Psychologist - Advanced Rehabilitation Services

Psychologist - Advanced Rehabilitation Services Provides Psychotherapy for anxiety, depression, anger, bipolar, relationship issues, addiction treatment, Eating disorder, sleep issues...

  ،  کچھ بچے غیر ضروری جبر، مارپیٹ یا ڈرانے دھمکانے کے سبب خوف کا شکار ہوجاتے ہیں اور انھیں مختلف قسم کی چیزوں سے بلاوجہ...
24/05/2025

،

کچھ بچے غیر ضروری جبر، مارپیٹ یا ڈرانے دھمکانے کے سبب خوف کا شکار ہوجاتے ہیں اور انھیں مختلف قسم کی چیزوں سے بلاوجہ خوف آنے لگتا ہے۔ جیسے جانور، کیڑے مکوڑے، ناواقف لوگ، بادل کی گرج، اندھیرا یاہوائی جہاز کی آواز وغیرہ۔ کچھ بچوں میں یہ نفسیاتی عارضے اس حد تک بڑھ جاتے ہیں کہ وہ بالکل بزدل ہوجاتے ہیں۔ حتیٰ کہ انھیں نیند میں بھی خوف آنے لگتا ہے اور ڈراؤنے خواب ان کی نیند میں مسلسل مداخلت کرتے رہتے ہیں۔اسکول سے ڈر اور خوف بھی اس کی ایک قسم ہے۔ بچہ اسکول جانے سے گھبراتا ہے۔ اسے اپنے اساتذہ اور اسکول کے دوسرے بچوں سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں اسے حوصلہ افزائی، پیار و محبت، انعام و اکرام دے کر اسکول میں کچھ وقت گزارنے کے لیے رضا مند کیا جائے۔

ڈراؤنے خواب دیکھنے والے بچوں کو نیند کم آتی ہے۔ وہ بار بار جاگ جاتے ہیں یا سوتے میں بڑبڑاتے رہتے ہیں۔ نیند سے بیدار ہوکر رونے لگتے ہیں۔ بستر پر اِدھر اُدھر جگہ بدلتے ہیں۔ ان کی نیند پرسکون نہیں ہوتی، بلکہ وہ کروٹیں بدلتے رہتے ہیں اور بے آرام دکھائی دیتے ہیں۔ زیادہ تر اچانک صدمہ، ڈر و خوف پر مبنی واقعات پیش آنے یا نیند سے قبل ڈراؤنی کہانیاں سننے، بار بار حوصلہ شکنی، والدین سے جدائی یا مارپیٹ وغیرہ کے سبب بچہ رات کو سوتے میں ڈرتا ہے۔ ایسے بچے کو حوصلہ دینے اور یقین دہانی کروانے کے علاوہ اسے اپنی ذات پر اعتماد بحال کرنے میں مدد دینا چاہیے۔ اگر ماں بچے کو اپنے ساتھ سلائے تو بہتر ہے۔ اس کے ذہن سے ڈر اور خوف کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

#حسد

دوسرے بہن بھائیوں اور خاندان میں موجود بچوں سے حسد کا پیدا ہونا ایک عام نفسیاتی مسئلہ ہے۔ خصوصاً بڑے بچے اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ ایسے حالات میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے بچوں کے ساتھ پیار و محبت اور توجہ میں اضافہ کریں۔ دوسرے لوگوں کے سامنے سزا دینے سے گریز کریں۔ انھیں ان کی اہمیت کا احساس دلائیں اور ان کے حسد کے جذبے کو مسابقت و مقابلے کی صحت مند فضا میں بدلنے کی کوشش کریں۔

ِ_عدم_تحفظ

ذہنی صدموں، والدین کی جانب سے عدم توجہ، بچوں کے ساتھ سلوک میں تفریق، بار بار غصہ یا تنقید کرنے کے سبب بچوں میں احساس کمتری اور احساسِ عدم تحفظ جنم لیتا ہے، ان کا اپنی ذات پر اعتماد ہی ختم ہوجاتا ہے۔ جس کا اظہار وہ مختلف صورتوں میں کرتے ہیں۔

بچے کی #زبان میں #لکنت آسکتی ہے، وہ دوسروں سے الگ تھلک رہنے کو ترجیح دیتا ہے اور اجنبی لوگوں کا سامنا کرنے سے گھبراتا ہے، کسی نئے کام میں ہاتھ ڈالنے سے اجتناب کرتا ہے۔ اس کی یادداشت کمزور ہوجاتی ہے۔ والدین سمجھ داری سے اپنے رویے پر نظرثانی کریں۔ بچوں کے ساتھ مساوی سلوک روا رکھیں اور انھیں انفرادی توجہ دیتے رہیں۔ ان کی جائز خواہشات کو پورا کریں، ان میں خود اعتمادی کو ابھاریں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔

#غصہ

کچھ بچوں میں سماجی یا جذباتی محرومیوں کا ردّعمل غصے کی شکل میں اُجاگر ہوتا ہے اور وہ معمولی معمولی بات پر شدید غصے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ دوسرے بچوں کو مارتے ہیں۔ برتن توڑتے ہیں یا کھانا کھانے سے انکار کردیتے ہیں۔ چیزوں کو الٹ پلٹ کرتے ہیں یا کتابوں کو پھاڑ دیتے ہیں۔ اس کے جواب میں والدین کو سختی نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان سے پیار و محبت سے پیش آئیں، اور ان کی محرمیوں کو کم کرکے راہِ راست پر لانے کی کوشش کریں۔

#ضد

ماں باپ کی جانب سے ضرورت سے زیادہ لاڈ پیار، ہر ضروری و غیر ضروری خواہش کا فوری احترام یا بچوں کو غیر معمولی اہمیت دینے سے بچے میں ضد کا عنصر غالب آجاتا ہے۔ ایسی صورت میں والدین کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنا چاہیے۔ بچے کو شروع سے ہی ضد کرکے چیزیں حاصل کرنے کی عادت نہ ڈالیں۔ غلطی پر کبھی کبھی ہلکی پھلکی سزا بھی دے دیں۔



بچے کو جھوٹ سے دور رکھنے کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ جھوٹ سے پرہیز کریں۔ اس کے سامنے ایک باعمل اور سچے انسان کے روپ میں آئیں۔ اسے سچ بولنے پر تعریف و انعام سے نوازیں اور جھوٹ بولنے پر سزا دیں۔ اس پر سچ کی اہمیت مذہب اور معاشرے کے نقطۂ نظر سے واضح کریں اور اخلاقیات کا درس دیتے رہیں۔

#جرائم

چوری کے علاوہ دوسرے جرائم بھی مختلف معاشرتی یا گھریلو عوامل کی بدولت پیدا ہوتے ہیں، اور بعض اوقات تشویش ناک صورت اختیار کرلیتے ہیں۔ جیسے دوسرے بچوں سے زبردستی چیزیں چھیننا، ساتھیوں کو مارنا پیٹنا، کھیل کے میدان میں شکست تسلیم کرنے سے انکار، جنسی جرائم وغیرہ وغیرہ۔ یہ صورت حال انتہائی سنگین ہوتی ہے۔ بچے کی محرومیوں کا خیال رکھیں۔ اسے پیار و محبت اور بھرپور توجہ دیں۔ مذہبی تعلیم کی طرف راغب کریں۔ اخلاقیات کا درس دیں۔ انسانی حقوق کا احترام کرنا سکھائیں۔



عدم توجہ، نگرانی میں کمی یا خوراک وقت پر نہ ملنے کے سبب بچے مٹی کھانے کے عادی ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر جب گھر میں صفائی کا بھی فقدان ہو اور بچے کو وافر مقدار میں مٹی دستیاب ہو، مٹی کے علاوہ بچہ ملتی جلتی چیزیں جیسے ربر وغیرہ بھی کھالیتا ہے۔ مٹی کھانے کے سبب پیٹ میں کیڑے ہوسکتے ہیں یا آنتوں کی تکلیف واقع ہوسکتی ہے۔ بچے کی نگرانی سخت کردیں۔ غذا فوری طور پر دیں۔ گھر میں سے مٹی کے تمام ذرائع ختم کردیں۔



یہ ایک عام عادت ہے اور ایسے بچے زیادہ تر عدم توجہ کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے بچوں کو توجہ، پیار و محبت میں اضافہ، حوصلہ افزائی اور تعریف و تحسین کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
منقول، شکریہ

Advance Speech Therapy Services Pakistan 🇵🇰
Peshawer Road, Rawalpindi
03345322674

"ماہرنفسیات کا پیغام"کلینک پر سائیکالوجی کے متعلق جتنے بھی لوگ رابطہ کر رہے ہیں، انکے لئے اہم پیغام ہے.سب سے پہلے اپنی ا...
04/05/2025

"ماہرنفسیات کا پیغام"

کلینک پر سائیکالوجی کے متعلق جتنے بھی لوگ رابطہ کر رہے ہیں، انکے لئے اہم پیغام ہے.

سب سے پہلے اپنی اپائنمنٹ بک کرائیں.

جو بھی وقت آپ کو دیا جائے گا، اس وقت پر کلینک تشریف لائیں.

پہلے سیشن میں صرف Assessment ہو گی تا کہ مسئلے کی نوعیت کے مطابق ڈائیگنوز کیا جا سکے.

ڈائیگنوز ہونے کے بعد ماہر نفسیات تھراپی پلان ترتیب دے گا اور اگلے سیشن میں بلائے گا.

وہ مرد حضرات جو فرماتے ہیں کہ ہمیں فلاں فلاں مسائل ہیں، آپ صرف تھراپی دیں. ان سے میری درخواست ہے کہ ہمارے کلینک کے کچھ اصول ہیں اور انہی اصولوں کے مطابق ان کے ساتھ کام کیا جائے گا.

نوٹ :
فرمائشی پروگرام کے مطابق تھراپی ہرگز نہیں دی جاتی.
شکریہ

What S*x Therapy Is & What It Isn’t S*x is an important part of a relationship, but talking about it? That can be challe...
02/05/2025

What S*x Therapy Is & What It Isn’t

S*x is an important part of a relationship, but talking about it? That can be challenging.

S*x therapy is a safe space for couples to explore their intimacy, desires, and challenges with expert guidance—without shame or judgment.

✔ Learn how to talk about your needs and desires.
✔ Navigate life changes that impact intimacy.
✔ Strengthen your emotional and physical connection.

🚫 What s*x therapy ISN’T:

❌ No physical or s*xual contact with the therapist.
❌ Not just for “problems”—it’s about improving intimacy at any stage!

Look through these slides to learn more about how s*x therapy can help you and your partner reconnect.

Have questions...???
Drop them in the comments below!

For Appointment : 0334 5322674
Psychologist - Advanced Rehabilitation Services
Rawalpindi

30/04/2025

عام وہم یا او سی ڈی

کیا آپ جانتے ہیں کہ OCD ایک نفسیاتی مسئلہ ہے۔۔۔؟؟؟

جس کا علاج ماہر نفسیات کرتے ہیں۔

کلینک کی اپائنمنٹ اور مزید تفصیلات کے لئے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔

Advanced Rehabilitation Center
Pashawar Road,Lane 6, Rawalpindi
03345322674

CDD (Childhood Disintegrative Disorder) اردو میں “بچپن کی تحلیل پذیر خرابی” یا “بچپن کی منتشر ہونے والی ڈس آڈر” کہا جاتا...
30/04/2025

CDD
(Childhood Disintegrative Disorder)

اردو میں “بچپن کی تحلیل پذیر خرابی” یا “بچپن کی منتشر ہونے والی ڈس آڈر” کہا جاتا ہے۔ یہ آٹزم سپیکٹرم کی ایک نایاب اور شدید قسم ہے۔

سی ڈی ڈی کیا ہے ۔۔۔؟؟؟

بچپن کی تحلیل پذیر خرابی (CDD) ایک نیورولوجیکل ڈس آڈر ہے جو 3 سے 4 سال کی عمر کے بعد ظاہر ہوتی ہے۔

بچے جو پہلے بالکل عام طریقے سے بول چال، سماجی تعلقات، کھیل اور دیگر مہارتوں میں ترقی کر رہے ہوتے ہیں، وہ اچانک ان مہارتوں کو کھونا شروع کر دیتے ہیں۔

علامات:

⬅️ زبان اور بول چال کی مہارتوں کا اچانک زوال

⬅️ سماجی میل جول میں کمی

⬅️ کھیلنے کے انداز میں تبدیلی

⬅️ بیت الخلا کے استعمال کی سیکھے ہوئے طریقے بھول جانا

⬅️ جسمانی حرکتوں میں تبدیلی یا پیچھے ہٹنا

⬅️ بار بار ایک ہی حرکت یا جملہ دہرانا

کیا یہ آٹزم سے مختلف ہے ۔۔۔؟؟؟

جواب:
جی ہاں

آٹزم عام طور پر 3 سال کی عمر سے پہلے ظاہر ہوتا ہے۔

جبکہ CDD میں بچہ کچھ عرصہ عموماً چار سال تک عام ترقی
کرتا ہے، پھر مہارتیں اچانک کھونے لگتا ہے

سی ڈی ڈی کی جانچ کےلئے ہمارے کلینک کی اپائنمنٹ دئیے گئے نمبر پر رابطہ کر کے حاصل کریں۔
شکریہ

Advanced Rehabilitation Center
Peshawar Road,Rawalpindi
03345322674

Good Morning 🥰
25/04/2025

Good Morning 🥰


فرانس میں رہنے والی آٹسٹک بچی علینہ کی کہانیعلینہ کی عمر چھ سال ہے۔فرانس میں ڈاکٹر نے آٹزم ڈائیگنوز کیا تھا اور بتایا تھ...
23/04/2025

فرانس میں رہنے والی آٹسٹک بچی علینہ کی کہانی

علینہ کی عمر چھ سال ہے۔فرانس میں ڈاکٹر نے آٹزم ڈائیگنوز کیا تھا اور بتایا تھا کہ بچی کی تھراپیس جاری رکھیں۔وقت کے ساتھ بہتری آئے گی۔

والدین نے بچی کو موبائل لے دیا تا کہ وہ موبائل کے ساتھ مصروف رہے۔بچی موبائل میں دیکھنے والی نظمیں گانے لگی۔والدین کو لگا کہ بچی میں بہتری آ رہی ہے۔

ایک دن بچی کا موبائل خراب ہو گیا اور بچی نے موبائل کے خراب ہونے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔وہ غصہ عام غصہ نہیں تھا۔بچی نے غصے میں اپنے والد صاحب کو دانتوں سے کاٹ کر لہولہان کر دیا۔

اب جب کہ بچی کو پاکستان لایا گیا ہے اور میں نے بچی کی جانچ کی اور والدہ کو وہی مشورہ دیا کہ تھراپیس جاری رکھیں تو وہ کہنے لگیں کہ مجھے میری فیملی میں کسی نے بتایا تھا کہ۔۔۔۔

“وقت کے ساتھ بچی خود ٹھیک ہو جائے گی”

بچی اب چھ سال کی ہو گئی ہے مگر پہلے سے زیادہ مسائل کا شکار ہے۔

میں نے انکو سمجھایا کہ جلد از جلد بچی کی تھراپیس شروع کرا دیں۔اب بچی باقاعدہ تھراپیس لے گی۔

اس پیج پر بہت سے والدین موجود ہیں۔ان سب کو بھی میں یہی کہوں گی کہ اگر بچوں میں مسائل دیکھیں تو جلد ہی علاج معالجے کی طرف آئیں،کیونکہ کوئی بھی مسئلہ خود سے ٹھیک نہیں ہوتا۔

یاد رکھیں،

رویے کے مسائل ہوں یا بولنے کے مسائل۔۔۔سب کا علاج ممکن ہے۔لیکن اسکے لئے والدین کو ہمت سے کام لینا ہو گا۔

دوسرے ممالک میں رہنے والی فیملیز کو بچوں کے رویوں اور زباندانی کے متعلق زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہاں پر بچوں میں سکرین کے استعمال کا رحجان بہت زیادہ ہے۔

براہ مہربانی،

اگر والدین کو شک بھی ہے کہ بچوں میں کسی بھی قسم کا مسئلہ ہے تو فوری طور پر ماہرین کو چیک کرائیں اور انکی ہدایات پر عمل کریں۔

شکریہ

Advance Speech Therapy Services Pakistan 🇵🇰

آٹزم کی تشخیصآٹزم (Autism) کی تشخیص ایک پیچیدہ عمل ہے ،جس میں مختلف مراحل شامل ہوتے ہیں۔ آٹزم ایک نیورولوجیکل مسئلہ ہے ج...
21/04/2025

آٹزم کی تشخیص

آٹزم (Autism) کی تشخیص ایک پیچیدہ عمل ہے ،جس میں مختلف مراحل شامل ہوتے ہیں۔

آٹزم ایک نیورولوجیکل مسئلہ ہے جو فرد کی سوشل کمیونیکیشن، رویوں اور اُنکی دلچسپیوں کو متاثر کرتی ہے۔

اس کی تشخیص کا عمل بِلکُل مخصوص علامات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔
مختلف ماہرین کی مدد درکار ہوتی ہے، جیسے کہ ، سائیکولوجسٹ، اسپیچ تھیراپسٹ اور پیڈیاٹریکس، یہاں آٹزم کی تشخیص کے چند عمومی طریقے درج ذیل ہیں ۔

سب سے پہلے انفارمل جانچ کی جاتی ہے جس میں علامات کا جائزہ بہت ضروری ہوتا ہے۔ کیوں کہ آٹزم کی علامات میں سوشل تعاملات میں مشکلات، زبان اور بات چیت میں مسائل، اور مخصوص رویوں یا اُنکی کی دلچسپیوں کے بارے میں جاننا شاملِ ہوتا ہے ۔ ان علامات کو ابتدائی طور پر والدین، اساتذہ یا دیگر افراد نوٹ کرتے ہیں اور ماہرین کو بتاتے ہیں۔

اِس کے علاوہ ماہرین بچے کو پیدا ہونے سے لے کر کے جب وہ کلینک آیا ہے تب تک کی ہسٹری کے بارے میں مکمل طور پر اُس کی نشوونما کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس میں بچپن کی بیماریوں، کسی بھی بیماری یا انجری کی تفصیلات شامل ہو سکتی ہیں۔

معیاری اسکریننگ ٹیسٹ بہت ذیادہ اہم ہوتے ہیں ۔آٹزم کی ابتدائی اسکریننگ کے لیے مختلف اسکریننگ ٹولز استعمال کیے جاتے ہیں۔

جیسے کہ M-CHAT (Modified test Checklist for Autism in Toddlers) جو بچوں میں آٹزم کی علامات کی ابتدائی نشاندہی کرنے میں مدد دیتا ہے۔

نفسیاتی اور نیورولوجیکل معائنے کی ضرورت ۔آٹزم کی تشخیص کے لیے ماہرین ایک ماہر اسپیچ تھراپیسٹ اور مختلف ماہرین معائنہ کرتے ہیں۔

اس میں بچے کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کا تجزیہ شامل ہوتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان میں کسی نیورولوجیکل یا نفسیاتی مسئلے کی علامات ہیں۔

کمیونیکیشن اور سوشل اسکیلز کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ماہرین اسپیچ تھیراپسٹ ، بچے کی زبان کی مہارت، سوشل تعاملات، اور روزمرہ کی زندگی میں ان کی دلچسپیوں اور رویوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

انکا تجزیہ اور مشاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔

آٹزم کی تشخیص کے لیے مختلف ٹیسٹ اور مشاہدات کیے جاتے ہیں۔

ADOS (Autism Diagnostic Observation Schedule)
ADI-R (Autism Diagnostic Interview-Revised)
M-CHAT
CARS

یہ ٹیسٹ آٹزم کی علامات کو مزید واضح کرتے ہیں۔ آٹزم کی تشخیص میں ایک یا زیادہ ماہرین کی رائے ضروری ہوتی ہے۔ یہ ماہرین آٹزم کی علامات کو دیکھ کر ایک جامع تشخیص فراہم کرتے ہیں۔

تشخیص کا عمل ابتدائی طور پر کچھ وقت لے سکتا ہے اور اس کے بعد علاج کے مختلف طریقے بھی متعارف کرائے جا سکتے ہیں تاکہ فرد کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

اگر آپ کو بچے میں آٹزم کی علامات کا شبہ ہو، تو کسی ماہر سے رابطہ کرنا ضروری ہے تاکہ صحیح تشخیص اور علاج کی رہنمائی حاصل کی جا سکے۔

اگر آپ کے بچے میں بھی اِس طرح کے مسائل نظر آرہے ہیں تو قریبی ماہر سے رابطہ کریں ۔ جلدی اسکریننگ اور اِس کا علاج خاطر خواہ نتائج کا حامل ھو سکتا ہے ۔

مزید تفصیلات اور کلینک کی اپائنمنٹ کے لئے آج ہی رابطہ کریں۔
شکریہ

Advanced Rehabilitation Center
Advance Speech Therapy Services Pakistan 🇵🇰
Peshawar Road,Lane 5, Rawalpindi
+923345322674

بدبخت ہے وہ شخص جو خود تو مرجاۓ لیکن اس کا گناہ نہ مرے۔۔۔!!!سوشل میڈیا کا استعمال ضرور کریں مگر احتياط بھی لازم کیا کریں...
08/04/2025

بدبخت ہے وہ شخص جو خود تو مرجاۓ لیکن اس کا گناہ نہ مرے۔۔۔!!!

سوشل میڈیا کا استعمال ضرور کریں مگر احتياط بھی لازم کیا کریں۔۔۔!!!

پورن گرافی کی لت سے چھٹکارہ پانے کے لئے قابل ماہر نفسیات سے رابطہ کریں۔کلینک کی اپائنمنٹ بک کرنے کے لئے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔

03345322674

Advanced Rehabilitation Center

08/04/2025

آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر

یہ ایک نیورولوجیکل حالت ہے، جو بچوں کی سماجی، ابلاغی اور رویہ جاتی کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے.
ابتدائی علامات کی شناخت سے بروقت مدد ممکن ہوتی ہے، جو بچے کی نشوونما میں معاون ثابت ہوتی ہے.

والدین کو مندرجہ ذیل علامات پر غور کرنا چاہیے:.

سماجی تعلقات میں مشکلات:
بچہ آنکھ سے آنکھ ملانے سے گریز کرتا ہے، مسکراہٹ کا جواب نہیں دیتا یا دوسروں کے جذبات کو سمجھنے میں دقت محسوس کرتا ہے.

زبان کی نشوونما میں تاخیر:
12 ماہ کی عمر تک بڑبڑانے میں کمی، اشارے (جیسے اشارہ کرنا یا ہاتھ ہلانا) استعمال نہ کرنا، یا 16 ماہ تک الفاظ کا استعمال نہ کرنا.

ردعمل کی کمی:
نام پکارنے پر توجہ نہ دینا یا آوازوں پر غیرمعمولی ردعمل ظاہر کرنا.

دہرائے جانے والے رویے:
ایک ہی حرکت، آواز یا سرگرمی کو بار بار دہرانا، جیسے ہاتھ گھمانا یا جھولنا.

حسی حساسیت:
روشنی، آواز، لمس یا دیگر حسی تجربات پر غیرمعمولی طور پر حساس ہونا یا بے حسی کا مظاہرہ کرنا.

اگر والدین ان علامات کا مشاہدہ کریں تو فوری طور پر اسپیچ لینگویج پتھالوجسٹ ،ماہر اطفال، سپیشل ایجوکیشن پروفیشنل یا چائلڈ سائیکالوجسٹ سے مشورہ کریں.

بروقت تشخیص اور مداخلت سے بچے کی ابلاغی اور سماجی مہارتوں میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے.

والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچے کی نشوونما پر نظر رکھیں اور کسی بھی تشویش کی صورت میں پیشہ ورانہ مدد حاصل کریں.

ماہرین کی اپائنمنٹ کے لیے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں.
شکریہ
Advance Speech Therapy Services Pakistan 🇵🇰
Peshawar Road, Lane 6, Rawalpindi
0334 5322674

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Psychologist - Advanced Rehabilitation Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share