Badar Homoeo Pathic Clinic Rukkan

Badar Homoeo Pathic Clinic Rukkan اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو میرا اللہ مجھے شفا دیتا ھے واذامرضت فھو یشفین

بیر   Jujube وہ پھل جس کا ذکر تین آسمانی کتابوں تورات، انجیل اور قرآن میں موجود ہے، روایات میں بھی اسکی غذائیت کا زکر آت...
10/01/2025

بیر Jujube
وہ پھل جس کا ذکر تین آسمانی کتابوں تورات، انجیل اور قرآن میں موجود ہے، روایات میں بھی اسکی غذائیت کا زکر آتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ آدم علیہ سلام جب زمین پر اترے تو سب سے پہلے بیری کا پھل ہی کھایا۔واللہ عالم۔
اسے انگریزی میں Jujube جوجوبی یا جوجوب دونوں پڑھ سکتے ہیں۔ لمبے والا بیر پہلی بار چین کے علاقے میں پیدا ہوا جبکہ گول والا ہندو پاک کے علاقے میں پلا بڑھا۔ اب تو تقریباً ساری دنیا میں ہی پھیل چکا ہے اور اس کا سب سے بڑا پیداواری ملک چین ہی ہے اس کے بعد بھارت کا نمبر آتا ہے۔
عام طور پر پاکستان میں تین نسلیں مشہور ہیں جن کے نام: Zhizipus jujuba پیوندی بیر (سیائو بیر),
تخمی بیر( کاٹھا بیر) Zhizipus Mauritiana,
اور جنگلی بیر (کوکنی)
شامل ہیں۔ لمبے پیوندی بیر کو کہا تو غریبوں کا سیب جاتا ہے کیونکہ کچی حالت میں یہ سیب کی طرح کھاتے وقت خستہ کرارا لگتا ہے لیکن اسکی غذائیت سیب سے بھی اعلیٰ ہے۔ امرود کی طرح یہ بھی ایسا پھل ہے جو پاکستانی سرزمین خصوصاً خشک کم پانی والے علاقوں میں بہترین اگ سکتا اور پھل دے سکتا ہے۔ یہ سالانہ اوسطاً آٹھ انچ والے بارشی علاقوں میں بھی زندہ رہ سکتا ہے اسے پانی کی زیادہ ضرورت نہیں پڑتی، اور یہ ہے بھی سخت جان جسے زیادہ کیڑے مار سپرے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ مویشی اسکی ٹہنیاں پتے بڑے شوق سے کھاتے ہیں اس لئیے جہاں جہاں مویشی پل رہے ہوں وہاں ایک بیری کا درخت بھی ہوجائے تو اسکی لمبی شاخوں کی کٹائی کے وقت مفت میں ان کو بھی چارہ مل جائے گا۔ اور آپ کو پھل بھی۔
ان تینوں نسلوں میں غذائیت تقریباً ایک جیسی ہے بس تھوڑا بہت میٹھا، پانی کا فرق ہے۔ بیر ایک ایسا پھل ہے جو یہاں بہت ہی زیادہ نظرانداز ہوتا ہے لیکن چین اور بھارت دونوں میں ہی یہ ٹاپ پھلوں میں سے ہے جن کا استعمال بہت زیادہ ہے۔ قدرتی طور پر اسکی کوئی چالیس نسلیں ہیں لیکن لیبارٹری کے کمالات سے سات سو کے قریب ورائیٹیاں بنالی گئی ہیں جن میں کھانے والی چند ایک ہی ہیں۔
اس میں لیموں اور مالٹے سے زیادہ وٹامن سی موجود ہے، جی ہاں! یہ امرود کے بعد دوسرا بڑا پھل ہے جس میں وٹامن سی پیک ہے، روزانہ کی جسمانی ضرورت کا تقریباً 83% وٹامن سے بیر کے اندر موجود ہے۔ وٹامن سی ہمارے مدافعتی نظام کے لئیے بہت ضروری ہے۔
اس میں اچھی خاصی مقدار میں پوٹاشئیم موجود ہے جو دل، پٹھوں اور نرو کی صحت و فنکشن کے لئیے بڑا اچھا ہے۔
بیر کے اندر خاص قسم کے اینٹی آکسیڈینٹس Flavonoid, polysacharrides, اور Triterpenic Acid ہوتے ہیں۔ یوں سمجھ لیں یہ ایک قسم کی دوائیاں ہیں جو بیر کے اندر موجود ہیں۔ یہ دل کی شریانیں کھولتے ہیں۔دل کو مضبوط کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر جسم میں موجود کینسر کےسیلز کو تباہ کرتے ہیں۔ یعنی بیر کے اندر قدرتی طور پر کینسر سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔
بیر کے اندر مناسب مقدار میں پروٹین موجود ہے۔ وہی پروٹین جو آپ گوشت سے بھی حاصل کرتے ہیں۔ پروٹین جسم کی صحت کے لئیے بہت ضروری چیز ہے یہ پٹھے بناتا اور مضبوط کرتا ہے۔
