Bint e Hawa "Marriage Bureau"

Bint e Hawa "Marriage Bureau" Bint-e-Hawa Marriage Bureau the most trusted matrimonial (Marriage) service in Pakistan. JazakAllah �

20/08/2024

تین مشکلات کے تین حل

1- اگر شہوت میں مبتلا ہو ہو تو
اپنی نماز میں تجدیدِ نظر كرو، ضرور نماز میں سستی کرتے ہو گے...
فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ(سورہ مریم آیت 59)
پھر ان کے بعد ايسے نااہل لوگ آئے، جنہوں نے نماز کو برباد کر دیا اور خواہشات کی اتباع کر لی-

----------------------------------
2- اگر تم عدم توفیق اور بدبختی کا شکار ہو تو
اپنی والدہ محترمہ کے ساتھ تمھارا رابطہ درست نہیں ہے لہذا اس بارے نظرِ ثانی کرو..
وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا (سورہ مریم آیت 32)
اور اپنی والدہ کے ساتھ حُسن سلوک کرنے والا بنایا ہے اور ظالم و بدبخت نہیں بنایا ہے۔
----------------------------------
3- اگر روزی کی تنگی اور زندگی کی مشکلات میں مبتلا ہو تو
قرآن کریم کے ساتھ اپنا رابطہ درست كرو...
وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِی فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا (سورہ طہ آیت 124)
اور جو میرے ذکر (قرآن وسنت) سے اعراض کرے گا، اس کے لیے زندگانی تنگ ہوگی۔
Copied

03/08/2024

بیوی کو کھانا پلانا اس کا نان نفقہ آپ پر واجب ہے لیکن اس کے ساتھ احسان یہ ہے کہ اس کی حد سے زیادہ تعریف کی جائے اسے بے پناہ سراہا جائے اس سے متعلقہ ہر چیز میں دلچسپی رکھی جائے اس کی چھوٹی سی کوشش کو بڑھا چڑھا کر تسلیم کیا جائے
اس کے لباس ، حسن و جمال کی مداح سرائی میں مبالغہ سے کام لیا جائے اس کے بناؤ سنگھار کو نکھارا جائے
اور یہ بھی اس کے ساتھ احسان میں شامل ہے کہ اس کی غلطیوں ، کوتاہیوں اور خطاؤں سے درگزر کیا جائے
اسے اعتماد بخشا جائے اور اس کے احسان کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے.

15/04/2024





اندرون ملک اور بیرون ملک رشتوں کے لیے رابطہ کریں بہترین رشتے موجود ہیں
18/09/2023

اندرون ملک اور بیرون ملک رشتوں کے لیے رابطہ کریں بہترین رشتے موجود ہیں

06/01/2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

31/12/2022

آپ بچوں کے سامنے ایک دوسرے کی عزت کریں.
باہمی رضا مندی قائم کریں ایک فیصلہ کریں.

شوہر اگر بچے کو کسی بات سے روکے تو آپ بھی روکیں اور اگر آپ اجازت دیں تو شوہر بھی اجازت دے اس طرح بچے کو درست اور غلط کی پہچان ہوتی ہے.

ہمارے ہاں مسائل یہ ہیں کہ ماں روکتی ہے تو باپ اجازت دے دیتا ہے اور اگر باپ اجازت دے تو ماں روک دیتی ہے.

بچے بھی کنفیوز ہیں کہ آخر ماجرا کیا ہے ایک اجازت دے رہا ہے دوسرا روک رہا ہے. کون درست ہے کون غلط ہے..

بچے پھر نفسیاتی نہ ہوں، چڑ چڑے اور ضدی نہ بنیں تو پھر کیا کریں وہ؟
سب سے پہلے میاں بیوی میں اتفاق ہونا ضروری ہوتا ہے.

بہترین والدین بننے کیلئے پہلے آپ اپنی بانڈنگ کو مضبوط کریں، اچھے میاں بیوی ہی اچھے والدین ثابت ہوتے ہیں.
آپ بچوں کے سامنے ایک دوسرے کی عزت کرتے نہیں تو کیسے ممکن ہے کہ بچے آپ دونوں کی عزت کریں؟
آپ لوگ آپس کی انا اور ضد میں آ کر بچوں کی خود اعتمادی کو قتل کر دیتے ہیں، ان کو نفسیاتی بنا دیتے ہیں

بیوی سے اختلاف ہے تو بیوی اگر بچوں کو کسی کام سے روک دے تو آپ اپنی بھڑاس نکالنے کیلئے جان بوجھ کر بچوں کو اجازت دے دیتے ہیں تاکہ اس طرح آپ اپنی بیوی کو اذیت دے سکیں مگر درحقیقت آپ اپنی ہی نسل کو تباہ کر رہے ہوتے ہیں...

ایک دوسرے کی مخالفت ایک دوسرے تک محدود رکھیں، اس مخالفت میں بچوں کو مت گھسیٹا کریں. اگر آپ دونوں مل کر بچے کو کسی کام سے منع کریں گے تو بچے کیلئے یہ سمجھنا بہت آسان ہوگا کہ وہ جو کام کر رہا تھا وہ درست نہیں ہے، وہ آئندہ خود محتاط رہے گا.

اگر آپ دونوں مل کر بچے کو کسی کام کی اجازت دیں گے تو اب بچے کو یہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ وہ جو کام کر رہا ہے وہ درست ہے..

ایک فریق اجازت دے اور دوسرا منع کرے تو بچے کیلئے صرف اور صرف الجھن ہے کہ وہ جو کرنے جا رہا ہے وہ درست ہے یا غلط ہے؟
یاد رکھیں کہ اگر آپ اچھے میاں بیوی نہیں ہیں تو آپ اس معاشرے کو کبھی بھی ایک اچھی نسل نہیں دے سکتے، آپ کبھی بھی کامیاب نوجوان پیدا نہیں کر سکتے، آپ کبھی بھی اس معاشرے کی مشکلات کو کم کرنے والے پیدا نہیں کر سکتے..

آپ صرف اور صرف اس معاشرے میں مزید نفسیاتی مریضوں کا اضافہ کر سکتے ہیں.
لیکن اگر آپ اچھے میاں بیوی ہیں تو آپ کی خوشیوں کے سبب یہی خوشیاں بچوں کے چہرے پر آویزاں ہونگی کیونکہ جو اپنے آپ سے خوش ہو وہی دوسروں کی خوشیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
منقول

31/12/2022

25 سالہ خوبصورت لڑکی کے لیے رشتہ درکارہے
تعلیم: بی ایس اسلامک سٹڈیز
قوم : آرائیں
رہائش: اسلام آباد

رسول الله ﷺ نے فرمایاایمان میں سب سے کامل مومن وہ ہے جو سب سے بہتر اخلاق والا ہو،اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اخلاق می...
30/12/2022

رسول الله ﷺ نے فرمایا
ایمان میں سب سے کامل مومن وہ ہے جو سب سے بہتر اخلاق والا ہو،اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اخلاق میں اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہو۔ترمذی

Bint-e-Hawa Marriage Bureau the most trusted matrimonial (Marriage) service in Pakistan.JazakAllah �
30/12/2022

Bint-e-Hawa Marriage Bureau the most trusted matrimonial (Marriage) service in Pakistan.
JazakAllah �

Address

Rawalpindi Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bint e Hawa "Marriage Bureau" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share