Ameer Junaid - The Herb Cabinet

Ameer Junaid - The Herb Cabinet A place where you can find tips and home remedies about your daily basic health problems

We have experience of more than 100 years and our four fathers belongs to saharenpoor (UP) who had great experience of herbal treatment so we have progressed much in this field and we have found the treatment of almost every kind of diseases.

25/08/2025

*شوگر کے مریضوں کے لئے قدرتی خزانہ*

زیابیطس شوگر کے لیے ازحد مفید
خون کو صاف کرتا ہے
مثانہ و گردوں کو طاقت دیتا ہے
پیشاب کا بار بار آنا ختم کرتا ہے
ہاتھ پاؤں کا جلنا اور سن ہونا دور کرتا ہے
جسمانی کمزوری ، وزن کی کمی اور تھکن کے لیے بہترین
جریان ، اح**ام ، سرعت انزال اور عورتوں کے لیکوریا میں مفید
بواسیر اور جلدی امراض میں فائدہ مند

یہ سفوف صرف دوا نہیں بلکہ ایک نعمت ہے۔ اس کے استعمال سے ان شاء اللہ شوگر ہمیشہ کے لیے قابو میں رہے گی۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں

*ھوالشافی*
کریلا خشک 30 گرام ، تخم سرس 30 گرام ، میتھی دانہ 30 گرام ، جامن گھٹلی 30 گرام ، پنیر ڈوڈا 10 گرام ، کلونجی 20 گرام ، اندرجوتلخ 20 گرام ، گوند کیکر 100 گرام ، افسنتین 10 گرام ، کالی زیری 20 گرام ، گڑمار بوٹی 50 گرام ، کرنجوہ 50 گرام ، شاہ بلوط 10 گرام ، تخم نیم 20 گرام ، سنا مکی صاف شدہ 10 گرام ، کشتہ بیضہ مرغ 10 گرام ، شتہ صدف 10 گرام

*ترکیبِ استعمال*
صبح نہار منہ 1 چائے کا چمچ، ناشتے سے 20 منٹ پہلے استعمال کریں

اگر شوگر لیول زیادہ ہے تو دن میں 2 مرتبہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے
*پرہیز*
چاول ، چینی ، بیکری آئٹمز ، آئلی اور میٹھی چیزوں سے پرہیز کریں

ساتھ میں صبح کی سیر کریں تو دوگنا فائدہ ہوگا ان شاء اللہ

20/08/2025

کالی ھڑ کا مخفی و مجرب کایا پلٹ نسخہ خاص الخاص

یہ نسخہ مجرب المجرب اور بے شمار کا آزمودہ ہے۔ لیکن لوگ ان رازوں کو پوشیدہ رکھتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم صرف پڑھ کر بغیر عمل کئے ناکام کا لیبل لگادیتے ہیں۔ یہ نسخہ بتائ گئ ھدایت کے مطابق طویل عرصے مستقل استعمال کیا جائے تو نتائج یقینی ہیں۔
________________________________________
یہ نسخہ حضرت نصیر الدین چراغ دہلوی رح کا ھے

پہلے ہم آپ کو حضرت نصیر الدین چراغ دھلوی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جنہوں نے پانی سے چراغ روشن کیے، جس کے بعد حضرت نظام الدین اولیاء نے انہیں روشن چراغ دہلی کا لقب دے کر اپنا جانشین مقرر کیا۔
ان سے متعلق ایک واقعہ مشہور ہے کہ جب حضرت نظام الدین اولیاء نے باولی بنانے کی ذمہ داری نصیرالدین روشن چراغ دہلی کو دی تو فیروز شاہ تغلق کے محل کا کام بھی جاری تھا۔ اسی دوران وہ مزدور دن میں محل کے لیے اور رات میں باولی کا کام کرتے تھے۔ جب مزدوروں کو نیند میں سستاتے ہوئے دیکھا تو بادشاہ وقت فوری حضرت نظام الدین کو کام روکنے کا حکم دیا، جس پر حضرت نظام الدین نے کہا کہ یہ کام اللہ کے حکم سے شروع ہوا ہے یہ نہیں رک سکتا۔ جس کے بعد فیروز شاہ تغلق نے غصہ میں آکر چراغ جلانے کے لیے دیے جانے والے تیل کی سپلائی بند کروا دی۔ اس کے بعد حضرت نصیرالدین نے پانی سے چراغ روشن کیے جس کے بعد بادشاہ وقت نے انہیں روشن چراغ دہلی کے لقب سے نوازا۔
باؤلی: (انگریزی :stepwell )اردو اور ہندی میں سیڑھی والے کنویں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ حضرت خواجہ نظام الدین کی باؤلی آج بھی دہلی میں ان کے مزار سے ملحق موجود ہے۔
نصیر الدین چراغ کا وصال - 18رمضان 757ھ بمطابق 1356ء کو دہلی میں ہوا، جب آپ کے وصال کا وقت قریب آیا تو شیخ رکن الدین کو فرمایا:

