Hakeem Mubashir Shah

Hakeem Mubashir Shah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hakeem Mubashir Shah, Medical and health, مین بازار نواب آباد واہ کینٹ, Rawalpindi.

بسم اللہ تعالٰی کوپی پکورس سندورآیورویدک کی باکمال دوااسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صاحبو عزیزو آدابکیسے ہو صاحبو سلام...
20/08/2025

بسم اللہ تعالٰی

کوپی پکورس سندور
آیورویدک کی باکمال دوا

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صاحبو عزیزو آداب

کیسے ہو صاحبو سلامت رہو آپ صاحبوں کا حکم تھا کہ آتے جاتے رہا کرو صاحب تو فقیر مبشر ایک نایاب دواء کے ساتھ حاضر گوہر شناس کے لیۓ گوہر نایاب اور ہما شما کے لیۓ مٹی تو صاحبو کوپی پکو رس اس دوا کو کہتے ہیں جو درج زیل تصویر کے تحت ریت جنتر کر کے بنائ جاتی ہے ادوار گزشتہ کے نایاب خزانوں میں سے ایک عجیب دواء ہے تو شروع کریں دواء بسم اللہ
سٹیپ نمبر ایک
اچھے طریقے سے مصفا پارہ پچاس گرام اور گندھک آملہ سار پچاس گرام لیکر اسقدر کھرل کریں کہ بے چمک سیاہ رنگ کی کجلی تیار ہو جاۓ
سٹیپ نمبر دو
برگد کی داڑھی ایک پاؤ لیکر اس میں ڈیڑھ لٹر پانی ڈال کر اسقدر پکائیں کہ پانی پاؤ بھر رہ جاۓ چھان کر پانی علیحدہ کر لیں
سٹیپ نمبر تین
یہ پانی کجلی میں ڈالتے جائیں اور کھرل کرتے جائیں پانی خشک ہو جاۓ
سٹیپ نمبر چار
اب یہ دواء گلحکمت کردہ شیشے کی بوتل میں ڈال دیں اور ریت والے کڑھا میں اس طرح رکھیں کہ بوتل کا منہ باہر رہے بوتل کے منہہ پر اینٹ سے تیار شدہ ڈھکن لگا دیں اور مٹی سے اچھی طرح پلستر کر دیں کڑھا کے نیچے درمیانی آگ بیس گھنٹہ جلا دیں اس کے بعد تیز آگ دو گھنٹہ مزید جلا کر چولہے کو بند کر دیں سب کچھ مکمل سرد ہو جانے پر بوتل کے اردگرد سے مٹی قدرے نم کر کے اتار دیں
سٹیپ نمبر پانچ
دواء والی بوتل کے درمیان میں ایک سوتر اسطرح لپیٹیں کہ اس کی تہیں اوپر نیچے ایک دوسرے پر آتی رہیں اب اس سوتر پر سپرٹ لگا دیں اور آگ لگا دیں تھوڑی دیر کے بعد بوتل سوتر والی جگہ سے تڑخ جاۓ گی احتیاط سے بوتل کو اسی جگہ سے توڑ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیں بوتل کے اوپر گردن کے اندر سرخ رنگ کی بہترین دوا لگی ہوئ ملے گی اتار کر کھرل کرلیں اور شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں
خوراک و استعمال
یہ دوا ایک رتی ، مکھن میں بند کر کے مریض کو کھلا کر دودھ نصف کلو پلا دیں روزانہ سات سے پندرہ یوم
لاغر پن کمزوری پرانے بخار یرقان قبض امراض دل کمئ منی قوت باہ کی تقویت کے لئے دھات آنے پر ھسٹریا پر سرعت کو دور کرتی ہے رعشہ کی بے مثال دواء ہے
لو صاحبو فقیر مبشر کو اجازت اپنی دعا میں یاد رکھیۓ گا اللہ آپ صاحبوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آقا کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو دکھ درد مصیبت کا مداوا ہو الہی آمین بحق سید المرسلین خاتم النبیین حضرت محمّد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اسلام علیکم
فقیر حکیم سید مبشر علی
مدنی ہربل دواخانہ
مین بازار نواب آباد واہ کینٹ

