Al-Mualij

Al-Mualij Consultation via Message/WhatsApp.

Matib Al-Mualij | Professional Unani Medical Clinic providing natural, safe, and holistic treatment for chronic, neurological, joint, digestive, and lifestyle disorders through authentic Tibb-e-Unani and herbal medicine.

Restoring spine health Rebuilding lives Redefining holistic treatment
25/04/2026

Restoring spine health
Rebuilding lives
Redefining holistic treatment

کیا آپ بھی جوڑوں کے درد، کمر کی تکلیف یا پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے اپنی روزمرہ زندگی کھل کر نہیں جی پا رہے؟ اور ادویات کے...
22/04/2026

کیا آپ بھی جوڑوں کے درد، کمر کی تکلیف یا پٹھوں کے
کھچاؤ کی وجہ سے اپنی روزمرہ زندگی کھل کر نہیں جی پا رہے؟ اور ادویات کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں؟

درد کو مزید برداشت کرنا چھوڑیں! 'المعالج' کی ماہر ٹیم آپ کے لیےلایٔ ہے جدید کائروپریکٹک تھراپی (Chiropractic Therapy) اور مستند طریقہ علاج ۔ ہماری ٹیم صرف عارضی طور پر درد نہیں دباتی، بلکہ ماہرانہ مینوئل تھراپیز کے ذریعے درد کی اصل وجہ کو جڑ سے ختم کرتی ہے، وہ بھی بغیر کسی سرجری کے۔

آج ہی درد سے نجات پائیں اور ایک صحت مند، متحرک زندگی کی طرف واپس لوٹیں۔

ALMUALIJ — Herbal Clinic & Holistic Wellness ریڑھ کی ہڈی (Spine) جسم کا بنیادی سہارا ہے، اور اس کی صحت آپ کی روزمرہ زندگ...
19/04/2026

ALMUALIJ — Herbal Clinic & Holistic Wellness

ریڑھ کی ہڈی (Spine) جسم کا بنیادی سہارا ہے، اور اس کی صحت آپ کی روزمرہ زندگی پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ کمر درد، جھکاؤ، یا مسلسل تھکن کو نظر انداز نہ کریں۔ ALMUALIJ میں ہم قدرتی جڑی بوٹیوں، ہولسٹک تھراپی اور نرم طریقۂ علاج کے ذریعے ریڑھ کی ہڈی کی مضبوطی اور درد سے نجات میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ آپ بغیر سائیڈ ایفیکٹس کے ایک صحت مند اور فعال زندگی گزار سکیں۔

ALMUALIJ — Herbal Clinic & Holistic Wellness قدرتی اور محفوظ طریقۂ علاج کے ساتھ اپنی زندگی میں صحت، سکون اور توازن واپس...
16/04/2026

ALMUALIJ — Herbal Clinic & Holistic Wellness

قدرتی اور محفوظ طریقۂ علاج کے ساتھ اپنی زندگی میں صحت، سکون اور توازن واپس لائیں۔ ALMUALIJ میں ہم جدید تحقیق اور روایتی جڑی بوٹیوں کے علم کو یکجا کر کے آپ کے جسم کی مکمل دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ہم ہر مریض کی حالت کو سمجھ کر علاج فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ دیرپا شفا حاصل کر سکیں۔ اگر آپ قدرتی طریقے سے بیماریوں کا حل چاہتے ہیں تو ALMUALIJ آپ کے اعتماد کا مرکز ہے۔

Big shout out to my newest top fans! 💎 Basit Awan, فرحان عزیز آیوبیDrop a comment to welcome them to our community,
15/04/2026

Big shout out to my newest top fans! 💎 Basit Awan, فرحان عزیز آیوبی

Drop a comment to welcome them to our community,

🌞 Unlock the Power of Turmeric Water to Transform Your Day 🌿 Start your morning with a simple yet potent habit that supp...
11/04/2026

🌞 Unlock the Power of Turmeric Water to Transform Your Day

🌿 Start your morning with a simple yet potent habit that supports your overall wellness journey, from boosting digestion to radiant skin. This warm, natural drink is effortless to incorporate into your daily routine 💛
Made with just a handful of wholesome ingredients, its benefits are amplified when consistency is key—small daily habits lead to significant results 💫.

