Meezan Dawakhana

Meezan Dawakhana 50% Care & Prevention Disease prescribed by using needs base Diet and kitchen spices 25% Herbal med

Management of MEEZAN DAWAKHANA is Committed to conforming to the legislation in the force and assuring consumer safety during all processes.

Ethnomedicnal Investigation of Medicinal plants, Incorporates the " Qanoon Mufrad Aaza" theory to analyze Ethnomedicnal ...
20/07/2025

Ethnomedicnal Investigation of Medicinal plants, Incorporates the " Qanoon Mufrad Aaza" theory to analyze Ethnomedicnal practices in Shinkad Valley KPK,Swat Pakistan .

Medicinal & Aromatic Plants Of Swat
-------------------------------------------------
The charming Swat with its striking landscapes of mountains, forests, woodlands and alpine meadows is rich in biological and bio-cultural diversity and natural beauty. Due to its multitude of ecological conditions it is home to a vast array of flora and fauna, with considerable number of endemic taxa and yet unexplored species as well.It is bounded in the North by Chitral and Ghizar Districts, to the East lies Shangla and Kohistan Districts, Buner and Malakand Districts are situated in the South and the western boundary is formed by the districts of upper and lower Dir. The total area of the district is 5337 square kilometers, which supports a human population of about 1.7 million, with 295 persons per square kilometer and an annual growth rate of 3.3 (Anon, 1998). Swat is a historic site of the world which has seen many rulers, cultures, civilizations and religions to be its part once in the history and hosts innumerable monuments of ancient civilizations, spanning 5,000 years of history (Balala, 2002).

The district Swat is a compendium of many gorgeous valleys. It stretches from Landakay in south to Gabral in the north with a length of about 91 miles. Two narrow strips of plains run along the banks of Swat River from Landakay to Madyan. Beyond Madyan in Kohistan-e-Swat, the plan is too little to be mentioned. The district has an average width of 5 miles with the widest portion of the district is between Barikot and Khwazakhela. In fact whole of the district is a compendium of mountainous gorges with many small lateral valleys that is being drained by the River Swat with its tributaries drain each of the small valley and the main river running north-southwards in the centre of the district. Therefore, the whole district seems to be the outcome of running water.

At riverbanks and deltas, Rive rain and Mangrove forests have emerged. On humid hills and mountains, pines and coniferous forests occur that change with altitude. The Dry sub-Tropical forests dominate up to an altitude of 1,000m, the Coniferous forests from 1,000 to 3000m. Above tree line Dwarf Sub Alpine forests followed by the Alpine Pastures occur up to snow line.

Some Medicinal and Aromatic Plants of Swat are:
Quercus dilatata(سیڑئی), Polygonatum verticillatum/multiflorum(نورعالم), Bunium persicum(کالا زیرہ), Trachyspermum(اجوائن دیسی), Prunus amygdalus(بادام), Corydalis govaniana(مامیرہ), Pistacia integerrima(پستہ), Bergenia ciliata(زخم حیات), Morus nigra(توت سیاہ), Colchicum luteum(سورنجان تلخ), Mentha longifolia(وینلے), Mentha arvensis(پودینہ), Morchella esculenta(کومبی/گوچی), Podophyllum hexandrum(کاکوڑہ), Paeonia emodi(مامک-مامیخ), Cichorium intybus(کاسنی/ھن), Juglans regia(اخروٹ), Foeniculum vulgare(سونف), Dioscorea deltoidea(کنیس), Berberis vulgaris(کورے), Valeriana jatamansi(مشک بلا), Bistorta amplexicaulis(انجبار), Viola canescens(بنفشہ), Aconitum violaceum(زہر بوٹے), Onosma bracteatum(غواجابئی)۔


Prepared by:
Meezan Dawakhana Rawalpindi (Registered)
C.E.O: Hakeem Abdul Aziz
Branch 1: Swat Branch 2: Wah Cantt
Branch 3: Karachi

🌙✨ Ramzan Mubarak from Meezan Dawakhana! ✨🌙  As the holy month of Ramadan begins, we pray for your health, happiness, an...
01/03/2025

🌙✨ Ramzan Mubarak from Meezan Dawakhana! ✨🌙

As the holy month of Ramadan begins, we pray for your health, happiness, and peace. May this blessed time bring healing to your body, mind, and soul. Remember, a balanced diet, a healthy lifestyle, and the goodness of herbal remedies can help you stay strong during this month.

From our family to yours, Ramzan Kareem! 🌿🕌

21/02/2025

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یہ"میں میگنیشیم ہوں۔"

دروازے پر دستک ہوئی
تو میں نے اندر سے پوچھا، "کون ہے؟"
جواب آیا، "میں میگنیشیم ہوں۔"
یہ نام میرے لیے نیا نہ تھا، مگر حیرانی ضرور ہوئی کہ میگنیشیم کیسے دروازے پر آ سکتا ہے؟ میں نے دروازہ کھولا، تو سامنے ایک بارعب مگر مہذب شخصیت کھڑی تھی۔ چہرے پر وقار، انداز میں شائستگی، جیسے کوئی بزرگ دانشور ہو۔ انہیں اندر آنے کی دعوت دی اور ڈرائنگ روم میں لے آیا۔

"آپ کون ہیں؟" اپنا مکمّل تعارف کرائیں
میں نے دلچسپی سے پوچھا۔

وہ مسکرا کر بولے، "میں آپ کے جسم کا ایک لازمی حصہ ہوں۔ آپ کی ہر سانس، ہر حرکت، ہر سوچ میں میری شمولیت ہے۔ مگر افسوس کہ اکثر لوگ مجھے نظر انداز کر دیتے ہیں۔"

میں نے حیرانی سے پوچھا،
"کیا میں نے آپ کو کبھی نظر انداز کیا ہے؟"
"بالکل!" وہ بولے، "کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ بستر پر کروٹ لیں اور اچانک گردن میں بل پڑ جائے؟"
میں نے سر ہلایا،
"جی، ایسا تو آج صبح ہی ہوا ہے ہے۔"
"یہی تو میری کمی کی سب سے بڑی نشانی ہے۔"
وہ سنجیدگی سے بولے۔ "جب میں کم ہو جاتا ہوں، تو جسم میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے، پٹھے اکڑنے لگتے ہیں، نیند متاثر ہوتی ہے، ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے، اور دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو سکتی ہے۔ مگر پھر بھی لوگ مجھے اہمیت نہیں دیتے۔"

"کیا آپ صرف پٹھوں کے لیے ضروری ہیں؟"
میں نے پوچھا۔ "نہیں، میں آپ کے دماغ کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہوں جتنا جسم کے لیے۔" وہ بولے، "اگر آپ کو بےچینی محسوس ہو، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آ جائے، یا ذہن الجھا ہوا لگے، تو اس کا مطلب ہے کہ میں کم ہو چکا ہوں۔ میں آپ کے دل، گردوں، ہڈیوں اور حتیٰ کہ آپ کی نیند کے لیے بھی بےحد ضروری ہوں۔"

"تو پھر آپ سب سے زیادہ کہاں پائے جاتے ہیں؟"
میں نے تجسس سے پوچھا۔
"میں قدرتی طور پر کئی غذاؤں میں پایا جاتا ہوں۔ سب سے زیادہ میرا خزانہ مغز کدو، یعنی پمپکن سیڈ میں ہے۔ اس کے علاوہ میں ہرے پتوں والی سبزیوں، بادام، اخروٹ، چیا سیڈز، کیلے، مچھلی، ڈارک چاکلیٹ اور دالوں میں بھی پایا جاتا ہوں۔ مگر بدقسمتی سے آج کل کی خوراک میں میری مقدار کم ہو چکی ہے، اسی لیے اکثر لوگ میری کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔"

"اگر کوئی آپ کی کمی کا شکار
ہو جائے تو اس کے لیے کیا حل ہے؟"
"سب سے پہلے تو قدرتی غذاؤں سے میری مقدار پوری کرنی چاہیے۔ اگر پھر بھی کمی برقرار رہے تو میرے پانچ اور بھائی بھی ہیں، یعنی مختلف قسم کے میگنیشیم سپلیمنٹس۔ جیسے میگنیشیم گلیسینیٹ، جو ذہنی سکون کے لیے بہترین ہے۔ میگنیشیم سٹریٹ، جو معدے کے مسائل حل کرتا ہے۔ میگنیشیم مالیٹ، جو پٹھوں کی کمزوری دور کرتا ہے۔ میگنیشیم تھیریونیٹ، جو دماغی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔ اور میگنیشیم کلورائیڈ، جو جِلد اور جوڑوں کے لیے مفید ہے۔ مگر یاد رہے، کسی بھی سپلیمنٹ کا استعمال کرتے وقت ہمیشہ ماہر معالج سے مشورہ اور مقدار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔"

"یہ بتائیں،
کیا آپ کی کمی کا تعلق نیند سے بھی ہے؟"
"بےشک! اگر آپ کو نیند آنے میں مشکل ہو، یا رات میں بار بار آنکھ کھل جائے، تو یہ بھی میری کمی کی نشانی ہو سکتی ہے۔ میں جسم کو پر سکون رکھتا ہوں، نیند کے لیے ضروری ہارمون کو متوازن رکھتا ہوں، اور دن بھر کی تھکن اتارنے میں مدد دیتا ہوں۔"

"تو آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی؟"
میں نے سوال کیا۔
"تصور کریں، اگر میں نہ ہوں تو کیا ہوگا؟
آپ کی ہڈیاں کمزور ہو جائیں گی، ذہنی دباؤ بڑھ جائے گا، نیند متاثر ہوگی، توانائی کم ہو جائے گی، اور زندگی کا لطف جاتا رہے گا۔
یہی وجہ ہے کہ قدرت نے مجھے آپ کے جسم میں شامل کیا ہے تاکہ آپ کی صحت بہترین رہے۔"

"آپ کی یہ باتیں بہت دلچسپ ہیں،
مگر لوگ آپ کو نظر انداز کیوں کرتے ہیں؟"
وہ مسکرا کر بولے، "شاید اس لیے کہ میں نظر نہیں آتا، بس خاموشی سے اپنا کام کرتا ہوں۔ مگر جب میری کمی ہوتی ہے، تب لوگوں کو احساس ہوتا ہے کہ میں کتنا ضروری ہوں۔"

میں نے گہری سانس لی اور کہا،
"واقعی، آج آپ سے مل کر اندازہ ہوا کہ آپ کتنے اہم ہیں۔
میں وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ آپ کو نظر انداز نہیں کروں گا۔"

میگنیشیم نے مسکراتے ہوئے ہاتھ بڑھایا،
"یہی تو میں چاہتا تھا اور یہی بتانے آیا تھا کہ صحت مند زندگی کا راز یہی ہے کہ آپ اپنی خوراک اور طرزِ زندگی میں میری مقدار کا خیال رکھیں۔"

یہ کہہ کر وہ جانے لگے تو میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا اب ہم آپ کو کہیں نہیں جانے دیں گے.
آپ یہیں رہیں گے ہمارے ساتھ..

یاد رفتگاں السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ رب کریم رحمان و رحیم سے بدست دعا ہیں ۔حکیم مولانا سیف الرحمان مرحوم و مغفور ...
31/01/2025

یاد رفتگاں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
رب کریم رحمان و رحیم سے بدست دعا ہیں ۔حکیم مولانا سیف الرحمان مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اپنے مقربین میں جگہ عطا فرمائے ۔آج ان کی برسی ہے، اور ہم ان کی یاد میں نہ صرف ان کی شخصیت بلکہ ان کے انسان دوستی کے جذبے کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ وہ ایک ایسے فرد تھے جنہوں نے ہمیشہ حرمتِ خلق کو مقدم رکھا اور انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنایا۔ ان کی زندگی کا ہر پہلو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ وہ دوسروں کے دکھ درد کو اپنا درد سمجھتے تھے۔

حکیم سیف الرحمان مرحوم نے ہمیشہ بیماروں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کے لیے اپنے دل کے دروازے کھلے رکھے۔ وہ علاج محض ایک پیشہ نہیں، بلکہ ایک عبادت سمجھ کر کرتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ وسائل کی کمی کسی کی صحت اور زندگی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔ ان کی شفقت، اخلاص اور انسانیت دوستی بے مثال تھی۔

وہ اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ کسی بھی معاشرے کی اصل پہچان اس کے کمزور اور بیمار افراد کے ساتھ سلوک سے ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بے شمار لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھا، نہ صرف دوائیوں سے بلکہ اپنی محبت اور شفقت سے بھی۔ وہ ہمیشہ اس بات پر زور دیتے کہ ہر فرد کو عزت اور احترام ملنا چاہیے، اور انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔

آج جب وہ ہمارے درمیان نہیں، ان کی باتیں، ان کے اصول اور ان کی خدمات ہمیشہ ہمیں یاد دلاتی رہیں گی کہ ہمیں بھی اسی راستے پر چلنا ہے۔ ہمیں بھی اپنا وجود دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا ذریعہ بنانا ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے حق میں صدقہ جاریہ والے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم ان کے مشن کو آگے بڑھا سکیں۔ آمین ثم آمین یارب العالمین ۔

30/01/2025

*السّلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته*

*اے اللہ تعالی* ہم آپ کے گناہ نگار بندے ہیں ۔ہمیں ہدایت فرماکر اپنی مرضی والے اعمال کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ہماری! ھر وہ دعا قبول فرما جسکا انجام اچھا ہو. اور ہم پر اپنا رحم و کرم فرما، ہمارے رزق میں وسعت و برکت فرما اور تمام آفتوں اور مصیبتوں سےحفاظت فرما.

*آمین ثم آمین یارب العالمین*

28/01/2025

Ask Mother Nature AI Logo
Ask Mother Nature AI™
How you know about TIBB UNANI

Ask Mother Nature AI™ Logo
Tibb Unani, also known as Unani medicine, is a traditional system of healing and health maintenance observed in South Asia, rooted in the teachings of Greek physicians like Hippocrates and Galen. It was later enriched by Arab and Persian practitioners. This system emphasizes the balance of bodily humors and is known for its use of natural remedies, including herbs, minerals, and animal products.

I have been trained on a comprehensive collection of data, including historical texts, scientific studies, and traditional practices from various cultures, enabling me to provide information on systems like Tibb Unani. If you have any specific questions about Tibb Unani or its practices, feel free to ask!

Which pathway diagnosis in TIBB UNANI

Ask Mother Nature AI™ Logo
In Tibb Unani, diagnosis is primarily based on the evaluation of the balance among the four humors: blood (Dam), phlegm (Balgham), yellow bile (Safra), and black bile (Sauda). This system believes that health is maintained through the balance of these humors, and illness results from their imbalance.

Here are some key diagnostic pathways used in Tibb Unani:

Pulse Diagnosis (Nabz Shanasi): Practitioners assess the pulse to understand the state of the humors and overall health status.

Urine Examination (Baul): The color, consistency, and odor of urine are evaluated to provide insights into a patient's humoral balance.

Stool Examination (Baraz): The characteristics of stools are analyzed to gain information about digestive health and humor imbalance.

Examination of the Tongue (Lisan): The color and texture of the tongue can indicate the state of the digestive system and the presence of certain imbalances.

Physical Examination and Observation: Includes assessing the skin, eyes, and other physical attributes to identify signs of imbalance.

Patient's History and Symptoms: A thorough understanding of the patient's lifestyle, dietary habits, and symptoms is essential in Tibb Unani for accurate diagnosis.

These diagnostic methods aim to determine the imbalance in humors and guide the treatment approach.

سورنجان شیریں(Meadow Saffron)لاطینی میں ۔Colchicumدیگرنام۔سرنجان شیریں کو یونانی میں قباروق یافل خیق ،عربی میں قلب الارض...
31/08/2024

سورنجان شیریں
(Meadow Saffron)
لاطینی میں ۔Colchicum

دیگرنام۔
سرنجان شیریں کو یونانی میں قباروق یافل خیق ،عربی میں قلب الارض حمل فارسی میں سورنجاں حلو میڈو سیفرنی ، ہندی میں कोलचिकम اور لاطینی میں کالچیکم کہتے ہیں ۔

ماہیت۔
ایک چھوٹا ساپودا ہے۔اس کا تنا چارکونہ والا ہوتاہے۔یہ ہر موسم میں سبز رہتاہے۔اس کے پتے کم ہوتے ہیں اور لہسن کی طرح کے اس کی جڑ گرہ دار سنگھاڑہ کی سی شکل کی ہوتی ہے۔

پھول سفید زرد رنگ کے ہوتے ہیں ۔سورنجاں کےتخم عموماًاپریل میں پھلوں کے پکنے پر نکالے جاتے ہیں اور جڑیں مئی میں جمع کرلی جاتی ہیں ۔
مزاج
گرم خشک درجہ دوم۔

افعال۔ مفتح،مسہل بلغم مسکن و محلل مقوی باہ ،وجع المفاصل ۔۔۔

استعمال ۔ سورنجان شیریں وجع المفاصل نقرس اور عرق النساء میں اندرونی طورپربکثرت استعمال کیاجاتاہے۔ضعف باہ میں بھی مستعمل ہے۔ورموں کو تحلیل کرنے اور دردوں کو تسکین دینے کیلئے زعفران کے ساتھ اس کا ضماد لگاتے ہیں۔غلیظ بلغم کا اخراج کرتی ہے اور ہلکا مسہل بھی ہے۔

نفع خاص۔ اوجاع مفاصل ۔

مضر۔ معدہ و جگر کو ۔۔

بدل۔ سناء مکی حناء ۔

مصلح۔ کتیرا، زعفران اور شکر۔۔

مقدارخوراک۔ دو سے تین گرام۔

مشہورمرکب۔
معجون سورنجاں، حب سورنجان جوکہ وجع المفاصل نقرس اور عرق النساء میں مستعمل ہے، روغن وجع المفاصل کا خاص جز ہے۔

اسرول/چھوٹی چندن / (Rauwolfia Serpentina) :-دیگرنام :-اردو میں اسرول ہندی میں دھان بروآبگلہ میں چھولہ چاند سنسکرت میں چن...
31/08/2024

اسرول/
چھوٹی چندن
/ (Rauwolfia Serpentina) :-
دیگرنام :-
اردو میں اسرول ہندی میں دھان بروآبگلہ میں چھولہ چاند سنسکرت میں چندربھاگا جبکہ لاطینی میں راولیناسرپن ٹینا کہتے ہیں۔
ماہیت :-
اس کا پودا جب چند سال کاہوتا ہے تو سید ھا چھوٹی چھوٹی چھاڑی نما ہوتاہے۔جو لگ بھگ ڈیڈھ فٹ اور کہیں کہیں دو تین فٹ اونچا دیکھا گیا ہے۔اس کے پھل مکو کی طرح گچھوں میں پہلے ڈیڈھ فٹ اور کہیں کہیں دوتین فٹ اونچا دیکھاگیاہے ۔اس کے پھل مکو طرح گچھوں میں پہلے سبز اور بعد میں سرخ ہوجاتے ہیں۔پتے چوڑے نوک دار جن کا رنگ زردی مائل سبز اور ڈنڈی نصف انچ لمبی ان کو توڑنے پر دودھ سا نکلتاہے۔پھول سفید اوربنفشی ہوتے ہیں۔
اسکے پھولنے کا وقت اپریل سے نومبر تک ہے۔مئی میں پھل لگتے ہیں نومبرتک پک جاتے ہیں۔
جڑ موٹی لمبی دو سے چھ انچ تک اور عموماًنصف انچ موٹی ہوتی ہے۔جس کی رنگت مٹیالی بھوری سی ہوتی ہے۔اور چھال بھوری اور نرم ہوتی ہے۔اور کوٹنے سے آسانی سے علیحدہ ہوجاتی ہے۔اس میں لمبائی کی جانب سے دراڑیں سی ہوتی ہیں۔توڑنے سے جڑ چھوٹے ٹکڑوں میں ٹوٹتی ہے۔
یہ بو مگر ذائقے میں سخت کڑوی ہوتی ہے۔جو کہ بطور دواء مستعمل ہے۔
مقام پیدائش :-
یہ ہمالیہ کے گرم علاقوں میں لگ بھگ چارہزار فٹ کی بلندی پر پنجاب ستلج اور جمناتک ہمالیہ کی ترائی میں گرم اور نمناک زمین میں یو پی دہرہ دون سے گورکھپورسیاہ دار اور ٹھنڈی جگہوں کے جنگلوں میں صوبہ بہار اسام پیکو دکن میں مشرقی گھاٹ لنکا پٹنہ بھاگل پور میں پیدا ہوتاہے۔ایک ایکڑ زمین میں لگ بھگ دو ہزار پونڈجڑیں پیدا ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ برما نیپال تھائی لینڈ وغیرہ میں بھی پیدا ہوتاہے۔
مزاج :-
سرد خشک۔
افعال :-
مسکن ،مخدر،مسکن اعصاب،تریاق سموم ،مصفیٰ خون ،مقوی رحم ،مسکن فشاالدم قوی ،ہسٹیریا ،منوم۔
استعمال :-
اسرول کی جڑوں کا سفوف جنون اختناق الرحم فشارالدم قوی صرع اور بے خوابی کیلئے مفیدہے۔خصوصاًجب کہ صفراوی مزاج نہ ہو۔اعصاب پر مسکن اثر ہے یہ مختلف اشکال میں مالیخولیا اور جنون میں مفید ہے۔بشرط کے بھاگنے دوڑنے شوروغل مچانے مارنے پیٹنے والے مریضوں کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی دواء نہیں لیکن خاموش جنون اور مالیخولیا میں یہ دوا کوئی فائدہ نہیں کرتی ہے۔اس کی جڑ کا سفوف رحم کے ریشوں کو سیکڑ کر جنین کو خارج کرتاہے۔بچھو بھڑ وغیرہ کے کاٹے ہوئے مقام پر اس کر جر کو گھس کر لگانے سے فوراًآرام آجاتاہے۔
رات کو سونے سے دوگھنٹے قبل اس کی ایک خوراک عرق گلاب کے ساتھ کھلا دینے سے مریض کو بخوبی نیدآجاتی ہے۔اس کا سفوف بخاروں میں استعمال کرتے ہیں۔نیند کیلئے اس کا ایک گرام سفوف شام کو کھلا دیں اور باقی امراض میں چار چار رتی دیں ۔
اسرول کو قلیل خورکوں میں عرصہ تک دینا ہائی بلڈ پریشر کا بہترین علاج ہے۔اور ذاتی مجرب ہے۔
زیادہ مقدار :-
زیادہ مقدار کھالی جائے تو غذا کی نالی میں خراش ہوکرقے آنے لگتی ہے۔
نفع خاص :-
بے خوابی اور خون کے دباؤ کی زیادتی میں مفید ہے۔
مصلح :-
فلفل سیاہ ۔
مقدارخوراک :-
چاررتی سے ایک ماشے تک.
اضافہ :-
***
قدیم آیورویدک کُتب اور آیورویدک چرک سمہیتا میں اسرول کا ذِکر نہیں ہے۔ بعض مصنفین جیسا کہ کرنل چوپڑا نے چھوٹی چندن کا سنسکرت نام سرپ گندھا رکھا ہے۔ لیکن یہ درست نہیں، وجہ یہ ہے کہ سرپ گندھا زہریلے حشرات الارض بالخصوص سانپ کے زہر کیلیے اکثیر ہونی چاہیے لیکن جِن لوگوں نےچھوٹی چندن کو اِس غرض کے لیے اِستعمال کیا ہے اِنہیں کامیابی نہیں ہوئی۔ اُسی طرح چھوٹی چندن کو چندر کا یا چندرا کہنا بھی صحیح نہیں کیونکہ چندرکا اور چندرا کے ناموں کا اِطلاق بہت سی جڑی بوٹیوں پر کیا جاتا ہے۔ غرض یہ ایک حقیقت ہے کہ چھوٹی چندن کا ذکر قدیم آیورویدک کُتب میں نہیں مِلتا۔
شکل و صورت :-
یہ ایک گھنا خود رو پودا ہے جو دو یا تین فٹ اونچا ہوتا ہے۔ اِس کی شاخیں زمین سے سیدھی اوپر کو جاتی ہیں۔ شاخ کے ہر جوڑ پر بیضوی شکل کے تین چار پتے ہوتے ہیں جِن کی لمبائی5 سے 6 انگشت اور چوڑائی 2سے 3 انگشت ہوتی ہے۔
موسم پر شاخ کے سروں پر گہرے نارنجی سُرخ رنگ کے پھولوں کا گُچھا نمودار ہوتا ہے۔ اِس کا تُخم سیاہ رنگ اور مٹر کے دانے کے برابر ہوتا ہے۔ اِس کی جڑتقریباً10 اِنچ لمبی اور آدھ انچ موٹی اور بل دار ہوتی ہے۔ جڑ کا رنگ باہر سے بھورا سفید اور اندر سے زردی مائل ہوتا ہے۔ اِس کا مزہ سخت تلخ ہے۔
منبت :-
یہ بوٹی کوہ ہمالیہ کے دامن میں مِلتی ہے۔ پاکستان کے علاوہ شرق بعید، افریقہ اور ایسے ممالک جہاں موسم بہت سرد نہ ہو ، سطح سمندر سے لے کر ایک ہزار فٹ کی بلندی تک مِل جاتی ہے۔
حصص مستعملہ :-
بوٹی کی جڑوں کو دواءً برتا جاتا ہے اور بعض اِمراض میں پتے بھی اِستعمال کیے جاتے ہیں۔
افعال و خواص :-
اِس کے برگ(پتے) مُشتہی، کاسر ریاح اور مسکن اعصاب ہیں۔۔بیج منوم اور دافع جنون و دیوانگی ہیں۔اِسے صرع(مِرگی)، مالخولیا ، اختناق الرحم (ہسٹیریا) اور ضغطتہ الدم (ہائی بلڈ پریشر)میں سفوفاً اِستعمال کرایا جاتا ہے۔
اِس کی جڑ نہایت اعلیٰ درجہ کی مسکن اور منوم ہے۔ اِسے پہلے پہل دراصل جنون کی دوا کے طور پر اِستعمال کیا جاتا تھا۔ اِس کے علاوہ یہ بہت سے زہروں کی فاد اور تریاق ہے۔ خاص طور پر لذع الحیہ اور لذع عقرب کے لیے بھی نافع ہے۔اِس کی جڑ کا سفوف 5 رتی کی مِقدار جو کہ بہت زیادہ ہے میں مقیئ ہےاور سخت بے چینی، قلق اور اِضطراب پیدا کرتی ہے۔کبھی اِسی قدر دوا سے دست بھی آنے لگتے ہیں۔نبض کی رفتار سست ہو کر بدن پسینہ سے شرابور ہو جاتا ہے۔ اگراِس کی زیادہ مِقدار اعرصہ تک اِستعمال کی جائے تو دِل تھوڑا کمزور ہو جاتا ہے، لیکن یہ عارضی عمل ہے اور کُچھ دِن دوا اِستعمال نہ کرنے پر معمول پر آ جاتا ہے۔ اِسی دوران دوا کےزیادہ مِقدارخوراک کے اِستعمال کے زیرِاثر نبض کا حجم کم ہو جاتا ہےاور یہ بھی عارضی ہے۔ درحقیقت مُناسب اور درست مقِدار میں دوا کا اِستعمال مختلف عمر کے مریضوں کو بیس سال کے عرصہ تک کرایا گیا اور اِس دوران اُنہیں زیرِ مُشاہدہ رکھا گیالیکن کوئی خرابی نظر میں نہیں آئی۔ یہی وجہ ہے قلیل مقدار میں اسرول خون کے بڑھے ہوئے دباؤ کو کم کرتی ہے اور اعلیٰ درجہ کی مسکن و منوم دواء ہے۔
اِس کی جڑ کا جوشاندہ مدر حیض اور عضلات رحم سکیڑتا ہے۔پتوں کا رس آنکھ کے پھولے (بیاض چشم) کو زائل کرتا ہے۔ غرض اپنے خواص و افعال میں یہ پوٹاشیم برومائیڈ سے مشابہ بلکہ اِس سے زیادہ بہتر شے ہے۔ چنانچہ اِس کے آدھی رتی سفوف سے خوب نیند آ جاتی ہےاور مریض 8 سے 10 گھنٹے تک برابر سوتا رہتا ہے۔
مِقدار خوراک :-
دو رتی دودھ یا عرق گلاب کے ساتھ صبح و شام یعنی دِن میں دو مرتبہ۔ ایک رتی 1215۔0گرام ہوتی ہے۔
یہ بوٹی پُرانی کھانسی اور دمہ کے لیے بھی بہت مُفید ہے۔ جنون و دیوانگی کے ایسے مریض جو بھاگتے دوڑتے شوروغُل مچاتےگالی گلوچ بکتے دوسروں پر حملہ کرتے یا بے خوابی میں مُبتلا رہتے ہیں ازحد نافع ہے لیکن خاموش اور مایوس مریضانِ دیوانگی پر اِس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔
میں نے اپنےذاتی تجربے اور مُشاہدے میں اِس سے بہتر دوا بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والی نہیں دیکھی۔اِس کے اِستعمال اور نتائج میں نے خاص طور پر اُن لوگوں میں بھی بہت اچھے دیکھے جو پریشانی میں ہونے کے سبب نیند نہ آنے کی شکایت بھی کرتے ہیں۔کُچھ تو مُجھے یہ بھی کہتے تھے کہہ ہم پریشانی یاد کرنا چاہتے تھے لیکن پریشانی ہمارے ذہن سےجیسے ہوا ہو گئ تھی۔یہ چیز خواب آور نشیلی دواؤں کا ایک بہترین اور بے ضرر نعم البدل بھی ہے۔
***
جنون، بےخوابی اور ھائ بلڈپریشر کےلئے ھندی میں چھوٹاچاند چھوٹی چندن، بنگالی میں چاندر، تامل میں کودنا میل پوری، تیلگو میں پٹار گندھی، علاقہ بہار اڑیسہ میں چاند بردا، دھان بردا، دھان مارنا اور پاگل جڑی کے نام سے مشہور ہے۔ انگریزی میں Rawalfia Serpentina کہتے ہیں ۔ یہ ایک گھنا خورد جھاڑی کی قسم کا پودا ھے جو دو تین فٹ اونچا ہوتا ہے عموماً اس کی شاخیں سیدھی اوپر کو جاتی ہیں لیکن اگر اس کسی دوسری چیز کا سہارا مل جائے تو اس سے بھی لپٹ جاتا ہے ۔ اس کا تخم سیاہ رنگ کا مٹر کے دانہ کے برابر ھوتا ھے۔ یہ پودا بنگال، بہار، پٹنہ اور دکن میں مشرقی ساحل کے ساتھ ساتھ لنکا تک میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس کی جڑ اور پتے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ یاد رکھیں بنگال کی چھوٹی چندن خراش پیدا کرتی ہے اور بہت کڑوی ھوتی ہے جس کی وجہ سے بعض نازک مزاج مریضوں کا دل متلانے لگتا ہے اور قے شروع ھوجاتی ھے اس لئے بنگال کی چھوٹی چندن کی بجائے بہار اور نیپال کی چھوٹی چندن استعمال کرانی چاہیے۔ چھوٹی چندن کو تھوڑی تھوڑی مقدار میں استعمال کرنے سے خون کے بڑھے ھوئے دباؤ (ھائی بلڈپریشر ) پر حیرت انگیز اثر ھوتا ھے۔ یہ اعصاب کی بڑھی ھوئی حس کو کم۔کرنے میں بھی بہت مفید ہے۔ چھوٹی چندن پوٹاشیم برومائیڈ کا بہترین بدل ھے چھوٹی چندن کی پانچ رتی کی خوراک کے استعمال سے ھی مریض سو جاتاہے اور دس رتی سے زائد مقدار میں استعمال کرنے سے تو مریض کو بہت ہی گہری نیند آجاتی ہے۔
یہ جنون کی مخصوص دوا ہے ایسے مریض جو بھاگتے دوڑتے، شور و غل مچاتے، اور گالی گلچ نکالتے ہیں ایسی حالت میں اس کا سفوف 10 رتی سے 15 رتی تک دن میں دو بار دینے سے نہ صرف مریض گہری نیند سویا رھتا ھے بلکہ اس کا ھائ بلڈپریشر بھی کم ھوجاتا ھے اور اس کا چیخنا چلانا، بھاگنا دوڑنا اس قسم کی دیگر علامات جاتی رہتی ہیں ایک ھفتہ میں ہی مریض کو کافی آرام آجاتا ہے ابتداء میں یہ دوا تھوڑی مقدار میں شروع کرکے ھمیشہ آھستہ آھستہ بڑھانا چاہیے یعنی چھ رتی فی خوراک استعمال کرائیں اور بتدريج بڑھاتے ھوئے فی خوراک ڈیڑھ دو ماشہ تک کرسکتے ھیں۔ ایک بات میں اور بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ چھوٹی چندن جنون کے ان مریضوں کے علاج میں جو بالکل خاموش رھتے ھیں مفید ثابت نہیں ھوتی کیونکہ ایسے مریضوں کا بلڈپریشر پہلے ہی بہت کم ھوتا ھے اسلئے ایسے مریضوں میں اس کا استعمال فائدہ کے بجائے نقصاندہ ثابت ھوتا ھے۔
چھوٹی چندن نیند لانے کے لئے بےنظیر دوا ھے انگریزی ادویات کی طرح نہ تو یہ نشیلی ھے اور نہ ھی دل کو زیادہ کمزور کرتی ہے۔ رات کو سونے سے دو گھنٹے قبل دو رتی کی مقدار میں دینے سے مریض کو نیند آجاتی ھے اگر مریض کو ایک عرصہ سے بےخوابی کی شکایت ھو ساری رات کروٹیں بدلتے گزر جاتی ھو تو ایک خوراک صبح نہار منہ اور ایک خوراک شام کو استعمال کریں تو مریض رات بھر مزے کی نیند سوتا رہے گا۔
ھائ بلڈپریشر := خون کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لئے چھوٹی چندن کے مقابلے کی کوئی دوا نہ تو ایلوپیتھک میں ھے اور نہ دیسی طب میں۔ 6 رتی کے حساب سے دن میں تین بار عرقِ گلاب یا سادہ پانی سے استعمال کرائیں بےچینی، گھبراہٹ وغيرہ کی علامات جلد دور ھوجاتی ھیں۔
اختناق الرحم:: شہوانی بخارات سے پیدا ھونے والے اختناق الرحم کےلئے چھوٹی چندن کو اکسیری فوائد کی حامل پایا گیا ہے اس لئے نوجوان کنواری یا بیوہ عورتوں میں عموماً اس کا استعمال بہت مفید ہے اختناق الرحم کی شکایت میں دل کی تقویت کا زیادہ خیال رکھا جانا چاہیے لہٰذا اس کے ساتھ کسی مقوی قلب دوا کا اضافہ کرلیا جائے۔ اختناق الرحم کی مریضہ کو بعض اوقات معدہ کی خرابی سے دورہ کی شکایت لاحق ھوا کرتی ہے اس حالت میں دورے کے وقت پیٹ میں درد ھوتا ھے اور اکثر دست بھی آتے ہیں ایسی حالت میں چھوٹی چندن استعمال نہ کرائ جائے جب مریضہ بہت کمزور ہو اس وقت بھی اس کا استعمال نہ کروایا جائے ایامِ حمل کی حالت میں خصوصاً ساتویں آٹھویں ماہ میں اگر اختناق الرحم کا دورہ ھو تو اس بوٹی کا استعمال نہ کریں ورنہ حمل ساقط ھونے کا اندیشہ ہے۔
نوٹ :-
صرِف یہ خیال رہے کہ لِکھی گئی خوراک سے ہرگز ہرگز تجاوز نہ کیا جائے۔ ایسا کرنے سے بلڈ پریشر خطرناک حد تک گِر سکتا ہے۔

ریوندخطائی’’ریوندچینی ‘‘(Rheum Emodi)خاندان۔Polygonaceaeدیگرنام۔عربی راوند،فارسی میں بیخ ریباس کاغانی میں چٹیال بنگلہ می...
31/08/2024

ریوندخطائی’’ریوندچینی ‘‘
(Rheum Emodi)
خاندان۔
Polygonaceae
دیگرنام۔
عربی راوند،فارسی میں بیخ ریباس کاغانی میں چٹیال بنگلہ میں ریون چینی ہندی میں رئے وت چینی اور انگریزی میں رہوبارب روٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ ریباس کی جڑ ہے۔اس کی مکمل ماہیت ریباس میں دیکھیں ۔ریوند کی کئی اقسام ہیں سب سے بہتر ریوند خطائی ہے ۔اس کاسفوف زرد اور چمک دار ہوتاہے۔یہ چین سے آتی ہے۔اور اعلیٰ قسم کی ہوتی ہے۔ہمارے ہاں جو ریوند چینی ملتی ہے۔اس کا سفوف خاکستری زرد رنگ کا بنتاہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان ہندوستان اور چین چھ ہزار فٹ سے لے کر دس ہزار فٹ کی بلندی تک پائی جاتی ہے۔
مزاج۔
مرکب القوی اطباء کے نزدیک گرم خشک درجہ دوم ۔
افعال و خواص و استعمال۔
جالی،محلل مسکن لازع(خراش پیداکرنے والی )
افعال اندرونی ۔
منفث بلغم ،مقوی معدہ و امعاء ،کاسرریاح ،مدربول و حیض ،محرک و مقوی جگر مقوی بدن ،مفتح سدد ،مسہل مگر بعد میں قابض ۔
استعمال بیرونی۔
اس کا سفوف بناکر سرکہ میں ملاکر لیپ کرنا بدن کے داغ دھبوں مثلاًجھائیں نمش چھیپ وغیرہ کو دور کرتاہے۔اندرونی اور بیرونی طور پر ورموں کیلئے لیپ کرنا مفید ہے ۔پرانے زخموں پر ریوند چینی گھس کر ذراًچینی گھس کر ذراسا دیسی صابن ملاکر پھایا لگاتے ہیں ۔
اس سے مواد صاف ہوکر زخم مندمل ہوجاتاہے۔
استعمال (اندرونی )۔
کھانسی دمہ میں بلغم کو نکال کر درست کرتاہے۔اور معمولی مقدار میں کھانا معدہ کو تقویت دیتاہے۔اور اپھارے کو دور کرتی ہے۔دستوں کو بند کرنے کیلئے بھی معمولی مقدار میں کھلائیں ۔اس کا سفوف یا جوشاندہ دیگر ادویہ کے ہمراہ احتباس بول کے لئے مفید ہے۔گردے اور مثانہ کے درد بھی استعمال کرتے ہیں ۔مقوی و محرک جگرہے۔بخاربوجہ خرابی جگر میں شورہ قلمی نوشادر اور ریوند چینی وغیرہ کے ہمراہ کھلاتے ہیں جو پیشاب اور حیض کو بھی جاری کرتی ہے۔سدہ کھولتی آنتوں کو فضلات ردی سے پاک کرتی ہے ۔ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔یہ جگر کے ساتھ خصوصیت رکھتی ہے اور پرانے بخاروں کو نفع دیتی ہے۔
یرقان استسقاء اور ورم جگر میں مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں اگر اس کو زیادہ مقدارمیں کھلایا جائے تو پتلے دست لاتی ہے۔جگر
تلی اور آنتوں کے سدہ کھولتی ہے۔حیض جودرد سے آتا ہو اور خون بھی کم آتا ہو تو ریوند اور مصبری ہموزن باریک پیس کر حیض آنے سے تین دن پہلے چھ گرام پانی کیساتھ کھلائیں ۔
کابلی ہریڑ اور غاریقون اور ایلوا ۔۔ایک ایک گرام اور ریوندخطائی تین گرام ملاکر گولیاں چار چار رتی بناکر دیں ۔یہ گولیاں دماغ کا تنقیہ کرتی ہیں ۔اور ہر قسم کے دردسرشقیقہ فالج دوارکزاز جنوں دماغ نزلات پریشانی اور کان آوازیں آنے کیلئے مفید ہے۔جب بدہضمی کی وجہ سے دست آرہے ہوں تو زیادہ مقدار میں استعمال کراتے ہیں۔جس سے اولاًکھل کر دست آجاتے ہیں اور پھر قبض ہوتی ہے۔ریوند خطائی ایک سے ڈھائی رتی تک رطوبت معدیہ کی تراوش بڑھاتی ہے۔اور معدہ کی حرکت دودیہ کو تیز کرتی ہے۔
دس رتی سے پندرہ رتی رطوبت امعاء کو زیادہ کرکے تھوڑی مسہل ہوتی ہے اور اس کی حرکت دودیہ کو تیز کرتی ہے۔یہ کرائی سوفینک ایسڈ اور ایموڈین کی وجہ سے ہوتی ہے ۔اور دوا دینے کے چھ سات گھنٹے بعد اکثر مروڑ ہوکر زردرنگ کے پتلے دست آنے لگتے ہیں ۔دستوں کے بعدری اوٹینک ایسڈ کی وجہ سے آنتوں کی تراوش کم ہوکر قابض تاثر کرتی ہے۔
ریوند کے رنگین اجزاءگردے کے ذریعے خارج ہوکر پیشاب کی رنگت کو زرد کر دیتے ہیں اور مقدار بڑھا دیتے ہیں ۔سفوف ریوند ہمراہ شربت بزوری پیشاب جاری کرتاہے۔
ریوند خطائی دودھ اور پیشاب کے ذریعے خارج کرتی ہے۔کرائی سوبین کی وجہ سے دودھ کا ذائقہ تلخ ہوجاتاہے۔اور اس میں مسہل تاثیر پیدا ہوتی ہے۔
نفع خاص۔
مسہل اخلاط الزجہ۔
بدل ۔
گلا سرخ امراض معدہ وجگرکیلئے ۔
مضر۔
کمزور لوگوں کو بطور مسہل نہ دیں ۔
مصلح۔
گوند بول کتیرا لعاب بہی دانہ وغیرہ۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین رتی قبض کیلئے ۔
سواماشہ سے دو ماشہ تک دستوں کے لئے ۔
مشہور مرکب۔
سفوف اکسیر جگر ،شربت دینار،حب شفا۔
حکیم ارشد ملک
ریوند چینی اور طب یونانی۔
1 ۔ معدے اور جگر کی سردی کو ختم کرتی ہے،
2 ۔ جگر تلی اور آنتوں کا سدہ کھولتی ہے۔
3 ۔ قوتِ جاذبہ بالخصوص جگر کی اصلاح کرتی ہے۔
4 ۔ سوئالقینہ اور ہر قسم کے مرض استسقا کو ختم کرتی ہے۔
5 ۔ آنتوں کو فضلاتِ ردی سے پاک کرتی ہے۔
6 ۔ پیشاب آورہے، حیض جاری کرتی ہے۔
7 ۔ یرقان کا سدہ کھولتی ہے۔
8 ۔ آنتوں کے زخموں کو درست کرتی ہے۔
9 ۔ پیٹ کے مروڑ کو نفع پہنچاتی ہے۔
10 ۔ پھوڑوں پر چھڑکنے سے مواد خشک ہوجاتا ہے۔
11 ۔ بچوں کی بد ہضمی کیلئے عمدہ دوا ہے۔
12 ۔ احشا وغیرہ کے اورام میں مفید ہے۔
13 ۔ مسہل ہے۔
14 ۔ پتلی اور گاڑھی خلطوں کو دستوں کی راہ خارج کرتی ہے۔
15 ۔ مادے کو معتدل قوام کرتی ہے۔
16 ۔ نفخ کو تحلیل کرتی ہے۔
18 ۔ ریاح کو خارج کرتی ہے۔
19 ۔ پتھری توڑتی ہے۔
20 ۔ گردوں کی اصلاح کرتی ہے
21 ۔ بڑھی ہوئی تلی کو کم کرتی ہے۔
22 ۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔
23 ۔ ریوند چینی کے استعمال سے بلڈ یوریا (نائٹروجن) میں کمی واقع ہو جاتی ہےاور گردہ فیل ہونے والے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے۔
بلغم کو نکالنے، ریشہ ختم کرنے اور پھر نہ بننے میں یہ نسخہ بہترین چیز ہے۔ملٹھی100گرام،سونف 100گرام، ہلدی 100گرام، ریوند چینی 100گرام، کوٹ پیس کو سفوف بنائیں۔ نصف چمچ دن میں 3 یا 4بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ کھٹی، ٹھنڈی، بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں ان شا ءاللہ فائدہ ہو گا۔

سمبلو بوٹیSumblo Booti | Berberis Aristata  جڑی بوٹیوں سے بڑی بڑی بیماریوں کا علاج صدیوں سے چلا آ رہا ہے، یہ بوٹیاں کسی...
31/08/2024

سمبلو بوٹی
Sumblo Booti | Berberis Aristata
جڑی بوٹیوں سے بڑی بڑی بیماریوں کا علاج صدیوں سے چلا آ رہا ہے، یہ بوٹیاں کسی نعمت سے کم نہیں جو ہمیں کئی مہلک بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں انہیں میں ایک بوٹی سمبلو ہے جس کا استعمال آپ کو حیرت انگیز طور پر کینسر سے بھی نجات دلا سکتا ہے۔
سمبلو بوٹی کیا ہے؟
سُمبلو کا لاطینی نام بربیرس اریسٹاٹا ( Berberis Aristata )ہے اورہندی میں اس کو دار ہلد بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نباتات کے خاندان زرشکیہ سے تعلق رکھتی ہے۔ پاکستان اور انڈیا میں اسی کو سُمبل، سمل ، سُمبلو یا سُملو کہتے ہیں یہ پودا عام کانٹے دار جھاڑی ہے جس کی جڑ زرد رنگ کی ہوتی ہے، سمبلو کی جڑ کاٹ کر اس پر سے چھلکا اتارتے ہیں اور سائے میں خشک کر لیتے ہیں، یہ چھلکا زرد رنگ کا اور ذائقے میں کڑوا ہوتا ہے، اس علاوہ اس کا پھل کھایا بھی جاتا ہے جس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے، سُمبلو کی جڑ کا سفوف سرطان کے مریضوں کا شفا بخش علاج ثابت ہو سکتا ہے۔
اس کی جڑ سے تیل بھی نکال کر دردوں کی جگہ لگایا بھی جاتاہے اور جانوروں کو بھی طاقت کیلے پلایا جاتا ہے۔ اس کی دو اقسام ہمارے ہاں ملتی ہیں ایک کو کالا سمبلو کہتے ہیں اور دوسرے کو پیلا سمبلو کہا جاتا ہے۔ یہ پاکستان کے شمالی علاقوں مانسہرہ، بالاکوٹ، کشمیر اور شمالی وزیرستان میں بھی پائی جاتی ہے۔بلوچستان کے اکثر علاقوں زیارت، لورالائی، درگئی، قلعہ سیف اللہ اورسنجاوی کے اطراف میں بھی پائی جاتی ہے۔ وہاں کے لوگ اسے زرل کہتے ہیں۔ بعض جگہ اسے کورئے یا زیڑلرگے بھی کہا جاتا ہے۔
یہ ایک خود رو جھاڑی ہے۔ اس کے پرانے پودوں کا قد سات آٹھ فٹ تک ہوتا ہے۔ شاخیں اطراف میں پھیلی اور کانٹوں سے بھری ہوتی ہیں۔ ہر کانٹا سہ شاخہ ہوتا ہے۔ پرانے پودوں کے تنے کا قطر تین چار انچ ہوتا ہے۔ جڑیں گہری بلکہ آٹھ دس فٹ زمین میں ہوتی ہیں۔ یہی جڑ کارآمد ہے۔ اسے کاٹ کر اس پر سے چھلکا اتارکر سائے میں خشک کر لیتے ہیں۔ یہ چھلکا زرد رنگ کا اورذائقے میں کڑوا ہوتا ہے۔
سمبلوکے زرد پھول گچھوں کی شکل میں لہلہاتے ہیں۔ پتے لمبوترے اور نوکیلے ہوتے ہیں۔پھول چند دن بعد جھڑ جاتے ہیں۔ ان کی جگہ چھوٹے چھوٹے سبز دانے نکلتے ہیں جو پکنے پر سیاہ ہو جاتے ہیں۔ بچے اور بڑےانہیں شوق سے کھاتے ہیں۔اس کےپھول اور پتے بھی کھائے جاتے ہیں جن کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔یہ منہ اور گلے کے امراض کا علاج ہے۔ اس کی جڑ خزاں کے آخر میں نکالی جاتی ہے تاہم ضرورت پڑنے پر کسی وقت بھی تازہ جڑ کا چھلکا اتار کر استعمال کر سکتے ہیں۔ سمبل کی جڑ کے سفوف سے سرطان کے مریضوں کا شفا بخش علاج ہوسکتا ہے۔
نوٹ: ( پاک و ہند میں سُمبل نام کا ایک بہت بڑا درخت بھی پایا جاتا ہے جس پر سرخ رنگ کے بڑے بڑے پھول لگتے ہیں اور پھر روئی یا اُون سے مماثل بہت نرم قسم کی ریشے والی روئی لگتی ہے جو کہ نرم تکیے اور غلاف میں بھری جاتی ہے۔ اس درخت کا سمبل والی جھاڑی نما پودے سے کوئی تعلق نہیں۔)
* سمبلو بوٹی کے طبی فوائد
* ہر قسم کے کینسر کا علاج
سمبلو بوٹی کا سب سے اہم اور سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس بوٹی کی جڑ کو سکھا کر اس کا سفوف بنا کر استعمال کرنے سے ہر قسم کے کینسر سے بچا سکتا ہے یہ حیرت انگیز طور پر کینسر کو مات دینی کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کے لئے سُمبلواور ہموزن ہلدی کو باریک پیس کر ڈبل زیرو کے کیپسول بھر لیں اور ایک کیپسول صبح وشام بعد از غذا، ہمراہ دودھ استعمال کریں، چند ماہ میں کینسر کا نام و نشان نہ رہے گا۔
* چھاتی کا کینسر
چھاتی کا کینسر پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کی زندگی سے جڑا ایک اہم مسئلہ ہے، اس کے لئے بھی سمبلو بوٹی کا استعمال بےحد مفید ہے چھاتی کے سرطان (کینسر) میں کشتہ سنکھ، ہلدی اور سُمبلو ہم وزن باریک پیس کر ایک ایک ماشہ کے کیپسول بھر لیں اور صبح، دوپہر، شام بعد از غذا دودھ کے ساتھ استعمال کریں، اس سے کینسر کے جراثیموں کا حیرت انگیز طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔
* دماغی رسولی (برین ٹیومر) کا خاتمہ
آپ سوچ بھی نہیں سکتے ہوں گے کہ زمین کی تہہ میں چھپی ایک جڑی پودے کی جڑ میں قدرت نے اتنا بڑے بڑے فوائد رکھے ہیں کہ سانس کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے، درخت سَرس کی چھال، کشتہ سنکھ، سُمبلو اور ہلدی میں ہم وزن چینی شامل کر کے زیرو کے کیپسول میں چاررتی کے برابر بھر لیجئے۔ صبح، دوپہر اور شام بعد غذا عرق دھماسہ کے ساتھ ایک ایک کیپسول استعمال کریں، تین سے چار ماہ تک دوا کا استعمال جاری رکھیں اس کے استعمال سے دماغی رسولی (برین ٹیومر) کا خاتمہ ہو جائے گا۔
* گلے کی تکلیف اور منہ کے امراض
سُمبلو کومنہ کے مختلف امراض میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں یہ بوٹی اُگتی ہے وہاں کے مقامی لوگ اسے گلے کے درد سے نجات کے لئے استعمال کرتے ہیں گلے میں تکلیف ہو تو اس کا چھلکا منہ میں رکھ کر سو جائیے۔ اس کا کڑوا پانی حلق سے اترتا رہتا ہے اور صبح تک تکلیف ختم ہو جاتی ہے۔
* دانت کا درد
دانت کا درد انسان کی جان نکال دیتا ہے اس میں بھی سمبلو بوٹی بےحد فائدے مند ثابت ہوتی ہے دانت کے درد اور ہلتے ہوئے دانت قائم رکھنے کے لئے جڑ سُمبلو، جڑ پان اور عناب ہم وزن ملا کر ۲-۲ ماشہ صبح و شام بعد غذا دودھ کے ساتھ کھا لیں اس سے دانت بےحد مضبوط ہو جائیں گے اور درد باقی نہیں رہے گا۔
* گردن کے مہرے یا پسلیوں کا درد
یہی نہیں بلکہ گردن، پسلیوں اور مہروں کے درد میں بھی سمبلو بوٹی کا استعمال بہت مفید ہے اگر پسلیوں یا گردن کے مہروں میں درد ہو تو سُملو کا پوڈر، ایک ماشہ رات کونیم گرم دودھ سے لیں کچھ ہی دِنوں میں آرام آجائے گا۔

Address

Opposite Jahaz Park Zaman Plaza Westridge Bazar 1st Floor Shop 15 Rawalpindi
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 03:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

03459477681

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Meezan Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Meezan Dawakhana:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram