
25/05/2025
آج ہالار میمن جماعت سکھر کے زیرِ انتظام ہالار میمن جنرل اسپتال میں فری میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں قاسمیہ میڈیکل کیئر کی جانب سے ڈاکٹر محمد وجیح شیخ نے دل، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں مفت معائنہ کرنے پر ہالار میمن جماعت سکھر کے جنرل سیکریٹری اور چیئرمین ہالار میمن جنرل اسپتال سکھر محمد آصف ہارون صاحب(سچانا والے) نے ڈاکٹر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