Dr Waleed Abbasi Cardiologist

Dr Waleed Abbasi Cardiologist MBBS, FCPS Cardiology, FCPS Interventional Cardiology, FSCAI ( USA), EDSI ( Europe) , EAPCI ( Europe) . contact 0309 9915559, 0318 9915559.

FESC
Interventional Cardiologist RIC & Parklane Hospital ( 5 to 9 pm ). online consultation 0348 9915559 Dr Waleed Ahmed Abbasi has experience of more than 13 years in the field of Cardiology . He has special interest in Coronary angioplasties and did more than 6000 cases in last 7 years. He has done his MBBS, FCPS Cardiology and FCPS Interventional Cardiology. He his EAPCI certified Intervent

ional Cardiologist from Europe. He has done EUROPEAN DIPLOMA IN ISCHEMIC STROKE INTERVENTION EDSI from Europe. He is available at "Park Lane Hospital" double Road near Rawalpindi cricket stadium Rawalpindi after 5 PM for private consultation. ECG, ECHO , ETT and Lab facility is available . for more information you can contact
0309 9915559, 0335 9915559, 0318 9915559.

03/05/2026

فالج کے مریضوں کے لیے انتہائی اہم پیغام ان مریضوں کا علاج کتنا جلدی ہو سکتا ہے سب کچھ اس ویڈیو میں بتا دیا گیا ہے. صدقہ جاریہ سمجھ کر اس پیغام کو سمجھیں اور شیئر کریں.

کیروٹڈ ارٹری کی تنگی اور فالج کا خطرہ!!ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبا دو سے تین لاکھ لوگ سالانہ  فالج کا ش...
22/04/2026

کیروٹڈ ارٹری کی تنگی اور فالج کا خطرہ!!

ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریبا دو سے تین لاکھ لوگ سالانہ فالج کا شکار ہوتے ہیں .

85 پرسنٹ لوگوں میں خون کا لوتھڑا ہی فالج کا باعث بنتا ہے . ان لوگوں میں تقریبا %20 وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو کیروٹڈ اٹری سٹینوسس ' یعنی گردن میں موجود وہ نالی جو دماغ کو خون سپلائی کر رہی ہے اس کی تنگی ہوتی ہے .
یہ تنگی ' ایک دفعہ فالج ہو جائے تو دوبارہ فالج کا بہت زیادہ باعث بن سکتی ہے.

کچھ عرصہ پہلے تک اس تنگی کا علاج اپریشن کے ذریعے کیا جا سکتا تھا لیکن اب اللہ کے فضل سے اس تنگی کو اسپیشل طریقے سے سٹنٹ ڈال کر ٹھیک کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں ہونے والے فالج کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے .

ایسی ہی ان دو تصویروں میں ایک STENT ڈالنے سے پہلے کی تنگی ہے اور دوسرا STENT ڈالنے کے بعد کھلی نالی ہے .
فالج کی صورت میں اس نالی کی تنگی کا ضرور پتہ لگوانا چاہیے اور علاج کرانا چاہیے کیونکہ بسا اوقات معذوری شاید دنیا کی سب سے اذیت دہ چیز بن جاتی ہے .
اللہ تعالی ہم سب کو صحت بھری زندگی دے امین .

https://whatsapp.com/channel/0029VbBbIY45fM5dyeRgee3s ڈاکٹر ولید عباسی کی او پی ڈی کس جگہ اور کس وقت ہوگی .  کس کس دن او...
19/04/2026

https://whatsapp.com/channel/0029VbBbIY45fM5dyeRgee3s
ڈاکٹر ولید عباسی کی او پی ڈی کس جگہ اور کس وقت ہوگی .
کس کس دن او پی ڈی سے چھٹی ہوگی ' اس کے علاوہ مزید دل کے بارے میں اگاہی کے لیے اس چینل کو لنک کریں .