29/03/2025

بسم اللہ تعالی

برص پھلبہری leucoderma

اسلام علیکم
صاحبو عزیزو آداب

کیسے ہو صاحبو بہت عرصہ پہلے حاضر ہوا تھا آپ صاحبوں کی محفل میں سوچا کچھ ٹوٹی پھوٹی باتیں ہو جائیں پھلبہری پر جی صاحبو مانا آپ کے پاس زیادہ معلومات ہوں گی اس موضوع پر لیکن فقیر مبشر کی بات بھی قابل توجہ ہے تو پھر شروع کریں موضوع بسم اللہ
برص پھلبہری شویت کشٹ leucoderma انسانی جلد کی خوبصورتی کو نقصان پہنچا کر اللہ کی بنائ ہوئ تخلیق پر قادر مطلق کی قدرت کا اظہار کرتی ہے کہ اے انسان جو تو خوبصورت ہے تو تیری خوبصورتی تیری وجہ سے نہیں بلکہ تیرے رب کی طرف سے عنائت ہے وہ جب چاہے تجھ سے چھین لے ۔ علامات
اس مرض میں جلد پر بے رنگ داغ پڑ جاتے ہیں بعض صورتوں میں جلد پر اگنے والے بال بھی سفید ہو جاتے ہیں برص کے داغ والے حصہ میں سوئ چبھو کر دیکھیں اگر وہاں سے سفید رطوبت نکلے تو عسر علاج ہے اور اگر خون نکلے تو علاج ہو جاتا ہے لیکن علاج لمبا ہے
چھیپ کوڑھ اور برص میں فرق
ہلکےسفید داغ جو صرف جلد کی سطح پر ہی ہوتے ہیں اور باآسانی صرف انناس لگانے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں یہ بیماری چھوت دار نہیں
کوڑھ میں سفید داغ سن ہوتے ہیں جگہ بیٹھ جاتی ہے گلنے اور بہنے لگتی ہے بدبو دار مادہ خارج ہونے لگتا ہے ناک بیٹھ جاتی ہے کان جھڑ جاتے ہیں انکھیں گول ہو جاتی ہیں یہ چھوت دار بیماری ہے یعنی ایک فرد سے دوسرے فرد کو لگ جاتی ہے ایسے مریض سے دور رہیں اسکی مستعمل اشیاء استعمال نہ کریں
برص چھوت والا مرض نہیں اس میں سے مواد بہتا نہیں قابل علاج ہے لیکن جتنا پرانا مرض ہو گا اتنا ہی علاج مشکل ہو گا۔ اس مرض کے اسباب میں بہت سی بے سروپا باتیں مشہور ہیں جیسے مچھلی کھا کر دودھ پینے سے کدو کھا کر دودھ پی لینے سے یا پیاز کے ساتھ دودھ پی لینے سے ہوتی ہے ۔ دراصل جلد کی عروق میں سدہ آ جانے سے رنگ بنانے والے خلیۓ پگمنٹ کام چھوڑ دیتے ہیں۔
اعضاء تناسل ھاتھ پاؤں کے تلوں اور ہونٹوں پر ہو جانے والی پھلبہری میرے نزدیک ناقابل علاج ہے۔
علاج ھوالشافی
نیم کی چھال سو گرام گل منڈی سو گرام تازہ کچی ہلدی سو گرام گڑ سو گرام پانی دو لٹر
تمام اشیاء کوٹ پیس کر ایک گھڑے میں ڈال کر بند کریں اور زمین میں دفن کر دیں۔ ایک ماہ بعد نکال کے کپڑ چھان کرلیں دو بڑے چمچ ایک گلاس پانی میں ملا کر پلا کر مریض کو اسقدر پیدل تیز چلنے کی تاکید کریں کہ پسینے میں شرابور ہو جاۓ.
لگانےکے لیۓ بابچی کا تیل نکلوا لیں اس تیل میں سرخ رنگ کی پہاڑی مٹی اور ادرک کا پانی ملا کر لیپ کریں اور دھوپ میں بیٹھیں ۔اللہ نے چاہا تو دو ماہ میں مریض تندرست ہو جاۓ گا۔
اپنی دعا میں یاد رکھیۓ گا اللہ آپ صاحبوں کو صحت سلامتی اور تندرستی والی طویل عمر جو آقا کریم حضرت محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت اور آپ کے اھلیبیت علیہ السلام کی مودت میں گزرے عطا فرماۓ ۔ الہی آمین بحق سیدہ النساء العالمین بی بی زھراء سلام اللہ علیہا
اسلام علیکم
فقیر حکیم سید مبشر علی
مدنی ہربل دواخانہ مین بازار نواب آباد واہ کینٹ
03145781202

بسم اللہ تعالیٰ دنیا کی تمام غذاؤں سے زیادہ طاقتور غذااسلام علیکم صاحبو عزیزو آدابایک سوال پوچھا تھا کہ دنیاء کی تمام غذ...
15/12/2024

بسم اللہ تعالیٰ

دنیا کی تمام غذاؤں سے
زیادہ طاقتور غذا

اسلام علیکم
صاحبو عزیزو آداب

ایک سوال پوچھا تھا کہ دنیاء کی تمام غذاؤں سے زیادہ طاقتور غذا کون سی ہے آپ صاحبوں نے جواب دینا تھا بہت سے جوابات آۓ لیکن ایک صاحب نے درست جواب دیا وہ ہیں. . . . . . . . . Ali Rao
جی صاحبو دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور غذا ہے
رائل جیلی
شھد کے چھتے میں سے نکالی جاتی ہے زرد رنگ کا ایک پیسٹ نما مادہ ہوتا ہے جو شھد کی مکھیاں اپنے بچوں اور ملکہ مکھی کو کھلانے کے لیۓ جمع کرتی ہے
اس جیلی کے اوصاف پہلے ہی بتا چکا ہوں صاحبو اس غذا پر توجہ دیں اسے استعمال کریں اور فقیر کو دعا دیں اللہ آپ سب صاحبوں کو دین دنیا قبر و حشر میں بطفیل حضرت محمد صل اللہ علیہ و آل محمد کامیابیاں نصیب فرماۓ الہی آمین بحق امیر امومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام
اسلام علیکم
فقیر حکیم سید مبشر علی
مدنی ھربل دواخانہ
مین بازار نواب آباد واہ کینٹ 03145781202

14/12/2024

بسم اللہ تعالیٰ

دنیا میں موجود تمام غذاؤں
سے زیادہ طاقت ور غذا؟؟؟

اسلام علیکم
صاحبو عزیزو آداب

کیسے ہو صاحبو آج کی پوسٹ آپ صاحبوں کے لیۓ ایک امتحان ہے کہ آپ صاحبوں نے اسکا جواب تلاش کرنا ہے کہ دنیاء میں موجود تمام غذاؤں میں سے سب سے طاقت ور غذا کون سی ہے جسمیں یہ خصوصیات ہیں جنسی طاقت میں بے پناہ اضافہ کرتی ہے عورتوں کی نسوانیت میں اضافہ کرتی ہے ہڈیوں کو طاقت دیتی ہے مردوں کے سپرمز میں اضافہ کرتی ہے قوت برداشت بڑھا دیتی ہےجسم میں سے چربی کم کرتی ہے یعنی موٹاپا کنٹرول کرتی ہے عورتوں کے بیضہ انس کو طاقتور کرتی ہے حمل مضبوط کرتی ہے جلد پر لگانے سے جلد کو انتہائ خوبصورت بنا دیتی ہے زخموں کو بہت جلد بھر لاتی ہے
صرف آدھی سے ایک چمچ روزانہ کھا کر دودھ پینا ہوتا ہے اور نتائج تمام جو بیان کیۓ ہیں چند دنوں میں ظاہر ہو جاتے ہیں
پاکستان میں لوگ اس کی قدر نہیں جانتے دنیاء بھر کے لوگ اس کی قدر کرتے ہیں چھ سو ڈالر فی کلو تک قیمت ہے اور یہاں پاکستان میں اسکو پھینک دیتے ہیں یا پھر دو تین ہزار روپے فی کلو مل جاتی ہے
تو آپ سمجھ گیۓ ؟ جلدی سے کومنٹ میں لکھیں اور ہمارے گروپ کے سٹار ممبر بن جائیں
اپنی دعا میں فقیر مبشر کو یاد رکھیۓ گا کل جوابی پوسٹ کیساتھ حاضری دوں گا اللہ آپ صاحبوں کا حامی و ناصر اللہ دین مبین پر چلنے کی اور معرفت حق کی توفیق عطا فرماۓ الہی آمین بحق سیدہ النساء العالمین سلام اللہ علیہا
اسلام علیکم
فقیر حکیم سید مبشر علی
مدنی ہربل دواخانہ
مین بازار نواب آباد واہ کینٹ

بسم اللہ تعالیماکا روٹس جنسی ٹانکمردوں اور عورتوں دونوں کے لیۓ مفیداسلام علیکمصاحبو عزیزو آدابایک نئے مضمون کے ساتھ فقیر...
13/12/2024

بسم اللہ تعالی

ماکا روٹس جنسی ٹانک
مردوں اور عورتوں دونوں کے لیۓ مفید

اسلام علیکم
صاحبو عزیزو آداب

ایک نئے مضمون کے ساتھ فقیر حکیم مبشر آپ صاحبوں کی خدمت میں حاضر فقیر نے یہ سوچا کہ کب تک وہی گھسی پٹی باتیں چلتی رہیں گی دنیا نے ہمارے آباۀ اجداد کی وراثت لیکر کہاں تک ترقی کرلی اور ہم وہی رونا روتے ہیں کہ گورنمنٹ ہماری سرپرستی نہیں کرتی نہ کرے خصماں نو کھاوے لیکن حکماء کو جدید تحقیقات سے دور نہیں رہنا چاہیۓ
یہ ایک جڑی بوٹی کی جڑ ہے جو کہ شلغم سے ملتی ہے اسکا وطن جنوبی امریکہ ہے لیکن کوریا اور چائنا میں بھی باقاعدہ کاشت کی جاتی ہے
اس کے سفوف کو روزانہ دو گرام کھانے سے مردانہ طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے عورتوں میں نسوانیت میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے جسم میں تناؤ پیدا ہوتا ہے اور بڑھاپے کی رفتار میں ٹھراؤ پیدا ہو جاتا ہےجسمانی ضرورت کے نمکیات پورا کرتی ہے جلد میں چمک اور خوبصورتی لاتی ہے ایک تجربہ فقیر نے بھی کیا اور اسکے عمدہ نتائج ملے
ھواشافی
ماکا پوڈر پچاس گرام گاجر کا حلوہ ایک سو پچاس گرام بادام گری پچاس گرام اخروٹ پچاس گرام پستہ پچاس گرام تمام اشیا کوٹ پیس کر ملا لیں اور قدرے دیسی گھی سے چرب کرلیں
دو بڑے چمچ روزانہ صبح نہار کھا کر بعد میں گرم دودھ پی لیں اگر ناشتہ کرنا ہو تو گھنٹہ کے وقفہ سے کرلیں ایک ماہ میں ہی قوت ناقابل برداشت ہو گی ان شاءاللہ
فقیر مبشر کو دعا میں یاد رکھیۓ گا اللۀ آپ صاحبوں کو دین دنیا قبر و حشر میں کامیابی نصیب فرماۓ اور عشق محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم نصیب فرماۓ آمین بحق سید المرسلین خاتم النبین حضرت محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم
اسلام علیکم
فقیر حکیم سید مبشر علی
مدنی ھربل دواخانہ مین بازار نواب آباد
واہ کینٹ 03145781202

بسم اللہ تعالیٰ تیلنی مکھی طلا آبلہ انگیز اور تیل گنج پن و بال جھڑاسلام علیکم و رحمت اللہ صاحبو عزیزو آدابکیسے ہو صاحبو ...
10/12/2024

