04/12/2025
*گندم الرجی* یا
*سیلیک ڈیزیز* کیا ہے؟ 🌾❗
*Celiac Disease*
گندم سے الرجی دراصل گندم میں موجود پروٹین سے حساسیت ہے۔ مریض کا کمزور مدافعتی نظام گندم کی مختلف پروٹینز پر ردِعمل دیتا ہے (Type IV hypersensitivity)۔ گندم میں موجود پروٹین گلوٹین (Gluten) سے حساسیت کو گلوٹن الرجی بھی کہا جاتا ہے۔
اس الرجی سے چھوٹی آنت میں سوزش، ورم اور شدید کیسز میں چھالے بن سکتے ہیں، جس سے جسم غذائی اجزاء جذب نہیں کر پاتا اور مختلف علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
پاکستان میں گندم الرجی کی شرح تقریباً 2٪ ہے، مگر اکثر لوگوں کی تشخیص وقت پر نہیں ہوتی۔ یہ بیماری کسی بھی عمر میں ہوسکتی ہے اور ایک دائمی مرض ہے۔ اس کا واحد علاج گندم سے مستقل پرہیز ہے۔ 🍞🚫
علاماتِ گندم الرجی 🤒⚠️
گندم والی غذا کھانے کے چند منٹس سے چند گھنٹوں میں علامات ظاہر ہوسکتی ہیں:
1️⃣ دیر تک رہنے والے دست/موشن 💩
2️⃣ پیٹ درد، سر درد، متلی یا الٹی 🤕🤢
3️⃣ شدید تھکن اور کمزوری 😴
4️⃣ بار بار پیٹ کا بے سبب درد
5️⃣ قبض، گیس یا پیٹ میں تناؤ 😣
6️⃣ وزن میں کمی یا بچوں میں قد اور وزن نہ بڑھنا 📉
7️⃣ ہڈیوں کا کمزور ہونا 🦴
8️⃣ چھینکیں، زکام، منہ یا گلے میں سوجن 🤧
9️⃣ دمہ یا سانس پھولنا 😮💨
🔟 گندم چھونے پر جلد کی لالی یا خارش (کانٹیکٹ الرجی) 🌡️
1️⃣1️⃣ آئرن اور وٹامنز کی مسلسل کمی 🩸
1️⃣2️⃣ بار بار انفیکشن ہونا، امیون سسٹم کا کمزور ہونا 🦠
مزید نشانی: بچوں میں ہیموگلوبن آئرن سپلیمنٹ کے باوجود ٹھیک نہ ہو، ساتھ موشن یا گیس رہتی ہو ⇒ تو فوراً ٹیسٹ کروانا چاہئے۔
📌 نوٹ: یہ علامات دیگر بیماریوں میں بھی ہوسکتی ہیں، لہذا صحیح تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
تشخیص کیسے ہوتی ہے؟ 🧪
اگر گندم الرجی کا شک ہو تو معالج درج ذیل ٹیسٹ تجویز کرتا ہے:
1️⃣ tTG IgA / IgG (سب سے حساس ٹیسٹ)
2️⃣ EMA – IgA
3️⃣ DGP IgA / IgG
4️⃣ Intestinal/Duodenal Biopsy (Gold Standard)
احتیاطی تدابیر / علاج 🌾🚫
جِن افراد کو ویٹ الرجی ہو، انہیں یہ چار چیزیں چھوڑنا ضروری ہے BROW:-
Barley
Rye
Oats
Wheat
🍚 ان کے بجائے چاول کا استعمال بہتر ہے۔
🛒 پیک شدہ خوراک خریدتے وقت اجزاء لازماً پڑھیں کہ گندم یا گلوٹن شامل نہ ہو۔
💊 علاج کے لیے معالج ایسی میڈیسن تجویز کرتا ہے جو علامات کو کنٹرول کریں۔
👨⚕️ :-خُرم شفیق میر SPT
( ہیلتھ گورنمنٹ آف پنجاب)
📞 0313-5482387 🥏🪀
📞 0311-0055425
💉Vaccination & Medical⛑️
💉 ویکسینیشن & میڈیکل⛑️
📢 Stay Healthy, Stay Safe_*Trust* the Professionals!
*Trust* our team.