لیکچر دینے سے قبل اپنے اعمال کی جانب ایک نظر دوڑانا بےحد ضروری ہے۔موصوف کی اپنی ترجیحات بجائے ہسپتالوں میں صحتِ عامہ سے متعلق کم یاب سہولیات کو دستیاب بنانے کے ان کی ٹائلز اور رنگ و روغن بدلنا ہے اور اس سلسلے میں ہونے والے غبن پر ڈاکٹرز کا مسلسل احتجاج ان کی جانب سے نظر انداز کیا جا رہا ہے Revamping کے نام پر لاہور شہر کی تمام بڑی ایمرجنسیاں مفلوج بنا کر شاید وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا تذکرہ سنہری لفظوں میں کیا جائے گا۔جبکہ دراصل ان کی حکومت کئی ماہ گزرنے اور بےتحاشہ یار دہانیوں اور احتجاج کے باوجود ڈاکٹرز کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے

وائے ڈی اے راجنپور، ڈاکٹر شعیب نیازی صدر YDA پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعلی کو غیر مشروط معافی مانگنے کیلیے دئیے گئے 72 گھنٹے ک الٹی میٹم کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ حکام ان غیر ذمہ دارانہ الفاظ کو کسی بھی پلیٹ فارم پر اعداد و شمار اور زمینی حقائق کی بنیاد پر ثابت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے جبکہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے پاس بہت کچھ ہے جو ان اربابِ اختیار کی قابلیتوں کی قلعی کھولنے کیلیے کافی ثابت ہوگا

متحد رہیں
مضبوط رہیں

02/11/2023

پریس ریلیز۔
گزشتہ روز "ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راجنپور" کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال راجنپور میں فلسطین کی مظلوم عوام کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ جس میں ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے فلسطینی مظلوم عوام پر اسرائیلی جبری تسلط و غزہ میں مقیم مظلوم فلسطینی عوام پر جاری گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمّت کی گئی۔ اور فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
-وائی ڈی اے راجنپور

04/09/2023
02/09/2023

پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راجنپور

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راجنپور
بھکر میں لائے جانے والے مریض کی موت اور واقعہ کو ڈاکٹرز کی غفلت قرار دینا اور ذاتی مقاصد کے لیے اس کو مذہبی انتہا پسندی کا رنگ دینے کی کوشش کو نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی واقعہ یا حادثہ کے مختلف پہلو ہوا کرتے ہیں جب تک تمام تر پہلوؤں کا احاطہ نہ ہو اپنی رائے نہیں دینی چاہیے۔
بچی کے انتقال پر ہم لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے لیے صبر کی دعا کرتے ہیں۔
لیکن افسوس 2 دنوں سے جس طرح ڈاکٹرز کے خلاف منظم طریقے سے کمپین چلائی جا رہی ہے نہایت افسوسناک ہے۔
حالانکہ ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے ایک منٹ کے اندر اُن کو ایمرجنسی کی طرف بھجا گیا۔
ینگ ڈاکٹرز اول دن سے ہی شفاف تحقیقات کا مطالبہ احکامِ بالا سے کر رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کے لیے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس واقعے کو چند ایک شہرت کے بھوکے اور دولت کے پجاری نام نہاد صحافی مکمل طور پر مذہبی رنگ دے کر عوام کے جذبات بھڑکا رہے ہیں۔
ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح یہ صحافی لواحقین سے پریس کانفرنس میں واقعہ کربلا،سید زادی اور یزید جیسے الفاظ استعمال کرنے کا کہہ رہے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ صحافت کی یہ چند ایک کالی بھیڑیں کس طرح مذہبی کارڈ استعمال کر کے بھکر کا امن خراب کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔
ہم احکامِ بالا ڈی سی صاحب،ڈی پی او بھکر سے گزارش ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے پر قابو پائیں ورنہ چند شر پسند عناصر کی وجہ سے بھکر کا امن تباہ ہو سکتا ہے۔
ہم یہ بات بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور معاملات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اگر کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال کے عملے کو قربانی کا بکرا بنایا گیا تو یہاں سے اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا بلکہ پنجاب بھر میں اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
ہم حکومت پنجاب سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ کی ایک صاف اور شفاف انکوائری کرائی جائے اور انصاف پر مبنی رپورٹ کو جلد از جلد عوام کے سامنے لایا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
متحد رہیں ✊🏻
مضبوط رہیں💪🏻
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راجنپور 🚩

*چلڈرن ہاسپٹل لاہور میں YDA پنجاب کی پریس کانفرنس*23-08-2023صدر وائے ڈی اے CHL ڈاکٹر احمد یار کی میزبانی میں آج چلڈرن ہس...
23/08/2023

