Salman dawakhana and Pansar Store

  • Home
  • Salman dawakhana and Pansar Store

Salman dawakhana and Pansar Store Salman Dawakhana and Pansar store.

گلے کی خراش کے 11 مؤثر علاج گلے کی خراش کو گلے کی سوزش بھی کہا جاتا ہے جو کہ ایک عام موسمی بیماری ہے، جو موسم بدلنے کی و...
17/07/2025

گلے کی خراش کے 11 مؤثر علاج

گلے کی خراش کو گلے کی سوزش بھی کہا جاتا ہے جو کہ ایک عام موسمی بیماری ہے، جو موسم بدلنے کی وجہ سے کسی کو بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی ایسی چیز کھا لی جائے جو بہت زیادہ ٹھنڈی یا گرم ہو تو پھر بھی گلے کی خراش کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن، سگریٹ نوشی، معدے کی تیزابیت، اور خشک ہوا بھی گلے کی خراش کی وجہ بن سکتی ہے۔

گلے کی خراش کو خطرناک طبی علامت تو نہیں سمجھا جاتا، لیکن اس کی وجہ سے بے چینی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس علامت کا شکار افراد کو بولنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ کچھ کھانے یا پینے کے دوران بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اس مرض سے چھٹکارا پانا بہت آسان ہے۔

کچھ افراد کو گلے کی خراش سے چھٹکارا پانے کے لیے اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کی جاتی ہیں، تاہم ان ادویات کے استعمال سے زیادہ تر مریضوں کو غنودگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے وہ روز مرہ کی سرگرمیاں انجام نہیں دے سکتے، اس لیے اس سے چھٹکارا پانے کے لیے کچھ گھریلو علاج تجویز کیے جاتے ہیں۔

Table of Contents

گلے کی خراش کا علاج
شہد
چکن سوپ
میتھی دانہ کا استعمال
سیب کا سرکہ
نمکین پانی سے غرارے
پودینہ کی چائے
لہسن
گلِ بابونہ کی چائے
ملٹھی
بیکنگ سوڈا کے غرارے
دیسی گھی اور کالی مرچ
گلے کی خراش کا علاج
گلے کی خراش کے لیے مندرجہ ذیل علاج نہایت مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

شہد
شہد کو نہ صرف گلے کی سوزش بہترین علاج سمجھا جاتا ہے بلکہ شہد سے اور بھی بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق شہد کھانسی کی بہت ساری ادویات کے نسبت زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے۔

اس کے علاوہ شہد میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بیکٹیریا سے پہنچنے والے نقصان سے بچاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شہد میں ایسی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو زخم کی مندملی کے عمل کو تیز کرتی ہیں، جس کی وجہ سے گلے کی خراش سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔

چکن سوپ
چکن سوپ انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے، اس میں موجود امائنو ایسڈز نظامِ تنفس کی سوزش کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ چکن سے بنی ہوئی یخنی طبیعت کے بوجھل پن کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے کیوں کہ یہ توانائی سے بھرپور ہوتی ہے۔ گلے کی خراش لاحق ہونے کی صورت میں گرم یخنی استعمال کرنے سے اس طبی علامت کی شدت میں کمی آتی ہے۔ چکن سوپ کی وجہ سے گلے کی سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

میتھی دانہ کا استعمال
میتھی دانہ کے استعمال سے بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔ یہ طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے میتھی دانہ کو چبایا جا سکتا ہے، اس کا تیل استعمال کیا جا سکتا ہے، یا اس سے بنی ہوئی چائے سے بھی طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ میتھی دانہ کو گلے کی خراش کا قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے۔

طبی تحقیقات کے مطابق میتھی دانہ میں زخم کی مندملی کے عمل کو تیز کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے، اس کے علاوہ یہ بیکٹیریا کو بھی ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جو کہ گلے کی خراش اور سوزش کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ میتھی دانہ میں اینٹی فنگل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ تاہم طبی ماہرین کے مطابق حاملہ خواتین کو گلے کی خراش سے چھٹکارا پانے کے لیے میتھی دانہ کو استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

سیب کا سرکہ
ایسیٹک ایسڈ کی وجہ سے سیب کے سرکہ میں بہت سی طبی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس لیے گلے کی خراش میں اس کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ گلے کی سوزش لاحق ہونے کی صورت میں اگر سیب کے سرکہ سے غرارے کیے جائیں یا اس کو پانی میں شامل کر کے پیا جائے تو یہ گلے میں خراش یا سوزش کی وجہ بننے والے بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے اور جراثیم کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔

اس کے علاوہ سیب کے سرکے کے استعمال سے بلغم بھی نہیں بنتی۔ گلے کی خراش لاحق ہونے کی صورت میں بہترین اور مؤثر نتائج حاصل کرنے کے لیے سیب کے سرکے اور شہد کو پانی میں مکس کر کے استعمال کرنا چاہیئے۔

نمکین پانی سے غرارے
نمک ملے نیم گرم پانی سے غرارے کرنے سے بھی گلے کی خراش کی شدت میں کمی آتی ہے اور گلے میں جمع ہوئی رطوبت بھی خارج ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ غرارے کرنے سے گلے میں موجود بیکٹیریا کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔

ایک کپ پانی میں آدھا چمچ نمک شامل کر کے اسے گرم کر لیں اور پھر اس پانی کی مدد سے رات کو سونے سے پہلے اور صبح اٹھنے کے بعد غرارے کریں۔ بہترین نتائج کے لیے کوشش کریں کہ غراروں کے عمل کو ہر تین گھنٹے بعد دہرائیں۔

پودینہ کی چائے
پودینہ سے بنے ہوئے قہوے یا چائے کو بھی گلے کی خراش میں مفید سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں موجود مینتھول گلے کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے اور بلغم کے خاتمے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ چوں کہ پودینہ میں اینٹی بیکٹیریل اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کھانسی اور گلے کی خراش کو ختم کرتی ہیں۔ گلے کی خراش کے خلاف پودینے کی چائے کے بجائے اس کا تیل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

لہسن
لہسن میں پائے جانے والے کمپاؤنڈ گلے کے انفیکشن اور سوزش کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اس کے علاوہ لہسن کے استعمال سے بہت سے طبی فوائد بھی حاصل کیے جاتے ہیں۔

گلے کی خراش سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپ لہسن کے ٹکڑے کو چوس سکتے ہیں یا اسے چبا بھی سکتے ہیں۔ اگر آپ کو لہسن کو ذائقہ ناگوار گزرے تو اس میں شہد یا زیتون کا تیل شامل کر لیں۔

گلِ بابونہ کی چائے
گلِ بابونہ کو کیمو مائل بھی کہا جاتا ہے جس میں گلے کو سکون فراہم کرنے والی قدرتی خصوصیات پائی جاتی ہیں، کیوں کہ اس میں اینٹی آکیسڈنٹس سمیت بہت سے مفید کمپاؤنڈ اور اجزا پائے جاتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق گل بابونہ کی بھاپ لینے سے زکام اور گلے کی خراش کی شدت میں کمی آتی ہے، جب کہ اس سے بنی ہوئی چائے بھی نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔

گل بابونہ کے استعمال سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے جسم کو انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے اور نہایت کم وقت میں گلے کی خراش میں کمی آتی ہے۔

ملٹھی
ملٹھی کو قدیم زمانوں سے ایک قدرتی دوا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ گلے کی خراش کی صورت میں ملٹھی کے ایک ٹکڑا لے کر اس کو تھوڑی دیر کے لیے چوس لیں، اس سے درد اور خراش کی شدت میں کمی آئے گی۔ ملٹھی میں اینٹی مائکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جب کہ اس کے استعمال سے گلے کی خراش سے لاحق ہونے والے درد میں بھی کمی آتی ہے۔

بیکنگ سوڈا کے غرارے
عام طور پر گلے کی خراش سے نجات حاصل کرنے کے لیے نمکین پانی کے غرارے کیے جاتے ہیں، لیکن بیکنگ سوڈے کو پانی میں مکس کر کے غرارے کرنے سے بھی مفید نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ بیکنگ سوڈے ملے نیم گرم پانی کے غرارے کرنے سے گلے کو سکون ملتا ہے، بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے، اور فنگس کی افزائش میں بھی کمی آتی ہے۔

نیشنل سنٹر آف انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ایک کپ نیم گرم پانی میں چمچ کا چوتھا حصہ بیکنگ سوڈا شامل کر کے غرارے کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں، مؤثر نتائج کے لیے ہر تین گھنٹے بعد بیکنگ سوڈے کو پانی میں شامل کر کے غرارے کریں۔

دیسی گھی اور کالی مرچ
کالی مرچ کے استعمال سے جسم میں موجود جراثیم کو خاتمہ ہوتا ہے اور گلے کی سوزش میں بھی کمی آتی ہے۔ کھانا کھانے کے بعد چٹکی بھر کالی مرچ کو دیسی گھی کے ایک چمچ میں شامل کر لیں اور پھر اسے گرم کریں۔ یہ مکسچر جب نیم گرم ہو جائے تو اسے پی لیں۔ اس نسخے کے استعمال کے فوری بعد گلے کی خراش کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

گلے کی خراش کے یہ علاج اگر آپ کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوں تو آپ کو کسی ماہرِ امراضِ کان، ناک و گلہ سے رابطہ کرنا ہو گا، آسانی کے ساتھ کسی ماہرِ امراضِ کان، ناک و گلہ سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Har kisam ki jari botiyu k bary me maloomat hasil Karne k Liye contact Karen 03185454290
01/06/2025

Har kisam ki jari botiyu k bary me maloomat hasil Karne k Liye contact Karen 03185454290

01/06/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

🎉 Just completed level 3 and am so excited to continue growing as a creator on Facebook!
31/05/2025

🎉 Just completed level 3 and am so excited to continue growing as a creator on Facebook!

نظر کی کمزوری کی علامات، وجوہات اور اس کے 3  مؤثر علاج جانئےآج کل بہت سے ایسے افراد نظر آتے ہیں جنہوں نے سفید رنگ کی عین...
30/05/2025

نظر کی کمزوری کی علامات، وجوہات اور اس کے 3 مؤثر علاج جانئے
آج کل بہت سے ایسے افراد نظر آتے ہیں جنہوں نے سفید رنگ کی عینک لگا رکھی ہوتی ہے۔ ان میں سے کچھ افراد کی نزدیک کی نظر کمزور ہوتی ہے تو بہت لوگوں کو دور کی نظر کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نظر کی کمزوری بعض دفعہ پیدائشی ہوتی ہے۔ لیکن اگر یہ جوانی میں بڑھاپے میں لاحق ہو جائے تو اس بات کے امکانات ہوتے ہیں برے اور منفی طرزِ زندگی کی وجہ سے نظر کمزور ہوئی ہے۔ نظر کمزور ہونے سے صرف دیکھنے میں ہی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا بلکہ اس کمزوری کی کئی علامات ہو سکتی ہیں۔

نظر کی کمزوری کی بنیادی علامات میں آنکھوں میں شدید یا اچانک درد، آنکھوں کا دھندلا پن، آنکھوں سے پانی بہنا، اور ایک جگہ فوکس کرنے میں مشکلات شامل ہیں۔ نظر کی کمزوری یہ علامات کچھ طبی امراض اور روز مرہ کی عادات کی وجہ سے لاحق ہوتی ہیں۔

نظر کی کمزوری کی وجوہات
ذیابیطس
کالا موتیا
کمپیوٹر یا موبائل کا استعمال
نظر کی کمزوری کا علاج
سگریٹ نوشی سے نجات
متوازن سے بھرپور غذائیں
سن گلاسز کا استعمال
نظر کی کمزوری کی وجوہات
مندرجہ ذیل وجوہات نظر کو کمزور کر سکتی ہیں

ذیابیطس
ذیابیطس ایک دائمی بیماری ہے جو کہ کئی دوسری طبی علامات کے خطرات کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے لبلبہ متوازن مقدار میں انسولین پیدا نہیں کر پاتا۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کی وجہ سے ریٹینا میں خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

ان شریانوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے آنکھوں کی سوزش لاحق ہو سکتی ہے جب کہ کچھ افراد کی آنکھوں سے پانی بہنے لگتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کی وجہ سے آنکھوں کی کمزوری یا دھندلا پن بھی لاحق ہو سکتا ہے اور آنکھوں میں خون کی روانی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

کالا موتیا
کالا موتیا کو ایک خطرناک بیماری سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی مستقل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ اگر کوئی شخص موتیا کا شکار ہو جائے تو اس کی آنکھوں سے پانی بہت سست رفتار سے بہتا ہے۔

پانی سست رفتار سے بہنے کی وجہ سے آنکھوں میں پانی جمع ہونے لگتا ہے جس سے پریشر بہت بڑھ جاتا ہے۔ اکرم میڈیکل کمپلیکس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر اس پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات نہ اٹھائے جائیں تو آنکھوں کی بینائی مستقل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔

کمپیوٹر یا موبائل کا استعمال
سوشل میڈیا اور دفاتر میں کام کرنے کی وجہ سے کمپیوٹر اور موبائل فونز کے استعمال میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ اس اضافہ سے نہ صرد ذہنی مسائل لاحق ہو رہے ہیں بلکہ کئی جسمانی بیماریوں کے خطرات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

کمپیوٹر اور موبائل فونز کی وجہ سے لوگ آنکھیں کم جھپکتے ہیں جس سے آنکھوں کی خشکی لاحق ہو سکتی ہے۔ آنکھوں کی صحت اور نظر کو کمزوری سے بچنے کے لیے آنکھوں کی خشکی جیسے مسائل سے بچاؤ نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے نظر کی کمزوری سے بچاؤ کے لیے کمپیوٹر اور موبائل فونز کے استعمال میں کمی لانا ضروری ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ لیپ ٹاپ وغیرہ کے استعمال سے بہت سے لوگوں کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے جو نظر کی کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔

اگر ان وجوہات یا کسی دوسری وجہ سے آپ کی نظر کمزور ہو گئی تو کچھ صحت مندانہ عادات اپنانے سے نظر کی کمزوری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

نظر کی کمزوری کا علاج
نظر کی کمزوری کے مندرجہ ذیل علاج آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں

سگریٹ نوشی سے نجات
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سگریٹ نوشی کے نقصانات صرف پھیپھڑوں تک محدود ہوتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے، سگریٹ نوشی کی وجہ سے جسم کے مختلف اندرونی و بیرونی اعضاء بری طرح متاثر ہوتے ہیں جب میں آنکھیں بھی شامل ہیں۔

سگریٹ نوشی کی وجہ سے سفید موتیا کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے جب کہ دیگر کئی امراض کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی سگریت نوشی کے عادی ہیں تو اس عادت کو ترک کر دیں کیوں کہ اس کی وجہ سے آپ کی آنکھوں پر نہایت مضرِ صحت اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔

اس عادت سے نجات حاصل کرنا قدرے مشکل ہو سکتا ہے۔ اس لیے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپ اپنے خاندان کے افراد، دوستوں، یا ماہرِ امراض سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

متوازن سے بھرپور غذائیں
اچھی صحت کو برقرار رکھنا ہو یا مستقبل میں بیماریوں سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہو، صحت مند اور متوازن غذا کے استعمال کے بغیر ممکن نہیں ہو گا۔ ان غذاؤں میں وٹامن اے، سی، ای، اور زنک جیسے منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کہ مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔

متوازن غذاؤں سے یہ منرلز اور وٹامنز حاصل کرنے کی وجہ سے آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور نظر کی کمزوری کی علامات میں بھی کمی آتی ہے۔ آنکھوں کی صحت کے لیے اسٹرابری، آلو، پالک، لیموں، اور گاجر جیسی مفید غذائیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ایسی غذاؤں کو بھی اپنے روز مریہ استعمال کا حصہ بنائیں جن میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہوں۔ خشک میوہ جات، سالمن مچھلی، اخروٹ، اور انڈے وغیرے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

سن گلاسز کا استعمال
سن گلاسز کے استعمال سے بھی نظر کی کمزوری سے بچا جا سکتا ہے اور آنکھوں کی صحت بھی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ اگر آپ دن میں گھر سے باہر جا رہے ہیں تو سن گلاسز کے استعمال کو یقینی بنائیں کیوں کہ سن گلاسز پہننے کی وجہ سے سورج مضر صحت شعاؤں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

جب سورج کی یہ شعائیں آنکھوں تک نہیں پہنچتیں تو موتیا جیےس مسائل سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

نظر کی کمزوری کے علاج اور اس کی علامات کے بارے میں جاننے کے لیے کسی آنکھوں کے ماہرِ امراض سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ آنکھوں کے کسی بھی ماہرِ امراض سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

#نظر۔کی۔کمزوری

29/05/2025

**جگر ،معدہ اور مثانہ کی گرمی کا بہترین شافی علاج**
پیشاب کا رنگ پیلا جسم میں سوئیاں چبھنے اور دل کی گھبراہٹ کا دیسی علاج
یہ مسئلہ صرف مردوں کو ہی نہیں عورتوں کو بھی عموماً یہ مسئلہ رہتا ہے
معدے مثانے اور جگر کی گرمی جس سے ہاتھ اور پاؤں کی تلیاں جلتی ہیں دل گھبراتا ہے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے سر پر وزن رکھ دیا ہو مزاج چڑچڑا ہو جاتاہے یہ سب اس وقت ہوتا ہے جب خون میں ایک چیز کی تھوڑی سی زیادتی ہو جاتی ہے
جسے طبی زبان میں صفرا کہتے ہیں.
جب جگر کی کسی نالی میں رکاوٹ آ جائے صفرا سہی طریقے سے ہمارے جسم میں ضرورت سے زیادہ شامل ہو جائے اور صفرا کی وجہ سے ہمارے جگر معدے میں اور مثانے میں پورے دوران خون میں ایک رطوبت صفرا کے شامل ہونے کی وجہ سے حدت بڑھ جاتی ہے اسی کی وجہ سے تھوڑی تھوڑی علامات شروع ہو جاتی ہیں
جسم میں سے یہ صفراوی مادہ خارج کرنے کے لیے قدرت نے آپ کو ایک ایسا تحفہ دیا جو لاکھوں نہیں چند روپوں میں مل جاتا ہے
ان سب علامات کو ختم کرنے کے لیے آلوبخارا کا پوری دنیا میں کوئی جوڑ پیدا نہیں کیا
آج ہم آپ کو جو نسخہ بتا رہے ہیں وہ انتہائی سادہ اور صدیوں سے آزمودہ ہےآپ نے آلوبخارا اور املی پنسار سے لینا ہے اور اس کو استعمال کیسے کرنا ہے وہ نوٹ کر لیں
آپ نے آلوبخارا کے 7 دانے اور املی کے 5 دانے لینے ہیں
پھر اگر ہو سکے تو مٹی کے برتن میں یا پھر شیشے کے گلاس میں ڈال کر پانی ملا کر رات کو بھگو دیں کچی مٹی کے برتن کا اثر 10 گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ مٹی کا برتن ملے اس کو کسی دھات کے برتن میں نہیں بھگونا کیونکہ بجائے فائدے کے نقصان ہو گا صبح ہاتھ سے اچھی طرح مل کر ان کی گھٹلیاں نکال دیں اس میں حسب ذائقہ میٹھا ملا کر نہار پیٹ پی لیں اگر آپ میٹھا نہیں ملانا تو اس میں سیاہ نمک یا سفید نمک بھی ملا سکتے ہیں
سات دن تک مسلسل استعمال کریں ان شاءاللہ جسم ایسے ہو گا کہ جسم میں ٹھنڈک پڑ جائے گی اس نسخے کو کم پیسوں کا سمجھ کر نظر انداز نہیں کریں اس کو آپ نے استعمال کرنا ہے ان شاءاللہ آپ کو بیماری میں افاقہ ہو گا یہ صفرا کو نارمل کرتا ہے جگر معدے اور مثانے کی گرمی کا توڑ ہے آلوبخارا خون کی کمی کو دور کرتا ہے ہائی بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے بینائی تیز کرتا ہے گردہ مثانہ کی پتھری کا توڑ ہے نیند کی کمی چڑچڑاپن سر درد دماغی کمزوری معدے کی جلن بخار میں مفید ہے

♦️✿✿نوٹ
پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ کے لیے ہے، برائے مہربانی صحت کے مسائل کے کسی بھی علاج کے لیے اپنے معالج سے رجوع کریں۔ یا ہم سے رابطہ فرمائیں

⭕اگر آپ روزانہ مفت طبی معلومات مفت طبی مشورے جڑی بوٹیوں سے علاج گھریلو آسان علاج کی معلومات اپنے واٹسپ پر حاصل کریں۔
📞03185454290

👇

Follow the Salman DAWAKHANA And Pansar Store.

🫒 روغنِ زیتونروغنِ زیتون (Olive Oil)زیتون کے پھل کو دبا کر نکالا جاتا ہے۔ سب سے اعلیٰ درجے کا تیل Extra Virgin Olive Oil...
29/05/2025

🫒 روغنِ زیتون

روغنِ زیتون (Olive Oil)

زیتون کے پھل کو دبا کر نکالا جاتا ہے۔ سب سے اعلیٰ درجے کا تیل Extra Virgin Olive Oil کہلاتا ہے۔

🌿 فوائد:

1. دل کے لیے مفید

خراب کولیسٹرول کو کم کرتا ہے

دل کی بند شریانوں کو کھولنے میں مددگار

2. معدہ اور ہاضمہ بہتر بنائے

قبض کا خاتمہ

بھوک بڑھاتا ہے

3. دماغ کی طاقت میں اضافہ

یادداشت بہتر

نیورونز کو توانائی

4. جلد اور بالوں کے لیے مفید

جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے

خشکی اور بالوں کے گرنے سے بچاتا ہے

5. جوڑوں کے درد میں فائدہ

سوزش کم کرتا ہے

مالش کرنے سے درد میں کمی آتی ہے

6. قرآن اور حدیث میں تذکرہ

"زیتون ایک مبارک درخت ہے" (سورہ النور، آیت 35)
"زیتون کا تیل کھاؤ اور لگاؤ" – (ترمذی شریف)

🧴 طریقہ استعمال:

داخلی: ایک چمچ خالی پیٹ صبح

ظاہری: جسم، چہرے یا سر پر مالش

⚠️ احتیاط:

تیز گرمی میں تیل باہر نہ رکھیں

ہمیشہ Extra Virgin اور Cold Pressed استعمال کریں

بہت زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں (روزانہ 1 سے 2 چمچ کا استعمال کریں۔

23/05/2025

Address

Shakriyal

46000

Telephone

+923472458527

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salman dawakhana and Pansar Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Salman dawakhana and Pansar Store:

  • Want your practice to be the top-listed Clinic?

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram