
23/10/2024
بغیر آپریشن بچہ دانی کی رسولیوں(Fibroids) اور اڈینومائئوسس (Adenomyosis)کا علاج🚨
فائبورائڈ (Fibroids)عورتوں کے بچے دانی (یوٹرس) کے اندر یا اوپر پیدا ہونے والی غیرمعمولی گلٹیاں ہوتی ہیں۔ بعض اوقات یہ گلٹیاں بڑی ہوجاتی ہیں جس سے پیٹ میں شدید درد اور ہیوی پیریڈز آتے ہیں۔ بعض اوقات ان کی کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔ بچے دانی میں گلٹیاں یا ٹیومر عام طور پر بے ضرر ہوتے ہیں اور ان میں کینسر کی علامات نہیں ہوتیں۔
ایک تحقیق کے مطابق ۷۰ سے ۸۰ فیصد خواتین میں 50 سال کی عمر کے بعدبچے دانی میں یہ گلٹیاں ہو جاتی ہیں جن کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔
1۔فیملی ہسٹری:
بچے دانی کی یہ بیماری موروثی بھی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کی ماں، نانی یا بہن کو یہ بیماری ہے تو آپ کو بھی ہوسکتی ہے۔
بچے دانی میں فائبورائڈ کی علامات
۔ پیریڈز میں ہیوی بلیڈنگ ہونا یا جمع ہوا خون آنا۔
۔ کمر کے نچلے حصے یا پیڑو میں درد ہونا۔
۔ پیریڈز کے درد میں اضافہ ہونا۔
۔ پیریڈز زیادہ دن تک آنا۔
۔ پیٹ کا نچلا حصہ بھرا ہوا یا اس میں دبائو محسوس ہونا۔
۔ پیٹ کا بڑھ جانا۔
فائبورائڈ کی تشخیص:
اس کی تشخیص کے لیے الٹراسائونڈ کیا جاتا ہے جس کے ذریعے یوٹرس کو اندر سے دیکھا جاتا ہے کہ اس میں کوئی فائبرائڈ تو نہیں۔ اس کے علاوہ ایم آر آئی کے ذریعے بھی یوٹرس، اووری اور پیلوس کے دوسرے حصوں کی تصویریں لی جاتی ہیں۔
علاج:
بچے دانی میں فائبورائڈ کے علاج کا تعین الٹراساونڈ کی ریپورٹ عمر، صحت (health) اور فائبورائڈ کے سائز کی بنیاد پر کیا جاتاُہے
بغیر آپریشن بچہ دانی کی رسولیوں(Fibroids)کا حربل علاج کروائیں