بسم اللہ تعالیٰ

تیلنی مکھی طلا آبلہ انگیز
اور تیل گنج پن و بال جھڑ

اسلام علیکم و رحمت اللہ
صاحبو عزیزو آداب

کیسے ہو صاحبو اچھے ہو گے اللہ کے حکم سے فقیر مبشر آج پھر محفل میں حاضر ایک نیا موضوع لیکر کہ اللہ نے زمانے میں کچھ بھی عبث نہیں پیدا کیا سب کچھ پیدا کیا انسان کے واسطے اور انسان کو پیدا کیا اپنے واسطے
مکھی جیسی چھوٹی سی مخلوق پر اگر غور کرو تو جہان حیرت ہے یہ بھی اگر دنیاء سے مکھی جیسی مخلوق ختم ہو جاۓ تو دنیا سے جاندار بھی ختم ہو جائیں درخت و پودے اپنی نسل و پھل پیدا کرنے کے لیۓ مکھی کے محتاج ہیں یہ نہ ہوں تو پھولوں سے پھل و بیج نہ بن سکیں گے یعنی کراس پولی نیشن نہ ہو سکے گی اسطرح پودے ختم ہو جائیں گے اور ان کے ختم ہونے سے چرند پرند کیڑے مکوڑے اور انسان سب ختم ہو جائیں گے ۔
یہ ہی مکھی دنیا میں سے گندگی کو ختم کرنے میں معاون ہے اس کی وجہ سے گندگی میں کیڑے پیدا ہوتے ہیں جو گندگی کو کھا کر ختم کر دیتے ہیں اور پھر خد مر کر مٹی میں مل جاتے ہیں ۔ یہ مکھیاں نہ ہوں تو دنیا گندگی سے اٹ جاۓ بات لمبی ہوتی جا رہی ہے اپنے خاص موضوع کی طرف آتے ہیں تیلنی مکھی جس کی تصویر نیچے دیکھ رہے ہیں میں ایک زہریلا مادہ پایا جاتا ہے جسے کینتھرس کہا جاتا ہے ہومیو پیتھی میں تو اس سے بہت زیادہ کام لیا جاتا ہے طب میں بھی یہ دو کام اس سے لیۓ جاتے ہیں یعنی طلاء آبلہ انگیز اور تیل گنج پن
تیلنی مکھی کو صبح سورج نکلنے سے پہلے پودے سے گرا کر اکٹھا کر لیا جاتا ہے اور پھر گرم ریت میں بھون کر سفوف بنا لیا جاتا ہے
اس سوف کو ایک نسبت بیس گرام تیل تل میں کھرل کر لیں تو طلاء بن جاتا ہے اور اگر ایک نسبت سو گرام تیل سرسوں میں حل کر لیا جاۓ تو گنج پن کا تیل بن جاتا ہے
لو صاحبو مضمون ہوا ختم اگر کچھ سمجھ نہ آے تو پوچھ لیجیۓ گا اب فقیر مبشر کو اجازت اللہ آپ صاحبوں کو دین مبین پر چلنے کی اپنے محبوب سے عشق کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین بحق سید المرسلین نبی آخر حضرت محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم
اسلام علیکم
فقیر حکیم سید مبشر علی
مدنی ہربل دواخانہ مین بازار نواب آباد
واہ کینٹ

26/05/2024

بسم اللہ تعالٰی

کمی حیوانات منویہ اور بے اولادی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صاحبو عزیزو آداب
کیسے ہو صاحبو اللہ اپنے کرم کے ساۓ میں رکھے آمین ایک نادر و نایاب نسخہ آپ صاحبوں کی خدمت میں پیش ہے اللہ نے اس نسخہ میں بہت شفاء رکھی ہے بے شمار ایسے جوڑے جو سال ہا سال سے اولاد جیسی نعمت کو ترس رہے تھے ان کے آنگھن میں خوب صورت پھول کھلے ہیں تو شروع کریں پھر نسخہ لیکن فقیر مبشر عرض گزار ہے کہ مہربانی فرما کر اس نسخہ کو نظر انداز نہ کیا جاۓ
ھوالشافی
سٹیپ نمبر ایک
بیروزہ سو گرام لیکر ایک سوتی کپڑے کی پوٹلی میں باندھ لیں ایک لوہے کے بڑے کنستر میں دس لٹر پانی میں یہ پوٹلی ڈال کر چولہے پر رکھیں پانی کھولتے ہوۓ گھنٹہ بھر ہو جاۓ تو چولہا بند کر دیں پوٹلی نکال دیں پانی جب ٹھنڈا ہو جاۓ اسپر بیرزہ کی ایک پپڑی جم جاۓ گی احتیاط سے اسے اتار کر دھوپ میں خشک کر لیں اور باریک پیس لیں
سٹیپ نمبر دو
تخم بھنگ اچھی طرح صاف کریں اور بیس گرام سفوف بنا لیں ضمغ عربی بیس گرام لیکر اسمیں دانہ الاٸچی بیس گرام ملا کر باریک سفوف بنا لیں کوزہ مصری دو سو گرام لیکر باریک سفوف تیار کر لیں بیروزہ مصفی جوکہ سٹیپ نمبر ایک میں تیار کیا تھا کا سفوف چالیس گرام لیکر سب سفوف اچھی طرح ملا کر کپسول پانچ سو ملی گرام بھر لیں
طریقہ استعمال
مرد مریض ایک کپسول صبح شام دودھ کے ہمراہ ساٹھ یوم مسلسل
عورت مریضہ ایک کپسول صبح نہار ھمراہ دہی روزانہ بعد از فراغت ایام حیض چودہ یوم مسلسل اگر حیض آ جاۓ دوبارہ یہی عمل دوہراۓ اللہ نے چاہا تو تیسری مرتبہ یہ عمل نہ کرنا پڑے گا
اللہ آپ سب صاحبوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اللہ سرکار دو عالم حضرت محمد صلى الله عليه واله وسلم کے حسنین کریمین علیہ السلام کے صدقہ میں بے اولادوں کو اولاد صالحہ عطا فرماۓ اور جن کی اولاد ہے انکی عمریں دراز فرماۓ انہیں اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بناۓ الہی آمین بحق سیدہ النساءالعالمین علیہاالسلام
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فقیر حکیم سید مبشر علی
مدنی ہربل دواخانہ مین بازار نواب آباد
واہ کینٹ 03145781202

Medical & health

22/05/2024

بسم اللہ تعالٰی

شدید گرمی چند احتیاطیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صاحبو عزیزو آداب
ملک بھر میں شدید گرمی ہے سوچا چند احتیاطیں آپ صاحبوں کے گوش گزار کر دوں جی جی یہ سب آپ کو معلوم ہے لیکن کیا ہے کہ میں اپنا سبق دوھرا دوں
کوشش کریں کہ سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے کے بعد اپنے باہر کے کاموں کو ترتیب دیں لیکن اگر باہر جانا ناگزیر ہو تو اپنے سر اور گردن کو دھوپ سے بچا کر رکھیں۔ کپڑے ڈھیلے اور سفید یا ھلکے رنگوں والے پہنیں کاٹن لون کے کپڑوں کو ترجیع دیں ہیٹ ٹوپی اور چھتری کا استعمال کریں
باہر جاتے وقت اپنے ساتھ پانی کی بوتل لیکر جاٸیں اگر ہو سکے تو پانی میں شکر لیمو ملا لیں۔
روزانہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ کچا پیاز کھاٸیں اور اگر کسی کو سن سٹوک ہو جاۓ تو اس کے بخار الٹی دست کا علاج بھی کچا پیاز ہی ہے پیاز کا جوس نکال کر اس میں سرکہ ملا کر پلا دیں ان شاءاللہ ایک دو مرتبہ پلانا ہی کافی ہوگا۔
کھلے ہوادار جوتے پہنیں لیکن جوتے ایسے نہ ہوں جن کے تلووں میں سے حرارت پاٶں تک پہونچے یعنی موٹے سول والے جوتے پہنیں۔
گرمی سے واپس گھر پہونچتے ہی ٹھنڈی ہوا کے سامنے نہ بیٹھیں نہ ہی فوری طور پر ٹھنڈا پانی پیٸیں اور فوری غسل بھی نہ کریں ورنہ شدید نقصان کا اندیشہ ہے جس میں سر درد بخار پٹھے سکڑ جانا پتے کی پتھری فالج سرسام وغیرہ جیسے امراض کا خطرہ ہے
بہت زیادہ پیاس کی صورت میں بہت زیادہ پانی اور مسلسل سرد چیزوں کے استعمال کی وجہ سے ھیضہ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے یا معدہ بگڑ جاتا ہے ایسی صورت میں سبز پتی کا قہوہ پیٸیں۔
گرمی کے موسم میں بھوک کم لگتی ہے سبز پودینے کی چٹنی بہترین رہتی ہے ۔
دہی لسی کچی خربوزہ تربوز بھنڈی کدو توری لوکی اور کھیرا آپ کے گرمیوں کے بہترین ساتھی ہیں انہیں زیادہ استعمال کریں۔
پانی کی کمی یعنی ڈی ھاٸیڈریشن پانی سے نہیں گلوکوز ملے پانی، لیمو پانی یا نمک والے پانی سے دور ہوتی ہے۔
اللہ پاک آپ سب صاحبوں کو اور آپ کے صاحبوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین بحق سید المرسلین حضرت محمد صلى الله عليه واله وسلم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فقیر حکیم سید مبشر علی
مدنی ہربل دواخانہ مین بازار نواب آباد واہ کینٹ