Pro Tip: Enhance absorption by adding a pinch of black pepper to your turmeric water 💡.

Follow Al-Mualij for more accessible beauty and wellness tips.

Why Sciatica Feels Different in the Morning vs EveningHave you ever noticed that your sciatica feels worse when you wake...
06/04/2026

Why Sciatica Feels Different in the Morning vs Evening

Have you ever noticed that your sciatica feels worse when you wake up or sometimes it builds up and becomes more painful at the end of the day and you wonder why the same body can feel so different within hours? The answer lies in how your spine changes throughout the day.

The Anatomy: Your Spine Is Not Static

Your spine is not a fixed structure because the discs between your vertebrae constantly change depending on load movement and time of day which directly affects how pressure is distributed.

The Morning State

In the morning your spinal discs are more hydrated and slightly expanded after lying down for hours which can increase internal pressure and make the nerve more sensitive especially when you first start moving.

The Evening State

As the day progresses your spine is exposed to continuous load from sitting standing and movement which leads to gradual compression of the discs and increased stress on the surrounding structures.

The Consequence: Changing Pain Patterns

This is why some people feel stiffness and sharp discomfort in the morning while others feel increasing tension and nerve irritation later in the day as load accumulates.

Why This Confuses People

Because the pain is not consistent people often think something is wrong or worsening but in reality it is a normal response to mechanical and positional changes in the spine.

Understanding the Pattern

Recognizing how your spine behaves throughout the day helps you better understand your symptoms and reduces fear when pain intensity changes at different times.

29/03/2026

پٹھوں میں کھنچاؤ، اعصاب کی کمزوری، سر اور گلے میں نزلہ جما ہونا، آنکھوں پر بوجھ، نیند نہ آنا یا ٹوٹنا، سر میں درد ہونا، جسم میں ہمت نہ ہونا، ایک جگہ پڑے رہنے کو دل چاہنا، کام سامنے ہونے کے باوجود کرنے کا دل نہ کرنا، ذہن منتشر رہنا، یہ آج کے دور کا ایک بہت کامن مسئلہ ہے۔

اس کے ساتھ آپ کو نوے پچانوے فیصد کیسز میں یہ بھی ملیں گے: معدے میں تیزابیت، پیٹ میں گیس، کبھی کبھار بڑی آنت میں تکلیف، کبھی قبض اور کبھی اسہال (موشن)

یہ ہے کیا؟ یہ گٹ برین لوپ کا انتہائی اثر ہے۔ یعنی ایک ایسا لوپ جس میں انسان کا نظام ہاضمہ اور اعصابی نظام ایک دوسرے کے ساتھ ایسے اٹک جاتے ہیں کہ ایک کو ٹھیک کرنے سے دوسرا خراب ہو جاتا ہے اور وہ دوسرا پہلے کو خراب کر دیتا ہے۔ یہاں اصل کمزوری اعصابی نظام کی ہوتی ہے لیکن وہ معدے کو ٹھیک نہیں ہونے دیتا اور جب تک معدہ ٹھیک نہیں ہوتا تب تک اعصابی قوت کی کوئی دوا کام نہیں کرتی۔

یہ شروع کہاں سے ہوتا ہے؟ کئی قسم کی چیزیں ہو سکتی ہیں:
1۔ کم خوابی، نیند کم لینا یا رات کے بجائے دن میں نیند پوری کرنے کی کوشش کرنا۔
2۔ نشہ آور چیزوں کا استعمال
3۔ جنک فوڈ کا کثرت سے استعمال
4۔ گرم اشیاء اور میٹھے کا کثرت سے استعمال جب کہ رہائش بھی گرم علاقے میں ہو
5۔ ماسٹربیشن (مشت زنی) یا ہمبستری کی کثرت
6۔ جادو کے ذریعے روٹ چکرے، سولر پلیکسس چکرے یا تھروٹ چکرے کو بلاک کیا جانا
7۔ نظر بد
8۔ کوئی ایسا اچانک شاک یا صدمہ جس سے انسان باہر نہ نکل سکے
9۔ اسکرین (موبائل، لیپ ٹاپ) کا بہت زیادہ استعمال اور فزیکل ایکٹوٹی نہ ہونا

