Mind care center Rwp

Mind care center Rwp We offer mental health services for depression, anxiety, ocd, conduct issues, disturbed family or marital relationships, sibling rivalry, hyperactivity, etc.

07/08/2025

تعلیم یافتہ ذہن

07/08/2025

استاد نسلوں کو سنوارتا ہے


15/05/2025

قطرہ قطرہ سمندر
“Little drops of water make the mighty ocean.”
ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم کی کتاب سلف ایمپروومنٹ سے انتخاب:مشکوۃ فاتحہ : گلوبل ہینڈز
ایک بادشاہ نے اپنے علاقے میں ایک بڑا کنواں کھدوایا اور اعلان کیا کہ:
"رات کے وقت ہر شخص آ کر اس میں ایک پیالہ دودھ ڈال دے۔"
تاکہ صبح کنواں دودھ سے بھرا ہو اور سب کو فائدہ پہنچے۔
ایک شخص نے سوچا:"اتنے سارے لوگ دودھ ڈالیں گے، اگر میں صرف ایک پیالہ پانی ڈال بھی دوں تو کیا فرق پڑے گا؟"
لیکن وہ نہیں جانتا تھا کہ سب نے یہی سوچا تھا!صبح جب کنویں کا ڈھکن کھولا گیا، تو وہ پورا پانی سے بھرا ہوا تھا۔
کیوں؟کیونکہ ہر ایک نے یہی سمجھا کہ میرے ایک پیالہ پانی سے کیا ہوگا۔
آج ہماری قوم بھی اسی سوچ کا شکار ہے۔معاملہ ایمانداری کا ہو یا کسی ظالم ملک کی پراڈکٹ کے بائیکاٹ کی ۔معاملہ ٹریفک کے اشاروں کی پابندی کا ہو یا ملکی قوانین کی پابندی کا ۔ہر انسان اسی سوچ کا شکار ہے کہ میرے ایک سے کیا فرق پڑتا ہےا ور ایک ایک فرد کی یہی سوچ ہمیں اجتماعی طور پر نقصان پہنچاتی ہے ۔ ذرا اس ظالم ملک کے بارے لوگوں کی سوچ دیکھیں :"میرے ایک کوک یا پیپسی نہ پینے سے کیا فرق پڑے گا؟"لیکن یہ دور اکانومی کے مضبوط کرنے ہونے کا زمانہ ہے ۔ آپ کے ایک ایک روپے کو وہ معصوموں کی جان لینے کے لیے استعمال کر رہا ہے اور مسلسل کر رہا ہے ۔ ذرا حالیہ پاک بھارت جنگ میں مشاہدہ کریں کتنے ممالک جمع ہو کر آپ کو صفحہ ہستی سے مٹانے آئے تھے ۔ آپ کے ملک کا نام و نشان مٹا دینا چاہتے تھے ۔ برائے مہربانی اپنے حصے کی ذمہ داری پوری کیجیے ۔ اپنے حصے کا ہوم ورک کیجیے اور مکمل ایمانداری سے کیجیے ۔
یاد رکھیں!
فرق تب ہی پڑے گا جب ہر ایک فرد اپنا کردار ادا کرے گا۔دنیا میں اس وقت جنگ اور دوستی کا انحصار مکمل معاشیات پر ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اجتماعی شعور اور اپنی طاقت کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔چھوٹے چھوٹے قدم مل کر بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔قوموں کی ترقی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہوتی ہے۔ ہمیں صرف نعرے نہیں لگانے، بلکہ عمل کرنا ہے۔ ہر شخص اگر اپنے حصے کا "ہوم ورک" درست کر لے، تو ہمارا معاشرہ ایک مثالی معاشرہ بن سکتا ہے۔ یاد رکھیے:
“Little drops of water make the mighty ocean.”
جس قوم کے افراد اپنے حصے کا کام ایمانداری سے مکمل کرتے ہیں، وہی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ ترقی کا راز کسی جادو یا معجزے میں نہیں، بلکہ ہر فرد کی ذمے داری کو سمجھنے اور اسے خوش اسلوبی سے ادا کرنے میں پوشیدہ ہے۔ یہ ایک سادہ اصول ہے: “Do your part honestly, and success will follow collectively.”
ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، بالکل جیسے مشین کے پرزے۔ اگر ایک پرزہ بھی کام چھوڑ دے تو پوری مشین رک جاتی ہے۔ اسی طرح معاشرے کا ہر فرد اپنے حصے کا "ہوم ورک" یعنی اپنی ذمے داری ادا کرے تو نہ صرف انفرادی بہتری آتی ہے بلکہ اجتماعی ترقی بھی ممکن ہوتی ہے۔ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ صرف حکمران، وزرا یا بڑے لوگ ہی کسی قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک قوم کی ترقی میں ایک مزدور، ایک استاد، ایک طالب علم، ایک صفائی کرنے والا، ایک کسان — سب کا کردار اتنا ہی اہم ہے جتنا ایک بادشاہ کا۔
جیسے ایک گھڑی کے ہر پرزے کی اہمیت ہوتی ہے، ویسے ہی معاشرے کے ہر فرد کی محنت قوم کے وقت کو آگے بڑھاتی ہے۔ اگر ایک صفائی والا اپنی ذمے داری چھوڑ دے تو شہر گندہ ہو جاتا ہے؛ اگر ایک استاد پڑھانا چھوڑ دے تو نسلیں جاہل ہو جاتی ہیں؛ اگر ایک تاجر ایماندار نہ ہو تو اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔
“No job is too small, and no person is too insignificant when it comes to building a nation.”
اس لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ قوم کی تعمیر صرف بلند دعووں سے نہیں، بلکہ ہر شخص کی خاموش، مسلسل، اور ایماندار کوششوں سے ہوتی ہے۔ہر شخص ہی اہم ہے لہذا ایسا مت سوچیں کہ آپ کے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ایک معمولی سا بیج بھی درخت بن جاتا ہے، بس اپنی جگہ پر قائم رہنا شرط ہے — اور آپ اپنی جگہ بہت اہم ہیں۔آپ اہم ہیں، کیونکہ چراغ جلانے والے وہی ہاتھ ہوتے ہیں جو اندھیروں کو شکست دیتے ہیں۔کائنات کی اس تصویر میں ۔۔۔۔۔آپ اگر نہ ہوں تو تصویر ادھوری ہے، رنگ بے معنی ہیں، اور وقت ساکت ہے۔ اپنے واٹس ایپ نمبر پر روز ایک تحریر حاصل کرنے کے لیے ہمارے پرسنل نمبر 03317640164 پر اپنا نام شہر جاب ایجوکیشن لکھ کر میسج کیجیے اور ہمارے فیس بک پیج کو فالو کر لیجیے ۔ اپنی راۓ دے سکتے ہیں ۔ https://www.facebook.com/Dr.M.AzamRazaTabassum/

Dr.Muhammad Azam Raza Tabassum is one of the most remarkable Young Scholar,Writer,Poet,Columnist,Motivator Speaker and Evaluator. He is also linked with the homeopathic field and teaching profession.He is a founder Knowledge4learn NGO.

11/05/2025

Success

13/04/2025
08/04/2025

08/04/2025

05/04/2025

*اپنے بارے اچھا تصور کیجیے*Believe you can and you're halfway there.ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم کی کتاب کامیاب زندگی کے راز...
01/09/2024

*اپنے بارے اچھا تصور کیجیے*
Believe you can and you're halfway there.
ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم کی کتاب کامیاب زندگی کے راز سے انتخاب :گلوبل ہینڈز پاکستان
*ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک دیہاتی علاقے میں ایک ذہین کسان رہتا تھا۔ وہ نہ صرف اپنی زمین میں ہل چلاتا تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ قدرت کی کاریگری اور نئی چیزیں آزمانے کا بھی شوقین تھا۔ایک دن کسان نے سوچا کہ کیوں نہ وہ کوئی منفرد تجربہ کرے* ۔ اس نے اپنی سبزیوں کے باغ میں ایک کدو کا بیج بویا۔ جب وہ پودا بڑھنا شروع ہوا اور اس پر ایک چھوٹا سا کدو نظر آیا، تو کسان نے ایک شیشے کا جار لیا اور اس کدو کے ارد گرد اسے لگا دیا۔ کسان نے کدو کو جار کے اندر پروان چڑھنے دیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ کدو بڑھتا گیا، مگر شیشے کے جار کی وجہ سے وہ باہر نہیں نکل سکا۔ فصل تیار ہوئی تو کسان نے جار کے اندر بڑے ہوئے کدو کو نکالا اور اپنے گاؤں والوں کو دکھایا۔ گاؤں کے لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک کدوکی شکل باقی کے کدووں سے کیسےمختلف ہے ۔اس نے سب کو سمجھایا کہ باقی کدو پوری پوٹنشنیل کے ساتھ بڑھےاور خاصے پھلے پھولے ہیں جحم اور وزن میں بھی اسی لیے زیادہ ہیں جبکہ یہ کدو ایسا اس لیے ہے کہ اس کو میں نے جس جار میں بند کیا تھا وہ اتنا ہی تھا اور اس کی شکل بھی اسی جار کی طرح چورس ہے ۔ ہم انسان بھی اپنے تصور اور خیالات کے مطابق جیتے ہیں ۔ *لہذا کوشش کریں اپنے بارے ہمیشہ اچھا سوچیں ۔ کیونکہ انسان بھی اپنے بارے قائم تصور کے مطابق پھلتا پھولتا ہے ۔ انسان کے خیالات اس کی زندگی کے راستے کا تعین کرتے ہیں۔ جو خیالات ہم اپنے ذہن میں رکھتے ہیں، وہی ہمارے عمل کی بنیاد بنتے ہیں* ۔ اگر انسان کے خیالات مثبت، تعمیری، اور امید افزا ہوں تو وہ اپنی زندگی میں خوشی، کامیابی، اور ترقی کی طرف بڑھتا ہے۔ اسی طرح، منفی خیالات انسان کو مایوسی، خوف، اور ناکامی کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔یہ ایک نفسیاتی اصول ہے جس کے مطابق اگر آپ اپنے بارے میں کسی چیز پر یقین رکھتے ہیں، تو آپ کا رویہ اور عمل اس یقین کے مطابق بن جاتا ہے، اور آخر کار وہی حقیقت بن جاتی ہے۔ *اگر آپ خود کو کامیاب مانتے ہیں، تو آپ کا ذہن اور جسم اسی سمت میں کام کرنے لگتا ہے، اور آپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ لہذا مثبت خیالات کو بڑھانا اور منفی خیالات سے بچنا شروع کریں ۔یہ ایک مسلسل عمل ہے جو ہماری زندگی کو خوشحال اور متوازن بنا سکتا ہے۔ کچھ مدد گار نکات درج ذیل ہیں ۔*
1. *مثبت معلومات کا مطالعہ کریں:*
کتابیں، مضامین، اور مواد پڑھیں جو مثبت سوچ، خود اعتمادی، اور ذاتی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ مثبت مواد آپ کے دماغ کو مثبت خیالات سے بھر دیتا ہے۔
2. *مثبت لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں:*
ایسے لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جو حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور زندگی کے بارے میں مثبت رویہ رکھتے ہیں۔ مثبت توانائی والے لوگوں کے ساتھ رہنے سے آپ کے خیالات بھی مثبت رہیں گے۔
*3. شکر گزاری کا روزانہ معمول اپنائیں:*
روزانہ تین چیزوں کی فہرست بنائیں جن کے لیے آپ شکر گزار ہیں۔ شکر گزاری کا عمل آپ کی توجہ مثبت پہلوؤں پر مرکوز رکھتا ہے اور منفی خیالات کو کم کرتا ہے۔
*4. مراقبہ اور دھیان کی مشق کریں:*
مراقبہ اور دھیان (mindfulness) آپ کو اپنے خیالات کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ عمل آپ کو منفی خیالات کو پہچاننے اور انہیں مثبت خیالات سے بدلنے کا موقع دیتا ہے۔
*5. اپنے خیالات کو چیلنج کریں:*
جب بھی منفی خیالات آئیں، انہیں چیلنج کریں اور دیکھیں کہ کیا یہ حقیقت پر مبنی ہیں یا نہیں۔ اگر نہیں، تو انہیں مثبت سوچ سے تبدیل کریں۔
*6. مثبت جملے اور تصورات استعمال کریں:*
دن بھر مثبت جملے دہراتے رہیں جیسے "میں کامیاب ہوں"، "میں محفوظ ہوں"، یا "زندگی خوبصورت ہے"۔ یہ جملے آپ کے دماغ کو مثبت سمت میں لے جاتے ہیں۔
*7. منفی خیالات کو لکھیں اور پھر انہیں چھوڑ دیں:*
جب منفی خیالات آئیں تو انہیں لکھ لیں اور پھر اس کاغذ کو پھاڑ دیں یا کسی دوسری طرح انہیں ختم کریں۔ یہ عمل علامتی طور پر ان خیالات کو ذہن سے نکالنے میں مدد کرتا ہے۔
*8. جسمانی سرگرمیوں میں مشغول ہوں:*
ورزش، چہل قدمی، یا یوگا جیسے جسمانی سرگرمیاں آپ کے دماغ میں اینڈورفنز (خوشی کے ہارمونز) کا اخراج کرتی ہیں، جو مثبت خیالات کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور منفی خیالات کو کم کرتے ہیں۔
*9. اپنی کامیابیاں یاد رکھیں:*
اپنی پچھلی کامیابیوں اور مثبت تجربات کو یاد کریں۔ یہ یاد دہانی آپ کو احساس دلاتی ہے کہ آپ میں طاقت اور صلاحیت ہے، جو آپ کے منفی خیالات کو کم کرتی ہے۔
*10. سوشل میڈیا کے اثرات کو محدود کریں:*
سوشل میڈیا پر منفی مواد سے بچنے کی کوشش کریں۔ آپ جن صفحات یا لوگوں کو فالو کرتے ہیں، انہیں دیکھیں اور صرف مثبت اور حوصلہ افزا مواد کا انتخاب کریں۔
*11 غلطیوں کو سیکھنے کا موقع سمجھیں:*
اپنی غلطیوں کو منفی انداز میں دیکھنے کے بجائے انہیں سیکھنے کا موقع سمجھیں۔ ہر غلطی آپ کو ایک سبق دیتی ہے، اور یہ سوچ آپ کو مایوسی سے نکال کر آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔
*12 ماضی کو چھوڑ دیں:*
ماضی کی منفی یادوں یا تجربات کو اپنی موجودہ زندگی پر حاوی نہ ہونے دیں۔ ان خیالات کو ذہن سے نکالنے کے لیے انہیں چھوڑ دیں اور حال پر توجہ مرکوز کریں۔ ماضی کی غلطیوں یا ناکامیوں کو حال اور مستقبل کو متاثر نہ کرنے دیں

Address

Faisal Colony Street No 3 Near Harley Street
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 11:00 - 21:00
Tuesday 11:00 - 21:00
Wednesday 11:00 - 21:00
Thursday 11:00 - 21:00
Friday 11:00 - 21:00
Saturday 11:00 - 21:00

Telephone

+923365460030

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mind care center Rwp posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Mind care center Rwp:

Share