
28/08/2025
Emotional Intelligence
آج میں نے اور میرے کلائنٹس نے ڈسکس کیا اور سیکھا کہ:
جب کوئی ہمیں تکلیف دے تو پہلا ردعمل غصہ ہوتا ہے، مگر جذباتی ذہانت یہ سکھاتی ہے کہ اُس لمحے رک کر سوچا جائے:
“کیا یہ ردعمل میرے رشتے کو جوڑ دے گا یا توڑ دے گا؟”
جب زندگی ہمیں دھکے دیتی ہے تو ہم یا تو مایوسی میں ڈوب جاتے ہیں یا اس سے سیکھ کر مضبوط ہو جاتے ہیں۔
نفسیات اسے Resilience کہتی ہے، اور یہ اسی وقت پیدا ہوتی ہے جب ہم درد کو دشمن کے بجائے استاد سمجھنے لگیں۔
کلینیکل مشاہدہ یہ بتاتا ہے:
وہ لوگ جو اپنے جذبات کو نام دے سکتے ہیں ("میں غصے میں ہوں"، "میں خوفزدہ ہوں")، وہ اپنے جذبات کو بہتر کنٹرول بھی کر سکتے ہیں۔
وہ افراد جو دوسروں کے دکھ کو سمجھتے ہیں، اُن کے تعلقات دیرپا اور بامعنی ہوتے ہیں۔
جو اپنی غلطیوں کو مان لیتے ہیں، اُن کی شخصیت میں زیادہ اعتماد اور سکون ہوتا ہے۔
آخر میں، لوگ یا رشتے آپ کے الفاظ یا کام یاد رکھتے ہیں، لیکن سب سے زیادہ یہ یاد رکھتے ہیں کہ آپ نے انہیں کیسا محسوس کروایا تھا۔ یہی آپ کی اصل پہچان ہے۔
ہادیہ چوہدری ✨