*چلڈرن ہاسپٹل لاہور میں YDA پنجاب کی پریس کانفرنس*

23-08-2023

صدر وائے ڈی اے CHL ڈاکٹر احمد یار کی میزبانی میں آج چلڈرن ہسپتال لاہور میں YDA پنجاب کی ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر اصغر علی شاہ چیئرمین YDA گنگارام،ڈاکٹر حسیب تھند صدر YDA جنرل ہسپتال/پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور،ڈاکٹر حسن رضا صدر YDA شیخ زید ہسپتال لاہور،کنوینئر YDA پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی اور سپوکس پرسن YDA میوہسپتال ڈاکٹر احمد کمال گجر نے شرکت کی۔اس پریس کانفرنس میں شرکاء کے خطابات میں اہم نکات اور مطالبات یوں ہیں

-ڈاکٹر اورنگزیب گجر صدر YDA الائیڈ ہسپتال کے بھائی ڈاکٹر جہانزیب گجر پر قاتلانہ مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت پر حملہ قرار دیا گیا

-آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ از خود نوٹس لیتے ہوئے اس حملے کے زمہ داران کی فی الفور شناخت اور گرفتاری عمل میں لانے کیلیے پولیس کو متحرک کریں

-پولیس کی شدید سُستی اور غیرپیشہ وارانہ رویے کی بنا پر ڈاکٹرز کمیونٹی میں پائے جانے والی تشویش اور غم و غصّے کو سنجیدہ مسئلہ سمجھ جائے اور مناسب اقدامات کیے جائیں

-ڈاکٹر سعود کی سیاسی معطلی کی شدید مذمت کی جاتی ہے اور پنجاب کے واحد پیڈیاٹرک نیفرولوجی یونٹ جو پہلے ہی ڈاکٹرز کی کمی کا شکار ہے وہاں سے ایک پیڈیاٹرک نیفرولوجسٹ کا اس طرح سیاسی بنیادوں پر تبادلہ قابلِ مذمت ہے اور ہمارا مطالبہ ہے پنجاب حکومت فورا یہ ٹرانسفر آ رڈر واپس لے ۔۔۔


-ایک بار پھر سکیورٹی بِل کی ضرورت پر زور ڈالتے ہوئے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا گیا کہ سکیورٹی بِل پر ڈاکٹرز سے کیے گئے وعدہ جات کو وفا کیا جائے

-مختلف پیریفری علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلیے اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں

-وائے ڈی اے پنجاب نے KPI اور HPA الائنسز سے متعلق اپنے حق کیلیے دوبارہ آواز بلند کی کہ ڈاکٹرز کو یہ فی الفور مہیا کیے جائیں بصورتِ دیگر YDA پنجاب ہڑتال کا حق محفوظ رکھتی ہے

-ڈی ایچ کیو لیہ کے MS اور CEO ہیلتھ لیہ کی جانب سے بغیر انکوائری ڈاکٹرز کی معطلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اور ایسا کوئی ظالمانہ قدم کبھی قبول نہیں کیا جائے گا

متحد رہیں
مضبوط رہیں

وائے ڈی اے پنجاب

13/08/2023
𝗣𝗿𝗲𝘀𝘀 𝗥𝗲𝗹𝗲𝗮𝘀𝗲𝗬𝗗𝗔 𝗥𝗮𝗷𝗮𝗻𝗽𝘂𝗿 𝗙𝘂𝗹𝗹𝘆 𝗦𝘂𝗽𝗽𝗼𝗿𝘁𝘀 𝗜𝗠𝗚 𝗗𝗼𝗰𝘁𝗼𝗿𝘀 𝗣𝗿𝗼𝘁𝗲𝘀𝘁 𝗜𝗻𝗳𝗿𝗼𝗻𝘁 𝗼𝗳 𝗣𝗠𝗗𝗖 𝗼𝗻 𝟭𝟱𝘁𝗵 𝗔𝘂𝗴𝘂𝘀𝘁 𝟮𝟬𝟮𝟯.PMDC conducts a Medical...
13/08/2023

𝗣𝗿𝗲𝘀𝘀 𝗥𝗲𝗹𝗲𝗮𝘀𝗲

𝗬𝗗𝗔 𝗥𝗮𝗷𝗮𝗻𝗽𝘂𝗿 𝗙𝘂𝗹𝗹𝘆 𝗦𝘂𝗽𝗽𝗼𝗿𝘁𝘀 𝗜𝗠𝗚 𝗗𝗼𝗰𝘁𝗼𝗿𝘀 𝗣𝗿𝗼𝘁𝗲𝘀𝘁 𝗜𝗻𝗳𝗿𝗼𝗻𝘁 𝗼𝗳 𝗣𝗠𝗗𝗖 𝗼𝗻 𝟭𝟱𝘁𝗵 𝗔𝘂𝗴𝘂𝘀𝘁 𝟮𝟬𝟮𝟯.

PMDC conducts a Medical Licensing Exam called NRE for International Medical Graduates. IMGs are not afraid of any exam. Recently, new rules regarding NRE Exam were published by new council of PMDC. YDA Punjab have many reservations regarding these new rules which are implemented without any proper thoughts put to it. Below point is the most discriminatory:

🔴 PMDC has set the passing criteria of NRE-1 & NRE-2 from 50% to 70% which is a cruelty. Even advanced countries like USA & U.K doesn't have this 70% Passing Criteria for their Licensing Exams.

🟢 Solution: Passing Criteria of NRE Exam Should Be 50% And This Current Result Should Be Issued on 50% As Well.

Solution to this point is very important for careers and future of these doctors. Around 2796 Students have given NRE on 6th August 2023 and 2572 Students have failed the exam. Only 108 Students have passed the exam and passing percentage is only 4%. Our fellow IMG Doctors are too stressed on this discriminatory criteria being implemented by PMDC.

𝗟𝗼𝗻𝗴 𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗗𝗼𝗰𝘁𝗼𝗿𝘀 𝗖𝗼𝗺𝗺𝘂𝗻𝗶𝘁𝘆!

𝗟𝗼𝗻𝗴 𝗟𝗶𝘃𝗲 𝗬𝗗𝗔!

12/08/2023

السلام علیکم ۔۔

وائی ڈی اے راجنپور/وائی ڈی اے پنجاب ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں آکسیجن سلنڈر والے انسانیت سوز واقعہ پر وائی ڈی اے ڈی جی خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس المناک واقعے کے نتیجہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر ایک نرس تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر ڈی جی خان میں داخل ہیں
جبکہ ایک مریض آئی سی یو میں زندگی اور موت کی کشمکشِ میں مبتلا ہے۔۔

ہمارا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی صاحب سے مطالبہ ہے کہ
1) اس واقعے کی مکمل غیر جانبدار سیکرٹریٹ لیول کی انکوائری کروائی جائے ۔

2) سیلنڈر کی باقاعدہ inspection نہ ہونا،،گھٹیا کوالٹی کے سیلنڈرز کی موجودگی اور حادثے کے بعد فائیر الارم کا نہ بجنا شدید ایڈمنسٹریٹریٹو failure ہے جس پر 5 سال سے بیٹھے ہوئے سربراہ ادارہ پرنسپل ڈاکٹر آصف قریشی کو فی الفور کٹہرے میں لایا جائے

3)ناقص سامان اور آلات کی خریداری میں ملوث پرچیز کمیٹی کا آڈٹ کیا جائے ۔

وائی ڈی اے راجنپور /پنجاب تمام مطالبات کی منظوری تک وائی ڈی اے
ڈی جی خان کے ہر قدم پر اسکے ساتھ ہے
چاہے اس کے لئے ہمیں پورا پنجاب بند کرنا پڑے

متحد رہیں
مضبوط رہیں

وائی ڈی اے راجنپور
واۓ ڈی اے پنجاب

YDA Rajanpur pays tribute & appreciates the great efforts of our Patron In Chief & MS THQ Jampur Dr Amar Haider upon the...
11/08/2023

YDA Rajanpur pays tribute & appreciates the great efforts of our Patron In Chief & MS THQ Jampur Dr Amar Haider upon the GIC Certification Of THQ Hospital Jampur.
Red Salute Mr. Patron In Chief 🚩✊🏻

09/08/2023

ڈاکٹر عمر رفیق کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج پی ایم اے راجن پور اور وائی ڈی اے راجن پور کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو راجن پور میں ایک احتجاجی مظاہرہ اور واک کا انتظام کیا گیا جسکی قیادت ڈاکٹر خدا بخش دریشک صد پی ایم اے راجن پور اور ڈاکٹر زوہیب بزدار صد وائی ڈی اے راجن پور نے کی ۔
شرکاء نے اس افسوسناک قتل کی مذمت کی اور انتظامیہ سے قاتلوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل کی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جب تک مقتول اور اسکی فیملی کو انصاف نہیں مل جاتا ہم تمام ڈاکٹرز تنظیموں کے ساتھ مل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے رہیں گے ۔

*وائے ڈی اے پنجاب کے مطالبے پر SHO معطل*07-08-2023 غفلت کے مرتکب متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو 24 گھنٹے کے اندر اندر معط...
08/08/2023

*وائے ڈی اے پنجاب کے مطالبے پر SHO معطل*

07-08-2023
غفلت کے مرتکب متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو 24 گھنٹے کے اندر اندر معطل کردیا گیا ہے۔ معطلی کا آفیشل حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

اگر چہ ایک افسر کی معطلی انسانی جان کا نعم البدل نہیں مگر اس سنگین جرم میں کسی نا کسی طرح ملوث تمام عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے سلسلے کی ابتداء کے طور پر وائے ڈی اے پنجاب اس اقدام کو موثر انویسٹی گیشن کے لیے اہم قرار دیتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کرتی ہے کہ ڈاکٹرز کمیونٹی فقط اس پر مطمئن نہیں ہوگی بلکہ جب تک ڈاکٹر عمر رفیق کے قاتل کیفرِ کردار تک پہنچیں گے اس وقت تک چین کا سانس نہیں لے گی

متحد رہیں
مضبوط رہیں

وائے ڈی اے پنجاب

Address

Rajanpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Rajanpur Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to YDA Rajanpur Official:

Share