15/11/2022
حمل کے دوران کس ہفتے میں بچے میں کون سی تبدیلی آتی ہے؟
20سے 22 واں ہفتہ: عموماً ہفتے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بچے کی حرکت بھی بڑھتی جاتی ہے ۔ اگلے 10ہفتوں میں اس کے ہاتھوں اور پائو ں کی حرکت زیادہ ہونے لگتی ہے اور وہ اپنی پوزیشن بھی تبدیل کرنے لگتا ہے ۔
23 سے28 واں ہفتہ: ایمبریوکے غلاف میں سیال مادے کی مقدار تقریباً 750 ملی لیٹر تک ہو جاتی ہے جس کے باعث بچہ رحم میں آسانی سے حرکت کرتا ہے ۔
29 سے 32 واں ہفتہ: بچے کی جسامت بڑی ہو چکی ہوتی ہے اور ساتھ ہی اس کے ہلنے جلنے میں بہت تیزی آجاتی ہے ۔ نیز اس کی حرکت بھی مختلف انداز کی ہو جاتی ہے ۔
تقریباً 36 واں ہفتہ :اگر کسی خاتون کا پہلا حمل ہو تو اس عرصے کے دوران بچہ 95 فی صد تک اپنی فائنل پوزیشن میں آجاتا ہے اور سر کی سمت رحم کی نچلی جانب ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس اگر خاتون پہلے بھی حمل سے گزر چکی ہوتو بچہ اپنی پوزیشن تبدیل کرتا رہتا ہے۔
36 سے 40 واں ہفتہ: اس دوران بچہ اپنی نشوونما مکمل کر چکا ہوتا ہے اور اس کی حرکت بھی قدرے سست ہو جاتی ہے ۔اس کی وجہ ایمبریوکے غلاف میں سیال مادے کی مقداراوربچے کے لئے جگہ کی کمی ہوتی ہے۔
صحت پر مستند معلومات کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں: www.shifanews.com