Follow Dr Waleed Abbasi Cardiologist's WhatsApp channel. ‎ڈاکٹر ولید عباسی کی پارک لیں ہاسپٹل میں او پی ڈی ٹائمنگ اور لوکیشن !!!
🔺️جو مریض بہت دور سے تعلق رکھتے ہیں' سفر نہیں کر سکتے یا ان کا کلینک پہنچنے کا خرچہ بہت زیادہ ہے تو وہ اب واٹس ایپ پر ویڈیو کال سے بھی کنسلٹیشن لے سکتے ہیں
(call at 0348 9915559 for video consultation)

Location double road opposite to pindi cricket stadium Rawalpindi.
Park Lane Hospital https://share.google/3DfBoSxjNJtrBkOg8
MBBS 🇵🇰, FCPS (Cardiology)🇵🇰

FCPS - Interventional Cardiology🇵🇰

European Diploma in Ischemic Stroke Intervention EDSI 🇪🇺

European Certificate in Percutaneous Cardiovascular Intervention EAPCI 🇪🇺
FESC 🇪🇺, FSCAI 🇺🇸 .

Consultant Interventional Cardiologist

Rawalpindi Institute of Cradiology & Bahria International Hospital Rawalpindi

For Appointment: 0309-9915559 , 0318 9915559, 0335 9915559,
0348 9915559 ( for angiography only).‎ Join 1.2K followers for the latest updates.

19/04/2026

*پاکستان میں کارڈیالوجی کے منتخب اداروں کو ہارٹ اینڈ ویسکولر انسٹی ٹیوٹس میں تبدیل کرنا*

دل، دماغ اور جسم کی خون کی نالیوں کی بیماریاں دنیا بھر میں موت اور معذوری کی بڑی وجوہات ہیں۔ پاکستان میں دل کے علاج کے لیے کافی بڑے بڑے ادارے بن چکے ہیں، لیکن دماغ (فالج) اور ہاتھ پاؤں کی نالیوں کی بیماریوں کے علاج کی سہولیات، خاص طور پر سرکاری ہسپتالوں میں، ابھی بھی کم ہیں اور فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

فالج دنیا میں موت کی دوسری بڑی وجہ اور مستقل معذوری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اگر بروقت علاج ہو جائے تو اس معذوری کو کافی حد تک روکا یا واپس لایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے نہ صرف لوتھڑا توڑنے والا انجیکشن (تھرومبولائسز) بلکہ اینجیوگرافی کے ذریعے دماغ کی نالی سے لوتھڑا نکالنا (مکینیکل تھرومبیکٹومی) بھی بہت مؤثر علاج ہے۔

اسی طرح بہت سے مریض ہاتھ یا پاؤں کٹوانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، حالانکہ بروقت علاج سے ان کے اعضا بچائے جا سکتے ہیں۔ بعض مریض ایک ہی وقت میں دل اور دماغ دونوں کے مسئلے کے ساتھ آتے ہیں، جنہیں فوری اور مشترکہ علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

دنیا میں ایک کامیاب طریقہ یہ ہے کہ “ہارٹ اینڈ ویسکولر انسٹی ٹیوٹس” بنائے جائیں، جہاں دل، دماغ اور ہاتھ پاؤں کی نالیوں کے تمام ماہر ڈاکٹر ایک ہی جگہ کام کریں۔ اس میں کارڈیالوجسٹ، نیورولوجسٹ، ریڈیالوجسٹ اور دیگر سرجن ماہرین شامل ہوتے ہیں۔ اس سے مریض کو ایک ہی جگہ مکمل علاج مل جاتا ہے اور علاج بہتر اور محفوظ ہو جاتا ہے۔
ایسے نظام میں تمام ڈاکٹر ایک ہی کیتھ لیب اور آپریشن تھیٹر کمپلیکس استعمال کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد بھی کر سکتے ہیں، جس سے مشکل کیسز میں مریض کی جان بچانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اس وقت سرکاری ہسپتالوں میں انٹروینشنل نیورولوجسٹ اور ریڈیالوجسٹ بہت کم ہیں، جبکہ زیادہ تر مریض انہی ہسپتالوں میں آتے ہیں۔ نجی ہسپتالوں میں علاج موجود ہے لیکن وہ زیادہ تر لوگوں کی پہنچ سے باہر ہے۔ اس لیے ان شعبوں کو سرکاری نظام میں مضبوط بنانا ضروری ہے۔