08/03/2024

بسم اللہ تعالٰی

میرے بال دوبارہ کالے ہو رہے ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صاحبو عزیزو آداب
صاحبو اس سے پہلے کہ اس راز سے پردہ اٹھا دوں کہ فقیر نے کیا استعمال کیا کہ بال کالے ہو رہے ہیں کیوں نہ بالوں کے بارے میں کچھ باتیں ہو جاٸیں صاحبو بال اسی خلط سے بنے ہوۓ ہوتے ہیں جس خلط سے ھڈیاں بنتی ہیں طب اس مادہ کو سوداء اور ساٸنس اسے کیلشیٸم مانتی ہے بالوں میں رنگ پیدا کرنے کا کام ایسے خلیے یا سیلز کا ہے جن کی غذا بھی سوداء ہے
صاحبو جن لوگوں کے بال سیاہ ہوتے ہیں ان کا قدرتی مزاج خشک گرم یعنی عضلاتی غدی ہوتا ہے جن کے بال بھورے ہوتے ہیں انکا مزاج غدی عضلاتی یعنی گرم خشک سنہری بال غدی اعصابی یعنی گرم تر اور جن کے بال سفید ہوتے ہیں ان کا مزاج اعصابی یعنی بلغمی ہوتا ہے لیکن بڑھاپے میں حرارت غریزی کی شدید کمی کی وجہ سے سرد خشک ہونے کے باوجود بال سفید ہوجاتے ہیں
اس نظریہ کے مطابق بالوں کا رنگ دراصل خشکی کے ساتھ حرارت غریزی کا بھی مرہون منت ہوتا ہے
فقیر نے جو سادہ سی دواء استعمال کی ہے بنانا بہت آسان ہے آپ بھی بناٸیں اور استعمال کریں لیکن کم از کم دو ماہ کے استعمال کے بعد ریزلٹ ملنے لگیں گے تو پھر بتا دوں یہ راز
بسم اللہ ھوالشافی
ھلیلہ سیاہ بریاں یعنی ھریڑ سیاہ پھٹکڑی سفید بریاں اور مغز کرنجواہ ہموزن باریک پیس لیں پانچ سو ملی گرام کا ایک کپسول روزانہ بوقت عصر ہمراہ پانی
پرہیز چاول تمام میٹھی اشیاء ٹھنڈا پانی اور برف والی اشیاء
لو صاحبو فقیر مبشر کو دعا کی استدعا کے ساتھ اجازت اللہ آپ صاحبوں کا حامی و ناصر اللہ آپ صاحبوں کو قبر و حشر میں شفاعت نبی آخر رحمت دو جہاں حضرت محمد صلى الله عليه واله وسلم نصیب فرماۓ الہی آمین بحق امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فقیر حکیم سید مبشر علی
مدنی ہربل دواخانہ
مین بازار نواب آباد واہ کینٹ

میرے بال واپس کالے ہو رہے ہیں میں نے کیا استعمال کرنا شروع کیا ہےمیں نہیں بتاٶں گا
05/03/2024

