
25/06/2025
Tetanus Toxoid injection (Imatet)
اگر آپکو کہیں سے نہیں مل رہا تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں شاہد فارمیسی سے آپکو مل جائے گا۔ بلیک میں زیادہ پیسہ خرچ کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔
اگر آپ کہیں گرے ہوں ،چوٹ ائی ہو آپکو،چھری لگی ہو تو آپ نے اس انجیکشن کو لازمی لگوانا ہے۔ یہ ایک غلط اور عطائیوں والی بات ہے کہ اگر آپ روڈ پر گرے ہُوں یا آپکا ایکسڈنٹ ہوا ہے تب آپ نے یہ لگوانا ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے آپ کہیں پر بھی گرے ہُوں گھر میں ،کھیلتے ہوئے ،کچی سڑک پر تب بھی آپ نے یہ انجیکشن لازمی لگوانا ہے اور فوری لگوانا ہے۔ کیوں کہ یہ بیکٹیریا ہر جگہ موجود ہوتا ہے ہوا میں ،زمین میں تو آپ نے tetanus سے بچنے کے لیے یہ لازمی لگوانا ہے۔ اگر آپ نے غفلت کا مظاہرہ کیا تو آپکو Lockjaw ہو سکتا ہے جس سے آپ کے جبڑے ،آپ کا منہ لاک ہو جائے گا اور نہ آپ کچھ کھا سکیں گے اور نہ پی سکیں گے آپکا پورا جسم اکڑ جائے گا آپ حرکت نہیں کر سکیں گے آپکو سانس لینے میں دشواری ہونا شروع ہو جائے گی۔ اور اگر آپ نے علاج کرنے میں دیر کر دی تو موت بھی ہو سکتی ہے۔ تو آپ نے یہ باتیں یاد رکھنی ہیں۔
عطائیوں سے بچیں۔ یہ جاھل ہیں۔ قاتل ہیں۔ ان پڑھ ہیں۔ خود پر اور اپنے بچوں پر رحم کریں۔
ادویات ہمیشہ فارماسسٹ سے حاصل کریں۔