Dr. Shehzad's Diabetic Clinic

Dr. Shehzad's Diabetic Clinic It is purley academic page plz do not share any politcal posts or non academic links

04/07/2018
28/09/2017

پری ذیابیطس
ذیابیطس ہو جانے سے پہلے مریضوں کو پری ذیابیطس ہوتی ہے۔ پری ذیابیطس میں خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے لگتی ہے مگر ابھی اتنی زیادہ نہیں ہوئی کہ ذیابیطس تشخیص کی جائے۔ اگر سوچا جائے تو یہ ایک اچھا موقع ہے جس میں احتیاط شروع کر دیا جائے تو ذیابیطس سے بچا جا سکتا ہے۔ تمام دنیا میں پری ذیابیطس تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انڈیا، پاکستان اور چین میں ان مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ذیابیطس ایک سنجیدہ بیماری ہے اور اس کے منفی اثرات پری ذیابیطس سے شروع ہو جاتے ہیں۔ اس سطح پر چونکہ کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اس لیے لوگوں کو پتہ نہیں چلتا کہ انہیں پری ذیابیطس ہے۔

پری ذیابیطس کیسے تشخیص کرتے ہیں؟
بلکل اسی طرح جیسے ذیابیطس تشخیص کی جاتی ہے پری ذیابیطس کو بھی خون کے ٹیسٹ سے تشخیص کیا جاتا ہے۔ ان ٹیسٹوں میں اے-ون-سی، خالی پیٹ خون میں شوگر کا ٹیسٹ اور گلوکوز کو برداشت کرنے والا ٹیسٹ شامل ہیں۔
اے-ون-سی
5.7٪ سے کم –نارمل
5.7 سے 6.4 تک۔ پری ذیابیطس
6.5 سے زیادہ– ذیابیطس
آٹھ گھنٹے خالی پیٹ ہونے کے بعد خون میں شوگر کا ٹیسٹ
100ملی گرام فی ڈیسی لیٹر سے کم- نارمل
100ملی گرام سے 126ملی گرام – پری ذیابیطس
126ملی گرام فی ڈیسی لیٹر سے زیادہ دو مختلف موقعوں پر – ذیابیطس
دو گھنٹے والا منہ کے زریعے گلوکوز برداشت کرنے والا ٹیسٹ
140ملی گرام فی ڈیسی لیٹر سے کم- نارمل
140 سے 200ملی گرام فی ڈیسی لیٹر – پری ذیابیطس
200 ملی گرام فی ڈیسی لیٹر سے زیادہ- ذیابیطس
پری ذیابیطس کا علاج
پری ذیابیطس کے وقتی علاج سے ذیابیطس سے بچ سکتے ہیں۔ کھانے پینے میں احتیاط ، باقاعدگی سے ورزش اور دوائیوں کے استعمال سے یہ بیماری درست ہو سکتی ہے۔ پانچ سے دس فیصد وزن میں کمی کرنے سے آپ اس بیماری کو بہتر کر سکتے ہیں۔

کن لوگوں کو پری ذیابیطس کا ٹیسٹ کروانا چاہئے؟
ایسے تمام مریض جن کو ذیابیطس ہو جانے کا خطرہ لاحق ہو ان کو پری ذیابیطس کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔ ان میں وہ لوگ شامل ہیں جن کی عمر پینتالیس سے زیادہ ہو، ان کے خاندان میں اور لوگوں کو ذیابیطس ہو، ایسی خواتین جن کو حمل کے دوران ذیابیطس ہو گئی ہو، ایسے مریض جن کو ہائ بلڈ پریشر یا کولیسٹرول کے زیادہ ہونے کی شکایت ہو اور وہ جن کو دل کی بیماری ہو۔
آخر میں ہم یہی کہیں گے کہ پری ذیابیطس کا نام سن کر آپ ہمت نہ ہاریں۔ یہ ایک نہایت قیمتی موقع ہے جس کے علاج اور احتیاط سے آپ ذیابیطس سے بچ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ذیابیطس کی بیماری کو کچھ سال ہو جائیں تو اس کو مینیج تو کر سکتے ہیں لیکن اس سے چھٹکارا نہیں پایا جا سکتا۔ لاکھوں افراد کو پری ذیابیطس کا مرض لاحق ہے اور وہ اس سے لاعلم ہیں۔
ڈائیٹ پلان اگر آپ شروع کردیں تو آپ کی پری زیابیطس ختم ھو سکتی ہے.

27/08/2017
Group photo of success full FOOT CON Organisers
27/08/2017

Group photo of success full FOOT CON Organisers

A free blood suger camp organised in Chountara village from Dr. Shehzad's Diabetic clinic more than 200 paeticipents att...
31/03/2017

A free blood suger camp organised in Chountara village from Dr. Shehzad's Diabetic clinic more than 200 paeticipents attended and screened for Diabetes among them 180 were diabetics

Clips of world  diabetes  day in Lalkurti.
15/11/2016

Clips of world diabetes day in Lalkurti.

World diabetes Day in Lalkurti Rawalpindi
15/11/2016

World diabetes Day in Lalkurti Rawalpindi

Address

Shams Medical And Diabetes Care Center Lalkurti
Rawalpindi
4600

Telephone

+923005144156

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Shehzad's Diabetic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category