میرے بال واپس کالے ہو رہے ہیں میں نے کیا استعمال کرنا شروع کیا ہے

میں نہیں بتاٶں گا

03/03/2024

بسم اللہ تعالٰی

گھٹلی کھجور ملذز مقوی ممسک

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صاحبو عزیزو آداب
کیسے ہو صاحبو ارے ویسے کے ویسے ہی ہو کہ ظلم تو سہتے ہو بغاوت نہیں کرتے ٹیکس بھرتے جاٶ مہنگاٸ میں پستے جاٶ بجلی گیس کے ناجاٸز بل بھرتے جاٶ روٹی کو ترستے جاٶ مینڈٹ کا ڈگڈگی تماشہ دیکھتے جاٶ جمہورے دیکھدا جاندا رہ کچھ اثر نہیں میری کسی بات کا اچھا چلو حشر میں بھی تم ہی جواب دہ ہو گے کہ خاموش رہ کر ظالم کے ساتھی جو ہو۔
بات شروع کرتے ہیں کھجور کی گھٹلی کی اسکا سفوف اگر خوردنی طور پر استعمال کیا جاۓ تو بمشکل ہضم ہوتا ہے لیکن دل کو قوی کرتا ہے ممسک اور مقوی باہ ہے جسم کے تمام پٹھوں کو طاقت دیتا ہے مزاج اسکا سرد خشک ہے گلے کے لیۓ مضر ہے معدہ کے لیۓ دیر ہضم ہے اسکو قابل ہضم بنانے کے لیۓ طریقہ فقیر نے یہ وضع کیا ہے کہ مکمل کھجور کو کوٹ کر باریک کریں اور برابر دودھ ڈال کر اسقدر پکاٸیں کہ کھویا جیسا بن جاۓ اب اس میں برابر وزن کشمش کوٹ کر ملا کر معجون جیسی بنالیں
ایک بڑا چمچ صبح شام لیں اور بیان شدہ فواٸد حاصل کریں اور فقیر مبشر کو اپنی دعا میں یاد رکھیں ۔ بحق محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اھلبیت علیہ السلام اللہ آپ سب صاحبوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فقیر حکیم سید مبشر علی
مدنی ہربل دواخانہ مین بازار نواب آباد
واہ کینٹ
03145781202 03175988661

25/09/2023

بسم اللہ تعالٰی

ایک دوا دو کام
حب زنجفر اور طلاء زنجفر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صاحبو عزیزو آداب

صاحبو ایک نادر و نایاب نسخہ کے ساتھ فقیر مبشر حاضر تو بلا تاخیر آپ صاحبوں کے پسندیدہ نسخہ کی طرف چلیں نسخہ ہے حکیم فقیر محمد مرحوم کا لیکن اسمیں سے طلاء کی اختراع فقیر مبشر کی ہے تو شروع کریں پھر بسم اللہ ھو الشافی
سٹیپ نمبر ایک
عمدہ قسم کی زنجفر یعنی شنگرف کی دس گرام تک ڈلی لیں اس کو شیر مدار میں تین یوم تک تر رکھیں یعد میں نکال کر اچھی طرح صاف کرکے اسقدر کھرل کریں کہ چمک نہ رہے کم از کم بیس گھنٹہ کھرل کریں
سٹیپ نمبر دو
بھڑ کا دودھ خالص آدھا لٹر لیں اور اس میں زنجفر کا مزکورہ سفوف شامل کر کے حل کریں اور دھیمی آنچ پر چڑھا دیں اور کھونچے سے ھلاتے رہیں دودھ گاڑھا ہوتے ہوتے کھویا بن جاۓ گا اس کھوۓ کو اس میں سے ہی نکلنے والے گھی میں فراٸ کر لیں
سٹیپ نمبر تین
کھوۓ کی گولیاں بقدر چھوٹا چنا بنا لیں خشک ہو جانے پر ورق طلا یا چاندی سے مزین کرلیں اور باقی رہ جانے والے گھی میں برابر مقدار انڈے کا تیل شامل کرلیں اور ڈراپر میں رکھیں
گولی ایک روزانہ شام سات یوم تک ہمراہ دودھ اور طلاء معروف طریقہ پر استعمال کریں قوت باہ کے علاوہ سردی کے امراض پر بھی گولیاں استعمال کی جاسکتی ہیں گرم مزاج والے اور بلند فشار الدم یعنی ھاٸ بلڈ پریشر والے دور رہیں اس خوراکی دوا سے لیکن طلاء مباح ہے ان کے لیۓ بھی
اب فقیر کو اجازت اپنی دعا میں یاد رکھیۓ گا اللہ آپ صاحبوں کو نبی پاک آقا کریم حضرت محمد صلى الله عليه واله وسلم اور ان کی آل پاک کی مودت حاصل ہو اور دنیا روشن و آخرت درخشاں ہو الہی آمین بحق امام حق علی علیہ السلام
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
فقیر حکیم سید مبشر علی
مدنی ھربل دواخانہ
واہ ماڈل ٹاٶن باہتر موڑ
واہ کینٹ

Address

مین بازار نواب آباد واہ کینٹ
Rawalpindi
47040

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:30
Tuesday 09:00 - 20:30
Wednesday 09:00 - 20:30
Thursday 09:00 - 20:30
Friday 17:00 - 20:30
Saturday 09:00 - 20:30
Sunday 09:00 - 20:30

Telephone

+923145781202

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Mubashir Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram