FR vets & pets clinic

FR vets & pets clinic Vets and pets clinic
complete care for your Animal health

اے تمام جہان کے مالک یا رب العزت  اپنے محبوب محمد مصطفی حضور ﷺ   کے صدقے ان بے زبانوں پر اپنا کرم فرما۔ اس لمپی سکن نامی...
12/08/2022

اے تمام جہان کے مالک یا رب العزت اپنے محبوب محمد مصطفی حضور ﷺ کے صدقے ان بے زبانوں پر اپنا کرم فرما۔ اس لمپی سکن نامی بیماری کو ختم کردے ۔🙏۔ آمین ثم آمین ۔

🌍🌳"جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ 🌳🌍جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ بریڈنگ کے لیے صحیح وقت کی نشاندہی نہ ...
06/02/2022

🌍🌳"جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ 🌳🌍

جانوروں میں ناکام بریڈنگ کی بنیادی وجہ بریڈنگ کے لیے صحیح وقت کی نشاندہی نہ کرنا ہے۔ ایک اور عنصر جانور کا زیادہ وزن ہونا بھی ہے۔ یہ ایک حد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے.جب گائے دوسری گائے کے اوپر چڑھتی ہے تو وہ بھی تولید کے لیے گرم ہونے کی ایک نشانی ہے لیکن سب سے اہم اور بنیادی نشانی اُس گائے میں دیکھنے کو ملتی ہے جو دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے دے اور مزاحمت نہ کرے۔ اس کو انگریزی میں Standing Heat یا Standing Estrus کہتے ہیں۔گائے میں تولیدی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اسکی بچہ دانی میں انڈے کا پیدا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ انڈہ پیدا ہونے کے اس عمل کو اوولیوشن Ovulation کہتے ہیں۔ یہ Ovulation کا عمل پہلی Standing Estrus کے وقت کے بعد تقریباً 24 سے 32 گھنٹے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ یعنی جس وقت گائے دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے کی اجازت دے تو ٹھیک 24 سے 32 گھنٹے کے بعد اس میں انڈہ پیدا ہوگا۔ اگرچہ بریڈنگ میں دوسری نشانیاں بھی مددگار ہوتی ہیں لیکن بنیادی نشانی یہی ہے کہ گائے دوسرے کو اپنے اوپر چڑھنے کے لیے مزاحمت نہ کرے۔ ایک گائے میں Standing Heat کا دورانیہ اوسطً 10 گھنٹے سے کم ہوتا ہے اور ہر گھنٹہ بعد ایک دفعہ وہ دوسری گائے کو اپنے اوپر چڑھنے کی اجازت دیتی ہے۔
پہلی Standing Heat کے ٹھیک 24 گھنٹہ بعد جب انڈہ پیدا ہوتا ہے تو سپرم سے اسکے کامیاب ملاپ کی عمر 6 سے 12 گھنٹے تک ہوتی ہے۔ لہذا اس وقت تک سپرم کا وہاں موجود ہونا لازمی ہے ورنہ وہ انڈہ سپرم سے نہیں مل پائے گا۔سپرم کی کم از کم عمر 24 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ عمر 32 گھنٹے تک ہوتی ہے۔سپرم کی زندگی کے پہلے 6 گھنٹے حیاتیاتی تبدیلی کے لیے مختص ہوتے ہیں جو سپرم کی انڈے سے ملاپ کی تیاری کے لیے ضروری ہے۔
مندرجہ بالا باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے بریڈ کرنے کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہوتا ہے کہ سپرم نہ زیادہ پہلے وہاں آجائے کہ انڈہ پیدا ہونے سے پہلے ہی اسکی موت ہوجائے اور اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ سپرم نہ زیادہ تاخیر سے پہنچے کہ اسکے آنے سے پہلے ہی انڈے کی موت ہوجائے۔

چونکہ مضمون تھوڑا مشکل ہے لہذا اب میں ایک مثال سے وضاحت کروں گا

فرض کریں کہ آپ نے ایک گائے میں ابتدائی علامات دیکھی۔اسکے بعد اس دن آپ مسلسل اس گائے میں بنیادی نشانی کے لیے مشاہدہ کرتے رہے ۔گائے کے اردگرد دوسری گائیاں بھی تولیدی نشانیوں کے آس پاس ہیں یا اسکے اردگرد کوئی بیل بھی ہے۔ پھر کیا ہوتا کہ آپ پہلی دفعہ اس گائے کو اس کھڑی حالت میں دیکھتے ہو کہ دوسری گائے اس پر چڑھی اور اس نے مزاحمت نہیں کی۔ تو یہ گائے کی Standing Heat کا آغاز ہے جسے انگریزی میں Onset of Standing Heat کہتے ہیں۔ فرض کریں یہ جمعہ کی شام 6 بجے مشاہدہ کی گئی۔ تو یاد رکھیں کے ٹھیک قریباً 24 سے 28 گھنٹے بعد اگلے دن بروز ہفتہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے کے دوران اس میں انڈہ پیدا ہونے کا عمل ہوگا۔چونکہ سپرم کی عمر 24 سے 32 گھنٹے ہوتی ہے اور انڈے کی ملاپ کرنے کی عمر اوسطً 8 گھنٹے ہے، لہذا ہفتہ کی شام 6 بجے سے رات 10 بجے کے دوران پیدا ہونے والا انڈہ اگر سپرم سے کامیاب ملاپ نہ کرسکا تو اتوار کی صبح 2 بجے سے 6 بجے تک ختم ہوجائے گا۔
لہذا بریڈنگ کرنے کا صحیح وقت جمعہ کی رات 10 سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک ہے۔اگر جمعہ کو رات 10 بجے سے پہلے بریڈنگ کی گئی تو سپرم کے انڈہ پیدا ہونے سے پہلے مرجانے کا اندیشہ زیادہ ہوگا۔ اور اگر ہفتہ کی صبح 8 بجے سے بریڈنگ جتنی تاخیر سے ہوتی گئی تو اس سے یہ اندیشہ بڑھتا جائے کہ سپرم کے ملاپ سے پہلے ہی انڈے کی موت ہوجائے۔

قصہ مختصر کہ پہلی Standing Heat کے مشاہدہ کے 4 سے 16 گھنٹے کے درمیان بریڈنگ کرنے سے کامیاب ملاپ کا چانس بڑھ جاتا ہے۔لہذا گائیوں میں Standing Heat کی نشاندہی بہت اہمیت کی حامل ہے۔منسلک تصویر میں اسکی وضاحت ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

High quality protein and energy.دلیہ پروٹین اور توانائی سے بھرپور فارمولہ  ۔لحمیات کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی نشوونما تولید...
02/09/2021

High quality protein and energy.
دلیہ
پروٹین اور توانائی سے بھرپور فارمولہ ۔
لحمیات کے ساتھ ساتھ مویشیوں کی نشوونما تولیدی پیداوار کے لئے توانائی بہت ضروری ہے مویشیوں کو توانائی کی ضرورت بنیادی طور پر عمر جینس جسامت اور ماحول پر منحصر ہوتی ہے ۔ توانائی کو حاصل کرنے کے لئے جانور توانائی سے بھرپور خوراک پر انحصار کرتا ہے ۔
اسپشیل گندم و مکئی دلیہ انتہائی اعلی معیار کا ایک غذائی عنصر ہے ۔

11/09/2019
گرمی کا اور چیچڑوں کا موسم کی آمد آمد ھے ان چیچڑوں سے بہت سے خطرناک بیماری پھیلتی ہیں جس میں چیچڑوں کا بخار بہت خطرناک ھ...
07/04/2019

گرمی کا اور چیچڑوں کا موسم کی آمد آمد ھے
ان چیچڑوں سے بہت سے خطرناک بیماری پھیلتی ہیں جس میں چیچڑوں کا بخار بہت خطرناک ھے بروقت صحیح علاج اور لیٹ علاج شروع کرنے سے جانور کے پھپھڑے اور آنتیں گل جاتی ہیں
اور جانور کو اس سٹیج پر بڑے سے بڑا ڈاکٹر بھی اس کو موت کے منہ میں جانے سے نہیں روک سکتا
بخار چیک کرنے کا اب ڈیجیٹل تھرمامیٹر عام میڈیکل سٹور سے ملتا ھے اب عام کسان کے لئے بخار چیک کرنا آسان کام ھے جانور کا نارمل درجہ حرارت 101 ھوتا ھے جب کہ انسان میں 101 بخار ھوتا ھے
ھر کسان کو جانور کا درجہ حرارت چیک کرنا آنا چاہیے