“تمہیں چاہیے کہ مجھے قبر میں اتارتے وقت خرقہ میرے سینے پر، کاسہ سر کے نیچے، تسبیح زیرِ انگشت اور میری پشت کی ایک جانب نعلین اور دوسری جانب عصہ رکھ دینا۔”
چنانچہ مریدین نے ایسا ہی کیا۔
آپ کا مزار دہلی کی ایک بستی چراغ دہلی میں مرجع خلائق ہے۔

اب آپ اندازہ کرلیجئے کہ یہ نسخہ ان صاحب کرامت بزرگ سے منسوب ہے تو کیسا موثر و مفید ہوگا۔ لیکن صرف پڑھنے سے نہیں بلکہ اس پر کم از کم سال چھ مہینے بتائے گئے طریقے سے پابندی سے عمل کیا جائے تب ہی اس کے بیش بہا فوائد آپ کو نظر آئیں گے۔
نُسخہ:
ہڑ جس کو پنجابی میں ہریڑ کہا جاتا ہے کی ایک خاص ترکیب اور اسطرح ہڑ استعمال کرنے سے پہلے مہینے معدہ اور آنتوں کے امراض کو فائدہ ہوتا ھے، دوسرے ماہ جگر، تیسرے ماہ گردے اور مثانہ، چوتھے ماہ آنکھ کی روشنی بڑھ جاتی ہے، پانچ ماہ بعد دل کے امراض، چھٹے ماہ جوڑوں کے امراض، ساتویں ماہ جریان اور منی کے امراض، آٹھویں ماہ قوت حافظہ،نو ماہ بعد سفید بال سیاہ ہونا شروع ہوجاتے ھیں، دس ماہ بعد طبیعت میں جوش و ولولہ، گیارہ ماہ بعد روحانی لطافت اور بارہ ماہ کے بعد کایا پلٹ مکمل ہو جاتی ھے.

ہڑ تین قسم کی ہوتی ہے۔ ہلیلہ سیاہ یعنی کالی ہڑ، دوسری قسم ہلیلہ زرد یعنی زرد رنگ کی ہڑ، اور تیسری قسم کو ہلیلہ کابلی کہتے ہیں۔
جو پھل گٹھلی پیدا ہونے سے قبل کچی حالت میں گر جائے اسے ہلیلہ سیاہ یا، کالی ہڑ یاجنگ ہریڑ یا ہلیلہ زنگی بھی کہتےہیں۔
اس کے بعد جب ھلیلہ میں پک کر گٹھلی پیدا ہوجائے اس کو زرد ہڑ یا ھلیلہ زرد کہتے ہیں۔
جب ہلیلہ نشونماپا کرغیر معمولی طور پرفربہ ہو جائےتو اسے کابلی ہڑ یا ھلیلہ کابلی کہتے ہیں۔
اس نسخے کے لئے ہم کو کالی ہڑ درکار ہے جو ہر پنساری کے پاس عام دستیاب ہے۔