ابتدا صرف اعصابی کمزوری یا پیٹ خرابی کی شکل میں سامنے آتی ہے۔ جب اس پر انسان توجہ نہیں دیتا تو آہستہ آہستہ سسٹم بگڑتا ہے۔ مثلاً پیٹ خرابی سے اعصاب کو ضروریات ملنا کم ہو جاتی ہیں اور وہ آہستہ آہستہ کمزور ہوتے جاتے ہیں۔ جب وہ کمزور ہوتے ہیں تو ہمارے گلینڈز بگڑتے ہیں اور جسم میں ایک ری ایکشن جیسی کیفیت شروع ہوتی ہے۔ اس کیفیت میں جسم باقی مسائل کے ساتھ ساتھ بلغم بناتا ہے جو ہمارے گلے اور سائنوسز میں جمع ہو کر ان میں مستقل بھاری پن پیدا کرتا ہے۔

اس پر طرفہ تماشا یہ ہوتا ہے کہ ہم ایلوپیتھک دواؤں سے اسے درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن سے کئی بار یہ خشک ہو کر مزید جم جاتا ہے۔ وقتی طور پر ٹھیک ہو جاتا ہے لیکن چونکہ بنیاد ویسے ہی باقی ہوتی ہے اس لیے بار بار آتا ہے۔
یہی بلغم ہمارے معدے میں جاتا ہے جو معدے میں بوجھ پیدا کرتا ہے۔ چنانچہ مکمل سائیکل کچھ یوں بن جاتا ہے:
معدے کی خرابی - اعصاب کی کمزوری - بلغم کی پیدائش
معدہ اعصاب کو مسلسل کمزور کرتا ہے
اعصاب معدے کو متاثر کرتے ہیں اور بلغم بناتے ہیں
بلغم اعصاب اور معدے کو مزید بوجھل کرتا ہے

اس گھن چکر کے دوران ظاہر ہے کام کرنے کی ہمت تو ہوتی نہیں ہے، اور ساتھ ہی غور و فکر کی صلاحیت اور سوچ سمجھ بھی متاثر ہوتے ہیں۔ دماغ کو جب یہ احساس ہوتا ہے کہ اس کا اعصاب پر کنٹرول کم ہو گیا ہے جن کے ذریعے اس نے جسم کو چلانا ہے تو وہ سروائیول موڈ میں چلا جاتا ہے اور محتاط ہو جاتا ہے۔ اب ہر اہم کام پر ہمیں دماغ سے یہ سگنل ملتا ہے کہ کیا میں یہ کام کر بھی سکتا ہوں؟ یہ سگنل قوت ارادی اور خود اعتمادی کو توڑ دیتا ہے جس کا اثر ہمارے گھر بار اور معاشی حالات پر پڑتا ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اس کا حل کیا ہے؟ ریکی میں مسلسل ہیلنگ کے ذریعے ہم اعصاب اور معدے کے اس لنک کو توڑ سکتے ہیں۔ جتنی بیماری گہری ہوگی اتنے زیادہ چکرے (انرجی سینٹرز) متاثر ہوں گے۔ یہ چکرے جب مسلسل ہیل ہوتے ہیں تو ان سے بیماری کے اثرات ختم ہوتے جاتے ہیں۔ لیکن یہ کافی نہیں ہوتا۔ اس لیے ساتھ میں ابتدا میں پیٹ کی دوا ضروری ہوتی ہے۔

چونکہ مسلسل ہیلنگ جاری ہوتی ہے اس لیے اعصاب کی کمزوری پہلے کی طرح معدے پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ جب ایک بار معدہ بہتر ہو جاتا ہے تو اعصاب کو قوت ملنی شروع ہو جاتی ہے۔ اب ساتھ میں اگر مریض بہتر سمجھے تو اعصابی قوت کی دوا بھی لے سکتا ہے۔ یوں اس لوپ سے مریض باہر آ جاتا ہے۔

جن چیزوں سے یہ لوپ شروع ہوتا ہے (جن کا اوپر ذکر ہے) اگر وہ باقی رہیں تو یہ لوپ ختم کرنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ اس لیے ان تمام چیزوں سے پرہیز اور احتیاط کرنا ضروری ہوتا ہے۔ کچھ عرصے کی مشکل ہوتی ہے لیکن انسان واپس ٹریک پر آ جاتا ہے۔

یہ لوپ اگر ٹھیک نہ کیا جائے تو انسان بڑی اور مستقل بیماریوں میں مبتلا ہو سکتا ہے، جیسے شوگر، بلڈ پریشر، آٹو امیون ڈس آرڈر، حتی کہ بالواسطہ کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے اسے درست کرنے پر توجہ لازماً دینی چاہیے۔ ابتدا میں جب یہ ہوتا ہے تو عموماً زیادہ تر لوگوں کی جوانی یا نوجوانی کا مرحلہ ہوتا ہے۔ اس میں اسے اگنور ہی کر دیا جاتا ہے کیوں کہ جسم میں قوت ہوتی ہے۔ پھر جب یہ بگڑ جاتا ہے تو انسان پریشان رہتا ہے اور یہ حل نہیں ہوتا۔

21/03/2026
21/03/2026

پروفیشنل ٹاک۔
ہمارے اکثر حکماء فیس بک پر ہر رنگ کے نسخے بیان کرتے پائے جاتے ہیں۔
کہ فلاں مرض کے لیے فلاں دواء،
فلاں نسخہ بڑا کارگر ہے،
جس کے اجزائے ترکیبی یہ یہ ہیں وغیرہ وغیرہ۔
الامان و الحفیظ شہر کی دیواروں کی طرح فیس بُک کی دیواریں بھی کالی کر دِیں۔
کوئی ویڈیوز میں اخلاقیات سے گری فحش گفتگو کرتے ہوئے عوام پر احسانِ عظیم ڈھاتے ہوئے اپنا چورن بیچ رہا ہے اور کوئی فیس بُک ریلز میں ہزاروں فالورز کو دادی اماں کے ٹوٹکے بتا کر گمراہ کرنے اور مفت کے لائکس بٹورنے کے درپئے ہے۔

بھئی یہ سب ٹوٹکے اور تیر تُکے تو ہو سکتے ہیں لیکن شفاء یابی کا رستہ ہر گز نہیں۔
اور یہ سب باتیں ایک معالج کی پیشہ وارانہ اخلاقیات کے بالکل خلاف ہیں۔
کیا آپ نے کبھی کسی دواء بنانے والی فیکٹری یا کسی ایلوپیتھک ڈاکٹر کو یوں ہی ادویات یا نسخہ شئر کرتے دیکھا ہے؟ نہی نا۔

کسی بھی علاج کو پراپر کیس ٹیکنگ اور اصول علاج و تشخیص کے عمل سے گزرنے کے بعد ہی تجویز کیا جاتا ہے۔ ورنہ نسخے بانٹنے کا یہ عمل خود معالج کی شہرت کے لیے بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اسی لیے آپ مجھے فیس بُک پر ریوڑیوں کی طرح نسخے بانٹتا ہوا کبھی نہیں پائیں گے۔ ملحوظ رہے کہ ایسا کرنا بُخل ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ اپنے پیشے کے ساتھ اخلاص کا اظہار اور ایک ذمہ دار
طبیب ہونے کا ثبوت ہے۔ 🙏🏻
اگر کسی طبیب ہا کسی مریض کو کسی بھی طرح کی راہنمائ درکار ہو تو آپ مجھ سے ربطہ کر سکتے ہیں، ہر ممکن رہنمائی کروں گا۔
آپ کا ہمدرد پروفیسر محمد علی ملک
Mohammad Ali Malik
Al-Mualij
Ajmal Tibbia College Rawalpindi.

Address

F-670, New Katariyan, F-block, Satellite Town
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 12:00
15:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Mualij posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al-Mualij:

Share