یاد رکھیں جب بخار 105/106 تک ھو اور علاج کرنے پر بخار کم کرنے کے ٹیکے اور انٹی بائیوٹک ٹیکہ لگانے سے جانور کو دوبارہ بار بار تیز بخار 105/ 106 تک ھو جائے تو اس کو فوری طور پر
بوٹالکس ICI کا ٹیکہ 20 ml لگاہیں اور
24گھنٹے کے بعد دوبارہ یہی ٹیکہ لگائیں
اس کے ساتھ بخار کم کرنے کا Dyclostar 20 ml ٹیکہ صبح شام لگاہیں
بوٹالیکس کا امپوٹڈ ٹیکہ مہنگا ھونے کی وجہ سے
یا کم علمی کی وجہ سے
کچھ ڈاکٹر علاج کرتے وقت 10 ml ٹیکہ لگاتے ہیں
جس سے مرض ٹھیک ھونے کی بجائے
مزید شدت اختیار کر جاتا ھے
اور جانور علاج کے باوجود موت کے منہ میں چلا جاتا ھے

ولایتی گائیوں اور بچھڑوں اور بچھڑیوں میں مرض عام ھے
اس کو مرض کو theileriosis "تھلیری اوسس " عام دیسی زبان میں "چیچڑوں کا بخار "کہتے ہیں

نوزائیدہ ولایتی بچے اور بھیسنوں کے بچوں کو گرمیوں میں حفاظتی طور پر 2 ml ٹیکہ لگائیں
چیچڑیوں کا بخار تھلیریا بہت خطرناک بیماری ھے علاج دیر سے کرنے پر یہ بیماری لاعلاج ھے ھر سال سینکڑوں قیمتی جانور اس مر سے مرتے ہیں اس لئے گرمیوں کے موسم میں
بیمار جانور کا بخار کو عام بخار نہ سمجھا جائے اس کا مشاہدہ اور درجہ حرارت پر نظر رکھنا ضروری ھے

مرے جانور کا پوسٹ مارٹم کرنے پر اس جانور کی تلّی نارمل سائز سے 4/ 5 گنا بڑی پائی جاتی ھے
جوکہ اس بیماری کی سب سے بڑی نشانی ھے اس کے علاوہ پھپھڑوں میں اور آنتوں میں رطوبت اور سوزش پائی جاتی ھے

سوزش حیوانہ تھن میں جراثیم باھر کے گندے ماحول سے تھن کے سوراخ سے دودھ بنانے والے Lobes میں جا کر fibrous tissue بنا کر ت...
28/03/2019

سوزش حیوانہ تھن میں جراثیم باھر کے گندے ماحول سے تھن کے سوراخ سے دودھ بنانے والے Lobes میں جا کر fibrous tissue بنا کر تھن بند کر دیتے ہیں دودھ میں پھٹکیاں یا تھن کی سوزش محسوسں ھونے پر فوری وسیع اثر Broad Spectrum ادویات کا کورس کروائیں

28/02/2019

مودی سرکار کان کھول کے سن لو ۔۔۔۔
انڈیا کے کون کون سے شہر کو کتنے سیکنڈذ میں پاکستانی میزائل صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں وڈیو دیکھں اور اس کو اتنا شیر کریں کہ انڈیا کی بولتی بند ہو جاے ۔۔

27/02/2019

Hello India..!!!
This is our first Sarpris
Wait for another Sarpris.

شکر الحمدللہ انتھک محنت کے بعد کامیاب ڈسٹوکیا آپریشن کامیاب ہوا ۔ یہ سب میرے رب العالمین کا کرم ہے کہ جس نے مجھے اتنے کم...
25/02/2019

شکر الحمدللہ
انتھک محنت کے بعد کامیاب ڈسٹوکیا آپریشن کامیاب ہوا ۔
یہ سب میرے رب العالمین کا کرم ہے کہ جس نے مجھے اتنے کم عرصے میں اتنی بڑی صلاحیتوں سے نوازا ۔

پیرا ویٹس انتہائی سردی میں اپنا فیلڈ ورک کرتے ہوئے ۔دشت تو دشت دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے بحر ظلمات میں دوڑا دیے گھوڑے ہم ن...
22/02/2019

پیرا ویٹس انتہائی سردی میں اپنا فیلڈ ورک کرتے ہوئے ۔
دشت تو دشت دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے بحر ظلمات میں دوڑا دیے گھوڑے ہم نے ۔۔

19/02/2019

پہلے ہم امن کی بات کریں گے اگر انڈیا جنگ کی بات کریں گا تو ہم تیار ہیں جنگ کے لیے جنگ شروغ تو ہو جائیگی لیکن اس کو ختم کرنا تمہارے بس میں نہیں رہے گا انڈیا والو .عمران خان

Address

New Chakra
Rawalpindi
RWP

Telephone

03135382436

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FR vets & pets clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category