اگرچہ مکمل نئے ادارے بنانا بہترین حل ہے، لیکن اس کے لیے بہت زیادہ پیسہ اور وقت درکار ہے۔ اس وقت سب سے بہتر یہ ہے کہ موجودہ کارڈیالوجی کے اداروں کو ہی آہستہ آہستہ ہارٹ اینڈ ویسکولر انسٹی ٹیوٹس میں تبدیل کیا جائے، کیونکہ وہاں پہلے سے کیتھ لیب، آپریشن تھیٹر اور سی ٹی / ایم آر آئی جیسی سہولیات موجود ہیں۔

اس مقصد کے لیے تجویز ہے کہ منتخب اداروں میں کم از کم ہر شعبے کے لیے دو دو آسامیوں بنائی جائیں:

• انٹروینشنل ریڈیالوجی
• نیورولوجی / نیورو انٹروینشن
• ویسکولر سرجری
• نیوروسرجری

موجودہ سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر فالج اور ہاتھ پاؤں کی نالیوں کی بیماریوں کا علاج شروع یا بہتر کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر ان مریضوں کے لیے جو نجی علاج کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔
اس طرح کم خرچ میں بڑے فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ وقت کے ساتھ مزید سہولیات بھی بڑھائی جا سکتی ہیں۔

آج کے چھوٹے اقدامات کل ہزاروں زندگیاں بچا سکتے ہیں اور معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

*ڈاکٹر عاصم جاوید*
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی
19th April 2026.

ہارٹ اٹیک یا گیس کی تکلیف !!!اکثر لوگوں کو سنا ہوگا کہ فلاں کو گیس کی تکلیف تھی'  پانچ دن بعد ای سی جی / ایکو کارڈیوگراف...
22/02/2026

ہارٹ اٹیک یا گیس کی تکلیف !!!

اکثر لوگوں کو سنا ہوگا کہ فلاں کو گیس کی تکلیف تھی' پانچ دن بعد ای سی جی / ایکو کارڈیوگرافی کی تو پتہ چلا کہ دل کا اٹیک نکلا .

جدید تحقیق کے مطابق 25 فیصد لوگوں میں دل کے اٹیک میں درد یا علامات اے ٹیپیکل ہو سکتی ہیں . یعنی جو علامت نارملی ہم "دل کی تکلیف کی "جانتے ہیں ان سے مختلف ہو سکتی ہیں . ایسی علامات کو ہمیشہ ہم " معدے " کی علامات یا گیس ہی سمجھتے ہیں اور کوشش یہی ہوتی ہے کہ کسی طرح کوئی یہ نہ کہہ دے کہ یہ دل کا مسئلہ ہے!! نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بہت سی قیمتی جانیں نہ صرف ضائع ہو جاتی ہیں بلکہ جو بچ جاتے ہیں ان لوگوں کی دل کی طاقت بھی کم ہو جاتی ہے ۔

ہماری ایمرجنسی میں دل کے اٹیک کے ساتھ جو لوگ بہت دیر سے اتے ہیں ان میں 50 فیصد سے زیادہ تو اپنے اٹیک کو گیس ہی سمجھ رہے ہوتے ہیں ۔ نہ صرف وہ ان کے رشتہ دار بلکہ بہت سارے ڈاکٹر حضرات بھی گیس ہی ٹریٹ کرتے ہیں۔

یہ لازمی نہیں کہ ایسی ہر علامت دل کی ہو یا دل کا اٹیک ہی ہو ' وہ گیس بھی ہو سکتی ہے یا معدے کی علامت بھی ہو سکتی ہے لیکن ہمیں سب سے پہلے جان لیوا یا زیادہ خطرناک چیز کو ضرور رول اؤٹ کرنا چاہیے تاکہ مریض کی جان بچائی جا سکے ۔

جن لوگوں میں گیس کی تکلیف جیسی علامات دل کے اٹیک کی وجہ سے ہوسکتی ہیں یا اس کی جیسی علامات ا سکتی ہیں ان میں زیادہ تر بوڑھے افراد ' شوگر کے مریض اور ایک خاص قسم کا دل کا اٹیک جسے ہم انفیریئر وال ام ائی (IWMI) کہتے ہیں وہ ہو سکتا ہے ۔

اگر کسی فرد کو کھانا کھانے کے بعد فورا گھبراہٹ ہونا شروع ہو جائے یا چلتے ہوئے ڈکار آتے ہیں یا معدے میں شدید درد کے ساتھ پسینے انا شروع ہو جائیں تو فورا ان کو اپنے دل کا معائنہ کرانا چاہیے کیونکہ یہ " دل " کا معاملہ ہے یہاں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں .
🙏🙏🙏
fans Heart Attack

21/02/2026
19/02/2026

رمضان المبارک اور دل کی بیماریاں!!!
دل کے مریض اور دل کی بیماریاں مختلف نوعیت کی ہیں .
دل کے وہ مریض جن کو انسٹیبل سمٹمز ہیں یعنی سانس زیادہ پھول رہا ہے یا تھوڑا سا چلنے سے درد ہو رہا ہے' یا دوائی کھانے کے باوجود وہ روز مرہ کے کام کاج کرنے سے قاصر ہیں اور متواتر ہسپتال کی ایمرجنسی میں انسٹیبل سمٹمز کی وجہ سے جاتے ہیں تو ایسے مریضوں کو دوائیوں میں ناغے بالکل نہیں کرنے چاہیے . اور اگر وہ فدیہ دے سکیں تو زیادہ بہتر ہے .

دل کے مریض جو نسبتا ینگ ایج کے ہیں اور اور دوائیوں کے ساتھ سٹیبل بھی ہیں وہ روزے بھی رکھ سکتے ہیں بس کوشش کریں کہ روزہ اس طرح رکھیں جس طرح اس کے رکھنے کا حق ہے. یعنی کہ دوائیوں کے متواتر لینے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں احتیاط ضرور کریں اسپیشلی وہ لوگ جن کو دل کے valve کی تنگی یا لیکج ہو یا دل کی طاقت 40 پرسنٹ سے کم ہو اور سانس بھی پھول رہا ہو ' وہ بالکل بھی کھانا پیٹ بھر کے نہ کھائیں . نمک کا استعمال بہت کم کریں پکوڑے مرغن کھانوں سے احتیاط کریں.

ہمارے کلچر کو دیکھتے ہوئے میں اکثر یہ کہتا ہوں کہ اللہ نے روزے فرض کیے ہیں پکوڑے نہیں ! کیونکہ اکثر پکوڑوں کے بغیر روزے روزے ہی نہیں لگتے .
لیکن مریضوں کو ایسے کھانوں سے پرہیز کرنی چاہیے جو ان کی صحت کے لیے اچھے نہیں ہیں .
گھر کے باقی افراد سے یہ گزارش ہے کہ وہ بزرگوں اور مریضوں کو کم اور مناسب کھانا کھانے دیں ان کی "غیر ضروری خدمت" نہ کریں . اکثر بیشتر گھر میں کوئی بہت اچھی چیز پکی ہو تو وہ ابا اماں کو کھلا کر چھوڑتے ہیں !!! چاہے اس کا نتیجہ کچھ بھی ہو.

بہتر ہے توجہ عبادت پر ہو' نہ کہ چٹپٹے کھانے پینے پر .

اللہ تعالی تمام لوگوں کو اچھی صحت عطا فرمائے اور روزے اس طرح رکھنے کی توفیق دے جس طرح ان کا حق ہے تاکہ ہم اللہ تعالی سے اپنے اپ کو بخشوا سکیں . امین

سردار باز خان  اور 17 میل ٹول پلازہ !!سردار باز خان نہ صرف خطہ گلیات کی عظیم شخصیت تھے بلکہ شمالی پنجاب کہ وہ عظیم ثبوت ...
01/02/2026

سردار باز خان اور 17 میل ٹول پلازہ !!
سردار باز خان نہ صرف خطہ گلیات کی عظیم شخصیت تھے بلکہ شمالی پنجاب کہ وہ عظیم ثبوت تھے جنہوں نے 1857 کی جنگ ازادی میں انگریزوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا .
انگریز نے ان کو توپ کے اگے باندھ کر شہید کر ڈالا یہ واقعہ لاہور کے میوزیم میں رکھے ہوئے اس سٹیچو کی صورت میں یہ یاد دلاتا ہے کہ پاکستان بننے سے سو سال پہلے ہی ہم لوگوں نے انگریزوں سے بغاوت کر دی تھی .

پنجاب کے ثبوت رائے احمد کھرل کے ساتھ ساتھ سردار باز خان کی لازوال قربانی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم لوگوں نے گلشن کے تحفظ کی خاطر خون کے نظرانے دیے .
اب چونکہ مری ضلع بن گیا ہے اس لیے اس ضلع کی شروعات پہ 17 میل ٹول پلازے پر ان کا مجسمہ لگانا چاہیے جو نہ صرف ہمیں ' ہماری اگلی نسل اور مری انے والے معزز مہمانوں کو بھی یہ یاد دلائے کہ ہم نے بھی اپنے ملک کے بقا کی خاطر قربانی دی ہے.
fans Hill Times Murree Zaheer Chachu Murree

ڈاکٹر صاحب مکی سٹنٹ کولا بچایا!!!یہ وہ الفاظ ہیں جو اکثر مریض دل کی بیماری کا سنتے ہی ادا کرتے ہیںاب لازمی نہیں کہ ہر دل...
16/11/2025

ڈاکٹر صاحب مکی سٹنٹ کولا بچایا!!!

یہ وہ الفاظ ہیں جو اکثر مریض دل کی بیماری کا سنتے ہی ادا کرتے ہیں
اب لازمی نہیں کہ ہر دل کی نالی میں Stent ڈالا جائے . دوائی لگا ہوا بیلون جسے ڈی سی بھی DCB کہتے ہیں نے ان سٹنٹس کی جگہ لینا شروع کر دیا ہے جس کا فائدہ یہ ہے کہ جہاں ضرورت ہو وہاں پہ اس DCB کے ذریعے دوائی نالی کو لگا دی جاتی ہے اور پھر یہ بیلون واپس باہر نکال دیا جاتا ہے اس طرح ایک پا بعد مریض الموسٹ نارمل انسان کی طرح ہوتا ہے .

ہو سکتا ہے مستقبل قریب میں DCB سے نالیاں کھولنا سٹنٹ سے زیادہ ہو جائیں بس اس کے لیے خیال رکھنا پڑتا ہے کہ دل کی نالی ایک خاص طریقے سے پہلے تیار کی جائے تاکہ اس کے دوبارہ بند ہونے کے چانسز نہ ہوں یہ ان لوگوں کے لیے بہت خوشی کی خبر ہے جو اکثر یہ کہتے ہیں کہ

"ڈاکٹر صاحب سٹنٹ کولا بچایا"

14/11/2025

📣📣📣
ڈبل روڈ بند ہونے کی وجہ سے پارک لین ہاسپٹل میں 11/30/25 تاریخ تک او پی ڈی نہیں ہوگی .

مریض اپنا وقت اور سفر کی مشکلات سے بچنے کے لیے اون لائن بھی چیک کرا سکتے ہیں . ان لائن چیک کرانے کے لیے ان نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں .
ان لائن کنسلٹیشن کے لیے چھ بجے سے لے کر نو بجے تک دستیاب ہوں گا
0309 9915559 azeem abbasi
0348 9915559 mehtab sab

Address

Park Lane Hospital, (051)52, Https://maps. App. Goo. Gl/uM5bx4KLHh4cV6Sx 6
Rawalpindi
84444

Opening Hours

Monday 17:00 - 21:00
Tuesday 05:00 - 21:00
Wednesday 17:00 - 21:00
Thursday 17:00 - 21:00
Friday 17:00 - 20:00
Saturday 17:00 - 20:00

Telephone

+923099915559

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Waleed Abbasi Cardiologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category