03/03/2025
*سحرِی اور اِفطارِی کے مُتعلّق ایک اہم غَلطِی!*
”سحرِی اور اِفطارِی کے مُتعلّق ایک بہت ہِی اہم غَلطِی کے اُوپر مُتنبّہ کرنا بہت ہِی ضرُورِی ہے، وہ ایسِی غَلطِی ہے کہ اگر خُدانخواستہ اُسکا اِرتکاب ہو جائے تو روزہ ہِی نہیں ہوتا، وہ یہ ہے کہ سحرِی لوگ اَذان تک کھاتے رہتے ہیں اور اِفطارِی پہلی اَذان پہ یا پہلے سائِرن پر ہِی کر دیتے ہیں، یہ دونوں چِیزیں بِالکُل غَلّط ہیں، سحرِی کا تعلّق بِھی اَذان کے ساتھ نہیں ہے اور اِفطارِی کا تعلّق بِھی اذَان کے ساتھ نہیں ہے، بَلکہ سحرِی کا تعلّق اِنتہائے سحر کے ساتھ ہے، صُبّح صادِق کے طلُوع ہونے کے ساتھ ہے اور اِفطارِی کا تعلّق غرُوبِ آفتاب کے ساتھ ہے، اِس لِیے جَب تک سحرِی کا وقت رہتا ہے تو اُس وَقت تک اَذانِ فجّر دینا جائِز نہیں ہے، اگر کِسّی نے فجّر کی اَذان صُبّح صادِق سے پہلے پہلے دے دِی یعنِی سحرِی کے وقت تو وہ اَذان نہیں ہوتِی، اِسّی طرِیقے سے کوئی آدمِی اَذانِ فجّر تک کھاتا رہا تو اُسکا روزہ ہِی نہیں ہوگا، اِس لِیے اِس بات کا اچّھے طرِیقے سے دھیان رہنا چاہِیے کہ روزہ بَند کرنا ہو یعنِی سحرِی خَتّم کرنی ہو تو اِنتہائے سحر سے پہلے پہلے ختّم کرنی چاہِیے، تو اُسکے لِیے جو مُناسِب ترِین طرِیقہ ہے اور جو محفُوظ بِھی ہے، وہ یہ ہے کہ جو اچّھا اور ایکُوریٹ سحر و اَفطار کا نَقشہ ہے، وہ اپنے اپنے شہر کا اپنے پاس رکّھا جائے تو اُس میں جو اِنتہائے سحر کا وَقت لِکھا ہُوا ہو تو اُس سے دو یا تِین مِنٹ پہلے روزہ بَند کر دینا چاہِیے اور اُس میں جو اِفطار کا وقت لِکھا ہُوا ہو اُس سے آدھا مِنٹ یا ایک مِنٹ مُؤخّر کر کے روزہ کھول دینا چاہِیے، ہمارے ہاں اَکثر اِفطارِی میں دو یا تِین مِنٹ پہلے اَذان شُروع ہو جاتِی ہے یعنِی ابّھی غرُوبِ آفتاب میں دو یا تِین مِنٹ رہتے ہیں اور اَذان بِھی شُروع ہو جاتِی ہے، اِس طرِیقے سے سائِرَن بِھی بَجنا شُروع ہو جاتے ہیں، ہمارے ہاں اِس سِلسِلے میں بہت زِیادہ بےاحتِیاطِی کی جاتِی ہے اور لوگ ٹوٹلی ڈِیپینڈ کرتے ہیں سائِرَن کے اُوپر اور اَذان کے اُوپر جوکہ ایک اِنتہاٸِی قابلِ اِصلاح چِیز ہے، اِس سِلسِلے میں ہمیں خُود بِھی تھوڑا اہتمَام کرنا چاہِیے، اِس لِیے جو اپنے اپنے شہر کا ایکُوریٹ نَقشَہ ہو اُسکے مُطابِق اپنی گَھڑیّاں پاکِستان کے مَعیارِی وَقت کے مُطابِق رَکّھیں(طرِیقہ: گُوگل پر پاکِستانی سَٹیندَر ٹائم لِکھیں یا اپنے اپنے مُلک کا تو جو وَقت آئے تو اُسکے مُطابِق اپنی گھڑیّوں کا وَقت کر دیں) پِھر اُسکے مُطابِق اپنی سحرِی بِھی بَند کریں اور اِفطارِی میں روزہ کھولیں، اَللّٰه رَبُّ العِزّت ہمیں اِس رَمَضَان کو مُکمّل احتِیاط کے ساتھ گُزارنے کی توفِیق نصِیب فرمائے اور ہمیں اِسکی خیریں، رحمتیں اور بَرکتیں عَطاء فَرمائے۔۔۔آمین“
*اَز: حضرت مولانا مُفتی مُجِیبُ الرحمٰن صاحب*
*بانِی و مُھتمِم: جامِعہ دارُالعلُوم مُحمدِیّہ، راولپِنڈی*
*نوٹ:* اِس پیغام کو آگے لوگوں تک بِھی پہنچائیں!