ALVI LABS

ALVI LABS All kind of tests is performed in best rates...

الحمد للہ نئی مشین
02/02/2022

الحمد للہ نئی مشین

ہماری بد احتیاطی کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو خون کی نالیوں کے اندر والی سائیڈ سے چمٹ جاتی ہے۔ ا...
08/12/2021

ہماری بد احتیاطی کی وجہ سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو خون کی نالیوں کے اندر والی سائیڈ سے چمٹ جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے، اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے،

بعض اوقات اس کی وجہ سے آپ کے دماغ کو بھی خون کی سپلائی رک جاتی ہے، جو فوری موت کا سبب بن جاتا ہے۔

علامات:

کولیسٹرول بڑھنے سے آپ جلدی تھک جاتے ہیں،
ذرا سا پیدل چلنے سے آپ کا سانس پھول جاتا ہے،
سینے میں درد ہوتا ہے۔

کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی، لیکن کولیسٹرول ہائی ہوتا ہے۔

اس صورت میں صرف ٹیسٹ سے ہی پتہ چل سکتا ہے کہ آپ کا کولیسٹرول کہیں زیادہ تو نہیں۔

کولیسٹرول کیسے کم کریں:

آپ اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی کر کے کولیسٹرول کم کر سکتے ہیں۔

1. خوراک میں چکنائی کا استعمال بہت کم کر دیں۔ گوشت، فرائی چیزیں، برگر، روسٹ، بسکٹ، کیک اور کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کریں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے میں 2 بار مچھلی کھانا مفید ہے۔

تازہ پھلوں اور سبزی کا استعمال زیادہ کریں۔ اپنے کھانے میں ادرک اور ہلدی ضرور شامل کریں۔

ڈرائی فروٹس بھی کولیسٹرول کم کرنے میں مفید ہیں۔

دودھ بغیر بالائی کے پی سکتے ہیں۔

2. متحرک زندگی گزاریں۔
زیادہ دیر بیٹھنے سے گریز کریں۔
ورزش اور چہل قدمی کو اپنا معمول بنا لیں۔

اگر آپ کا وزن بڑھا ہوا ہے، تو کم کرنے پر دھیان دیں۔

3. سگریٹ زیادہ نقصان دہ ہے۔ اگر آپ پیتے ہیں تو چھوڑنے یا کم کرنے کی کوشش کریں۔

4. کچھ لوگوں کو موروثی طور پر بھی ہائی کولیسٹرول کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کی فیملی میں ہائی بلڈ پریشر یا دل کا مریض ہے تو آپ کو اپنا ٹیسٹ ضرور کروانا چاہئیے۔

بعض اوقات کولیسٹرول کم کرنے کیلئے آپ کو باقاعدہ میڈیسن بھی استعمال کرنی پڑ سکتی ہے، اس کیلئے اپنے ڈاکٹر سے بروقت مشورہ کریں۔

شوگر کے مریض کو کولیسٹرول بڑھنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے،

اس لئے اپنا کولیسٹرول وقتاً فوقتاً چیک کروائیں۔

اگر آپ اپنا کولیسٹرول چیک کروانا چاہتے ہیں تو صبح نہار پیٹ کروائیں۔ جب آپ نے کچھ بھی کھایا پیا نہ ہو۔

For test information and detail call at
0092-333-5449383

07/12/2021
07/12/2021

Address

Jawa Road
Rawat
45900

Opening Hours

Monday 10:30 - 17:00
18:00 - 19:00
Tuesday 10:30 - 17:00
18:00 - 19:00
Wednesday 10:30 - 14:30
19:00 - 23:00
Thursday 10:30 - 17:00
18:00 - 19:00
Friday 11:00 - 17:00
18:00 - 19:00
Sunday 10:00 - 17:00
18:00 - 19:00

Telephone

+923335449383

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ALVI LABS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to ALVI LABS:

Share

Category

Nearby clinics

  • WeCare

    WeCare

    Talaab Road Capital Territory, Islamabad

Other Rawat clinics

Show All

You may also like