بیر کے اندر فائیبر موجود ہے، وہی فائیبر جو آپ کو روٹی سے اور اسپغول کے چھلکے سے بھی حاصل ہوتا ہے۔ فائیبر پیٹ کے لئیے بہت ضروری شے ہے۔ یہ معدے کی بیماریوں مثلاً ہیضہ اور قبض وغیرہ کو درست کرتا ہے۔ جسم میں پیشاب کے اخراج کو (Stool Movement) بہتر کرتا ہے۔
بیر قدرتی نیند عطا کرنے والا اور مایوسی کو رفع کرنے والا پھل ہے۔ اس میں موجود Flavonoid اور Saponin کیمیکل نہ صرف انسانی دماغ کو سکون مہیا کرتے اور میٹھی نیند سلاتے ہیں بلکہ مایوسی Depression سے بھی نجات دلاتے ہیں۔ بہت سارے ایشیائی ممالک میں خشک بیروں کی چائے بھی بنا کر پی جاتی ہے۔ شاید یہ واحد چائے ہے جو پینے کے بعد آپ میٹھی نیند کے مزے لے سکتے ہیں۔
تاہم شوگر کے مریضوں اور حاملہ خواتین کو بیر کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا چاہئیے۔ بیر جب خشک ہوجائے تو کشمش ساوگی کی طرح اس پر جھریاں پڑ جاتی ہیں۔ اسی لئیے اسے چائینیز کھجور بھی بولتے ہیں۔ جوان بیر کی نسبت خشک بیر میں غذائیت تقریباً دوہری ہوجاتی ہے۔ اور انہیں کافی دیر تک کھانے کے لئیے محفوظ بھی کیا جاسکتا ہے۔ خشک بیروں کو عناب بھی کہا جاتا ہے اور بازار سے ان کا شربت بھی ملتا ہے۔
بیری کا شہد: Sidr Honey
دنیا کے چند قیمتی اور نایاب شہد میں سے ایک شہد بیری کا ہے، اسکی خوشبو اور غذائیت باقی تمام شہد کی قسموں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔ شہد کی مکھیاں بیری کے پھولوں کی بنیادی Pollinators ہیں جو ان کا رس چوس کر خاص قسم کا بیری کا شہد بناتی ہیں ۔
اس شہد میں اوپر بتائے گئے تمام فوائد بہترین انداز میں موجود ہیں لیکن اس شہد کی ایک خاص بات اس میں موجود Aphrodisiac کیمیکل کا پایا جانا ہے۔ یہ وہ شے ہے جسکی ہر مرد کو ضرورت ہوتی ہے۔یہ جنسی مسائل کا بہترین حل ہے اور مرادنہ جنسی قوت فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ یہ علاقہ بیری کے بہترین جنگلات اگا سکتا اور شہد کی بہترین فارمنگ کر سکتا ہے۔ اگر حکومت لوگوں کی اس معاملے میں بہترین تربیت کرے تو یہ ملک دنیا کو بیری کا شہد بیچ کر بہترین زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ پاکستان میں بہت سارے مقامی باشندے اس مفید کاروبار میں پیش پیش ہیں
تاہم بیری کا درخت ایک invasive Species بھی ہے، مطلب یہ اپنے ہی درخت سے اپنے گرتے پھلوں بیجوں اور گرتی ٹہنیوں سے مذید درخت اگا لیتا ہے اور دوسرے درختوں کا گھر چھین لیتا ہے، اسلئیے اگر آپ اس کے اردگرد اس کے دوسرے ننھے پودے اگتے دیکھیں تو انہیں اکھاڑ پھینکیں۔
بیری کے پتوں سے ایک خاص قسم کا کیمیکل Ziziphin نکالا جاتا ہے ۔ یہ ایک Anti-Sweet ہے جو کسی چیز میں میٹھے کی مقدار کو کم کرنے کے لئیے استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ دو چمچ چینی والی چائے پیتے ہیں اور غلطی سے چار چمچ ڈال دیں تو اس کیمیکل کو استعمال کرکے دوبارہ دو چمچ والا ذائقہ حاصل کر سکتے ہیں .
بیری کے پتوں کے پانی سے مردے کو بھی نہلایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یا تو اس کے جسم کو خوشبو میں محفوظ کرنا یا کیڑوں سے بچانا ہے۔ بیر کے پتے قدرتی طور پر بہت سارے کیڑے بھگاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بیر کو زیادہ کیڑے مار سپرے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
انتہائی بہترین پھل دینے والا، بہترین شہد مہیا کرنے والا, آسان ترین طریقے سے اگنے والا، بہت ہی Underrated پھل۔ میری تو پھلوں کی ٹاپ فہرست میں یہ شامل ہوگیا، آپ کا کیا خیال ہے؟

