05/01/2026
پونچھ ہجیرہ — فائر ایمرجنسی
تاریخ: 5 جنوری 2026
آج مورخہ شام 6 بج کر 45 منٹ پر واجد تبسم کی جانب سے ریسکیو 1122 ہجیرہ کے نمبر پر کال موصول ہوئی، جس میں اطلاع دی گئی کہ برواٹھیاں کالونی کی آبادی کے قریب جنگل میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی ہے جو قریبی گھروں کے بالکل قریب پہنچ چکی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہجیرہ یونٹ کی فائر ٹیم ہمراہ فائر ریسکیو وہیکل (FRV) فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مسلسل دو گھنٹے کی بھرپور فائر فائٹنگ کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔
ریسکیو 1122 کی بروقت، پیشہ ورانہ اور مؤثر کارروائی کے باعث قریبی آبادی کو بڑے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔ مقامی عوام نے ریسکیو 1122 ہجیرہ کی فوری رسپانس اور خدمات کو سراہا۔