04/03/2022
💯
ہر وقت صدقہ کریں کوئی نہ کوئی آفت ، مصیبت ، پریشانی اور بلاؤں سے چھٹکارا حاصل ہوتا رہے گا لیکن فوری یا سیدھا سیدھا کسی پریشانی کو دور کرنا چاہتے ہیں تو اپنے زائچہ سے دیکھیں کون سا سیارہ آپ کے لئے نحس حالت میں ہے 👍💯
آپ کے زائچہ میں نحس حالت میں پڑا ہوا ہے وہی بلاؤں ، مصیبتوں ، آفتوں ، پریشانیوں ، رکاوٹوں ، الجھنوں ، دشواریوں کا سبب ہو گا جبکہ جو سیارہ آپ کے زائچہ میں کارکردگی کے لحاظ سے سعد پڑا ہے اس کے اثرات ساری زندگی اچھے ہی نظر آئیں گے✅💯✅
آسان طریقہ سے جانتے ہیں کہ ہمارے زائچہ میں جو نحس سیارے پریشانی ، مصیبت ، آفت ، رکاوٹ ، الجھن ، دشواری کا سبب ہیں ان سے متعلقہ کیا صدقات ہیں 👇
#قمر Moon
اگر سیارہ قمر زائچہ میں نحس پڑا ہے تو سوموار کے دن قدرتی سفید رنگ کی چیز کا صدقہ کریں . جیسے دودھ ، چاول , آٹا , چاندی , دہی وغیرہ ۔ سورج غروب ہونے کے بعد صدقہ کریں ۔ مزید ماں کی فرمانبرداری اور خدمت کرنے سے بھی سیارہ قمر کے نحس اثرات ختم ہوتے ہیں ۔
#شمس Sun
اگر سیارہ شمس آپ کے Birth Chart میں کارکردگی کے لحاظ سے نحس ہے تو اورنج یا زرد چیز کا صدقہ کرنا چاہیے جیسے گندم ، مالٹا ، سنگترہ ، کینو ، باجرا وغیرہ کا صدقہ اتوار کو طلوع آفتاب کے وقت کریں ۔ کسی غریب ضرورت مند کو گھی بھی دے سکتے ہیں اور والد صاحب سے تعلق اچھے رکھیں اور ان کی فرمانبرداری کریں تو بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
#عطارد Mercury
اگر آپ کے زائچہ میں سیارہ عطارد نحس حالت میں ہے تو بدھ کے دن قدرتی سبز رنگ کی چیز کا صدقہ کریں ۔ جیسے سبزی , پھل , چارہ وغیرہ صدقہ کریں یا چھوٹی بچیوں کو کوئی چیز دیا کریں ۔ طلوع آفتاب کے صدقہ کریں تو زیادہ اچھا ہے اگر نہ ہو سکے تو کسی وقت بھی کر دیں ۔ اس کے علاؤہ کسی غریب بچے کی تعلیم و تربیت کے لئے بھی مدد کریں تو بہتر ہے ۔
#زہرہ Venus
اگر زائچہ میں زہرہ کارکردگی کے لحاظ سے نحس ہے تو جمعہ کے دن قدرتی سفید رنگ کی چیز یا میٹھی چیز کا صدقہ کریں ۔ مثلاً چاول , چاندی , دودھ , دہی ، شہد وغیرہ ۔ طلوع آفتاب یا عصر کے بعد صدقہ کریں تو زیادہ بہتر ہے ورنہ کسی بھی وقت کریں ۔ اس کے علاؤہ مجبور اور لاچار یا بیوہ عورت کی حسبِ توفیق مدد کرنا بھی بہتر رہے گا ۔
#مریخ Mars
اگر زائچہ میں سیارہ مریخ نحس حالت میں ہے تو منگل کے دن قدرتی سرخ رنگ کی چیز کا صدقہ کیا کریں جیسے سرخ مرچ , انار , ٹماٹر , گاجر , گوشت ، دال مسور وغیرہ ۔ طلوع آفتاب کے وقت یا ظہر کے بعد کریں . اس کے علاؤہ کسی مریض کو خون کا عطیہ کرنا بھی بہتر رہے گا ۔
#مشتری Jupiter
اگر زائچہ میں سیارہ مشتری نحس اثرات دے رہا ہے تو جمعرات کو قدرتی زرد رنگ کی چیزوں کا صدقہ کریں جیسے کیلا ، دال چنا , ہلدی وغیرہ کا صدقہ شام کے وقت کریں ۔ اس کے علاؤہ مذہبی ، فلاحی اور سخاوتی کاموں میں حسب توفیق حصہ ڈالیں یا غریب بچوں کی تعلیم کے لئے مدد کریں تو بہتر رہے گا ۔
#زحل Saturn
اگر سیارہ زحل زائچہ میں نحس اثرات دے رہا ہے تو ہفتہ کے دن مغرب کے بعد کالا یا نیلا رنگ کی چیزوں کا صدقہ کریں جیسے چائے کی پتی , کالے چنے , ثابت مصور ، کالی مرچ , لونگ ، یا سرسوں کے تیل کا صدقہ کریں ۔ اس کے علاؤہ کوؤں کو روٹی ڈالیں یا کسی بیمار ، بزرگ ، بیوہ کی مدد کریں تو بھی بہتر ہے ۔
#راہو Rahu
اگر آپ کے زائچہ میں راہو کارکردگی کے لحاظ سے نحس ہے تو ہر چاند کی آخری تاریخ اور ہر گرھن اور بدھ کے دن ناریل چلتے پانی میں بہا دیا کریں یا کسی غریب کو دیں یا کالے تل چلتے پانی میں بہا دیا کریں یا الیکٹرانک سے متعلقہ چیز کسی غریب ضرورت مند کو دیں ۔
#کیتو Ketu
اگر کارکردگی کے لحاظ سے کیتو زائچہ میں نحس ہے تو منگل کے دن اور ہر گرھن اور چاند کی آخری تاریخ پر کسی مذہبی جگہ پر یا مزار دربار پر کچھ تقسیم کیا کریں یا ملنگ ، مجذوب سے لوگوں کو اوڑھنے کے لئے چادر اور کمبل دیں ۔ یا پھر آوارہ کتوں کو کھانا ڈالا کریں ۔
👈👈👈 اس پوسٹ میں صرف وہی صدقات اور طریقہ لکھا گیا ہے جو بہت آسان اور فائدہ مند ہے اور ہر انسان بہت آسانی سے کر سکتا ہے ۔ بہت پیسوں کا صدقہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور جتنا آسانی سے اور حسبِ توفیق ہو سکے صدقہ کریں . مثال کے طور پر جمعہ کے دن سفید رنگ کی چیز کا صدقہ کرنا ہے تو اگر دوچار دانے چاول کے چیونٹیوں یا کیڑوں کو بھی ڈال دیں گے تو سمجھ لیں صدقہ ہو گیا لیکن رنگ ، چیز اور دن کا خیال رکھیں ۔
👈👈👈 اگر بتائے گئے وقت پر صدقہ نہ کر سکیں تو کسی بھی وقت کر دیں ۔ مزید جلدی سکون چاہتے ہیں یا کسی پریشانی مصیبت سے نجات چاہتے ہیں تو سیارے کا منسوب نمبر ، برج ، گھر اور نظرات کو مدنظر رکھتے ہوئے صدقہ کریں . .
دعاؤں میں یاد رکھیے گا سب😊❤🙏🏻