کالی ہڑ ایک سو پچاس گرام کو زرا سے دیسی گھی یا روغن بادام میں ھلکی آنچ پر بھون لیں۔ بس ھلکا سا بریاں کرنا ہے۔ یعنی جلانا ہرگز نہیں بلکہ اتنا کہ ھڑ گھی جذب کرکے نرم موٹی سی ہوجائے۔ اب اس کا سفوف کر کے ساتھ جو کچھ ملانا ھوگا اسکی تفصیل نیچے لکھ رہا ہوں. یہ ایک سو پچاس گرام سفوف دو ماہ چلے گا. پھر نیا بنا کر جس موسم کی چیز لکھی ھے وہ ملا لیا کریں. پورا ایک سال استعمال کر کے پورے جسم کی کایا پلٹ جاتی ھے.
کالی ہریڑ کو کالی ھڑ، چھوٹی ھڑ اور ھلیلہ سیاہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اکسیرات میں سے ہے۔ ویدک میں اس کو رسائن کہتے ہیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ ھڑ کو بغیر گھی یا روغن کے بریاں کئے بغیر سفوف بنالیں۔ اس کے بعد سفوف کو دیسی گھی یا روغن بادام سے چرب کرلیں۔
سفوف کو چرب کرنے کا طریقہ.
دیسی گھی یا خالص روغن بادام کو ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر لگا کر دونوں ہاتھوں سے سفوف کو ملیں، اسی طرح دوتین بار کریں تا کہ گھی یا روغن کی وجہ سے سفوف میں چکنائی آ جائے. بہت زیادہ مقدار میں گھی نہ ڈالیں، بس ھلکا سا تا کہ سفوف، سفوف ھی رھے صرف اس میں چکنائی کا اثر آ جائے. اب اس سفوف کو استعمال کرنے کا طریقہ جانئے۔ یہاں ہندی مہینوں کے نام دئے گئے ہیں جس کے لئے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

1- چیت اور بیساکھ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام شہد ملا کر معجون جیسی بنالیں۔ پانچ گرام یعنی ایک چائے کا چمچ روزانہ صبح نہار منہ پانی کے ساتھ۔
2- جیٹھ اور ہاڑ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام گڑ کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ
3- ساون اور بھادوں میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام نمک سیاہ ملا کر پانچ گرام روزانہ
4- اسوج اور کاتک میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام مصری کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ
5- مگھر اور پوہ میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام سونٹھ کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ
6- ماگھ اور پھاگن میں 150 گرام سفوف میں 150 گرام فلفل دراز یعنی پپلی کا سفوف ملا کر پانچ گرام روزانہ

یہ نسخہ بچوں کے لئے نہیں ہے۔ بالغ افراد استعمال کریں۔

* نوٹ *
ایک سو پچاس گرام کالی ہریڑ کا چرب شدہ سفوف ہو اور ایک سو پچاس گرام ساتھ جو چیز ملائی جائیگی تو وزن تین سو گرام ھو جائے گا اور پانچ گرام روزانہ لینے سے دو ماہ نکال جائے گا.
دو ماہ بعد نیا سفوف بنا کر چرب کر کے موسم کے لحاظ سے جو چیز لکھی ہو وہ ملا لیا کریں. اور ھندی مہینے گوگل یا جنتری یا اخبار سے دیکھ لیا کریں. جس طرح انگریزی کیلنڈر، اسلامی کیلنڈر ہوتا ہے اس طرح ہندی کیلنڈر بھی ہوتا ہے جو ہر جنتری میں موجود ہوتا ہے۔ آجکل تو آپ کو جنتری کی ضرورت بھی نہیں کہ آپ گوگل پر ہندی مہینوں کے شروع ہونے کی انگریزی تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔

اس ترکیب میں آسانی یہ ھے کہ سال کے جس ہندی مہینے سے مرضی ھو اس کے حساب سے ہڑ کے سفوف میں مطلوبہ شے ملا کر شروع کر سکتے ھیں . لیکن شرط یہ ہے کہ جس ہندی مہینے سے شروع کریں اس کی پہلی تاریخ سے شروع کریں۔
آپ کی آسانی کے لئے ہم نے سال 2022-2023 میں ہندی مہینوں کے نام اور ان کے شروع ہونے کی انگریزی تاریخ لکھ دی ہے۔

بکرمی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں اُس وقت کے ہندوستان کے ایک بادشاہ "راجہ بِکرَم اجیت” کے دور میں ہوا۔ راجہ بکرم کے نام سے یہ بکرمی سال مشہور ہوا۔ اس شمسی تقویم میں سال "چیت” کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس دنوں کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینا وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

1: 14 جنوری۔۔۔ یکم ماگھ
2: 13 فروری۔۔۔ یکم پھاگن
3: 14 مارچ۔۔۔ یکم چیت
4: 14 اپریل۔۔۔ یکم بیساکھ
5: 14 مئی۔۔۔ یکم جیٹھ
6: 15 جون۔۔۔ یکم ہاڑ
7: 17 جولائی۔۔۔ یکم ساون
8: 16 اگست۔۔۔ یکم بھادروں
9 : 16 ستمبر۔۔۔ یکم اسوج
10: 17 اکتوبر۔۔۔ یکم کاتک
11: 16 نومبر۔۔۔ یکم مگھر
12: 16 دسمبر۔۔۔ یکم پوہ

ہرڑ سیاہ کو بریاں کرنا ہی مناسب ترین ہے۔
بریاں کرنے سے پہلے ہرڑ کو ہاون دستے میں ڈال کر چوکوب کرنا لازمی ہے وگرنہ یکساں ظور ہر بریاں نہ ہوسکے گی۔ چوکوب کا مطلب یے موٹا موٹا کوٹنا باریک نہیں کرنا۔ جو کوب کرکے اس کو چھان لیں چھنے ہوئے باریک پاوڈر کو سنبھال لیں۔
گھی اتنا گرم ہو کہ دھواں نہ چھوڑے۔ اس میں ہڑر ڈال دیں کالی ہڑڑ پھول کر سفید نما رنگ اختیار کر لے گی۔
اس کو پیس لیں
باقی جس طرح استعمال کا طریقہ بتایا ہے وہ کیجئے۔
اس کے کچھ مزید استعمالات اور فوائد بتا دوں
بلغمی مزاج افراد کے لیے سونا ہے۔ جن افراد میں خون کم اور بلغم زیادہ بنتی ہو ان میں خون کی پیداوار بڑھ جاتی ہے
دماغ کی خشکی اور کمزوری کے لیے بہت عمدہ یے۔ خالی پیٹ لی جائے۔
جسم میں خشکی، خارش بے چینی اور بے خوابی اور قبض کی شکایت ہو تو رات کھانے کے دو گھنٹے بعد چائے کی ایک سے دو چمچی نیم گرم پانی کے ہمراہ لینا مفید یے۔
کسی بھی قسم کے پیچش و مروڑ کی شکایت میں باریک پسی ہرڑ جسے بریاں نہ کیا گیا ہو آدھی چمچ کافی ہے۔
مزید یہ کہوں گا کہ کند ذہن طلباء کے لیے اس کا استعمال خالی پیٹ بہت عمدہ ہے۔
یہ تو ہم آج کل ریڈی میڈ نسخوں اور ادویہ کے عادی ہوگئے ہوئے ہیں ورنہ خود سے تیار کردہ ہرڑ بیسووں مسائل کا واحد حل ہے۔

18/08/2025

’’جو کے پانی کا کمال – ایک آزمودہ نسخہ‘‘

جو کا پانی پیئیں تاکہ ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ یہ ایک نصیحت ہے، اس نسخے کو ضرور آزما کر دیکھیں۔

فوائد:

1. وٹامن B12 کی بھرپور مقدار

اگر آپ کو ٹانگوں یا ہاتھوں میں مستقل سن ہونا، اعصاب میں جلن، بوجھ یا ہاتھ پاؤں کا احساس ختم ہونا جیسی شکایات ہیں، تو جو کا پانی پئیں۔ اس میں وٹامن B کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔

2. ڈپریشن (افسردگی) کے لیے مفید

اگر آپ کو ڈپریشن ہے تو جو کا پانی پئیں۔

یہ "سیرٹونِن" (خوشی کا ہارمون) بناتا ہے، جس سے آپ پورا دن ذہنی طور پر متوازن اور پرسکون رہیں گے، رات کو سکون ملے گا اور نیند بھی گہری آئے گی۔

3. گردوں کی پتھری کے لیے

اگر آپ کو گردوں میں پتھری ہے تو جو کے پانی میں لیموں شامل کر کے پئیں۔

یہ پیشاب آور ہے، گردوں کی نالیوں کو ریت، نمک اور جراثیم سے صاف کرتا ہے۔

4. کمزور مدافعتی نظام کے لیے

جو کا پانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

یہ ہیلیکو بیکٹر (معدے کا جراثیم)، سالمونیلا اور ٹائیفائیڈ بخار جیسے جراثیم کو ختم کرنے میں مددگار ہے۔

اس میں موجود بیٹا-گلوکان جسم کے دفاعی نظام کو طاقتور اور فعال بناتا ہے۔

---

جو کا پانی بنانے کا طریقہ:

1. جو کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھو کر صاف کریں۔

2. ایک برتن میں پانی ڈال کر ابال لیں۔

3. پانی ابلنے کے بعد اس میں جو ڈال کر آدھے گھنٹے تک پکائیں۔

4. پھر جو کے دانوں کو چھان لیں اور صرف پانی محفوظ کریں۔

5. اس پانی کو ٹھنڈا کر کے فریج میں رکھیں اور تین دن کے اندر استعمال کریں۔

---

جو کے پانی کے اہم فوائد:

اعصاب کی سوزش کا علاج

ڈپریشن میں سکون

گردوں کی پتھری کا علاج

مدافعتی نظام کو مضبوط کرنا

---

آخر میں نبی کریم ﷺ پر درود شریف پڑھنا نہ بھولیں۔

16/08/2025
16/08/2025

جوارش جالینوس زعفرانی
حکیم جالینوس مرحوم نے ساری زندگی کا نچوڑ یہی اک نسخہ پیش کیا ھے
مزکورہ نسخہ اپنے اندر بے پناہ خواص رکھتا ھے جگر کو تقویت دیتا ھے
کمی بھوک اور ریاح کے اخراج اور کثرت پیشاب کو نافع ھے اوربلخصوص بالوں کی سیاھی کو قائم رکھنے میں مفید ھے
خیر افادیت کے لیے قدیم طریقہ اور مکمل اجزا کے ساتھ بنائئ گی معجون چند خوراکوں میں طب قدیم کی افادیت کا پتہ دیتی ھے
چند فوائد نقل کر رہا ھوں
*جوارش جالینوس*
یہ جوارش معدہ کی اصلاح کے لئے عجیب چیز ہے۔ اس کے خواص اور افعال بے شمار ہیں۔
1- ہاضمے کی خرابی کا زبردست علاج ہے۔
2- معدے کی خرابی کی وجہ سے ہونے والے سردرد میں بہت فائدہ دیتی ہے۔
3- خرابی معدہ کی وجہ سے منہ سے بدبو آتی ہو تو اسے استعمال کریں۔
4- پیشاب کی زیادتی جو موسم سرما اور رات کو بڑھ جاتی ہو اور مثانہ کی کمزوری کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
5- جسم میں ریاحی دردوں کا علاج ہے۔
6- بلغمی کھانسی میں اسکا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔
7- بادی بواسیر میں اسکا استعمال بواسیر کو ختم کردیتا ہے۔
8- دردکمر کے لئے اسے کم از کم تین ماہ استعمال کی جاۓ
9- گردے اور مثانے کی پتھری میں اسکا استعمال مفید ہے۔
10- جنسی کمزوری کے لئے بھی اسکا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مقدار خوراک:
_5 گرام صبح شام بعد از غذا ھمراہ عرق سونف یا پانی استعمال فرمائیں
پیش خدمت ھے
نسخہ نسخہ نسخہ
سنبل الطیب ,الائچی خورد,تج, دار چینی, خولنجان , قرنفل , ناگر موتھا , زنجبیل, فلفل سیاہ و دراز , قسط شیریں , عود بلسان , اسارون, حب الاس, چرائتہ شیریں , زعفران ھر اک ایک تولہ مصطگی رومی ڈھائی تولہ, چینی دس تولہ , اور شھد ایک پاو اور عرق گلاب 60 ملی لیٹر بدستور معروف معجون تیار کر لیں

13/08/2025

From the Heart of Pakistan’s Nature to Your Hair
Experience the magic of Zulfé Hair Oil, crafted with 7 premium cold-pressed oils and 17 signature herbs handpicked from the rich soils of Pakistan.

Why Zulfé?
Infused with powerhouse botanicals like Red Ginseng, Babchi, Lavender, Amla, and Rosemary, combined with nourishing oils like Argan, Jojoba, and Coconut — this blend works to strengthen roots, boost growth, and restore silky smoothness from the very first use.

100% Natural • Herbal Infused • Cold-Pressed Goodness

Shop now and let nature do the magic → www.theherbcabinet.com/zulfe-hair-growth-oil

13/08/2025

🫀 دل کے درد کا فوری گھریلو علاج 🫀

جب کسی شخص کے سینے، بائیں پستان، کندھے، بازو یا بائیں ٹانگ میں چھن دار یا چلتا ہوا درد ہو، اور پیٹ میں ریاح رکی ہوئی محسوس ہو، تو:

*فوری اقدامات*
* مصنوعی ڈکار دلانے کی کوشش کریں تاکہ پیٹ کی ہوا خارج ہو۔
* بائیں کندھے اور پستان کے قریب سینے کی زور سے مالش کریں۔
* اگر ممکن ہو تو مقامِ قلب پر ٹکور کریں۔
* مریض کو صرف گرم پانی پلائیں۔
* اگر قے آجائے تو گرم پانی میں اجوائن دیسی اُبال کر شہد ملا کر پلائیں، ان شاء اللہ فوراً آرام ہوگا۔

1. قہوہ دردِ دل
ھوالشافی
اجوائن دیسی: 3 گرام
پودینہ: 3 گرام
شہد اور پانی: حسب ضرورت
سب کو اُبال کر چھان لیں، درد کے وقت چمچ چمچ پلائیں۔

2. اکسیر دردِ دل
ھوالشافی
اجوائن دیسی پاؤڈر: 10 گرام
لہسن دیسی: 10 گرام
لہسن کا پانی: 50 گرام
سب کو پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں، دن میں 2 گولیاں تین مرتبہ نیم گرم پانی سے لیں۔

3. تریاق تبخیر
ھوالشافی
سنامکی: 30 گرام
شورہ قلمی: 30 گرام
ریوند خطائی: 30 گرام
سفوف بنا کر ایک گرام کھانے کے بعد پانی کے ساتھ لیں۔

⚠️ احتیاطی تدابیر!

* سادہ غذا استعمال کریں۔
* شدید بھوک لگنے پر کھائیں، کیونکہ بھوک کے بعد کھائی گئی غذا تندرستی کی ضامن ہوتی ہے۔

09/08/2025
Gall bladder sones removed by herbal treatment, alhamdolillah.
09/08/2025

Gall bladder sones removed by herbal treatment, alhamdolillah.

08/08/2025

میٹابولزم بہتر بنانے کے لیے املی کا پانی – ایک قدرتی علاج

املی کا پانی صرف ایک ذائقہ دار مشروب نہیں بلکہ صحت کا خزانہ ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کے لیے جو میٹابولزم (نظامِ ہضم و توانائی) کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ املی میں موجود Hydroxycitric Acid (HCA) جگر کے اندر موجود فیز-ٹو ڈیٹوکسیفکیشن انزائمز کو متحرک کرتا ہے۔ اس سے جسم کے اندر موجود زہریلے مادے (xenobiotics) تیزی سے خارج ہونے لگتے ہیں، اور جسم صاف ستھرا محسوس ہونے لگتا ہے۔

املی میں قدرتی پولی فینولز، فائبر، اور فلاوونوئڈز جیسے کہ کوئرسیٹن پائے جاتے ہیں، جو نہ صرف ہاضمے کے انزائمز (جیسے امائلیز اور لائپیز) کو فعال کرتے ہیں بلکہ خوراک کو بہتر طور پر ہضم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جسم کو زیادہ غذائیت ملتی ہے اور توانائی کا نظام بہتر کام کرنے لگتا ہے۔

املی کا پانی ایک قدرتی دیوریٹک ہے، جو جسم سے فالتو نمک اور پانی کے اخراج کو بڑھاتا ہے۔ اس سے جسم میں سوجن کم ہوتی ہے اور پیٹ کی گیس، پھولا ہوا محسوس ہونا، اور پانی کی رکی ہوئی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

املی میں موجود HCA نہ صرف چربی بنانے والے انزائم کو روکتا ہے، بلکہ جسم کے اندر موجود چربی کے جلنے کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے، جس سے وزن گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ، کوئرسیٹن جیسے فلاوونوئڈز فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں، آنتوں کی سوزش کم کرتے ہیں، اور مجموعی طور پر معدے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ روزانہ املی کا پانی پینا نہ صرف ہاضمے کو درست کرتا ہے بلکہ جسمانی توانائی اور وزن میں بھی توازن لاتا ہے۔

🌿 استعمال کا طریقہ:
ایک سے دو چمچ املی کو نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھیں، پھر اسے چھان کر صبح نہار منہ پی لیں۔ ذائقے کے لیے تھوڑا شہد شامل کیا جا سکتا ہے۔

Address

Saddar
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 10:00 - 16:00
Tuesday 10:00 - 16:00
Wednesday 10:00 - 16:00
Thursday 10:00 - 16:00
Friday 10:00 - 16:00
Saturday 10:00 - 16:00

Telephone

+923215193294

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ameer Junaid - The Herb Cabinet posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ameer Junaid - The Herb Cabinet:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram