
07/04/2025
السلام علیکم
عزیر کیمسٹ بھائیوں
بدلتے ہوئے حالات اور سخت ہوتے ہوئے قوانین میں جہاں یونین ہر محاذ پر کیمسٹوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے وہاں کچھ باتوں پر عمل کے لیے آپ سے درخواست کرتی ہے ۔
*کیمسٹ کے سائن بورڈ کے رنگ اور سائز کو قانون کے مطابق بنائیں یہ نان ایشو ہے اور اس پر کسی قسم کی مزاحمت بے کار ہے۔
*بیرونی شیشہ / فریم انتہائی ضروری ہے، اس سے روم ٹمپریچر پر اثر پڑتا ہے، مٹی،دھول سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، بازار کے شور سے قدرے محفوظ رہا جاسکتا ہے، مجموعی کاروباری ساکھ پر اچھا اثر پڑتا ہے۔
*ایکسپائری کے لیے سرخ رنگ کا خانہ نمایاں جگہ پر بنانا اور اس پر واضح الفاظ میں لکھنا ایکسپائری/ شارٹ ایکسپائری قانونی ضرورت اور معاشی بوجھ سے بچھاتی ہے۔
*ذہنی اور اعصابی امراض میں استعمال ہونے والی ادویات ، مریض کے پہنچ سے دور اور مریض کے براہ راست نظر سے اوجھل الماری میں جس میں باقاعدہ لاک ہو رکھنا قانونی طور پر لازم ہے۔
*نارکاٹکس رجسٹرڈ رکھنا اور اس میں آمد و فروخت کی تفصیلات لکھنا قانونی طور پر لازم ہے۔
*براہ راست سورج کی روشنی سے ادویات کو بچائے رکھنا اخلاقی اور قانونی زمہ داری ہے۔
*وارنٹی کے بغیر سٹاک رکھنا، بیچنا، سپلائی کرنا قانونی جرم ہے۔
*وارنٹی والے بل میں بیچ نمبر اور وارنٹی کو غور سے پڑھنا انتہائی لازمی ہے۔ وہ دوائی جس کے بیچ کی وارنٹی کیمسٹ پیش نہ کرسکے قانون کی نظر میں جعلی ہے خواہ وہ اصلی کیوں نہ ہو۔
*ادویات کے اوپر طریقہ خوراک کے علاؤہ لکھنا، نشان لگانا، ایکسپائری دوبارہ تحریر کرنا جرم ہے، نیز کسی قسم کے سٹیمپ خواہ وہ قیمت کے ہوں، ایڈریس ہو غیر قانونی اور پیک رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
*بغیر پرچی کے جان بچانے والی ادویات، دل ، بلڈ پریشر، خون جمانے ، پتلا یا گاڑا کرنے والی ادویات، اعصاب و دماغ پر کام کرنے والی ادویات، انسولین یا ویکسین وغیرہ بیچنا غیر قانونی ہے۔
*دوائی کی پیکنگ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جرم ہے،
*8ڈگری سنٹی گریڈ پر رکھنے والی ادویات کو روم ٹمپریچر میں رکھنا جرم ہے۔
*درجہ حرارت 18 سے 28 کے درمیان رہے اور ہوا میں نمی کا تناسب بھی مقررہ سے زیادہ نہ ہو۔
*ادویات میں ڈاکٹر کی پرچی میں درج ادویات کے متبادل یا متقابل دینا ، یا ان ادویات میں کم یا مذید ادویات دینا جرم ہے۔
*جن ادویات پر صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت لکھا ہو کسی بھی مستند ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر فروخت کرنا جرم ہے خواہ خریدار ڈاکٹر یا کوالیفایڈ پرسن کیوں نہ ہو۔
*ادویات کے خرید و فروخت کے وقت بل لینا اور دینا قانونی طور پر لازم ہے۔
*ڈرگ سیلز لائسنس نمایاں جگہ پر لگانا لازم ہے کہ گاہک سمیت کوئی بھی میڈیکل سٹور وزٹ کرنے والا سہولت سے پڑھ سکتا ہو۔
*فارم 11 کے بغیر ممنوعہ ادویات نارکاٹکس کیٹگری خریدنا اور بیچنا جرم ہے۔
*یاد رہے کہ یہ تمام باتیں ڈرگ ایکٹ 1976اور ڈرگ رولز 1982 کے مطابق ہیں اور ترمیمی رولز 2017,18,19 میں بھی انکی حیثیت ویسی ہی ہے
لہذا ان سے انحراف کا کوئی قانونی اخلاقی جواز نہیں۔
*ان معلومات کو خود بھی پڑھیں اور ساتھیوں تک بھی پہنچائیں*
تفصیلات کے لیے
ڈرگ لا 2021 ایڈیشن
کے پی ڈرگ رولز 1982,
ترمیم شدہ کے پی ڈرگ رولز 2017
سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
آپکی توجہ کا شکریہ۔