
06/10/2024
کیا آپ نے کبھی اپنا BMI چیک کیا ہے؟
میرا BMI=21.2 ہے اور یہ ایک Healthy BMI ہے۔
بی ایم آئی (BMI) یا Body Mass Index ایک ایسا پیمانہ ہے جو کسی شخص کے وزن اور قد کا تناسب ظاہر کرتا ہے جس سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آپ کا وزن صحت مند ہے یا نہیں۔
آپ اپنا BMI با آسانی چیک کر سکتے ہیں :
اس کیلئے آپ کو تین چیزوں کا پتا ہونا چاہیے۔
۱۔ آپکی عمر
۲۔ آپکا وزن
۳۔ آپکا قد
اس کے مختلف فارمولے ہیں۔ سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ گوگل پر BMI Calculator سرچ کریں۔ کیلکولیٹر میں تینوں چیزیں لکھیں اور آپ کا رزلٹ آپکے سامنے۔
اس پیمانے کے مطابق ایک فرد کے وزن کا اندازہ درج ذیل زمروں میں ہوتا ہے:
• 18.5 سے کم: کم وزن (Underweight)
• 18.5 سے 24.9: صحت مند وزن(Healthy)
• 25 سے 29.9: زائد وزن(Overweight)
• 30 یا اس سے زیادہ: موٹاپا(Obese)
نوٹ: BMI ایک عمومی پیمانہ ہے، اور ہر فرد کی صحت کا صحیح تعین کرنے کے لیے دوسرے عوامل کو بھی مدِنظر رکھا جانا چاہیے۔ جس کیلئے 6ماہ یا کم از کم سال میں ایک مرتبہ بلڈ ٹیسٹ کروانے چاہیں۔
اب آپ چیک کر کے بتائیں کہ آپکا BMI کتنا ہے؟