Dr Syed Farhan Ali

Dr Syed Farhan Ali Homoeopathy : A Natural way of treatment..

Remedy Spotlight: Ruta GraveolensRuta, also known as Rue, is a wonderful support when there’s strain, stiffness, or inju...
06/06/2025

Remedy Spotlight: Ruta Graveolens

Ruta, also known as Rue, is a wonderful support when there’s strain, stiffness, or injury to the tendons, ligaments, and connective tissues.
It’s especially helpful when:

-There’s overuse or repetitive strain (think typing, sewing, or too much sport)

-You feel bruised, sore, and stiff, yet restless and unable to get comfortable

-Eye strain from reading or screen work becomes too much

-Healing is slow after sprains, surgeries, or dental work

Ruta has a special affinity for areas where the periosteum (the tissue covering bones) is affected — such as the shin, the knee, or the area around the eye socket after injury.

Dr. Syed Farhan Ali
Homoeopathic Physician
DHMS (RHMP) (NCH)

19/10/2024

جب بھی خواتین کی عمر 40 سے 45 سال یا زیادہ ہوتی ھے تو ان کے مینسز بند ہونے کی وجہ سے شدید گرمی اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ھے۔ وہ بنیادی طور پر مینو پاز کی وجہ سے ہوتا ھے۔
Lachesis 30
ان کی اس کیفیت کو ٹھیک کر دیتی ھے۔

ڈاکٹر سید فرحان علی
ڈی ایچ ایم ایس (آر-ایچ-ایم-پی)

08/06/2024

شوگر کے مختلف جسمانی اعضاء پر اثرات:

ہاتھ پیر: ہاتھ پیر کا سن ہونا ٹیسیں پڑنا زخم ہو جانا، زخم سے رطوبت خارج ہونا ذیابطیس نیوروپیتھی کے نقصانات ہیں

گردے: شوگر کے وہ مریض جن کا بلڈشوگر لیول برقرار نہیں رہتا وہ رفتہ رفتہ ذیابطیس نیفروپیتھی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ پیشاب میں زیادہ پروٹین آنا آنکھوں پر سوجن الٹی متلی گردوں کی تکلیف کی علامات ہیں۔

سماجی زندگی: ذیابیطس انسان کے مزاج پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ مریض تنہائی پسند ہو جاتا، غصہ چڑچڑا پن بھی مریض کے پیاروں کو مریض سے دور کر دیتا ہے۔

شوگر کو قابو رکھنا ناممکن نہیں بس آپ کی انتظامی مہارت کا بہترین ہونا ضروری ہے.

ڈاکٹر سید فرحان علی
ڈی ایچ ایم ایس (آر-ایچ-ایم-پی)

06/06/2024

شوگر کے مختلف جسمانی اعضاء پر اثرات

دماغ: بہت زیادہ یا بہت کم بلڈ شوگر لیولز دماغی دھند کا سبب بنتے ہیں۔ مریض غنودگی ، نیم بے ہوشی ، کومہ کا شکار ہو سکتا ہے۔

دل: بے قابو بلڈ شوگر لیول خون کی شریانوں کو تنگ کر کے دل کی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے

جگر: بے قابو ذیابطیس Non alcoholic جگر کی چربی کا سبب بنتی ہے۔

آنکھیں: ہائی بلڈشوگر لیولز آپ کی آنکھوں کی شریانوں کو تباہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھ کا پردہ متاثر ہوتا ہے۔ سفید و کالیا موتیا آنکھ کے پردے کا کھچائو ذیابطیس کی تباہ کاریوں میں سے ایک ہے۔

شوگر کو قابو رکھنا ناممکن نہیں بس آپ کی انتظامی مہارت کا بہترین ہونا ضروری ہے

ڈاکٹر سید فرحان علی
ڈی ایچ ایم ایس (آر-ایچ-ایم-پی)
کوہسار راولپنڈی

05/06/2024

Peripheral Neuropathy
پیریفرل نیوروپیتھی اس وقت ہوتی ہے جب ہائی بلڈ شوگر پیریفرل نروس سسٹم کو نقصان پہنچاتی ہے۔
پیریفرل نروس سسٹم میں ہاتھوں, بازوؤں, پاؤں اور ٹانگوں کے اعصاب شامل ہوتے ہیں۔
یہ سسٹم جب متاثر ہوتا ہے تو ان اعضاء میں شدید چبھن والا درد, سنسناہٹ, کمزوری, چھونے میں حساسیت, عدم توازن, کھنچاؤ اور اینٹھن جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
پیریفرل نیوروپیتھی کی تشخیص کے لئے جسمانی معائنہ, میڈیکل ہسٹری, خون اور اعصاب کے ٹیسٹ ضروری ہوتے ہیں۔
اس کے علاج کے لئے سرِ فہرست تو شوگر کا کنٹرول ہے۔ درد کے لئے ادویات اور اعصاب کی بحالی کے لئے فزیوتھراپی اور آکوپیشنل تھراپی بہت اہم ہیں۔
طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلیاں لا کر ذیابیطس کو شکست دیں.
ڈاکٹر سید فرحان علی
*ڈی ایچ ایم ایس (آر-ایچ-ایم-پی)*

04/06/2024

*شوگر کنٹرول کرنے کے قدرتی طریقے*

1۔ روزانہ ایکسرسائز/واک کریں
2۔ اپنے کھانے میں روٹی، چاول ، ڈبل روٹی اور اجناس سے بنے دیگر کھانوں کی مقدار انتہائی کم کر دیں
3۔ فائبر یعنی ریشہ دار غذائیں کھائیں
4۔ زیادہ پانی پئیں
5۔ پورشن کنٹرول یعنی اپنے کھانے کی مقدار کم کر دیں
6۔ وہ کھانے کھائیں جن کا گلیسیمک انڈیکس کم ہو
7۔ ذہنی دبائو سے بچیں
8۔ اپنا بلڈ شوگر لیول باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں

*ڈاکٹر سید فرحان علی*
*ڈی ایچ ایم ایس (آر-ایچ-ایم-پی)*

02/06/2024

*ذیابطیس نیورو پیتھی*

ذیابطیس سے ہوا اعصابی نقصان نظام انہضام کو بری طرح متاثر کرتا ہے
متلی ، الٹی ، دست ، قبض ،گیس یہ تمام علامات اسی اعصابی نقصان کے نتیجے میں ہوئی گیسٹروپریسس بیماری کی ہیں
اس کے علاوہ اعصابی نقصان پیشاب پر برا کنٹرول، جنسی بے رغبتی ، مردانہ کمزوری کی وجہ بھی بنتا ہے
اعصابی نقصان(نیوروپیتھی) کو تشخیص کے بعد مزید ہونے سے روکا جا سکتا ہے
اگر وقت پر نہ روکا جائے تو وقت گزرنے کے بعد یہ ناقابل علاج ہے
اپنی روٹین میں مثبت تبدیلیاں لائیں۔ جسمانی طور پر چست رہیں۔
خوراک کا خیال رکھیں۔ باہر کی بجائے گھر کے بنے کھانوں کو ترجیح دیں۔اپنی شوگر ہر حالت میں نارمل سطح پر برقرار رکھیں

*ڈاکٹر سید فرحان علی*
*ڈی ایچ ایم ایس (آر-ایچ-ایم-پی)*

31/05/2024

*ذیابیطس ریٹینوپیتھی* Diabetic Retinopathy

ریٹینا آنکھ کے پچھلے حصے میں موجود خلیوں کی ایک تہہ ہے جو روشنی کو الیکٹریکل سگنلز میں تبدیل کرتی ہے۔ ریٹینا کو خون کی مسلسل سپلائی کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے خون کی انتہائی چھوٹی شریانوں کا نیٹ ورک پہنچاتا ہے۔
مسلسل ہائی رہنے والی شوگر ان شریانوں کو تین مراحل میں نقصان پہنچاتی ہے۔
پہلے مرحلے میں خون کی شریانوں میں چھوٹے چھوٹے ابھار بن جاتے ہیں جن سے خون رِس سکتا ہے لیکن یہ عموماََ بصارت کو متاثر نہیں کرتے۔
دوسرے مرحلے میں شدید اور بڑی تبدیلیاں خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور آنکھ میں نمایاں بلیڈنگ ہو سکتی ہے۔
تیسرے مرحلے میں خون کی نئی شریانیں جو ریٹینا میں بنتی ہیں بہت کمزور ہوتی ہیں اور آسانی سے ان میں سے خون رس سکتا ہے۔ یہ بصارت سے محرومی کی وجہ بنتی ہیں۔
وقت پر شوگر کی تشخیص, علاج اور طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلیاں آپ کی بصارت کو بچا سکتی ہیں۔

ڈاکٹر سید فرحان علی
ڈی ایچ ایم ایس (آر-ایچ-ایم-پی)

28/01/2024

Beshak

12/11/2023

Address

Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Syed Farhan Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram