Life care with Nasir MiR

Life care with  Nasir MiR help for people about health.

03/07/2022

1. بلڈ پریشر: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. تنفس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)
خواتین ( 11.50 - 16 )
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار:
پی سی وی 30-40%
11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)
بالغ: 70 - 115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000
15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml

*جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*
*40 سال*
*50*
*60*

*پہلا مشورہ:*
ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے ہوتے ہیں۔ 2 لیٹر کم از کم فی دن (24 گھنٹے)

*دوسرا مشورہ:*
کھیل کھیلو یہاں تک کہ جب آپ اپنی مصروفیت کے عروج پر ہوں... جسم کو حرکت میں لانا چاہیے، چاہے صرف پیدل چل کر... یا تیراکی... یا کسی بھی قسم کے کھیل ہی کیوں نہ ہوں۔ 🚶 پیدل چلنا شروع کرنے کے لیے اچھا ہے... 👌

*تیسرا مشورہ:*
کھانا کم کریں...

ضرورت سے زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دو... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔ اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کم کریں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس پر مبنی خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔

*چوتھا مشورہ*
جہاں تک ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو... اپنے پیروں پر پہنچنے کی کوشش کریں جو آپ چاہتے ہیں ( گروسری، کسی سے ملنا...) یا کسی مقصد کے لیے۔ لفٹ، ایسکلیٹر استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیوں کا دعوی کریں۔

*پانچواں مشورہ*
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
فکر چھوڑو.... چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرو...

اپنے آپ کو پریشانی کے حالات میں شامل نہ کریں ... یہ سب صحت کو کم کرتے ہیں اور روح کی رونق کو چھین لیتے ہیں۔ ایک نینی کا انتخاب کریں جس کے ساتھ آپ آرام دہ محسوس کریں۔ ان لوگوں سے بات کریں جو مثبت ہیں اور سنیں 👂

*چھٹا مشورہ*
جیسا کہ کہا جاتا ہے.. اپنا پیسہ دھوپ میں چھوڑ دو.. اور سایہ میں بیٹھو.. اپنے آپ کو اور اپنے آس پاس والوں کو محدود نہ کرو.. پیسہ اس سے جینے کے لیے بنایا گیا تھا، اس کے لیے نہیں جینے کے لیے۔

*ساتواں مشورہ*
اپنے آپ کو کسی کے لیے رنجیدہ نہ کرو، اور نہ ہی کسی ایسی چیز پر جو آپ حاصل نہ کر سکے،
اور نہ ہی کوئی ایسی چیز جس کے آپ مالک نہ ہو سکے۔
اسے نظر انداز کریں، بھول جائیں؛

*آٹھواں مشورہ*
عاجزی.. پھر عاجزی.. پیسے، وقار، طاقت اور اثر و رسوخ کے لیے... یہ سب چیزیں ہیں جو تکبر اور تکبر سے خراب ہو جاتی ہیں..
عاجزی وہ ہے جو لوگوں کو محبت کے ساتھ آپ کے قریب لاتی ہے۔ ☺

*نواں مشورہ*
اگر آپ کے بال سفید ہو جاتے ہیں، تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک بہتر زندگی شروع ہو چکی ہے۔ 🙋 پر امید بنیں، یاد کے ساتھ زندگی گزاریں، سفر کریں، خود سے لطف اندوز ہوں
منجانب ۔ ڈاکٹر زرلالا شایستہ ناز سیدو شریف سوات

19/02/2022
PID (Pelvic inflammatory Diseasesتعارف:۔PID عورت کے reproductive organs کی inflammation ہوتی ہے۔ جیسا کہ uterus, ovaries...
12/07/2021

PID (Pelvic inflammatory Diseases

تعارف:
۔PID عورت کے reproductive organs کی inflammation ہوتی ہے۔ جیسا کہ uterus, ovaries, cervix endometrium, and the fallopian tubes جو کی sexually transmitted بیکٹیرریا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کبھی کبھار یہ va**na میں موجود normal بیکٹیریا کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
بیکٹیریا va**na کے ذریعہ uterus, fallopian tube اور ovaries تک پہنچتا ہے۔

