
27/06/2025
اگر آپ طب سے متعلق کوئی بھی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ ادارہ جس سے آپ کوئی بھی کورس (سرٹیفکیٹ ، ڈپلومہ یا ڈگری) کریں وہ لازمی طور پر نیشنل کونسل فار طب (قومی طبی کونسل (سیریل نمبر 9) سے رجسٹر ہونا چاہیے ورنہ اس تعلیم کی کسی بھی صوبہ کی ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈرگ ریگولیٹری اٹھارٹی، وزارت صحت کے ڈرگ انسپکٹرز کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں ہوگی ۔ ایسی تعلیم یا کچھ بھی اور جو کسی بھی ایسے ادارہ، انسٹیٹیوٹ، شخصیت ، کالج، یا یونیورسٹی سے حاصل کی ہوں جو کونسل سے رجسٹر نہیں وہ ہرگز ہرگز قابل قبول نہیں۔ ایسا شخص نہ تو مطب کرسکتا ہے اور نہ ہی اس کی ایسی تعلیم کو ہائر ایجوکیشن کمیشن تسلیم کرتا ہے۔ اور وہ کسی بھی قسم کی پریکٹس نہیں کرسکتا کیونکہ وہ بطور طبیب رجسٹر ہی نہیں ہو سکتا۔
اس پوسٹ کو مفاد عامہ کی خاطر صدقہ جاریہ سمجھ کر ضرور شئیر کریں۔