Tahir Dawakhana Rawalpindi

Tahir Dawakhana Rawalpindi Tahir Dawakhana was founded in 1980 by Hakeem Hafiz Khalid Mehmood Awan. we are expert in diagnosing human diseases and prescribing its remedy accordingly.

This is the great blessing of Allah Almighty that we have cured patients of every age and gender.

07/10/2024

جن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہوتا
وہ صرف دوسروں کا جینا حرام کرتے ہیں

05/10/2024

"Assalamoalaikum

Due to network signal issues, kindly contact us via WhatsApp or call to schedule an appointment at Dawakhana:

WhatsApp: 03025358539
WhatsApp: 03335161772

Business Hours: 9:30 am - 10:00 pm

Thank you for your understanding. Feel free to reach out without any hesitation."

02/10/2024

Copy
*اداس نہ ہو کیونکہ ۔۔۔۔۔* 😊

*ایک دن مولانا رومی رح اپنے گھر تشریف لے گئے اور دیکھا کہ انکا بیٹا اُداس بیٹھا ہے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا اُداس کیوں ہو تو بیٹے نے جواب دیا کہ کچھ نہیں*۔

*اس پر مولانا رومی رح باہر گئے اور ایک بھیڑیے کی کھال اوڑھ کر آئے اور ڈرانے کے لئے غرانے لگ گئے۔ اس پر ان کا بیٹا ہنسا تو انہوں نے فرمایا:*

*بیٹا بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے لیکن جب تم نے دیکھا کہ اس کے پیچھے تمہارا باپ تھا تو تم ڈرنے کی بجائے ہنسنے اور مسکرانے لگے، اسی طرح یہ جان لو تمام آزمائشوں اور سختیوں کے پیچھے تمہارا رب ہے۔*

*جو تمہیں 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے، وہ تمہیں کسی مشکل سے گزارنا چاہتا ہے تو اس کی حکمت کو تم نہیں سمجھ سکتے لیکن وہ بہتر جانتا ہے،*

*وہ تمہیں کچھ سکھانا چاہتا ہے، مضبوط بنانا چاہتا ہے آنے والے وقت کے لئے, اس سے زیادہ سخت آزمائشوں کے لئے, اور جان لو وہ اسی کو آزماتا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے۔*

02/10/2024

*خلیفہ ھارون رشید کا دور تھا،،،*

*مدارس اجاڑ ہونے لگے۔۔۔*

*خلیفہ نے قاضی القضاۃ سے کہا:*
**کیا سبب ہے کہ مدارس و معالم کی طرف عوام کا رحجان کم سے کم تر ہوتا جا رہا ہے؟*

*قاضی صاحب نے جواب دیا،*
*اگلے سال جواب دوں گا…*

*خلیفہ تڑپ کر بولے:* *سوال ابھی اور جواب سال بعد؟*
*سمجھ نہیں آئی بات!*

*قاضی صاحب نے فرمایا:*
*ہر سوال کی نوعیت مختلف ہوتی ہے یہ ایسا سوال ئے جس کے جواب میں سال لگ جائے گا۔۔۔*

*وقت گزرنے لگا اگلی عید آ گئی،*
*عید کی امامت کے فرائض قاضی صاحب ادا کیا کرتے
تھے۔۔۔*
*عوام و خواص سبھی عید کے دن عید گاہ پہنچ گئے، مگر قاضی صاحب تشریف نہیں لائے۔۔۔*

*قاضی صاحب کو لینے کے لئے سرکاری نمائندے پہنچے، مگر قاضی صاحب نے انکار کر دیا کہ وہ عید کی نماز نہیں پڑھائیں گے۔۔۔*

*نمائندگان و کار پردازگان کے اصرار و منت سماجت پر قاضی صاحب نے فرمایا کہ:*
*میں پالکی میں جاؤں گا، مزید یہ کہ پالکی بھی خلیفہ وقت اٹھانے کے لئے آئے۔۔۔*
*وزراء و نمائندگان ششدر و انگشت بدنداں رہ گئے کہ یہ کیسا غیر معقول مطالبہ ہے،*
*مگر قاضی صاحب ڈٹے رہے۔۔۔*

*مجبوراََ خلیفہ کو اطلاع دی گئی۔۔۔*
*خلیفہ علم و علماء دوست انسان تھے۔۔۔*

*خود چل کر آ گئے قاضی صاحب تشریف لائے عید کی نماز ہو گئی۔۔۔*

*وقت گزر گیا، لیکن عید کے بعد زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ خلیفہ پھر حاضر ہوئے اور کہا:*

*قاضی صاحب مدارس میں طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے، بٹھانے کے لئے چٹائیاں بھی کم پڑ گئی ہیں، اور وزراء اور ارکان سلطنت کے بچے بھی چٹائیوں پر بیٹھے علم حاصل کر رہے ہیں۔۔۔*

*قاضی صاحب نے فرمایا:*

*آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟*
*خلیفہ بولے:*
*کون سا سوال اور کون سا جواب؟*
*قاضی صاحب بولے:*
*آپ نے کہا تھا، کہ مدارس میں طلبہ کیوں نہیں آتے؟*

*خلیفہ بولے:*
*جواب کیا ہے؟*

*قاضی صاحب نے کہا:*
*آپ حاکم وقت ہیں، آپ نے ایک بار صاحب علم امام کو عزت دی ہے، تو مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے اتنے آ گئے، کہ بیٹھنے کی جگہ نہیں مل رہی، اگر اسی طرح ارباب علم و فضل کی توقیر کرو گے، تو تبھی لوگ علم کی طرف آئیں گے۔۔۔*

*اس واقعہ کے بر عکس میرے ملک خداداد پاکستان میں ہیرو یا تو کھلنڈرے ہیں یا فلمی
اداکار (جنھیں اچھے وقتوں میں کنجر کہا جاتا تھا) یہاں ڈاکٹر قدیر خان جیسے اصلی ہیرو کو جب عزت دینے کا وقت آیا تو پسِ زنداں ڈال دیا گیا اور ان کی آخری زندگی فُٹ پاتھوں کی نظر ہو گئی۔۔۔*

*یہاں مدارس کے علماء و آئمہ اور وارثانِ علمِ نبوت کو سپیکروں کے جھوٹے مقدمات میں چوروں کے ساتھ ھتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں،،،*
*حق مانگنے پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے، اوباشوں اور بدمعاشوں سے ان پر بدترین سلوک کروایا جاتا ہے۔۔۔*
Copy.....
*آج تک کسی طالب علم کو انٹر نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر کوئی شاھی
پروٹوکول نہیں دیا گیا،*
*کروڑوں روپے کی برسات فقط ایک نیزہ پھینکنے والے پر کر دی جاتی ہے اور فل شاھی پروٹوکول دیا جاتا ہے۔۔۔*

*جبکہ اس کے مقابلے میں کتنے طلبہ نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مگر کسی حاکم وقت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔۔۔*

*جب ملک وملت کی خدمت پر رسوائی ملے،*

*علم کے وارثوں کی بے توقیری ہو گی،*

*جب اچھا ناچنے والوں کو ہیرو اور ہیروئن قرار دے کر قومی سطح کے اعزازات و ایوارڈز سے نوازا جائے گا،*
*جب ملک کو ایٹمی پاور بنانے والے بےنام کر دیئے جائیں گے، تو میرے ملک میں گویے (مراثی، بھانڈ کنجر) اور کھلنڈرے تو پیدا ہو سکتے ھیں، مگر کوئی غزالی، کوئی رازی، کوئی بوعلی سینا، کوئی ڈاکٹر عبدالقدیر خان، کوئی طارق بن زید، کوئی خالد بن ولید، کوئی ٹیپو سلطان، کوئی میجر عزیز بھٹی، کوئی امام بخاری، امام مسلم، ابن تیمیہ پیدا نہیں ہو گا۔۔۔*

*اگر کسی کی سمجھ میں آ جاۓ تو پلٹ آئیں اپنے ماضی کی طرف، اپنے روشن مستقبل کی طرف۔۔۔*
*ہمارا مستقبل تعلیم میں ہے، تقدس میں ہے، حیا اور عفت و پاکدامنی اور غیرت و حمیت میں ہے، اپنے اصلی ہیروز کو پہچانیں، ان کی قدر کر لیں ورنہ۔۔۔*
*تمہاری داستاں تک نہ ہو گی داستانوں میں،،،

29/09/2024

‏گھر کے مقابلے میں دروازہ چھوٹا ہوتا ہے،
دروازے کے مقابلے میں تالا چھوٹا ہوتا ہے،
اور تالے کے مقابلے میں چابی چھوٹی ہوتی ہے،
لیکن وہ ایک چھوٹی سی چابی، سارے گھر کو کھول سکتی ہے۔

اسی طرح ایک پائیدار اور اچھی سوچ
بڑے سے بڑے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ عیب نہیں ہے کہ آپ غریب یا جاہل ہوں،لیکن عیب یہ ہے کہ آپ غربت کو قبول کر لیںاور جہالت پر اصرار کریں!!لہٰذا اپنے خیالات...
26/09/2024

یہ عیب نہیں ہے کہ آپ غریب یا جاہل ہوں،
لیکن عیب یہ ہے کہ آپ غربت کو قبول کر لیں
اور جہالت پر اصرار کریں!!
لہٰذا اپنے خیالات کو جمع کریں،
اپنے عزم کو مضبوط کریں،
اور اللہ پر بھروسہ کریں۔

26/09/2024
25/09/2024

*دارالبرکہ حج و عمرہ سروسز*
*عمرہ بکنگ*
*21 دن 199500 روپے میں*
*نزدیک رہائش*
*ڈائریکٹ فلائٹ*
*مکمل زیارات*
*ریاض الجنہ نوافل پرمٹ*
محمد شعیب جیلانی
03081786322
03344119893
03111786322
محمد سہیل جیلانی
03144223700
03361786322
*دارالبرکہ ٹریول اینڈ ٹورز پرائیویٹ لمیٹڈ فتح جنگ*

22/09/2024

تین فطری قوانین جو کڑوے اگر مگر لیکن حق ہیں :-🇵🇰

پہلا قانون فطرت:🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰 اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس 🇵🇰 پھوس" سے بھر دیتی ہے....
اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کجھ فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ھے🇵🇰
اس لئے مثبت سوچیں، اچھا سوچیں 🇵🇰

دوسرا قانون فطرت:🇵🇰

جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ھے۔ ۔
* خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ھے۔
* غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ھے🇵🇰
* عالم "علم" بانٹتا ہے۔
* دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔
* خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔
اس لئے خود میں مثبت احساس پیدا کریں۔ اچھی چیزیں سیکھیں۔ مصروف رہیں۔ خوش رہیں۔

تیسرا قانون فطرت: 🇵🇰

آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لۓ کہ۔ ۔ ۔
* کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔
* مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں" ریاکاری" بڑھتی ھے
* بات ہضم نہ ہونے پر "چغلی" اور "غیبت" بڑھتی ہے۔
* تعریف ہضم نہ ہونے کی صورت میں "غرور" میں اضافہ ہوتا ھے🇵🇰
* غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں "مایوسی" بڑھتی ہے۔
اس لئے ہضم کرنا سیکھیں۔🇵🇰

🇵🇰اپنی زندگی کو آسان بنائیں اور ایک" با مقصد" اور "با اخلاق" زندگی گزاریں، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں

خوش رہیں۔۔۔خوشیاں بانٹیں۔۔۔۔🇵🇰🇵🇰🌏🇵🇰🌏

*✍🏻ڪچھ فیصلے خودڪشی ڪی طرح ہوتے ہیں* *بہت مشڪل، سفاڪ، مایوس ڪن، دل شڪن اور سخت**مگر ڪرنے پڑتے ہیں.!**روشنی بس یونہی نہیں...
22/09/2024

*✍🏻ڪچھ فیصلے خودڪشی ڪی طرح ہوتے ہیں*
*بہت مشڪل، سفاڪ، مایوس ڪن، دل شڪن اور سخت*
*مگر ڪرنے پڑتے ہیں.!*

*روشنی بس یونہی نہیں ہوتی،*
*ڪچھ نہ کچھ جلانا ضرور پڑتا ھے روشنی کے حصول کے لئے.......!!*

Address

Rawalpindi West Ridge

Telephone

+923025358539

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tahir Dawakhana Rawalpindi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Tahir Dawakhana Rawalpindi:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category