۔Pathophysiology:

۔PID اکثر کسی نہ کسی انفیکشن کہ وجہ سے ہوتا ہے جو کہ cervix یا va**na سے شروع ہوتا ہے پھر Fallopian tubes اور endometrium سے ہوتے ہوئے ovaries تک پہنچ جاتا ہے۔
اسکے جو causative agents ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:

۔Chlamydia trachomatis
۔Neisseria gonorrhoeae
۔Polymicrobial infections
۔Mycobacterium tuberculosis and Actinomyces

۔PID کی وجوہات:

۔PID کا root cause ذیادہ تر sexually transmitted انفیکشنز ہیں جیسا کی gonorrhea اور chlamydia
۔ یہ non-sexual transmitted انفیکشن کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ bacterium vaginosis۔
۔PID اپنڈکس کے پھٹنے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
۔غیر محفوظ sexual عمل کی وجہ سے PID آسانی سے ہوسکتا ہے۔
۔pregnancy کی termination کے بعد بھی PID ہوسکتا ہے۔

۔Risk Factors:

۔بچے کی پیدائش، abortion یا پھر miscarriage کی وجہ سے va**na کا منہ کھل جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت ذیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ bacteria ریپروڈکٹو organs تک پہنچ جائیں اور اس وجہ سے PID ہوجاتا ہے۔
۔ An intrauterine device(IUD) جو کہ birth control کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسکے استعمال سے PID کا risk بڑھ جاتا ہے۔
۔endometrial biopsy بھی PID کا risk بڑھا دیتی ہے۔
۔اپنڈکس کی وجہ سے بھی PID کا risk ہوتا ہے کیونکہ اس صورت میں انفیکشن pelvic region میں پھیل جاتا ہے۔
۔douching کی وجہ سے PID کا risk ہو سکتا ہے۔ vaigina کو پانی یا کسی اور mixture of fluid کے ساتھ دھونا douching کہلاتا ہے۔
۔ایسی عورتیں جن کے ایک سے ذیادہ sexual partners ہوتے ہیں ان میں PID ہو سکتا ہے۔

علامات:

۔abdomin میں درد ہونا اسکی سب سے common علامت ہے۔
۔جنسی عمل کے دوران درد کا ذیادہ ہونا۔
۔بے ترتیب اور لمبے عرصے تک آنے والے پیریڈز۔
۔ بدبو والے مواد کا اخراج۔
بہت ذیادہ تھکن محسوس کرنا۔
۔ بخار ہوجانا اور سردی محسوس کرنا۔
۔قے آنا اور رنگ پیلا پڑنا۔
۔بار بار پیشاب آنا۔

05/06/2021

یورک ایسڈ ایک تیزابی مادہ ہے جو ہر انسان کے اندر پایا جاتا ہے۔ اس کا اصل کام انسانی جسم میں گرمی کو پیدا کرنا ہے۔
خوراکی لحاظ سے غذائیں جو جسم میں پیورین پیدا کرتی ہیں جس سے کہ یورک ایسڈ جسم میں بنتا ہے۔ جیسے کھٹی، گوشت والی اور گہری سبز سبزیاں۔ اس کے علاوہ کینسر اور جنسی اور پٹوں کی طاقت کی ادویات، گردوں میں سوزش یا /اور پتھری، بھی جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھانے کا سبب بنتی ہیں۔
یورک ایسڈ پانی میں حل پذیر ہے۔ لیکن کسی بھی وجہ سے اس کی مقدار جسم میں بڑھ جائے تو جسم میں دردیں، جوڑوں خاص طور پر پاؤں، گٹھنوں، ایڑھیوں، ہاتھ اور انگلیوں کے جوڑوں، اور کہنی میں سوجن، جلن اور گرمی بڑھ جاتی ہے۔
یورک ایسڈ کے بڑھنے کی وجہ میں کھٹی اور گوشت کی خوراک زیادہ استعمال، ورزش نہ کرنا، محنت سے دل چرانا، گردوں کی کمزوری، کینسر یا کیسر کا علاج، طاقت کی ادویات کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔ ان سے اختیاط لازم ہے۔
اس تکلیف میں گرمی ہو یا سردی زیادہ پانی پینے کا احتمام کیا جاتا ہے۔ کیونکہ یورک ایسڈ پانی میں حل ہو کر نکل جاتا ہے۔
اس کی زیادہ تر دوایاں پیشاب آور اثر رکھتی ہیں۔ جن کے ساتھ پانی زیادہ پینے کی تاکید کی جاتی ہے۔ تا کہ جسم
میں پانی کی کمی نہ ہو۔