ملٹی گرین آٹا کیا ہے ؟ کیا ہم گھر پر ملٹی گرین آٹا بنا سکتے ہیں؟ملٹی گرین آٹا مختلف اناج اور بیجوں کا مجموعہ ہوتا ہے جو ...
13/12/2024

ملٹی گرین آٹا کیا ہے ؟ کیا ہم گھر پر ملٹی گرین آٹا بنا سکتے ہیں؟

ملٹی گرین آٹا مختلف اناج اور بیجوں کا مجموعہ ہوتا ہے جو آپ کی صحت کے مختلف پہلوؤں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اس آٹے میں شامل کچھ اہم اجزاء اور ان کی غذائی ویلیوز درج ذیل ہیں:

1. گندم (Wheat):
• فائبر: گندم میں زیادہ مقدار میں حل پذیر اور غیر حل پذیر فائبر ہوتا ہے، جو ہاضمے کے لیے فائدہ مند ہے۔
• پروٹین: گندم میں پروٹین کی مقدار بھی اچھی ہوتی ہے، جو جسم کی مرمت اور نشو و نما میں مدد فراہم کرتی ہے۔
• وٹامنز اور معدنیات: گندم وٹامن B گروپ، آئرن، اور میگنیشیم کا اچھا ذریعہ ہے۔

2. باجرہ (Millet) :
• اینٹی آکسیڈنٹس: باجرے میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔
• معدنیات: باجرہ کیلشیم، آئرن، اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔
• پروٹین: باجرے میں پروٹین ہوتا ہے، جو جسمانی نشوونما لیے اہم ہے۔

3. جو (Barley):
• فائبر: جو کا آٹا دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے کیونکہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
• معدنیات: جو میں آئرن، میگنیشیم اور زنک جیسے اہم معدنیات ہوتے ہیں۔
• کولیسٹرول کی سطح کم کرنا: جو کولیسٹرول کی سطح کو بہتر کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

4. مکئی (Corn):
• کاربوہائیڈریٹس: مکئی میں توانائی دینے والی کاربوہائیڈریٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
• وٹامن C: مکئی وٹامن C کا اچھا ذریعہ ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

5. چنے کا آٹا (Chickpea Flour):
• پروٹین اور فائبر: چنے کا آٹا پروٹین اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جو وزن کم کرنے اور ہاضمہ کی صحت میں مددگار ہے۔
• معدنیات: اس میں آئرن، میگنیشیم اور فولک ایسڈ بھی ہوتا ہے۔

6. جوی (Jawar):
• فائبر اور پروٹین: جوی میں فائبر اور پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو جسم کی مختلف ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
• غذائیت: جوی میں آئرن، میگنیشیم اور دیگر اہم وٹامنز ہوتے ہیں۔

7۔ سویا بین آٹا
پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کے خلیوں کی نشوونما کے لئے ہم ہے۔

8۔ السی کے بیج (Flaxseeds)

ان میں فائبر ، پروٹین، پوٹاشیم اور صحت مند فیٹس (omeg-3 fatty Cids) ہوتے ہیں جو جسم کی نشوونما اور دل کی صحت کے لئے بے حد مفید ہیں، ہاضمے کو بہتر کرتے ہیں اور کینسر کے رسک کو کم کرتے ہیں۔

9. جئی (Oats)

ایسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو کسے اور اناج میں نہیں ملتے اور دل کی صحت کے لئے بے حد مفید ہیں۔

ملٹی گرین آٹے کی غذائی ویلیو (Nutritional Value):

ملٹی گرین آٹا مجموعی طور پر ایک بہترین متوازن آٹا ہے جو مختلف غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے:
• پروٹین: جسم کی مرمت اور نشوونما کے لیے۔
• فائبر: ہاضے اور وزن کم کرنے کے لیے۔
• معدنیات: جیسے آئرن، میگنیشیم، اور کیلشیم جو ہڈیوں، خون کی کمی، اور دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
• وٹامنز: جیسے وٹامن B، جو توانائی کی سطح کو بڑھاتے ہیں اور جسم کی عمومی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
• ملٹی گرین آٹا کھانے میں لذیذ بھی ہوتا ہے اور عمومی صحت کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ اس میں تمام اجزاء کے فوائد ایک ہی آٹے میں ملتے ہیں۔ یہ شوگر کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔

⬅️ کیا ہم گھر پر ملٹی گرین آٹا تیار کر سکتے ہیں ؟

جی ہاں، آپ گھر پر ملٹی گرین آٹا بنا سکتے ہیں اور آپ اس میں اپنی پسند کے اناج بھی شامل کر سکتے ہیں۔

بنیادی ضروری اجزاء:

• گندم: 2 کپ
• باجرہ: 1 کپ
• جو: 1 کپ
• چنا دال یا چنا آٹا: 1/2 کپ
• مکئی: 1 کپ
• جوار: 1 کپ
• جئی 1 کپ
• سویا بین (اختیاری): 1/2 کپ
• السی کے بیج (اختیاری): 2 کھانے کے چمچ

طریقہ کار:
• صفائی: تمام اجزاء کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ کسی بھی قسم کی مٹی یا خراب دانے نہ رہیں۔ انہیں دھو کر دھوپ میں خشک کریں۔
• بھونیں (اختیاری): ہلکی آنچ پر کچھ اناج جیسے مکئی، باجرہ، یا جو بھون لیں تاکہ ان میں خوشبو اور ذائقہ بہتر ہو۔
• پیسیں: تمام اجزاء کو اچھی طرح پیس لیں۔ آپ اجزاء قریبی چکی پر لے جا سکتے ہیں یا گھر پر گرائینڈر یا بلینڈر استعمال کر سکتے ہیں۔
• چھان لیں: اگر ضرورت ہو تو آٹا چھان لیں تاکہ باریک ساخت حاصل ہو۔
• ذخیرہ کریں: تیار شدہ آٹے کو کسی ایئر ٹائٹ ڈبے میں محفوظ کریں۔

ملٹی گرین آٹا روٹی، پراٹھا یا دیگر کھانے بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ اس میں مزید اناج یا بیج اپنی پسند کے مطابق شامل کر سکتے ہیں
Copied

13/04/2024

*ففٹی پلس کیلئے تحفہ*❤

اگر آپ 50 سال سے زیادہ عمر کے ہوگئے ہو تو یہ *چند نصیحتیں* ضرور یاد رکھنا اور اپنے دوستوں کو بھی بتانا:
*سب سے پہلی بات*
حتی المقدور کوشش کرنا کہ تیری یہ دو چیزیں تیرے قابو میں رہیں؛
*1*: تیرا فشار خون (بلڈ پریشر)۔
*2*: تیرے خون میں شکر کا تناسب
*دوسری بات*
ان سات چیزوں کا استعمال کم سے کم کرنا:
*1*: نمک
*2*: چینی
*3*: گوشت یا دیگر محفوظ کردہ غذائیں
*4*: سرخ گوشت
*5*: دودھ اور اس کی بائی پروڈکٹس
*6*: نشاستہ دار غذائیں
*7*: كاربونيٹیڈ گیسوں والے مشروبات
*تیسری بات*
اپنے کھانوں میں ان تین اشیاء کی کثرت کرنا
*1*: سبزیاں
*2*: پھل
*3*: خشک میوہ جات
*چوتھی بات*
ان تین چیزوں کو بھلانے کی کوشش کرنا
*1*: تیری عمر
*2*: تیرا ماضی
*3*: اگر تیرے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی ہوئی ہو تو
*پانچویں بات*
ان چار چیزوں کو، بھلے تیرا جتنا بھی زور لگے، اپنے پاس رکھنا:
*1*: اپنے محبین اور دوستوں سے تعلق
*2*: اپنے خاندان کا خیال
*3*: مثبت سوچ
*4*: اپنی مشکلوں کو اپنے گھر سے دور
*چھٹی بات*
اپنی صحت کی حفاظت کیلئے ان پانچ کا اہتمام رکھنا
*1*: روزے
*2*: ہنسی مذاق اور مسکراہٹیں
*3*: مسلسل سفر و سیاحت
*4*: جسمانی ورزش
*5*: اپنا وزن کم کرنے کےلئے محنت کرنا
*ساتویں بات*
ان چار باتوں کو کبھی نظر انداز نہ کرنا
*1*: پانی پینے کیلئے پیاس کا انتظار نہ کرنا
*2*: نیند کیلئے جماہیوں کا انتظار نہ کرنا
*3*: آرام کیلئے تھکاوٹ ہونے کا انتظار نہ کرنا
*4*: اپنے ریگولر میڈیکل ٹیسٹ کیلئے بیمار ہونے کا انتظار نہ کرنا...

ثواب کی نیت سے آگے شیئر ضرور کریں جزاک اللہ خیرا کثیرا
●▬▬▬▬▬▬▬▬▬▬●

Address

Gali Jamia Masjid Badrudin
Rukkan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00

Telephone

+923453353355

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Badar Homoeo Pathic Clinic Rukkan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Badar Homoeo Pathic Clinic Rukkan:

Share