پرہیز: گوشت ہر قسم‘ پالک۔اچار۔گرم مصالحے۔ٹماٹو۔انڈے۔اور چنے کی دال ۔ان تمام چیزوں کا سختی سے پرہیز کریں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

20/09/2020

فائبرائڈ اور اڈینومائیوسس
کے مریضوں کےنفسیاتی مسائل 🚨
اور ان کا حل 🚨
بچہ دانی کی رسولیوں(Fibroids)
‏‎اڈینومائئوسس (Adenomyosis) اور
‏‎کے علاج کے متعلق آپکے سوالات اور انکے جوابات-نیویارک امریکہ سے براہءراست
‏Live Question Answer Session: Non surgical treatment of Fibroids and Adenomyosis
‏‎پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد کے ساتھ ایک شام نیویارک امریکہ سے براہ ء راست رات :9:30 بروزھفتہ 12 ستمبر 2020،بغیر آپریشن اور صرف انجیوگرافی کے ذریعے بچہ دانیکی رسولیوں
‏(Fibroids)اوراڈینومائئوسس(Adenomyosis)
‏‎ کے جدید اور آسان علاج کے متعلق
‏‎آپکے سوالات اور انکے جوابات
‏‎آپ اپنے سوالات انٹرویو سے پہلے اور انٹرویو کے دوران بھی کر سکتے ہیں
‏Mobile/Whatsapp:03312597322
‏‎ڈاکٹرامتیازاحمد ڈائرکٹر ۔یو ایس اے🇺🇸فائبرائڈسینٹر
‏‎وین (Vein)کلینک۔ویسکلر (Vascular)اور
‏‎آ نکالوجی(Oncology) سینٹر۔

25/08/2020

وٹامن ڈی کی کمی اہم نشانیاں۔

وٹامن ڈی خوراک اور سُورج کی روشنی سے حاصل ہوتا ہے، پاکستان میں سُورج تو خُوب چمکتا ہے لیکن اس کے باوجود ایک سٹڈی کے مطابق 80 فیصد سے زیادہ افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں اور صرف 15.3 فیصد پاکستانی اس کمی سے محفوظ ہیں یعنی تقریباً ہر دس میں سے 8 افراد vitamin D deficiency کا شکار ہیں۔

▪︎جلد کا رنگ پکا ہو جانا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے جلد کا رنگ ڈارک یا گہرا ہونا وٹامن ڈی کی کمی کی ایک بڑی نشانی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق گہری جلد والوں کو کم از کم دن میں دس دفعہ مناسب وقت سورج کی روشنی میں گُزارنا چاہیے کیونکہ جلد کے Pigments ایک نیچرل سن سکرین کا کام کرتے ہیں اور زیادہ Pigments کے لیے زیادہ دھوپ ضروری ہے۔

▪︎عمر کا 65 سال سے اوپر ہونا۔

بڑی عمر کے لوگ اپنا زیادہ وقت گھر میں کمرے میں گُزارتے ہیں اور عُمر کے بڑھنے کی وجہ سے سُورج سے نوجوانوں کی نسبت 10 فیصد کم انرجی حاصل کرتے ہیں لہذا بڑی عمر میں خوراک میں زیادہ وٹامن ڈی استعمال کرنا چاہیے اور مناسب وقت دھوپ میں گُزارنا چاہیے۔

▪︎ڈیپریشن اور مُوڈ میں تبدیلی

ڈاکٹرز کی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کا شکار لوگوں کا ڈیپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ عام لوگوں کی نسبت 11 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

▪︎وزن کا بڑھنا، موٹاپا، اور چربی۔

وٹامن ڈی Fat-Soluble ہوتا ہے یعنی زیادہ موٹے افراد کو عام لوگوں سے زیادہ وٹامن ڈی کھانے کی ضرورت ہوتی ہے اور وٹامن ڈی کی کمی چربی کو پگھلنے نہیں دیتی اور جسم کا وزن بڑھ جاتا ہے۔

جسم اور ہڈیوں میں درد۔

جسم میں جوڑوں میں اور ہڈیوں میں درد کی ایک بڑی وجہ وٹامن ڈی کی کمی ہے ، اس کمی کے شکار افراد کو کمر درد، جوڑوں کی درد، ٹانگوں میں درد اور پسلیوں میں درد کی عام شکایت ہوتی ہے۔

۔سر میں پسینہ آنا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر میں پسینہ آنا وٹامن ڈی کی کمی کی پہلی نشانی ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

۔پیٹ میں درد یا مڑوڑ۔

وٹامن ڈی کی کمی پیٹ اور نظام ہضم کو بھی متاثر کرتی ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی جانچنے کے لیے خون کے نمونوں کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنا پڑتا ہے تاکہ جسم میں وٹامن کی صحیح مقدار کا اندازہ لگایا جاسکے، اگر آپ نارمل ہیں اور اوپر دی ہوئی کسی نشانی کو بار بار محسوس کر رہے ہیں تو بہتر ہے کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔
خوش رہیے محفوظ رہیے۔

Anotmay of eyes
16/08/2020

Anotmay of eyes

دل کی بیماریاں..عام امراضِ دل کی چار قسمیں ہیں:۱۔ دل کے پیدائشی نقص2۔ گٹھیا اور گٹھائی دل3۔ بلند فشارِ خون4۔ عارضئہ رگِ ...
15/06/2020

دل کی بیماریاں..
عام امراضِ دل کی چار قسمیں ہیں:
۱۔ دل کے پیدائشی نقص
2۔ گٹھیا اور گٹھائی دل
3۔ بلند فشارِ خون
4۔ عارضئہ رگِ دل
ان امراض سے نمٹنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان کا سدّباب کیا جائے۔ یہ طریقہ دانش مندانہ بھی ہے اور ہمارے وسائل کے لحاظ سے ممکن بھی، کیونکہ اان امراض کا علاج نہایت گراں اور ہماری استطاعت سے باہر ہوتا ہے، بلکہ مغرب کے دلت مند ممالک کے افراد بھی اس گراں علاج کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

بچوں میں دل کے پیدائشی نقص کو روکنے کیلئے ہر حاملہ خاتون کو متوازن غذا ملنی چاہئے۔ زمانہء حمل میں ان خواتین کا معائنہ ہونا چاہئے اور اگر ان میں کوئی امراض، مثلاََ ذیابیطس یا بلند فشارِ خون پائے جائیں تو انکا موٴثر علاج ہونا چاہئے۔ ان حاملہ خواتین کو ایکس شعاع (ایکس رے) نہیں کرانا چاہئے۔ وائرسی عفونتوں سے دُور رہنا چاہئے اور جہاں تک ہوسکے ادویہ کا استعمال، خصوصاََ حمل کی پہلی سہ ماہی میں بغیر طبی مشورے کے نہیں کرنا چاہئے۔
جرمن خسرہ اگر حاملہ خاتون کو ہوجائے تو بچہ ضرور متاثر ہوسکتا ہے۔ اس کے سدّباب کیلئے تمام لڑکیوں کو شادی سے قبل اس مرج کے روکنے کا ٹیکا لگوالینا چاہئے۔ جن خاندانوں میں بچے کے دل میں نقص ہوتے ہیں، ان میں آپس میں شادیوں سے احتراز کرنا چاہئے۔

گٹھائی بخار سے دل کے دریچے (صمام) خراب ہوجاتے ہیں، جس میں نوجوان زیادہ تر مبتلا ہوتے ہیں۔ پھر نتیجتاََ معزوریت اور موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ گٹھائی بخار روکنے کیلئے مخصوص اسٹریپٹو (STREPTO) جراثیم سے ہونے والی سوزشِ حلق کا پنسلین (PENICILLIN) سے علاج کیا جاے اور جن کو گٹھائی دل ہے، انہیں تمام عمر مسلسل پنسلین کا ماہانہ انجیکشن لگوانا چاہئے۔

بلند فشارِ خون نہ صرف عارضہ رگِ دل کا سبب ہے، بلکہ فالج، گردوں کی خرابی، دل کی ناکاری اور بینائی میں کمی کی بھی وجہ ہے۔ یہ ہماری آبادی کے کارکن افراد کی بڑی تعداد کو مبتلائے آزار کررہا ہے۔ مریضوں کا اس مرض کا ادویہ سے علاج کرنے سے قبل اگر وزن زیادہ ہے تو کم کیا جائے۔ غذا میں گوشت، نمک، چربی، تیل، گھی، مکھن اور شکر کم ہونی چاہئے، تمباکو ترک کی جائے اور چہل قدم کی عادت (خصوصاََ کھانے سے پہلے) اختیار کی جائے۔ ان احتیاطی اقدامات کے بعد بھی اگر فشارِ خون بلند ہے تو پھر ادویہ دی جائیں، جنہیں بغیر معالج کی مرضی کے ترک نہ کیا جائے۔

جگر کو صحت مند رکھنے کیلئے ان 6 خوراک کا استعمال کریں.جگر ، جسم کا ایک  ضروری اعضاء ہے جو انسان  کے نظام انہظام میں  اہم...
14/06/2020

جگر کو صحت مند رکھنے کیلئے ان 6 خوراک کا استعمال کریں.

جگر ، جسم کا ایک ضروری اعضاء ہے جو انسان کے نظام انہظام میں اہم کارگردگی نبھاتا ہے۔ جگر خون سے خطرناک ذرات کا خاتمہ کرتا ہے اور اسی لیے ضروری ہے کہ جگر کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے۔

جگر کو صحت مند رکھنے کیلئے ان خوراک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

٭چقندر

فلاوونوئد اور بیٹا کاروٹین سے بھرپور یہ غذا آپ کے جگر کیلئے بےحد مفید ہے اسی لیے ضروری ہے کہ اس سبزی کو روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنایا جائے۔

٭پتوں والی سبزیاں

زیادہ سے زیادہ پتوں والی سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائے جیسے کہ پالک یا سلاد کے پتے۔ ان سبزیوں میں موجود کلوروفل خون میں موجود زہریلے ذرات کو ختم کردیتا ہے۔

٭اخروٹ

اخروٹ ، گلیوٹا ٹھیون اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے مالا مال غذا ہے جو آپ کے جگر کو صاف کرنے والے عمل میں مدد کرتی ہے۔

٭گاجر

گاجر آپ کے جگر کی صحت میں بہتری لاتا ہے اور اس میں موجود گلیوٹا ٹھیون اور پروٹین آپ کے جگر میں موجود زہریلے مواد کا خاتمہ کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سبزی میں فلاوونوئدڈ اور بیٹا کاروٹین بھی موجود ہوتا ہے۔

٭ہلدی

ہلدی ایک ایسی غذا ہے جو جگر کی صحت کیلئے کافی مفید سمجھی جاتی ہے، ہلدی میں موجود سرکیومن کیمیکل جگر کے وائرس اور انفیکشن کیلئے ایک بہترین غذا ہے۔

٭گوبھی

گوبھی ، جگر کیلئے ایک بہترین غذا سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ سبزی جگر سے متعلق بیماری جیسے نان الکوحلک فیٹی ایسڈ بیماری سے لڑنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔

Address

Rawalpindi Cantonment
22011

Telephone

+923410100054

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life care with Nasir MiR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Life care with Nasir MiR:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram